TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat un Nissa 4:158 – Translations

Every available translation of Surat un Nissa, verse 158, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

بَلۡ رَّفَعَہُ اللّٰہُ اِلَیۡہِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۱۵۸﴾
Rather, Allah raised him to Himself. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.
بلکہ اللہ تعالٰی نے انہیں اپنی طرف اٹھا لیا اور اللہ بڑا زبردست اور پوری حکمتوں والا ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
بَلۡ
بلکہ
رَّفَعَہُ
اٹھا لیا اسے
اللّٰہُ
اللہ نے
اِلَیۡہِ
اپنی طرف
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
عَزِیۡزًا
بہت زبردست
حَکِیۡمًا
خوب حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
بَلۡ
بلکہ
رَّفَعَہُ
اٹھا لیا اسے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
اِلَیۡہِ
اپنی طرف
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے ) ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَزِیۡزًا
ہر چیز پر غالب
حَکِیۡمًا
کمال حکمت والا
Translated by

Juna Garhi

Info

Rather, Allah raised him to Himself. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.

بلکہ اللہ تعالٰی نے انہیں اپنی طرف اٹھا لیا اور اللہ بڑا زبردست اور پوری حکمتوں والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

بلکہ اللہ نے اسے اپنی طرف اٹھا لیا تھا اور اللہ بہت زورآور اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

بلکہ اللہ تعالیٰ نے اُسے اپنی طرف اُٹھا لیا اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے سب پرغالب، کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

but Allah lifted him towards Himself. And Allah is All-Mighty, All-Wise.

بلکہ اس کو اٹھا لیا اللہ نے اپنی طرف اور اللہ ہے زبردست حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

بلکہ اللہ نے اسے اٹھا لیا اپنی طرف اور اللہ تعالیٰ زبردست ہے کمال حکمت والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

but Allah raised him to Himself. Allah is All-Mighty, All-Wise.

بلکہ اللہ نے اس کو اپنی طرف اٹھا لیا ، 195 اللہ زبردست طاقت رکھنے والا اور حکیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

بلکہ اللہ نے انہیں اپنے پاس اٹھا لیا تھا ، اور اللہ بڑا صاحب اقتدار ، بڑا حکمت والا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

بلکہ اللہ نے اس کو اپنے پاس اٹھالیا 11 اور زبردست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

بلکہ اللہ نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا اور اللہ غالب ہیں حکمت والے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ کو اپنی طرف اٹھا لیا۔ اور اللہ کے پاس قدرت بھی ہے اور حکمت بھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

بلکہ خدا نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا۔ اور خدا غالب اور حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

But Allah raised him unto Himself; and Allah is ever Mighty, Wise.

بلکہ آپ (علیہ السلام) کو اللہ نے اپنی طرف اٹھا لیا ۔ اور اللہ بڑا قوت والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

بلکہ اللہ نے اس کو اپنی طرف اٹھالیا اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی طرف اٹھا لیا اور اللہ تعالیٰ زبردست حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

بلکہ اللہ نے اس کو اپنی طرف اٹھا لیا، اللہ زبردست طاقت رکھنے والا، حکیم ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

بلکہ ان کو اٹھا لیا اللہ نے اپنی طرف (زندہ و سلامت) اور اللہ بڑا ہی زبردست، نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

Info

بلکہ اللہ نے اسے اپنی طرف اٹھالیاتھا اور اللہ زورآور اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

بلکہ اللہ نے اسے اپنی طرف اٹھالیا ( ف٤۰۱ ) اور اللہ غالب حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

بلکہ اﷲ نے انہیں اپنی طرف ( آسمان پر ) اٹھا لیا ، اور اﷲ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی طرف اٹھا لیا اور اللہ زبردست ہے ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Nay, Allah raised him up unto Himself; and Allah is Exalted in Power, Wise;-

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

God raised him up to Himself. God is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

But Allah raised him up unto Himself. And Allah is Ever All-Powerful, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Nay! Allah took him up to Himself; and Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

Info

But Allah took him up unto Himself. Allah was ever Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

बल्कि अल्लाह ने उन्हें अपनी तरफ़ उठा लिया, और अल्लाह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

بلکہ ان کو خدا تعالیٰ نے اپنی طرف اٹھا لیا اور اللہ تعالیٰ بڑے زبردست ہیں حکمت والے ہیں۔ (158)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

” بلکہ اللہ نے انہیں اپنی طرف اٹھالیا اور اللہ ہر چیز پر نہایت غالب، خوب حکمت والا ہے (١٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

بلکہ اللہ نے اس کو اپنی طرف اٹھالیا ‘ اللہ زبردست طاقت رکھنے والا اور حکیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

بلکہ اللہ نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا اور اللہ زبردست ہے حکمت والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

بلکہ اس کو اٹھا لیا اللہ نے اپنی طرف اور اللہ ہے زبردست حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

بلکہ اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ کو اپنی طرف اٹھا لیا اور اللہ تعالیٰ بڑی قوت اور بڑی حکمت کا مالک ہے ۔

Related Verses

17
Surat un Nissa
4:56
اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِنَا سَوۡفَ نُصۡلِیۡہِمۡ نَارًا ؕ کُلَّمَا نَضِجَتۡ جُلُوۡدُہُمۡ بَدَّلۡنٰہُمۡ جُلُوۡدًا غَیۡرَہَا لِیَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۵۶﴾ الرّبع
Indeed, those who disbelieve in Our verses - We will drive them into a Fire. Every time their skins are roasted through We will replace them with other skins so they may taste the punishment. Indeed, Allah is ever Exalted in Might and Wise.
جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کُفر کیا انہیں ہم یقیناً آگ میں ڈال دیں گے جب ان کی کھالیں پک جائیں گی ہم ان کے سِوا اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھتے رہیں یقیناً اللہ تعالٰی غالب حکمت والا ہے ۔
Surat un Nissa
4:165
رُسُلًا مُّبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ لِئَلَّا یَکُوۡنَ لِلنَّاسِ عَلَی اللّٰہِ حُجَّۃٌۢ بَعۡدَ الرُّسُلِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۱۶۵﴾
[We sent] messengers as bringers of good tidings and warners so that mankind will have no argument against Allah after the messengers. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.
ہم نے انہیں رسول بنایا ہے خوشخبریاں سنانے والے اور آگاہ کرنے والے تاکہ لوگوں کی کوئی حجت اور الزام رسولوں کے بھیجنے کے بعد اللہ تعالٰی پر رہ نہ جائے اللہ تعالٰی بڑا غالب اور بڑا باحکمت ہے ۔
Surat ul Fatah
48:7
وَ لِلّٰہِ جُنُوۡدُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۷﴾
And to Allah belong the soldiers of the heavens and the earth. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.
اور اللہ ہی کے لئے آسمانوں اور زمین کے لشکر ہیں اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔
Surat ul Fatah
48:19
وَّ مَغَانِمَ کَثِیۡرَۃً یَّاۡخُذُوۡنَہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۱۹﴾
And much war booty which they will take. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.
اور بہت سی غنیمتیں جنہیں وہ حاصل کریں گے اور اللہ غالب حکمت والا ہے ۔
Surat un Nissa
4:11
یُوۡصِیۡکُمُ اللّٰہُ فِیۡۤ اَوۡلَادِکُمۡ ٭ لِلذَّکَرِ مِثۡلُ حَظِّ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ۚ فَاِنۡ کُنَّ نِسَآءً فَوۡقَ اثۡنَتَیۡنِ فَلَہُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَکَ ۚ وَ اِنۡ کَانَتۡ وَاحِدَۃً فَلَہَا النِّصۡفُ ؕ وَ لِاَبَوَیۡہِ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِّنۡہُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَکَ اِنۡ کَانَ لَہٗ وَلَدٌ ۚ فَاِنۡ لَّمۡ یَکُنۡ لَّہٗ وَلَدٌ وَّ وَرِثَہٗۤ اَبَوٰہُ فَلِاُمِّہِ الثُّلُثُ ۚ فَاِنۡ کَانَ لَہٗۤ اِخۡوَۃٌ فَلِاُمِّہِ السُّدُسُ مِنۡۢ بَعۡدِ وَصِیَّۃٍ یُّوۡصِیۡ بِہَاۤ اَوۡ دَیۡنٍ ؕ اٰبَآؤُکُمۡ وَ اَبۡنَآؤُکُمۡ لَا تَدۡرُوۡنَ اَیُّہُمۡ اَقۡرَبُ لَکُمۡ نَفۡعًا ؕ فَرِیۡضَۃً مِّنَ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۱۱﴾
Allah instructs you concerning your children: for the male, what is equal to the share of two females. But if there are [only] daughters, two or more, for them is two thirds of one's estate. And if there is only one, for her is half. And for one's parents, to each one of them is a sixth of his estate if he left children. But if he had no children and the parents [alone] inherit from him, then for his mother is one third. And if he had brothers [or sisters], for his mother is a sixth, after any bequest he [may have] made or debt. Your parents or your children - you know not which of them are nearest to you in benefit. [These shares are] an obligation [imposed] by Allah . Indeed, Allah is ever Knowing and Wise.
اللہ تعالٰی تمہیں تمہاری اولاد کے بارے میں حکم کرتا ہے کہ ایک لڑکے کا حصّہ دو لڑکیوں کے برابر ہے اور اگر صرف لڑکیاں ہی ہوں اور دو سے زیادہ ہوں تو انہیں مال متروکہ کا دو تہائی ملے گا اور اگر ایک ہی لڑکی ہو تو اس کے لئے آدھا ہے اور میّت کے ماں باپ میں سے ہر ایک کے لئے اس کے چھوڑے ہوئے مال کا چھٹا حصّہ ہے ، اگر اس ( میّت ) کی اولاد ہو ، اگر اولاد نہ ہو اور ماں باپ وارث ہوتے ہوں تو اس کی ماں کے لئے تیسرا حصّہ ہے ، ہاں اگر میّت کے کئی بھائی ہوں تو پھر اس کی ماں کا چھٹا حصّہ ہے ۔ یہ حصّے اس وصیّت ( کی تکمیل ) کے بعد ہیں جو مرنے والا کر گیا ہو یا ادائے قرض کے بعد ، تمہارے باپ ہوں یا تمہارے بیٹے تمہیں نہیں معلوم کہ ان میں سے کون تمہیں نفع پہنچانے میں زیادہ قریب ہے ، یہ حصّے اللہ تعالٰی کی طرف سے مُقّرر کردہ ہیں بیشک اللہ تعالٰی پورے علم اور کامل حکمتوں والا ہے ۔
Surat un Nissa
4:17
اِنَّمَا التَّوۡبَۃُ عَلَی اللّٰہِ لِلَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ السُّوۡٓءَ بِجَہَالَۃٍ ثُمَّ یَتُوۡبُوۡنَ مِنۡ قَرِیۡبٍ فَاُولٰٓئِکَ یَتُوۡبُ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۱۷﴾
The repentance accepted by Allah is only for those who do wrong in ignorance [or carelessness] and then repent soon after. It is those to whom Allah will turn in forgiveness, and Allah is ever Knowing and Wise.
اللہ تعالٰی صرف انہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو بوجہ نادانی کوئی بُرائی کر گُزریں پھر جلد اس سے باز آجائیں اور توبہ کریں تو اللہ تعالٰی بھی اس کی توبہ قبول کرتا ہے ، اللہ تعالٰی بڑے علم والا حکمت والا ہے ۔ ْ
Surat un Nissa
4:24
وَّ الۡمُحۡصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ ۚ کِتٰبَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ ۚ وَ اُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمۡ اَنۡ تَبۡتَغُوۡا بِاَمۡوَالِکُمۡ مُّحۡصِنِیۡنَ غَیۡرَ مُسٰفِحِیۡنَ ؕ فَمَا اسۡتَمۡتَعۡتُمۡ بِہٖ مِنۡہُنَّ فَاٰتُوۡہُنَّ اُجُوۡرَہُنَّ فَرِیۡضَۃً ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ فِیۡمَا تَرٰضَیۡتُمۡ بِہٖ مِنۡۢ بَعۡدِ الۡفَرِیۡضَۃِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۲۴﴾
And [also prohibited to you are all] married women except those your right hands possess. [This is] the decree of Allah upon you. And lawful to you are [all others] beyond these, [provided] that you seek them [in marriage] with [gifts from] your property, desiring chastity, not unlawful sexual intercourse. So for whatever you enjoy [of marriage] from them, give them their due compensation as an obligation. And there is no blame upon you for what you mutually agree to beyond the obligation. Indeed, Allah is ever Knowing and Wise.
اور ( حرام کی گئیں ) شوہر والی عورتیں مگر وہ جو تمہاری ملکیت میں آجائیں ، اللہ تعالٰی نے یہ احکام تم پر فرض کر دئیے ہیں اور ان عورتوں کے سِوا اور عورتیں تمہارے لئے حلال کی گئیں کہ اپنے مال کے مہر سے تم ان سے نکاح کرنا چاہو برے کام سے بچنے کے لئے نہ کہ شہوت رانی کرنے کے لئے اس لئے جن سے تم فائدہ اُٹھاؤ انہیں ان کا مُقّرر کیا ہوا مہر دے دو ، اور مہر مُقّرر ہوجانے کے بعد تم آپس کی رضامندی سے جو طے کر لو اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں ، بیشک اللہ تعالٰی علم والا حکمت والا ہے ۔
Surat un Nissa
4:92
وَ مَا کَانَ لِمُؤۡمِنٍ اَنۡ یَّقۡتُلَ مُؤۡمِنًا اِلَّا خَطَئًا ۚ وَ مَنۡ قَتَلَ مُؤۡمِنًا خَطَئًا فَتَحۡرِیۡرُ رَقَبَۃٍ مُّؤۡمِنَۃٍ وَّ دِیَۃٌ مُّسَلَّمَۃٌ اِلٰۤی اَہۡلِہٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ یَّصَّدَّقُوۡا ؕ فَاِنۡ کَانَ مِنۡ قَوۡمٍ عَدُوٍّ لَّکُمۡ وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَتَحۡرِیۡرُ رَقَبَۃٍ مُّؤۡمِنَۃٍ ؕ وَ اِنۡ کَانَ مِنۡ قَوۡمٍۭ بَیۡنَکُمۡ وَ بَیۡنَہُمۡ مِّیۡثَاقٌ فَدِیَۃٌ مُّسَلَّمَۃٌ اِلٰۤی اَہۡلِہٖ وَ تَحۡرِیۡرُ رَقَبَۃٍ مُّؤۡمِنَۃٍ ۚ فَمَنۡ لَّمۡ یَجِدۡ فَصِیَامُ شَہۡرَیۡنِ مُتَتَابِعَیۡنِ ۫ تَوۡبَۃً مِّنَ اللّٰہِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۹۲﴾
And never is it for a believer to kill a believer except by mistake. And whoever kills a believer by mistake - then the freeing of a believing slave and a compensation payment presented to the deceased's family [is required] unless they give [up their right as] charity. But if the deceased was from a people at war with you and he was a believer - then [only] the freeing of a believing slave; and if he was from a people with whom you have a treaty - then a compensation payment presented to his family and the freeing of a believing slave. And whoever does not find [one or cannot afford to buy one] - then [instead], a fast for two months consecutively, [seeking] acceptance of repentance from Allah . And Allah is ever Knowing and Wise.
کسی مومن کو دوسرے مومن کا قتل کر دینا زیبا نہیں مگر غلطی سے ہو جائے ( تو اور بات ہے ) ، جو شخص کسی مسلمان کو بلاقصد مار ڈالے اس پر ایک مسلمان غلام کی گردن آزاد کرنا اور مقتول کے عزیزوں کو خون بہا پہنچانا ہے ۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ لوگ بطور صدقہ معاف کر دیں اور اگر مقتول تمہاری دشمن قوم کا ہو اور ہو وہ مسلمان تو صرف ایک مومن غلام کی گردن آزاد کرنی لازمی ہے ۔ اور اگر مقتول اس قوم سے ہو کہ تم میں اور ان میں عہد و پیماں ہے تو خون بہا لازم ہے جو اس کے کنُبے والوں کو پہنچایا جائے اور ایک مسلمان غلام کا آزاد کرنا بھی ( ضروری ہے ) پس جو نہ پائے اس کے ذمے دو مہینے کے لگاتار روزے ہیں ، اللہ تعالٰی سے بخشوانے کے لئے اور اللہ تعالٰی بخوبی جاننے والا اور حکمت والا ہے ۔
Surat un Nissa
4:104
وَ لَا تَہِنُوۡا فِی ابۡتِغَآءِ الۡقَوۡمِ ؕ اِنۡ تَکُوۡنُوۡا تَاۡلَمُوۡنَ فَاِنَّہُمۡ یَاۡلَمُوۡنَ کَمَا تَاۡلَمُوۡنَ ۚ وَ تَرۡجُوۡنَ مِنَ اللّٰہِ مَا لَا یَرۡجُوۡنَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۱۰۴﴾٪  12
And do not weaken in pursuit of the enemy. If you should be suffering - so are they suffering as you are suffering, but you expect from Allah that which they expect not. And Allah is ever Knowing and Wise.
ان لوگوں کا پیچھا کرنے سے ہارے دل ہو کر بیٹھ نہ رہو !اگر تمہیں بے آرامی ہوتی ہے تو انہیں بھی تمہاری طرح بے آرامی ہوتی ہے اور تم اللہ تعالٰی سے وہ امید یں رکھتے ہو ، جو امید انہیں نہیں ، اور اللہ تعالٰی دانا اور حکیم ہے ۔