Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 173

سورة النساء

فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُوَفِّیۡہِمۡ اُجُوۡرَہُمۡ وَ یَزِیۡدُہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ ۚ وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ اسۡتَنۡکَفُوۡا وَ اسۡتَکۡبَرُوۡا فَیُعَذِّبُہُمۡ عَذَابًا اَلِیۡمًا ۬ ۙ وَّ لَا یَجِدُوۡنَ لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیۡرًا ﴿۱۷۳﴾

And as for those who believed and did righteous deeds, He will give them in full their rewards and grant them extra from His bounty. But as for those who disdained and were arrogant, He will punish them with a painful punishment, and they will not find for themselves besides Allah any protector or helper.

پس جو لوگ ایمان لائے ہیں اور شائستہ اعمال کئے ہیں ان کو ان کا پورا پورا ثواب عنایت فرمائے گا اور اپنے فضل سے انہیں اور زیادہ دے گا اور جن لوگوں نے ننگ و عار اور سرکشی اور انکار کیا انہیں المناک عذاب دے گا اور وہ اپنے لئے سوائے اللہ کے کوئی حمایتی اور امداد کرنے والا نہ پائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَمَّا
تو رہے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
فَیُوَفِّیۡہِمۡ
پس وہ پورے پورے دے گا انہیں
اُجُوۡرَہُمۡ
اجر ان کے
وَیَزِیۡدُہُمۡ
اور وہ زیادہ دے گا انہیں
مِّنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَاَمَّا
اور رہے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اسۡتَنۡکَفُوۡا
عار محسوس کرے
وَاسۡتَکۡبَرُوۡا
اور انہوں نے تکبر کیا
فَیُعَذِّبُہُمۡ
تو وہ عذاب د گا انہیں
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
دردناک
وَّلَا
اور نہیں
یَجِدُوۡنَ
وہ پائیں گے
لَہُمۡ
اپنے لیے
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلِیًّا
کوئی حمایتی
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرًا
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَمَّا الَّذِیۡنَ
پس وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے کیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیا ں
فَیُوَفِّیۡہِمۡ
تو وہ (اللہ تعالیٰ )پورا پورا دے گا انہیں
اُجُوۡرَہُمۡ
اجر ان کے
وَیَزِیۡدُہُمۡ
اور وہ مزید بھی عطا کرے گا انہیں
مِّنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَاَمَّا الَّذِیۡنَ
اور رہے وہ لوگ
اسۡتَنۡکَفُوۡا
جنہوں نے عار سمجھا
وَاسۡتَکۡبَرُوۡا
اور تکبر کیا انہوں نے
فَیُعَذِّبُہُمۡ
تو وہ عذاب دے گا انہیں
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
درد ناک
وَّلَا یَجِدُوۡنَ
اور نہ وہ پائیں گے
لَہُمۡ
اپنے لیے
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَلِیًّا
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرًا
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

And as for those who believed and did righteous deeds, He will give them in full their rewards and grant them extra from His bounty. But as for those who disdained and were arrogant, He will punish them with a painful punishment, and they will not find for themselves besides Allah any protector or helper.

پس جو لوگ ایمان لائے ہیں اور شائستہ اعمال کئے ہیں ان کو ان کا پورا پورا ثواب عنایت فرمائے گا اور اپنے فضل سے انہیں اور زیادہ دے گا اور جن لوگوں نے ننگ و عار اور سرکشی اور انکار کیا انہیں المناک عذاب دے گا اور وہ اپنے لئے سوائے اللہ کے کوئی حمایتی اور امداد کرنے والا نہ پائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انہیں ان کے پورے اجر دے گا اور اپنے فضل سے زیادہ بھی دے گا مگر جن لوگوں نے (اللہ کی بندگی کو) عار سمجھا اور اکڑے رہے تو انہیں وہ دکھ دینے والا عذاب دے گا اور وہ اپنے لیے اللہ کے سوا کسی کو بھی حامی اور مددگار نہ پائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیکیاں کیں تواﷲ تعالیٰ ان کا پوراپورا اجر انہیں دے گا اور اپنے فضل سے انہیں مزیدبھی عطاکرے گااوررہے وہ لوگ جنہوں نے عارسمجھا اورتکبر کیاتووہ انہیں دردناک عذاب دے گااوروہ اﷲ تعالیٰ کے سوا اپنے لیے کوئی نہ دوست پائیں گے اورنہ کوئی مددگار۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who believe and do good deeds, He shall give them their reward in full, and give them more out of His grace. But, to those who spurn and show arro¬gance, He shall give a painful punishment, and they shall find for themselves not a friend other than Allah nor a helper.

پھر جو لوگ ایمان لائے اور عمل کئے انہوں نے اچھے تو ان کو پورا دے گا ان کا ثواب اور زیادہ دے گا اپنے فضل سے اور جنہوں نے عار کی اور تکبر کیا سو ان کو عذاب دے گا عذاب دردناک اور نہ پاویں گے اپنے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ مددگار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور انہوں نے نیک عمل کیے ہوں گے تو ان کو تو ان کا پورا پورا اجر بھی دے گا اور انہیں مزید بھی دے گا اپنے خاص فضل میں سے اور جنہوں نے (عبدیت کے اندر) عار محسوس کی تھی اور تکبر کیا تھا تو ان کو وہ درد ناک عذاب دے گا اور وہ نہیں پائیں گے اپنے لیے اللہ کے مقابلے میں کوئی حمایتی اور نہ کوئی مدد گار

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He will grant those who have believed and done good deeds their rewards in full, and will give them more out of His bounty. He will bestow upon those who have been disdainful and arrogant a painful chastisement; and they will find for themselves neither a guardian nor a helper besides Allah.

اس وقت وہ لوگ جنہوں نے ایمان لاکر نیک طرزِ عمل اختیار کیا ہے اپنے اجر پورے پورے پائیں گے اور اللہ اپنے فضل سے ان کو مزید اجر عطا فرمائے گا ، اور جن لوگوں نے بندگی کو عار سمجھا اور تکبر کیا ہے ان کو اللہ درد ناک سزا دے گا اور اللہ کے سوا جن جن کی سرپرستی و مددگاری پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں ان میں سے کسی کو بھی وہ وہاں نہ پائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور انہوں نے نیک عمل کیے ہوں گے ان کو ان کا پورا پورا ثواب دے گا ، اور اپنے فضل سے اس سے زیادہ بھی دے گا ۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے ( بندگی کو ) عار سمجھا ہوگا اور تکبر کا مظاہرہ کیا ہوگا ، تو ان کو دردناک عذاب دے گا ، اور ان کو اللہ کے سوا اپنا کوئی رکھوالا اور مددگار نہیں ملے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر لوگ دنیا میں ایما رکھتے تھے اور نیک کام کر تھے ان کو ان کا پو را ثواب دے گا اور اپنے فضل سے زیادہ بھی دے گا اور جن لوگوں نے دنیا میں اس کی بندگی سے شرم کی اور اپنے تئیں بڑا سمجھا جیسے فرعون یا نمرود نے خود اپنے تئیں خدا کہا تو ان کو تکلیف کا عذاب کرے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کے سوانہ کوئی ایسا حماتی پائینگے نہ مددگار جو اللہ کے عذاب سے ان کو چھڑ ائے کا کچھ سفارش یا مدد کرے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے تو ان کو ان کا پورا پورا بدلہ ملے گا اور وہ (اللہ) اپنے فضل سے ان کو زیادہ دے گا اور جن لوگوں نے عار (انکار) کیا اور تکبر کیا سو ان کو وہ (اللہ) دردناک عذاب دے گا۔ اور وہ اپنے لئے اللہ کے علاوہ کوئی دوست اور مددگار نہ پائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس وقت جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے انہیں ان کا اجر پورا پورا ملے گا بلکہ اللہ اپنے فضل و کرام سے انہیں کچھ زیادہ ہی دے گا اور جن لوگوں نے (اللہ کا بندہ کہلانے میں ) کسر شان سمجھا اور شان غرور میں اینٹھتے رہے ان کو اللہ تعالیٰ دکھ بھرا عذاب دے گا ایسے لوگ اللہ کے سوا کسی کو اپنا حامی اور مددگار نہ پائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے وہ ان کو ان کا پورا بدلا دے گا اور اپنے فضل سے کچھ زیادہ بھی عنایت کرے گا۔ اور جنہوں نے (بندوں ہونے سے) عاروانکار اور تکبر کیا ان کو تکلیف دینے والا عذاب دے گا۔ اور یہ لوگ خدا کے سوا اپنا حامی اور مددگار نہ پائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then as to those who have believed and worked righteous works, He shall give unto them their hire in full and shall give unto them an increase out of His grace. And as to those who disdained and were stiff-necked, He shall torment them with a torment afflictive. And they shall not find for themselves, against Allah, a protecting friend or a helper.

پھر جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور انہوں نے نیک کام بھی کئے ہوں گے تو وہ ان کو ان کا پورا پورا اجر دے گا اور انہیں اپنے فضل سے اور زائد دے گا ۔ اور جن لوگوں نے عار اور تکبر کیا ہوگا سو انہیں وہ دردناک عذاب دے گا اور وہ لوگ اپنے حق میں کسی غیر اللہ کو نہ دوست پائیں گے نہ مدد گار ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہوں گے تو ان کو تو ان کا پورا پورا اجر بھی دے گا اور اپنے فضل میں سے بھی ان کو مزید بخشے گا اور جنہوں نے عار اور تکبر کیا ہوگا ، ان کو دردناک عذاب دے گا اور وہ ، اللہ کے بالمقابل ، نہ کسی کو اپنا دوست پائیں گے نہ مددگار ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے تو اللہ تعالیٰ انہیں ان کے پورے پورے بدلے عطا فرمائیں گے اور اپنے فضل سے اور ( بھی ) زیادہ عنایت فرمائیں گے اور جن لوگوں نے ( بندگی کرنے میں ) عار محسوس کیا اور تکبر کیا پس اللہ تعالیٰ انہیں دردناک عذاب دیں گے اور ایسے لوگ اپنے لئے اللہ تعالیٰ کے علاوہ نہ کوئی دوست پائیں گے اور نہ ( ہی ) مددگار پائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس وقت وہ لوگ جنہوں نے ایمان لاکر نیک طرز عمل اختیار کیا ہے اپنے اجر پورے پورے پائیں گے اور اللہ اپنے فضل سے ان کو مزید اجر دے گا۔ اور جن لوگوں نے بندگی کو عار سمجھا اور تکبر کیا ان کو اللہ درد ناک سزا دے گا۔ اور اللہ کے سوا ( جن جن کی سرپرستی و مددگاری پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں ان میں سے) کسی کو بھی اپنے لیے حمایتی اور مددگار نہ پائیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جنہوں نے (صدق دل سے) ایمان لایا ہوگا، اور انہوں نے کام بھی نیک کئے ہوں گے، تو وہ ان کو نوازے گا ان کے بھرپور اجر سے، اور ان کو اور بھی دے گا اپنے فضل (مہربانی) سے، اور جنہوں نے عار کی ہوگی (اس کی عبادت و بندگی سے) اور وہ مبتلا رہے ہوں گے اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں، تو انکو وہ مبتلا کرے گا ایک بڑے ہی (ہولناک اور) دردناک عذاب میں، اور وہ نہیں پاسکیں گے اپنے لئے اللہ کے سوا کوئی یار اور نہ کوئی مددگار،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجولوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انہیں ان کے پورے اجر دے گااور اپنے فضل سے زیادہ بھی دے گامگر جن لوگوں نے ( اللہ کی بندگی کو ) عارسمجھااوراکڑے رہے توانہیں وہ درد ناک عذاب دے گا اور وہ اپنے لئے اللہ کے سواکسی کو بھی حامی وناصرنہ پائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کی مزدوری انہیں بھرپور دے کر اپنے فضل سے انہیں اور زیادہ دے گا اور وہ جنہوں نے ( ف٤۳۳ ) نفرت اور تکبر کیا تھا انہیں دردناک سزا دے گا اور اللہ کے سوا نہ اپنا کوئی حمایتی پائیں گے نہ مددگار ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ انہیں پورے پورے اجر عطا فرمائے گا اور ( پھر ) اپنے فضل سے انہیں اور زیادہ دے گا ، اور وہ لوگ جنہوں نے ( اﷲ کی عبادت سے ) عار محسوس کی اور تکبرّ کیا تو وہ انہیں دردناک عذاب دے گا ، اور وہ اپنے لئے اﷲ کے سوا نہ کوئی دوست پائیں گے اور نہ کوئی مددگار

Translated by

Hussain Najfi

پھر جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور نیک عمل کئے ہوں گے انہیں ان کا پورا پورا صلہ و ثواب دے گا اور اپنے فضل و کرم سے انہیں مزید بھی عطا فرمائے گا ۔ اور جنہوں نے ( اس کی بندگی سے ) ننگ و عار محسوس کیا ہوگا اور تکبر کیا ہوگا ان کو دردناک عذاب کی سزا دے گا ۔ اور وہ اللہ کے سوا نہ کوئی سرپرست پائیں گے اور نہ کوئی یار و مددگار ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But to those who believe and do deeds of righteousness, He will give their (due) rewards,- and more, out of His bounty: But those who are disdainful and arrogant, He will punish with a grievous penalty; Nor will they find, besides Allah, any to protect or help them.

Translated by

Muhammad Sarwar

The righteously striving believers will receive the reward for their deeds and extra favors from God. But those who disdain the worship of God out of pride will suffer the most painful torment. They will find no guardian or helper besides God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, as for those who believed and did deeds of righteousness, He will give them their (due) rewards and more out of His bounty. But as for those who refused His worship and were proud, He will punish them with a painful torment. And they will not find for themselves besides Allah any protector or helper.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then as for those who believe and do good, He will pay them fully their rewards and give them more out of His grace; and as for those who disdain and are proud, He will chastise them with a painful chastisement. And they shall not find for themselves besides Allah a guardian or a helper

Translated by

William Pickthall

Then, as for those who believed and did good works, unto them will He pay their wages in full, adding unto them of His bounty; and as for those who were scornful and proud, them will He punish with a painful doom. And they will not find for them, against Allah, any protecting friend or helper.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जो लोग ईमान लाए और जिन्होंने नेक काम किए तो उनको वह पूरा-पूरा अज्र देगा और अपने फ़ज़्ल से उनको मज़ीद देगा, और जिन लोगों ने आर और तकब्बुर किया होगा उनको दर्दनाक अज़ाब देगा और वे अल्लाह के मुक़ाबले में न किसी को अपना दोस्त पाएंगे और न मददगार।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جو لوگ ایمان لائے ہونگے اور انہوں نے اچھے کام کیے ہونگے تو ان کو ان کا پورا ثوب دینگے اور ان کو اپنے فضل سے اور زیادہ دینگے اور جن لوگوں نے عار کیا ہوگا اور تکبر کیا ہوگا تو ان کو سخت دردناک سزا دینگے اور وہ لوگ کسی غیر اللہ کو اپنا یار اور مددگار نہ پاوینگے۔ (4) (173)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کیے انہیں ان کے اجر پورے دے گا اور اپنے فضل سے انہیں مزید بھی عنایت کرے گا اور جنہوں نے عار سمجھی اور تکبر کیا تو وہ انہیں دردناک عذاب دے گا اور وہ اللہ کے سوا نہ کوئی دوست اور نہ کوئی اپنا مددگار پائیں گے۔ “ (١٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت وہ لوگ جنہوں نے ایمان لا کر نیک طرز عمل اختیار کیا ہے اپنے اجر پورے پورے پائیں گے اور اللہ اپنے فضل سے ان کو مزید اجر عطا فرمائے گا ۔ اور جن لوگوں نے بندگی کو عار سمجھا اور تکبر کیا ہے ان کو اللہ دردناک سزا دے گا اور اللہ کے سوا جن جن کی سرپرستی ومددگاری پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں ‘ ان میں سے کسی کو بھی وہ وہاں نہ پائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ان کو پورے پورے بدلے عطا فرمائے گا اور اپنے فضل سے اور زیادہ دے گا۔ اور جن لوگوں نے عار کی اور تکبر کیا سو ان کو درد ناک عذاب دے گا اور یہ لوگ اپنے لیے اللہ کے سوا کوئی یار اور مددگار نہ پائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جو لوگ ایمان لائے اور عمل کئے انہوں نے اچھے تو ان کو پورا دے گا ان کا ثواب اور زیادہ دے گا اپنے فضل سے اور جنہوں نے عار کی اور تکبر کیا سو ان کو عذاب دے گا عذاب دردناک اور نہ پاویں گے اپنے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر وہ لوگ جو ایمان لائے ہوں گے اور نیک عمل کرتے ہوں تو خدائے تعالیٰ ان کو ان کا پورا پورا ثواب دے گا اور اپنے فضل سے ان کو اور زیادہ بھی عطا فرمائے گا اور جنہوں نے خدا کی عبادت کو اپنے لئے ننگ و عار سمجھا ہوگا اور سرتابی و سرکشی کی ہوگی تو انہیں سخت درد ناک سزا دے گا اور یہ لوگ اللہ کے سوا نہ کسی کو اپنا حمایتی پائیں گے اور نہ مددگار