Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 37

سورة النساء

ۣالَّذِیۡنَ یَبۡخَلُوۡنَ وَ یَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ وَ یَکۡتُمُوۡنَ مَاۤ اٰتٰہُمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿ۚ۳۷﴾

Who are stingy and enjoin upon [other] people stinginess and conceal what Allah has given them of His bounty - and We have prepared for the disbelievers a humiliating punishment -

جو لوگ خود بخیلی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخیلی کرنے کو کہتے ہیں اور اللہ تعالٰی نے جو اپنا فضل انہیں دے رکھا ہے اسے چھُپا لیتے ہیں ہم نے ان کافرِوں کے لئے ذِلّت کی مار تیار کر رکھی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَبۡخَلُوۡنَ
بخل کرتے ہیں
وَیَاۡمُرُوۡنَ
اور وہ حکم دیتے ہیں
النَّاسَ
لوگوں کو
بِالۡبُخۡلِ
بخل کا
وَیَکۡتُمُوۡنَ
اور وہ چھپاتے ہیں
مَاۤ
اس کو جو
اٰتٰہُمُ
دیاانہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالی نے
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَاَعۡتَدۡنَا
اور تیا ر کر رکھا ہے ہم نے
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
عَذَابًا
عذاب
مُّہِیۡنًا
رسوا کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَبۡخَلُوۡنَ
بخل کرتے ہیں
وَیَاۡمُرُوۡنَ
اور حکم دیتے ہیں
النَّاسَ
لوگوں کو
بِالۡبُخۡلِ
بخل کا
وَیَکۡتُمُوۡنَ
اور وہ چھپا تے ہیں
مَاۤ
جو کچھ
اٰتٰہُمُ
دیا ہے ان کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَاَعۡتَدۡنَا
اور تیار کر رکھا ہے ہم نے
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
عَذَابًا
عذاب
مُّہِیۡنًا
ذلیل کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

Who are stingy and enjoin upon [other] people stinginess and conceal what Allah has given them of His bounty - and We have prepared for the disbelievers a humiliating punishment -

جو لوگ خود بخیلی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخیلی کرنے کو کہتے ہیں اور اللہ تعالٰی نے جو اپنا فضل انہیں دے رکھا ہے اسے چھُپا لیتے ہیں ہم نے ان کافرِوں کے لئے ذِلّت کی مار تیار کر رکھی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل کی ہدایت کرتے ہیں اور جو کچھ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دے رکھا ہے اسے چھپاتے ہیں۔ ایسے کفران نعمت کرنے والوں کے لئے ہم نے رسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ جوبخل کرتے ہیں اورلوگوں کوبھی بخل کاحکم دیتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ انہیں اپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپاتے ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب تیارکررکھاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those who are miserly and bid people to be miserly, and conceal what Allah has given them of His grace -- and We have prepared for the disbelievers a humiliating punishment

اور سکھاتے ہیں لوگوں کو بخل اور چھپاتے ہیں جو ان کو دیا اللہ نے اپنے فضل سے اور تیار کر رکھا ہے ہم نے کافروں کے لئے عذاب ذلت کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی بخل کا مشورہ دیتے ہیں اور وہ چھپاتے ہیں اس کو جو اللہ نے انہیں اپنے فضل میں سے دیا ہے اور ایسے ناشکروں کے لیے ہم نے بڑا اہانت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

who are niggardly and bid others to be niggardly and conceal the bounty which Allah has bestowed upon them. We have kept in readiness a humiliating chastisement for such deniers (of Allah's bounty).

اور ایسے لوگ بھی اللہ کو پسند نہیں ہیں جو کنجوسی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی کنجوسی کی ہدایت کرتے ہیں اور جو کچھ اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا ہے اسے چھپاتے ہیں ۔ 63 ایسے کافِر نعمت لوگوں کے لیے ہم نے رسوا کن عذاب مہیّا کر رکھا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایسے لوگ جو خود بھی کنجوسی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی کنجوسی کی تلقین کرتے ہیں ، اور اللہ نے ان کو اپنے فضل سے جو کچھ دے رکھا ہے اسے چھپاتے ہیں ، اور ہم نے ایسے ناشکروں کے لیے ذلیل کردینے والا عذاب تیار رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگوں پر اپنی جتاتے ہیں تکبر اور خود پسندی کرتے ہیں آپ نجیلی کرتے ہیں او لوگوں کو بھی نجیلی سکھا تے ہیں اور جو اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دیا حضرت کے پتے اور نشان یا دین کا علم یا مال و دولت اس کو چھپاتے ہیں ہم نے ایسے ناشکروں کے لیے ذلت کا عذاب تیار رکھا ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ بخل کرتے ہوں اور دوسروں کو بھی بخل کرنے کا کہتے ہوں اور اللہ نے ان کو جو (مال) اپنے فضل سے دیا ہے اس کو چھپا کر رکھتے ہوں اور ہم نے ایسے ناشکروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کررکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو (کنجوسی) بخل کرتے ہوں اور دوسروں کو بھی بخل کرنا سکھاتے ہوں۔ اور جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل و کرم سے دیا ہے اس کو چھپاتے ہوں۔ ہم نے ایسے نافرمانوں کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب تیار رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو (مال) خدا نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے اسے چھپا چھپا کے رکھیں اور ہم نے ناشکروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who are niggardly and command mankind to niggardliness and hide that which Allah hath vouchsafed unto them of His grace; and We, have gotten ready for the infidels a torment ignominous;

جو بخل کرتے رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل کی تعلیم دیتے ہیں اور جو کچھ انہیں اللہ نے اپنے فضل سے دے رکھا ہے اسے چھپاتے ہیں ۔ اور ہم نے کافروں کے لیے ذلت والا عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو خود بھی بخل کرتے اور دوسروں کو بھی بخالت کا مشورہ دیتے ہیں اور اللہ نے اپنے فضل میں سے جو کچھ انہیں دے رکھا ہے ، اس کو چھپاتے ہیں ۔ ہم نے ایسے ناشکروں کیلئے رسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ جوبخل کرتے ہیں اورلوگوں کوبھی بخل کاحکم دیتے ہیں اور ﷲتعالیٰ نے جو کچھ انہیں اپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپاتے ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب تیارکررکھاہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ایسے لوگ بھی اللہ کو پسند نہیں ہیں) جو کنجوسی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی کنجوسی کی ہدایت کرتے ہیں اور جو کچھ اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دیا ہے اسے چھپاتے ہیں۔ ایسے کافر لوگوں کے لیے ہم نے رسوا کن عذاب مہیا کر رکھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کہ خود بھی کنجوسی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی کنجوسی کو تعلیم دیتے ہیں اور وہ چھپاتے ہیں اس کو جس سے اللہ نے ان کو نوازا ہوتا ہے اپنے فضل سے، اور تیار کر رکھا ہے ہم نے کافروں کے لئے ایک بڑا ہی رسواکن عذاب،

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ کنجوسی کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی کنجوسی کی ہدایت دیتے ہیں اورجو کچھ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دے رکھا ہے اسے ظاہر نہیں ہونے دیتے ایسے کافرین نعمت کے لئے ہم نے رسواکن عذاب تیارکر رکھا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو آپ بخل کریں اور اوروں سے بخل کے لئے کہیں ( ف۱۱۸ ) اور اللہ نے جو انہیں اپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپائیں ( ف۱۱۹ ) اور کافروں کے لئے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ ( خود بھی ) بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو ( بھی ) بخل کا حکم دیتے ہیں اور اس ( نعمت ) کو چھپاتے ہیں جواللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کی ہے ، اور ہم نے کافروں کے لئے ذلت انگیز عذاب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو خود کنجوسی سے کام لیتے ہیں اور دوسروں کو بھی کنجوسی کرنے کا حکم ( ترغیب ) دیتے ہیں ۔ اور جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل و کرم سے دیا ہے وہ اسے چھپاتے ہیں ہم نے ایسے ناشکروں کے لئے رسوا کن عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Nor) those who are niggardly or enjoin niggardliness on others, or hide the bounties which Allah hath bestowed on them; for We have prepared, for those who resist Faith, a punishment that steeps them in contempt;-

Translated by

Muhammad Sarwar

the stingy ones who try to make others stingy or those who hide the favors that God has bestowed on them. We have prepared a humiliating torment for the disbelievers,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who are stingy and encourage people to be stingy and hide what Allah has bestowed upon them of His bounties. And We have prepared for the disbelievers a disgraceful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who are niggardly and bid people to be niggardly and hide what Allah has given them out of His grace; and We have prepared for the unbelievers a disgraceful chastisement.

Translated by

William Pickthall

Who hoard their wealth and enjoin avarice on others, and hide that which Allah hath bestowed upon them of His bounty. For disbelievers We prepare a shameful doom;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कि ख़ुद कंजूसी करते हैं और लोगों को भी कंजूसी का हुक्म देते हैं और जो कुछ अल्लाह ने उनको अपने फ़ज़्ल से दे रखा है उसको छुपाते हैं, और हमने मुनकिरों के लिए ज़िल्लत का अज़ाब तैयार कर रखा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو کہ بخل کرتے ہوں اور دوسرے لوگوں کو بھی بخل کی تعلیم کرتے ہوں اور وہ اس چیز کو پوشیدہ رکھتے ہوں جو اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے فضل سے دی ہیں (3) اور ہم نے ایسے ناسپاسوں کے لئے اہانت آمیز سزا تیار کر رکھی ہے۔ (37)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ بخیلی کرتے ہیں اور دوسروں کو بخل کرنے کے لیے کہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جو اپنا فضل انہیں عطا فرمایا ہے اسے چھپالیتے ہیں ہم نے ان کافروں کے لیے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایسے لوگ بھی اللہ کو پسند نہیں ہیں جو کنجوسی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی کنجوسی کی ہدایت کرتے ہیں اور جو کچھ اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا ہے اسے چھپاتے ہیں ‘ ایسے کافر نعمت لوگوں کے لئے ہم نے رسوا کن عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ کنجوسی کرتے ہیں اور لوگوں کو کنجوسی کا حکم دیتے ہیں اور جو کچھ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپاتے ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب تیار کیا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں اور سکھاتے ہیں لوگوں کو بخل اور چھپاتے ہیں جو ان کو دیا اللہ نے اپنے فضل سے اور تیار کر رکھا ہے ہم نے کافروں کے لئے عذاب ذلت کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ جو کہ خود بھی بخل کرتے ہوں اور دوسروں کو بھی بخل کرنا سکھاتے ہوں اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کو دیا ہے اس کو چھپاتے ہوں اور ہم نے ایسے نافرمانوں کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے