Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 20

سورة النساء

وَ اِنۡ اَرَدۡتُّمُ اسۡتِبۡدَالَ زَوۡجٍ مَّکَانَ زَوۡجٍ ۙ وَّ اٰتَیۡتُمۡ اِحۡدٰہُنَّ قِنۡطَارًا فَلَا تَاۡخُذُوۡا مِنۡہُ شَیۡئًا ؕ اَتَاۡخُذُوۡنَہٗ بُہۡتَانًا وَّ اِثۡمًا مُّبِیۡنًا ﴿۲۰﴾

But if you want to replace one wife with another and you have given one of them a great amount [in gifts], do not take [back] from it anything. Would you take it in injustice and manifest sin?

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا ہی چاہو اور ان میں سے کسی کو تم نے خزانہ کا خزانہ دے رکھا ہو ، تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو کیا تم اسے ناحق اور کھُلا گناہ ہوتے ہوئے بھی لے لو گے تم اسے کیسے لے لو گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
اَرَدۡتُّمُ
ارادہ کرو تم
اسۡتِبۡدَالَ
بدلنے کا
زَوۡجٍ
ایک بیوی کو
مَّکَانَ
جگہ
زَوۡجٍ
بیوی کے
وَّاٰتَیۡتُمۡ
اور دے دیا تم نے
اِحۡدٰہُنَّ
ان میں سے کسی ایک کو
قِنۡطَارًا
ڈھیروں مال
فَلَا
تو نہ
تَاۡخُذُوۡا
تم لو
مِنۡہُ
اس میں سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
اَتَاۡخُذُوۡنَہٗ
کیا تم لو گے اسے
بُہۡتَانًا
بہتان لگا کر
وَّاِثۡمًا
اور گناہ
مُّبِیۡنًا
کھلے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
اَرَدۡتُّمُ
ارادہ کرو تم
اسۡتِبۡدَالَ
بدلنے کا
زَوۡجٍ
ایک بیوی
مَّکَانَ
جگہ
زَوۡجٍ
بیوی کے
وَّاٰتَیۡتُمۡ
اور دیا ہو تم نے
اِحۡدٰہُنَّ
ان میں سے ایک کو
قِنۡطَارًا
خزانہ
فَلَا
تو نہ
تَاۡخُذُوۡا
تم(واپس)لو
مِنۡہُ
اس میں سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
اَتَاۡخُذُوۡنَہٗ
کیا تم لو گے اسے
بُہۡتَانًا
بہتان لگا کر
وَّاِثۡمًا
اور گناہ کر کے
مُّبِیۡنًا
کھلا
Translated by

Juna Garhi

But if you want to replace one wife with another and you have given one of them a great amount [in gifts], do not take [back] from it anything. Would you take it in injustice and manifest sin?

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا ہی چاہو اور ان میں سے کسی کو تم نے خزانہ کا خزانہ دے رکھا ہو ، تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو کیا تم اسے ناحق اور کھُلا گناہ ہوتے ہوئے بھی لے لو گے تم اسے کیسے لے لو گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لانا چاہو اور تم نے اسے خواہ ڈھیر سا مال دیا ہو تو اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لو۔ کیا تم اس پر بہتان رکھ کر اور صریح گناہ کے مرتکب ہو کر اس سے مال لینا چاہتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بد لنے کا ارادہ کر لو اور تم نے ان میں سے ایک کو خزانہ تک دے دیا ہو تو بھی اس میں سے کچھ واپس نہ لو ،کیا تم اس سے بہتان لگا کر اور کھلا گناہ کر کے واپس لو گے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you want to take a wife in place of the one (you have), and you have given her a lot, then do not take back anything from it through imputation and open sin?

اور اگر بدلنا چاہو ایک عورت کی جگہ دوسری عورت کو اور دے چکے ہو ایک کو بہت سا مال تو مت پھیرلو اس میں سے کچھ کیا لیا چاہتے ہو اس کو ناحق اور صریح گناہ سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تمہارا ارادہ ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لے آنے کا ہو اور ان میں سے کسی ایک کو تم نے ڈھیروں مال دیاہو تو اس میں سے کوئی بھی شے واپس نہ لو کیا تم اسے واپس لو گے بہتان لگا کر اور صریح گناہ کے مرتکب ہو کر ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if you decide to dispense with a wife in order to take another, do not take away anything of what you might have given the first one, even if you had given her a heap of gold. Would you take it back by slandering her and committing a manifest wrong?

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لے آنے کا ارادہ ہی کر لو تو خواہ تم نے اسے ڈھیر سا مال ہی کیوں نہ دیا ہو ، اس میں سے کچھ واپس نہ لینا ۔ کیا تم اسے بہتان لگا کر اور صریح ظلم کر کے واپس لو گے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم ایک بیوی کے بدلے دوسری بیوی سے نکاح کرنا چاہتے ہو اور ان میں سے ایک کو ڈھیر سارا مہر دے چکے ہو ، تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو ۔ کیا تم بہتان لگا کر اور کھلا گناہ کر کے ( مہر ) واپس لو گے ؟ ( ١٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس پر بھی اگر تم ایک بی بی کو چھوڑ کر جگہ ایک جوروں اور دیا ہے تم نے ایک کو ان میں سے خزانہ پس مت لو ان میں سے کچھ کیا بہتان لگا کر اور صریح کنہگار بن کر واپس لینا چاہتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تم ایک عورت کو چھوڑ کر دوسری عورت کرنا چاہو اور تم ان میں سے ایک (پہلی) عورت کو بہت سا مال دے چکے ہو تو اس سے کچھ مت لو بھلا کیا تم ناجائز طور پر اور صریح گناہ کرکے اس (مال) کو واپس لو گے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تم نے اپنی بیوی کو چھوڑ کر دوسری بیوی کرنے کا ارادہ کر ہی لیا ہے تو خواہ تم نے اسے بہت سارا مال بھی دے دیا ہو تو اسے واپس نہ لو کیا تم اس پر الزام لگا کر اور کھلا ہوا ظلم کرکے واپس لوگے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم ایک عورت کو چھوڑ کر دوسری عورت کرنی چاہو۔ اور پہلی عورت کو بہت سال مال دے چکے ہو تو اس میں سے کچھ مت لینا۔ بھلا تم ناجائز طور پر اور صریح ظلم سے اپنا مال اس سے واپس لے لوگے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if ye intend to replace a wife by anot her, and ye have given the one of them a talent, take not back aught therefrom. Would ye take it back by slander and manifest sin.

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ (دوسری) بیوی بدلنا چاہو ۔ اور تم اس بیوی کو (مال کا) انبار دے چکے ہو تو تم اس میں سے کچھ بھی واپس مت لو ۔ کیا تم بہتان رکھ کر اور صریح گناہ کرکے اسے (واپس) لوگے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی بدلنا چاہو اور تم نے ایک کو ڈھیروں مال دے رکھا ہو تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو ۔ کیا تم بہتان لگا کر اور کھلی ہوئی حق تلفی کرکے اس کو لو گے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا چاہتے ہو اور تم نے ان میں سے ایک کو ( جسے چھوڑنا چاہتے ہو ) بہت سارا مال دے چکے ہو سو اسمیں سے کچھ بھی واپس نہ لو کیا تم بہتان رکھ کر اور کھلے گناہ کے مرتکب ہوکر اسے واپس لینا چاہتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لے آنے کا ارادہ کر ہی لو تو خواہ تم نے اسے ڈھیر سا مال ہی کیوں نہ دے دیا ہو، اس میں سے کچھ واپس نہ لینا۔ کیا تم اسے بہتان لگا کر اور صریح گناہ کر کے واپس لو گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا چاہو، اور تم اسے ڈھیروں مال بھی دے چکے ہو، تو تم اس میں سے کچھ بھی واپس مت لو، کیا تم اسے واپس لو گے بہتان اور (بڑے اور) کھلے گناہ کا ارتکاب کر کے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرتم ایک بیوی کی جگہ دوسری لاناچاہو اور تم نے اسے خواہ خزانہ بھرمال دیا ہو تواس میں سے کچھ واپس نہ لو کیا تم اس پر ( یعنی کہ پہلی بیوی پر ) بہتان باندھ کر اور کھلے گناہ کے مرتکب ہوکراس سے مال ( یعنی کہ دیاہواحق مہر ) لیناچاہتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تم ایک بی بی کے بدلے دوسری بدلنا چاہو ( ف۵٦ ) اور اسے ڈھیروں مال دے چکے ہو ( ف۵۷ ) تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو ( ف۵۸ ) کیا اسے واپس لو گے جھوٹ باندھ کر اور کھلے گناہ سے ( ف۵۹ ) اور کیونکر اسے واپس لوگے حالانکہ تم میں ایک دوسرے کے سامنے بےپردہ ہولیا اور وہ تم سے گاڑھا عہد لے چکیں ( ف٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم ایک بیوی کے بدلے دوسری بیوی بدلنا چاہو اور تم اسے ڈھیروں مال دے چکے ہو تب بھی اس میں سے کچھ واپس مت لو ، کیا تم ناحق الزام اور صریح گناہ کے ذریعے وہ مال ( واپس ) لینا چاہتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم ایک بیوی کو بدل کر اس کی جگہ دوسری لانا چاہو اور تم ان میں سے ایک کو ( جسے فارغ کرنا چاہتے ہو ) بہت سا مال دے چکے ہو ۔ تو اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لو کیا تم جھوٹا الزام لگا کر اور صریح گناہ کرکے ( واپس ) لینا چاہتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if ye decide to take one wife in place of another, even if ye had given the latter a whole treasure for dower, Take not the least bit of it back: Would ye take it by slander and manifest wrong?

Translated by

Muhammad Sarwar

If you want to divorce a woman so that you can marry another, do not take back the dowry which you had paid even if what you paid was a large amount of gold. To do this is a slanderous act and a manifest sin.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if you intend to replace a wife by another and you have given one of them a Qintar, take not the least bit of it back; would you take it wrongfully without a right and (with) a manifest sin

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you wish to have (one) wife in place of another and you have given one of them a heap of gold, then take not from it anything; would you take it by slandering (her) and (doing her) manifest wrong?

Translated by

William Pickthall

And if ye wish to exchange one wife for another and ye have given unto one of them a sum of money (however great), take nothing from it. Would ye take it by the way of calumny and open wrong?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर तुम एक बीवी की जगह बदल कर दूसरी बीवी लाना चाहो और तुम उनमें से किसी एक को बहुत-सा माल दे चुके हो तो तुम उसमें से कुछ वापस न लो, क्या तुम उस पर झूठा इल्ज़ाम लगा कर और खुला ज़ुल्म करके वापस लोगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم بجائے ایک بی بی کے دوسری بی بی کرنا چاہو اور تم اس ایک کو انبار کا انبار مال دے چکے ہو تو تم اس میں سے کچھ بھی مت لو (3) کیا تم اس کو لیتے ہو بہتان رکھ کر اور صریح گناہ کے مرتکب ہوکر۔ (20)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا چاہو اور ان میں سے کسی کو تم نے خزانہ بھی دے رکھا ہو تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو۔ کیا تم الزام لگا کر اور کھلا گناہ کر کے لو گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لے آنے کا ارادہ ہی کرلو تو خواہ تم نے اسے ڈھیر سا مال ہی کیوں نہ دیا ہو ‘ اس میں سے کچھ واپس نہ لینا ۔ کیا تم اسے بہتان لگا کر اور صریح ظلم کرکے واپس لوگے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ایک بیوی کو دوسری بیوی کی جگہ بدلنا چاہو اور تم ان میں سے ایک کو بہت سے مال دے چکے ہو تو اس میں سے کچھ بھی نہ لو، کیا تم اس کو واپس لو گے بہتان رکھ کر اور صریح گناہ کا ارتکاب کر کے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر بدلنا چاہو ایک عورت کی جگہ دوسری عورت کو اور دے چکے ہو ایک کو بہت سا مال تو مت پھیر لو اس میں سے کچھ کیا لیا چاہتے ہو اس کو ناحق اور صریح گناہ سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی بدلنا چاہو اور تم اس ایک کو جس کو چھوڑنا چاہتے ہو ڈھیر مال دے چکے ہو تو تم اس مال میں سے کچھ بھی واپس نہ لو کیا تم بہتان رکھ کر اور صریح ظلم کے مرتکب ہوکر اس مال کو واپس لینا چاہتے ہو۔