Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 29

سورة النساء

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمۡوَالَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالۡبَاطِلِ اِلَّاۤ اَنۡ تَکُوۡنَ تِجَارَۃً عَنۡ تَرَاضٍ مِّنۡکُمۡ ۟ وَ لَا تَقۡتُلُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُمۡ رَحِیۡمًا ﴿۲۹﴾

O you who have believed, do not consume one another's wealth unjustly but only [in lawful] business by mutual consent. And do not kill yourselves [or one another]. Indeed, Allah is to you ever Merciful.

اے ایمان والو! اپنے آپس کے مال ناجائز طریقہ سے مت کھاؤ ، مگر یہ کہ تمہاری آپس کی رضامندی سے ہو خرید وفروخت ، اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو یقیناً اللہ تعالٰی تم پر نہایت مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا تَاۡکُلُوۡۤا
نہ تم کھاؤ
اَمۡوَالَکُمۡ
اپنے مالوں کو
بَیۡنَکُمۡ
آپس میں
بِالۡبَاطِلِ
باطل طریقے سے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَکُوۡنَ
ہو
تِجَارَۃً
تجارت
عَنۡ تَرَاضٍ
باہم رضا مندی سے
مِّنۡکُمۡ
تمہاری
وَلَا
اور نہ
تَقۡتُلُوۡۤا
تم قتل کرو
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے نفسوں کو
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
کَانَ
ہے
بِکُمۡ
تم پر
رَحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا تَاۡکُلُوۡۤا
نہ تم کھاؤ
اَمۡوَالَکُمۡ
مال اپنے
بَیۡنَکُمۡ
آپس میں
بِالۡبَاطِلِ
باطل طریقے سے
اِلَّاۤ
سوائے
اَنۡ
اس کے کہ
تَکُوۡنَ
ہو
تِجَارَۃً
تجارت
عَنۡ تَرَاضٍ
آپس کی رضامندی سے
مِّنۡکُمۡ
تمہاری
وَلَا
اور نہ
تَقۡتُلُوۡۤا
تم قتل کرو
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے آپ کو
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
بِکُمۡ
ساتھ تمہارے
رَحِیۡمًا
نہایت رحم والا
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not consume one another's wealth unjustly but only [in lawful] business by mutual consent. And do not kill yourselves [or one another]. Indeed, Allah is to you ever Merciful.

اے ایمان والو! اپنے آپس کے مال ناجائز طریقہ سے مت کھاؤ ، مگر یہ کہ تمہاری آپس کی رضامندی سے ہو خرید وفروخت ، اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو یقیناً اللہ تعالٰی تم پر نہایت مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقوں سے نہ کھاؤ۔ درست صورت یہ ہے کہ باہمی رضا مندی سے آپس میں لین دین ہو اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔ بلاشبہ اللہ تم پر نہایت مہربان ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایما ن لائے ہو!تم آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقے سے نہ کھاؤ سوائے اس کے کہ تمہاری آپس کی رضامندی سے تجارت ہواوراپنے آپ کوقتل نہ کرو، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہمیشہ ہی سے تم پرنہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, do not eat up each other&s property by false means unless it be a trade with your mutual consent. And do not kill yourselves. Indeed, Allah has been Very-Merciful to you.

اے ایمان والوں نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کے آپس میں ناحق مگر یہ کہ تجارت ہو آپس کی خوشی سے اور نہ خون کرو آپس میں بیشک اللہ تم پر مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان اپنے مال آپس میں باطل طریقے پر ہڑپ نہ کرو سوائے اس کے کہ تجارت ہو تمہاری باہمی رضامندی سے اور نہ اپنے آپ کو قتل کرو یقیناً اللہ تعالیٰ تم پر بہت مہربان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Do not devour one another's possessions wrongfully; rather than that, let there be trading by mutual consent. You shall not kill yourselves. Surely Allah is ever Compassionate to you.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقوں سے نہ کھاؤ ، لین دین ہونا چاہیے آپس کی رضا مندی سے ۔ 50 اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو ۔ 51 یقین مانو کہ اللہ تمہارے اوپر مہربان ہے ۔ 52

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق طریقے سے نہ کھاؤ ، الا یہ کہ کوئی تجارت باہمی رضا مندی سے وجود میں آئی ہو ( تو وہ جائز ہے ) اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو ۔ ( ٢٥ ) یقین جانو اللہ تم پر بہت مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانوں آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق طور سے مت کھاؤ مگر سودا گری کر کے آپس کی خوشی سے 5 اور نہ خون کرو اپنا 6 بیشک اللہ تم پر مہربان

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے مت کھاؤ ہاں اگر آپس میں باہمی رضامندی سے تجارت ہو تو (حرج نہیں) اور آپس میں (ایک دوسرے کو) قتل نہ کرو بیشک اللہ تم پر بڑے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! ایک دوسرے کا مال بےایمانی کے ساتھ مت کھاؤ۔ ہاں تجارت کرو جس میں آپس کی رضا مندی سے لین دین ہو۔ اور اپنی جان کو ہلاک نہ کرو۔ کوئی شک نہیں کہ اللہ تم پر رحیم و کریم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ ہاں اگر آپس کی رضامندی سے تجارت کا لین دین ہو (اور اس سے مالی فائدہ حاصل ہو جائے تو وہ جائز ہے) اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو کچھ شک نہیں کہ خدا تم پر مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! devour not your substance among yourselves unlawfully, but let it be a trading among you by mutual agreement. And slay not yourselves, verily Allah is unto you ever Merciful.

اے ایمان والو آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طور پر نہ کھاؤ ۔ ہاں البتہ کوئی تجارت باہمی رضامندی سے ہو ۔ اور اپنی جانوں کو قتل مت کرو ۔ بیشک اللہ تمہارے حق میں بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اپنے مال آپس میں باطل ذریعے سے نہ کھاؤ ، مگر یہ کہ کوئی مال باہمی رضامندانہ تجارت کی راہ سے حاصل ہوجائے اور ایک دوسرے کو قتل نہ کرو ۔ بیشک اللہ تم پر بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ای مان والو آپس کی باہمی رضامندی والی خریدوفروخت کے علاوہ آپس میں ا یک دوسرے کے مال غلط طریقے سے نہ کھاؤ اور اپنی جانوں کو ہلاکت میںنہ ڈالو بیشک اﷲ تعالیٰ تمہارے ساتھ برے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو، آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقوں سے نہ کھاؤ، آپس کی رضا مندی سے لین دین ہونا چاہیے اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔ یقین مانو کہ اللہ تمہارے ساتھ انتہائی مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو، مت کھاؤ تم آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق (اور ناجائز) طریقوں سے، مگر یہ کہ کوئی لین دین ہو کوئی باہمی رضامندی سے، اور مت قتل کرو تم لوگ اپنے آپ کو، بیشک اللہ تم پر بڑا مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقوں سے نہ کھائومگریہ کہ تمہاری باہمی رضا مندی سے آپس میں لین دین ہو ، اوراپنے آپ کو ( یا ایک دوسرے کو ) قتل نہ کروبیشک اللہ تم پر نہایت مہربان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق نہ کھاؤ ( ف۹۱ ) مگر یہ کہ کوئی سودا تمہاری باہمی رضامندی کا ہو ( ف۹۲ ) اور اپنی جانیں قتل نہ کرو ( ف۹۳ ) بیشک اللہ تم پر مہربان ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم ایک دوسرے کا مال آپس میں ناحق طریقے سے نہ کھاؤ سوائے اس کے کہ تمہاری باہمی رضا مندی سے کوئی تجارت ہو ، اور اپنی جانوں کو مت ہلاک کرو ، بیشک اللہ تم پر مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقہ سے نہ کھاؤ ۔ مگر یہ کہ تمہاری باہمی رضامندی سے تجارتی معاملہ ہو ۔ اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو ۔ بے شک اللہ تم پر بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Eat not up your property among yourselves in vanities: But let there be amongst you Traffic and trade by mutual good-will: Nor kill (or destroy) yourselves: for verily Allah hath been to you Most Merciful!

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not exchange your property in wrongful ways unless it is in trade by mutual agreement. Do not kill one another. God is All-merciful to you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Eat not up your property among yourselves unjustly except it be a trade amongst you, by mutual consent. And do not kill yourselves (nor kill one another). Surely, Allah is Most Merciful to you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not devour your property among yourselves falsely, except that it be trading by your mutual consent; and do not kill your people; surely Allah is Merciful to you.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Squander not your wealth among yourselves in vanity, except it be a trade by mutual consent, and kill not one another. Lo! Allah is ever Merciful unto you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! आपस में एक-दूसरे का माल नाहक़ तौर पर न खाओ, मगर यह कि तिजारत हो आपस की ख़ुशी से, और ख़ून न करो आपस में, बेशक अल्लाह तुम्हारे ऊपर बड़ा मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق طور پر مت کھاؤ لیکن کوئی تجارت ہو جو باہمی رضامندی سے ہو تو مضائقہ نہیں اور تم ایک دوسرے کو قتل بھی مت کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ تم پر بڑے مہربان ہیں۔ (29)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! آپس کے مال ناجائز طریقہ سے نہ کھاؤ مگر یہ کہ باہمی رضا مندی سے خریدو فروخت ہو اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو یقیناً اللہ تعالیٰ تم پر نہایت مہربان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقوں سے نہ کھاؤ ۔ لین دین ہونا چاہئے آپس کی رضا مندی سے اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو ‘ یقین مانو کہ اللہ تمہارے اوپر مہربان ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! آپس میں ایک دوسرے کے مالوں کو ناحق طریقہ سے نہ کھاؤ مگر یہ کہ کوئی تجارت آپس کی رضا مندی سے ہو، اور مت قتل کرو اپنی جانوں کو، بیشک اللہ تم پر بہت بڑا مہربان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو ! نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کے آپس میں ناحق مگر یہ کہ تجارت ہو آپس کی خوشی سے اور نہ خون کرو آپس میں بیشک اللہ تم پر مہربان ہے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو تم آپس میں ایک دوسرے کے مال غیر شرعی طریق پر نہ کھائو مگر ہاں وہ مال جو آپس کی خریدوفروخت سے باہمی رضامندی کے ساتھ ہو تو مضائقہ نہیں اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو بیشک اللہ تعالیٰ تم پر بہت مہربان ہے۔