TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Root words of Surat un Nissa 4:85, word 22

The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.

Verse 4:85 word by word

Open the verse
Noun

a Keeper

حاضر۔ نگران

Tap any part above to see where else it appears

Verb form 4

قوت
أَقَاتَ
Perfect
يُقِيْتُ
Imperfect
أَقِتْ
Imperative
مُقِيْت
Active participle
مُقَات
Passive participle
اِقَاتَة
Verbal noun

Mufradat ul Quran

Imam Raghib Isfahani

اَلْقُوْتُ:غذا جس سے سدرمق ہوسکے اس کی جمع اقوات ہے۔قرآن پاک میں ہے: (وَ قَدَّرَ فِیۡہَاۤ اَقۡوَاتَہَا ) (۴۱۔۱۰) اور اس میں سب سامان معیشت مقرر کیا۔ (قَاتَہ یَقُوْتُہ قَوْتًا) کے معنی غذا کھلانے کے ہیں، اور اَقَاتَہٗٗ یُقِیْتُہٗ کے معنی ایسی چیز دینے کے ہیں جس سے وہ قوت حاصل کرسکے۔حدیث میں ہے (1) (۸۹) (اِنَّ اَکْبَرَ الْکَبَآئِرِ اَنْ یُّضَیِّعَ الرَّجُلُ مَنْ یَّقُوْتُ) کہ جس کی قوت انسان کے ذمہ ہو اسے ضائع کرنا سب سے بڑا گناہ ہے ایک روایت میں مَنْ یُقِیْتُ (افعال) بھی ہے۔قرآن پاک میں ہے: (وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ مُّقِیۡتًا) (۴۔۸۵) اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔بعض نے اس کے معنی مقتدر لینی قدرت رکھنے والا کیے ہیں اور بعض نے محافظ اور بعض نے شاہد یعنی حاضر رہنے والا۔لیکن اس کے اصل معنی یہ ہیں کہ اﷲ تعالیٰ ہر چیز کی حفاظت کرتا اور اسے روزی دیتا ہے۔اور اس میں قوت قُوْتٌ قِیْتٌ وَقِیْتُہٗ تین لغات ہیں جیسے طُعْمٌ وَطِعْمٌ وَطُعْمَۃ چنانچہ محاورہ ہے: (مَالَہ قُوْتُ لَیْلَۃٍ وَقِیْتَۃُ لَیْلَۃٍ) اس کے پاس ایک رات کا بھی کھانا نہیں ہے شاعر نے آگ کی صفت میں کہا ہے (2) (الطویل) (۳۶۳) (فَقُلْتُ لَہٗ اِرْفَعْھَا اِلَیْکَ وَاَحْیِھَا بِرُوْحِکَ وَاقْتَتْہٗ لَھَا قَیْتَۃً قَدْرًا) میں نے اسے کہا کہ اسے اپنی طرف اٹھاؤ اور اس پر تھوڑا تھوڑا ایندھن لگاکر نرم پھونک سے اسے سلگاؤ۔

Lemma / Derivative

1 results

مُقِيت
4:85
حاضر۔ نگران
a Keeper
مُّقِيْتًا