Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 7

سورة النساء

لِلرِّجَالِ نَصِیۡبٌ مِّمَّا تَرَکَ الۡوَالِدٰنِ وَ الۡاَقۡرَبُوۡنَ ۪ وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیۡبٌ مِّمَّا تَرَکَ الۡوَالِدٰنِ وَ الۡاَقۡرَبُوۡنَ مِمَّا قَلَّ مِنۡہُ اَوۡ کَثُرَ ؕ نَصِیۡبًا مَّفۡرُوۡضًا ﴿۷﴾

For men is a share of what the parents and close relatives leave, and for women is a share of what the parents and close relatives leave, be it little or much - an obligatory share.

ماں باپ اور خویش واقارب کے ترکہ میں مردوں کا حصہ بھی ہے اور عورتوں کا بھی ۔ ( جو مال ماں باپ اور خویش و اقارب چھوڑ مریں ) خواہ وہ مال کم ہو یا زیادہ ( اس میں ) حصّہ مُقّرر کیا ہوا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِلرِّجَالِ
مردوں کے لیے
نَصِیۡبٌ
ایک حصہ ہے
مِّمَّا
اس میں سے جو
تَرَکَ
چھوڑ جائیں
الۡوَالِدٰنِ
والدین
وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ
اور قرابت دار
وَلِلنِّسَآءِ
اور عورتوں کے لیے
نَصِیۡبٌ
ایک حصہ ہے
مِّمَّا
اس میں سے جو
تَرَکَ
چھوڑ جائیں
الۡوَالِدٰنِ
والدین
وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ
اور قرابت دار
مِمَّا
اس میں سے جو
قَلَّ
قلیل ہو
مِنۡہُ
اس (مال)میں سے
اَوۡ
یا
کَثُرَ
کثیر / زیادہ ہو
نَصِیۡبًا
حصہ ہے
مَّفۡرُوۡضًا
فرض کیا گیا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِلرِّجَالِ
مردوں کے لیے
نَصِیۡبٌ
ایک حصہ ہے
مِّمَّا
اُس میں سے جو
تَرَکَ
۔ (ترکے میں)چھوڑ جائیں
الۡوَالِدٰنِ
والدین
وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ
اور قریبی رشتہ دار
وَلِلنِّسَآءِ
اور عورتوں کے لیے
نَصِیۡبٌ
ایک حصہ ہے
مِّمَّا
اُس میں سے جو
تَرَکَ
ترکے میں چھوڑ جائیں
الۡوَالِدٰنِ
والدین
وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ
اور قریبی رشتہ دار
مِمَّا
اُس میں سےجو
قَلَّ
تھوڑا ہو
مِنۡہُ
اُس میں سے
اَوۡ
یا
کَثُرَ
زیادہ ہو
نَصِیۡبًا
حصہ ہے
مَّفۡرُوۡضًا
مقرر کیا ہوا
Translated by

Juna Garhi

For men is a share of what the parents and close relatives leave, and for women is a share of what the parents and close relatives leave, be it little or much - an obligatory share.

ماں باپ اور خویش واقارب کے ترکہ میں مردوں کا حصہ بھی ہے اور عورتوں کا بھی ۔ ( جو مال ماں باپ اور خویش و اقارب چھوڑ مریں ) خواہ وہ مال کم ہو یا زیادہ ( اس میں ) حصّہ مُقّرر کیا ہوا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مردوں کے لیے اس مال سے حصہ ہے جو والدین اور قریبی رشتہ دار چھوڑ جائیں (اسی طرح) عورتوں کے لیے بھی اس مال سے حصہ ہے جو والدین اور قریبی رشتہ دار چھوڑ جائیں۔ خواہ یہ ترکہ تھوڑا ہو یا زیادہ ہو۔ ہر ایک کا طے شدہ حصہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مردوں کے لیے ایک حصہ ہے جووالدین اورقریبی رشتہ دارترکے میں چھوڑ جائیں اور عورتوں کے لیے بھی اس میں سے ایک حصہ ہے جووالدین اورقریبی رشتہ دار ترکے میں چھوڑ جائیں، اس میں سے جوتھوڑایا زیادہ ہو،مقررکیا ہواحصہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

For men there is a share in what the parents and the nearest of kin have left. And for women there is a share in what the parents and the nearest of kin have left, be it small or large - a determined share.

مردوں کا بھی حصہ ہے اس میں جو چھوڑ مریں ماں باپ اور قرابت والے اور عورتوں کا بھی حصہ ہے اس میں جو چھوڑ مریں ماں باپ اور قرابت والے تھوڑا ہو یا بہت ہو حصہ مقرر کیا ہوا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

مردوں کے لیے بھی حصہ ہے اس میں سے جو ترکہ چھوڑا ہو والدین نے اور رشتہ داروں نے اور عورتوں کا بھی حصہ ہے اس میں سے جو ترکہ ہے والدین اور رشتہ داروں کا چاہے وہ وراثت تھوڑی ہو یا زیادہ ہو یہ حصہ ہے (اللہ کی طرف سے) فرض کیا گیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Just as there is a share for men in what their parents and kinsfolk leave behind, so there is a share for women in what their parents and kinsfolk leave behind - be it little or much - a share ordained (by Allah).

مردوں کے لیے اس مال میں حصّہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا ہو ، اور عورتوں کے لیے بھی اس مال میں حصّہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا ہو ، خواہ تھوڑا ہو یا بہت ، 12 اور یہ حصّہ﴿اللہ کی طرف سے﴾ مقرر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مردوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے جو والدین اور قریب ترین رشتہ داروں نے چھوڑا ہو ، اور عورتوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے جو والدین اور قریب ترین رشتہ داروں نے چھوڑا ہو ، چاہے وہ ( ترکہ ) تھوڑا ہو یا زیادہ ، یہ حصہ ( اللہ کی طرف سے ) مقرر ہے ۔ ( ٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو ماں باپ اور ناطے دالے چھوڑ مریں یعنی مال واسباب میں مر دوں کا حصہ اسی طرح عورتوں کا بھی حصہ ہے اس میں جو ماں باپ اور باطے والے چھوڑ مریں تھوڑا یا بہت ہر ایک کا حصہ مقرر ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو (مال) ماں باپ اور قرابت دار چھوڑ مریں اس میں مردوں کا (بھی) حصہ ہے اور جو (مال) ماں باپ اور قرابت دار چھوڑ مریں اس میں عورتوں کا بھی حصہ ہے وہ تھوڑا ہو یا بہت یہ حصہ (اللہ کا) مقرر کیا ہوا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس ترکہ میں جو والدین نے یا دوسرے رشتہ داروں نے چھوڑا ہے مرد بھی حصہ دار ہیں۔ اور عورتیں بھی اس ترکہ میں حصہ دار ہیں جو والدین نے یاد یگر اقربا نے چھوڑا ہے۔ خواہ وہ کم ہو یا زیادہ۔ یہ حصے (اللہ کی طرف سے) مقرر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو مال ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ مریں تھوڑا ہو یا بہت۔ اس میں مردوں کا بھی حصہ ہے اور عورتوں کا بھی یہ حصے (خدا کے) مقرر کئے ہوئے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Unto males shall be a portion of that which their parents and others near of kin may leave; and unto females shall be a portion of that which their parents and other near of kin may leave, whether it be small or large, a portion allotted.

مردوں کے لیے بھی اس چیز میں حصہ ہے جس کو والدین اور نزدیک کے قرابت دار چھوڑ جائیں اور عورتوں کے لئے بھی اس چیز میں حصہ ہے جس کو والدین اور نزدیک کے قرابت دار چھوڑ جائیں اس (متروکہ) میں سے تھوڑا ہو یا زیادہ (بہرحا ل) ایک حصہ قطعی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

والدین اور اقرباء کے ترکے میں سے مردوں کیلئے بھی ایک حصہ ہے اور والدین اور اقرباء کے ترکے میں سے عورتوں کا بھی ایک حصہ ہے ، خواہ ترکہ کم ہو یا زیادہ ، ایک مقرر حصہ ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو مال ( ترکہ ) والدین اور ( قریبی ) رشتہ دار چھوڑ جائیں اس میں مردوں کا بھی حصہ ہے اور جو مال والدین اور ( قریبی ) رشتہ دار چھوڑ جائیں اسمیں عورتوں کا بھی حصہ ہے خواہ وہ مال کم ہو یا زیادہ ۔ یہ حصہ مقرر شدہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مردوں کے لیے اس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا ہو اور عورتوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا ہو، خواہ تھوڑا ہو، خواہ بہت اور یہ حصہ (اللہ کی طرف سے) مقرر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مردوں کے لئے حصہ ہے اس مال میں سے جس کو چھوڑ مریں ان کے ماں باپ اور قریبی رشتہ دار، اور عورتوں کے لئے بھی حصہ ہے اس مال میں سے جس کو چھوڑ مریں، ان کے ماں باپ اور قریبی رشتہ دار، خواہ وہ تھوڑا ہو یا زیادہ، مقرر کردہ حصے کے طور پر

Translated by

Noor ul Amin

مردوں کے لئے اس مال میں حصہ ہےجو والدین اور قریبی رشتے دارچھوڑجائیں ( اسی طرح ) عورتوں کے لئے بھی اس مال میں حصہ ہےجو والدین اور قریبی رشتے دار چھوڑ جائیں خواہ یہ ترکہ تھوڑاہویازیادہ ہوہرایک کاطے شدہ حصہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مردوں کے لئے حصہ ہے اس میں سے جو چھوڑ گئے ماں باپ اور قرابت والے اور عورتوں کے لئے حصہ ہے اس میں سے جو چھوڑ گئے ماں باپ اور قرابت والے ترکہ تھوڑا ہو یا بہت ، حصہ ہے اندازہ باندھا ہوا ( ف۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

مردوں کے لئے اس ( مال ) میں سے حصہ ہے جو ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں نے چھوڑا ہو اور عورتوں کے لئے ( بھی ) ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں کے ترکہ میں سے حصہ ہے ۔ وہ ترکہ تھوڑا ہو یا زیادہ ( اللہ کا ) مقرر کردہ حصہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

مردوں کے لیے اس ترکہ سے حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ جائیں ۔ اور عورتوں کے لیے بھی حصہ ہے اس ترکہ سے جو ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ جائیں خواہ وہ ( ترکہ ) تھوڑا ہو یا زیادہ یہ حصہ ( خدا کی طرف سے ) لازمی مقرر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

From what is left by parents and those nearest related there is a share for men and a share for women, whether the property be small or large,-a determinate share.

Translated by

Muhammad Sarwar

Male and female are entitled to their legal share in the legacy of their parents and relatives, whether it be small or large.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There is a share for men and a share for women from what is left by parents and those nearest in relation, whether the property be small or large -- a legal share.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Men shall have a portion of what the parents and the near relatives leave, and women shall have a portion of what the parents and the near relatives leave, whether there is little or much of it; a stated portion.

Translated by

William Pickthall

Unto the men (of a family) belongeth a share of that which parents and near kindred leave, and unto the women a share of that which parents and near kindred leave, whether it be little or much - a legal share.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मर्दों का भी हिस्सा है माँ-बाप और रिश्तेदारों के तर्के में से, और औरतों का भी माँ-बाप और रिश्तेदारों के तर्के में से हिस्सा है, थोड़ा हो या ज़्यादा हो, एक मुक़र्रर किया हुआ हिस्सा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مردوں کے لیے بھی حصہ ہے اس چیز میں سے جس کو ماں باپ اور بہت نزدیک کے قرابت دار چھوڈ جاویں۔ اور عورتوں کے لیے بھی حصہ ہے اس چیز میں سے جس کو ماں باپ اور بہت نزدیک کے قرابت دار چھوڈ جاویں خواہ وہ چیز قلیل ہو یا کثیر ہو۔ حصہٴ قطعی۔ (1) (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ماں باپ اور رشتہ داروں کے ترکہ میں مردوں کا حصہ ہے اور عورتوں کا بھی ماں باپ اور رشتہ داروں کے ترکہ میں حصہ ہے۔ مال کم ہو یا زیادہ حصہ مقرر کردیا گیا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مردوں کیلئے اس مال میں حصہ ہے ‘ جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا ہو ‘ اور عورتوں کیلئے بھی اس مال میں حصہ ہے ‘ جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا ہو ‘ خواہ تھوڑا ہو یا بہت اور یہ حصہ (اللہ کی طرف سے) مقرر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مردوں کے لیے اس مال میں سے حصہ ہے جو ان کے ماں باپ نے اور رشتہ داروں نے چھوڑا، اور عورتوں کے لیے اس مال میں سے حصہ ہے جو ان کے ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا، وہ مال تھوڑا ہو یا زیادہ یہ حصہ مقرر کیا ہوا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مردوں کا بھی حصہ ہے اس میں جو چھوڑ مریں ماں باپ اور قرابت والے اور عورتوں کا بھی حصہ ہے اس میں جو چھوڑ مریں ماں باپ اور قرابت والے تھوڑا ہو یا بہت ہو حصہ مقرر کیا ہوا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ماں باپ اور قرابت دار جو ترکہ چھوڑ جائیں ان میں سے مردوں کا بھی حصہ ہے اور ماں باپ اور قرابت دار جو کچھ ترکہ چھوڑ جائیں خواہ وہ کم ہو یا زیادہ اس میں سے عورتوں کا بھی حصہ ہے ہر ایک کا یہ حصہ مقرر شدہ ہے