Every available translation of Surat un Nissa, verse 86, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.
|
وَاِذَا
اور جب
|
حُیِّیۡتُمۡ
دعا دیے جاؤ تم
|
بِتَحِیَّۃٍ
جوئی دعا
|
فَحَیُّوۡا
تو تم بھی دعا دو
|
بِاَحۡسَنَ
زیادہ اچھی
|
مِنۡہَاۤ
اس سے
|
اَوۡ
یا
|
رُدُّوۡہَا
لوٹا دو اسے
|
اِنَّ
بےشک
|
اللّٰہَ
اللہ تعالی
|
کَانَ
ہے
|
عَلٰی
اوپر
|
کُلِّ
ہر
|
شَیۡءٍ
چیز کے
|
حَسِیۡبًا
خوب حساب لینے والا
|
|
وَاِذَا
اور جب
|
حُیِّیۡتُمۡ
تمہیں سلامتی کی دعا دی جائے
|
بِتَحِیَّۃٍ
کوئی دعا
|
فَحَیُّوۡا
تو تم سلامتی کی دعا دو
|
بِاَحۡسَنَ
بہتر
|
مِنۡہَاۤ
اس سے
|
اَوۡ
یا
|
رُدُّوۡہَا
لوٹا دو اس کو
|
اِنَّ
یقیناً
|
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
|
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
|
عَلٰی
اوپر
|
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
|
حَسِیۡبًا
پورا حساب کرنے والا
|
And when you are greeted with a greeting, greet [in return] with one better than it or [at least] return it [in a like manner]. Indeed, Allah is ever, over all things, an Accountant.
اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے اچھا جواب دو یا انہی الفاظ کو لوٹا ، دو بے شُبہ اللہ تعالٰی ہرچیز کا حساب لینے والا ہے ۔
جب کوئی شخص تمہیں سلام کہے تو تم اس سے بہتر اس کے سلام کا جواب دو یا کم از کم وہی کلمہ کہہ دو ۔ یقینا اللہ ہر چیز کا حساب رکھنے والا ہے
اورجب تمہیں سلامتی کی کوئی دُعادی جائے توتم اس سے بہتر سلامتی کی دُعادو یااُتناہی لوٹاکردو،یقیناًاﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہرچیزکاپوراحساب کرنے والا ہے۔
And when you are greeted with a salutation, greet with one better than it, or return the same. Surely, Allah is the reckoner over everything.
اور جب تم کو دعا دیوے کوئی تو تم بھی دعا دو اس سے بہتر یا وہی کہو الٹ کر بیشک اللہ ہے ہر چیز کا حساب کرنے والا
اور جب تمہیں سلامتی کی کوئی دعا دی جائے تو تم بھی سلامتی کی اس سے بہتر دعا دو یا اسی کو لوٹا دو یقیناً اللہ تعالیٰ ہرچیز کا حساب کرنے والا ہے
When you are greeted with a salutation then return it with a better one, or at least the same. Surely Allah takes good count of everything.
اور جب کوئی احترام کے ساتھ تمہیں سلام کرے تو اس کو اس سے بہتر طریقہ کے ساتھ جواب دو یا کم از کم اسی طرح ، 114 اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے ۔
اور جب تمہیں کوئی شخص سلام کرے تو تم اسے اس سے بھی بہتر طریقے پر سلام کرو ، یا ( کم از کم ) انہی الفاظ میں اس کا جواب دے دو ۔ ( ٥٢ ) بیشک اللہ ہر چیز کا حساب رکھنے والا ہے ۔
اور جب تم کو کوئی سلام کرے 9 تو تم اس کے جواب میں اس سے اچھا سلام کرو یا اتناہی کرو 10 بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے
اور جب تم کو کوئی (مشروع طور پر) سلام (دعا) کرے تو اس سے اچھے الفاظ میں اسے سلام (دعا) کرو یا وہی (الفاظ) اسے لوٹا دو یقینا اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے
اور جب کوئی تمہیں محبت اور عزت سے سلام کرے تو تم بہت اچھے طریقہ سے سلام کا جواب دے دو یا کم از ویسا ہی جواب دو ۔ بیشک اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے۔
اور جب تم کو کوئی دعا دے تو (جواب میں) تم اس سے بہتر (کلمے) سے (اسے) دعا دو یا انہیں لفظوں سے دعا دو بےشک خدا ہر چیز کا حساب لینے والا ہے
And when ye are greeted with a greeting, then greet back with one better than that or return that; verily Allah is of everything the Reckoner.
اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے بہتر طور پر سلام کرو یا اسی کو لوٹا دو بیشک اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے ۔
اور جب تمہیں سلامتی کی کوئی دعا دی جائے تو تم بھی سلامتی کی اس سے بہتر دعا دو یا اسی کو لوٹادو ۔ اللہ ہر چیز کا حساب کرنے والا ہے ۔
اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو اس سے بہتر الفاظ میں جواب دو یا وہی الفاظ لوٹا دو بیشک اﷲ تعالیٰ ہر چیز کا حساب لینے والے ہیں ۔
اور جب کوئی شخص تمہیں سلام کرے تو اس کو اس سے بہتر طریقہ سے جواب دو یا کم از کم اسی طرح، اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے
اور جب تمہیں کوئی سلام کرے کسی بھی لفظ سے تو تم اس کو اس سے بہتر لفظوں میں جواب دیا کرو، یا (کم ازکم) وہی لفظ کہہ دیا کرو کہ بیشک اللہ ہر چیز پر پورا پورا حساب رکھنے والا ہے،
جب کوئی شخص تمہیں سلام کہے توتم اُس سے بہتراُس کے سلام کاجواب دو ( یا کم از کم ) وہی کلمہ کہہ دویقینا اللہ ہر چیز کاحساب رکھنے والا ہے
اور جب تمہیں کوئی کسی لفظ سے سلام کرے تو اس سے بہتر لفظ جواب میں کہو یا یا وہی کہہ دو ، بیشک اللہ ہر چیز پر حساب لینے والا ہے ( ف۲۳۱ )
اور جب ( کسی لفظ ) سلام کے ذریعے تمہاری تکریم کی جائے تو تم ( جواب میں ) اس سے بہتر ( لفظ کے ساتھ ) سلام پیش کیا کرو یا ( کم از کم ) وہی ( الفاظ جواب میں ) لوٹا دیا کرو ، بیشک اللہ ہر چیز پر حساب لینے والا ہے
اور جب تمہیں سلام کیا جائے ( یا کوئی تحفہ پیش کیا جائے ) تو اس سے بہتر طریقہ پر جواب دو ۔ یا ( کم از کم ) اسی کو لوٹادو ۔ بے شک اللہ ہر چیز کا محاسبہ کرنے والا ہے ۔
When a (courteous) greeting is offered you, meet it with a greeting still more courteous, or (at least) of equal courtesy. Allah takes careful account of all things.
Answer a greeting in kinder words than those said to you in the greeting or at least as kind. God keeps account of all things.
When you are greeted with a greeting, greet in return with what is better than it, or (at least) return it equally. Certainly, Allah is Ever a Careful Account Taker of all things.
And when you are greeted with a greeting, greet with a better (greeting) than it or return it; surely Allah takes account of all things.
When ye are greeted with a greeting, greet ye with a better than it or return it. Lo! Allah taketh count of all things.
और जब तुमको सलाम किया जाए तो तुम भी सलाम का जवाब दो उससे बेहतर अंदाज़ में या जवाब में वही कह दो, बेशक अल्लाह हर चीज़ का हिसाब लेने वाला है।
اور جب تم کو کوئی (مشروع طور پر) سلام کرے تو تم اس (سلام) سے اچھے الفاظ میں سلام کرو یا ویسے ہی الفاظ کہہ دو بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر حساب لیں گے۔ (4) (86)
اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے اچھا جواب دو یا انہی الفاظ کو لوٹا دو ۔ بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے
اور جب کوئی احترام کے ساتھ تمہیں سلام کرے تو اس سے بہتر طریقے سے جواب دو یا کم از کم اسی طرح لوٹا دو ‘ اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے ۔
اور جب تمہیں کسی تحیہ کے ذریعہ دعا دی جائے تو تم اس سے اچھی دعا دے دو یا اسی کو لوٹا دو ، بیشک اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے۔
اور جب تم کو دعا دیوے کوئی تو تم بھی دعا دو اس سے بہتر یا وہی کہو الٹ کر بیشک اللہ ہے ہر چیز کا حساب کرنے والا
ترجمہ :۔ اور جب تم کو کوئی سلامتی کی دعا دے یعنی سلام علیک کرے تو تم اس سے بہتر الفاظ میں سلام کا جواب دو یا کم از کم انہی الفاظ کیساتھ دعا وجوپہلے شخص نے کہے تھے بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے۔