VerbPersonal Pronoun

أَعْتَدْنَا

We have prepared

تیار کیا ہم نے

Verb Form 4
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَعْتَدَ
يُعْتِدُ
أَعْتِدْ
مُعْتِد
مُعْتَد
إِعْتَاد
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْعَتَادُ: ضرورت کی چیزوں کا پہلے سے ذخیرہ کرلینا اور یہی معنی اِعْدَادٌ کے ہیں۔ عَتِیْدٌ: (اسم فاعل) تیار کرنے والا (اسم مفعول) تیار کی ہوئی چیز۔ قرآن پاک میں ہے: (ہٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیۡدٌ ) (۵۰:۲۳) (اعمال نامہ) میرے سامنے حاضر ہے۔ اور آیت کریمہ: (رَقِیۡبٌ عَتِیۡدٌ) (۵۰:۱۸) میں عَتِیْدٌ کے معنی ہیں وہ فرشتہ لوگوں کے اعمال لکھنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے اور آیت کریمہ: (اَعۡتَدۡنَا لَہُمۡ عَذَابًا اَلِیۡمًا ) (۴:۱۸) ان کے لیے دردانگیز عذاب تیار کررکھا ہے۔ میں بھی بعض نے کہا ہے کہ اَعْتَدْنَا کا لفظ عَتَادٌ سے فعل ماضی اَفْعَلْنَا کے وزن پر ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ اصل میں اَعْدَدْنَا ہے جس میں ایک ’’دال‘‘ کو ’’ت‘‘ سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ فَرَسٌ عَتِیْدٌ وَعَتِدٌ: گھوڑا، جو ہر وقت دوڑ کے لیے تیار ہو اَلْعَتُوْدُ: بکری کا یکسالہ بچہ جمع اَعْتِدَۃٌ وَعِدَّانٌ (ت کے دال میں ادغام کے ساتھ)۔

Lemma/Derivative

14 Results
أَعْتَدَ
Surah:33
Verse:31
اور تیار رکھا ہے ہم نے
and We have prepared
Surah:48
Verse:13
تیار کیا ہم نے
[We] have prepared
Surah:67
Verse:5
اور تیار کیا ہم نے
and We have prepared
Surah:76
Verse:4
تیار کیا ہم نے
[We] have prepared