Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 13

سورة مومن

ہُوَ الَّذِیۡ یُرِیۡکُمۡ اٰیٰتِہٖ وَ یُنَزِّلُ لَکُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ رِزۡقًا ؕ وَ مَا یَتَذَکَّرُ اِلَّا مَنۡ یُّنِیۡبُ ﴿۱۳﴾

It is He who shows you His signs and sends down to you from the sky, provision. But none will remember except he who turns back [in repentance].

وہی ہے جو تمہیں اپنی ( نشانیاں ) دکھلاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے روزی اتارتا ہے نصیحت تو صرف وہی حاصل کرتے ہیں جو ( اللہ کی طرف ) رجوع کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یُرِیۡکُمۡ
دکھاتا ہے تمہیں
اٰیٰتِہٖ
نشانیاں اپنی
وَیُنَزِّلُ
اور اتارتا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
رِزۡقًا
رزق
وَمَا
اور نہیں
یَتَذَکَّرُ
نصیحت پکڑتا
اِلَّا
مگر
مَنۡ
وہ جو
یُّنِیۡبُ
وہ رجوع کرتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہ
الَّذِیۡ
وہی ہے جو
یُرِیۡکُمۡ
دکھاتاہے تمہیں
اٰیٰتِہٖ
اپنی نشانیاں
وَیُنَزِّلُ
اوروہ اتارتاہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
رِزۡقًا
رزق
وَمَا
اورنہیں
یَتَذَکَّرُ
نصیحت قبول کرتا
اِلَّا
مگر
مَنۡ یُّنِیۡبُ
جورجوع کرتاہے
Translated by

Juna Garhi

It is He who shows you His signs and sends down to you from the sky, provision. But none will remember except he who turns back [in repentance].

وہی ہے جو تمہیں اپنی ( نشانیاں ) دکھلاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے روزی اتارتا ہے نصیحت تو صرف وہی حاصل کرتے ہیں جو ( اللہ کی طرف ) رجوع کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لئے رزق اتارتا ہے مگر (ان باتوں سے) سبق تو وہی حاصل کرتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرتا ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جوتمہیں اپنی نشانیاں دِکھاتاہے اورجو آسمان سے تمہارے لیے رزق اُتارتا ہے اورنصیحت نہیں قبول کرتا مگر جو رجوع کرتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is He who shows you His signs and sends down provision for you from the sky; and no one takes lesson but the one who turns to Him.

وہی ہے تم کو دکھلاتا اپنی نشانیاں اور اتارتا ہے تمہارے واسطے آسمان سے روزی اور سورج وہی کرے جو رجوع رہتا ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور اتارتا ہے تمہارے لیے آسمان سے روزی۔ اور نہیں نصیحت حاصل کرتا مگر وہی جو رجوع کرتا ہے (اللہ کی طرف

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who shows you His Signs and sends down provision for you from the sky. Yet none takes heed except he who constantly turns to Allah.

وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے 19 اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے 20 ، مگر ( ان نشانیوں کے مشاہدے سے ) سبق صرف وہی شخص لیتا ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو 21 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا اور تمہارے لیے آسمان سے رزق اتارتا ہے ۔ اور نصیحت تو وہی مانا کرتا ہے جو ( ہدایت کے لیے ) دل سے رجوع ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی خطا ہے جو تم کو اپنی قدرت کی نشانیاں دکھلاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لئے روزی اتارتا ہے 3 و اور نصیحت وہی مانتا ہے جو خدا کی طرف) رجوع ہوتا ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی ہیں جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتے ہیں اور تم پر آسمان سے رزق اتارتے ہیں۔ اور نصیحت وہی حاصل کرتا ہے جو (اس کی طرف) رجوع کرتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے رزق اتارتا ہے۔ مگر اس سے وہی شخص نصیحت حاصل کرتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تم پر آسمان سے رزق اُتارتا ہے۔ اور نصیحت تو وہی پکڑتا ہے جو (اس کی طرف) رجوع کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is who sheweth you His signs and sendeth down for you from the heaven provision. And none receiveth admonition save him who turneth in penitence.

وہ وہی ہے جو اپنی نشانیاں تمہیں دکھاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے رزق اتارتا ہے ۔ اور نصیحت تو بس وہی قبول کرتا ہے جو (اللہ سے) رجوع کرتا رہتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا اور تمہارے لئے آسمان سے رزق اتارتا ہے اور یاد دہانی نہیں حاصل کرتے مگر وہی جو متوجہ ہونے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ جو تم لوگوں کو پانی ( قدرت کی ) نشانیاں دکھلاتا ہے اور تمہارے لیے آسمان سے رزق ( بارش ) اُتارتا ہے اور نصیحت تو بس وہی حاصل کرتا ہے جو رجوع کرنے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تم پر آسمان سے رزق اتارتا ہے اور نصیحت تو وہی پکڑتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ وہی ہے جو دکھاتا ہے تمہیں اپنی نشانیاں اور وہ اتارتا ہے تمہارے لئے آسمان سے روزی اور سبق نہیں لیتا مگر وہی جو رجوع کرتا ہے (سچے دل سے)

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہےجو تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لئے رزق اتارتا ہے مگر ( ان باتوں سے ) سبق تو وہی حاصل کرتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرتا ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے کہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے ( ف۲٦ ) اور تمہارے لیے آسمان سے روزی اتارتا ہے ( ف۲۷ ) اور نصیحت نہیں مانتا ( ف۲۸ ) مگر جو رجوع لائے ( ف۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے رزق اتارتا ہے ، اور نصیحت صرف وہی قبول کرتا ہے جو رجوع ( الی اﷲ ) میں رہتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( اللہ ) وہی ہے جو تمہیں اپنی ( قدرت کی ) نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے رزق نازل کرتا ہے اور ان ( نشانیوں ) سے نصیحت صرف وہی حاصل کرتا ہے جو ( اس کی طرف ) رجوع کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He it is Who showeth you his Signs, and sendeth down sustenance for you from the sky: but only those receive admonition who turn (to Allah).

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has shown you the evidence of His existence and has sent you sustenance from the sky, yet only those who turn to God in repentance take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He Who shows you His Ayat and sends down provision for you from the sky. And none remembers but those who turn in repentance.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who shows you His signs and sends down for you sustenance from heaven, and none minds but he who turns (to Him) again and again.

Translated by

William Pickthall

He it is Who showeth you His portents, and sendeth down for you provision from the sky. None payeth heed save him who turneth (unto Him) repentant.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जो तुम्हें अपनी निशानियाँ दिखाता है और तुम्हारे लिए आकाश से रोज़ी उतारता है, किन्तु याददिहानी तो बस वही हासिल करता है जो (उस की ओर) रुजू करे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے اور (وہی ہے) جو آسمانوں سے تمہارے لیے رزق پہنچاتا ہے اور صرف وہی شخص نصیحت قبول کرتا ہے جو (خدا کی طرف) رجوع (کرنے کا ارادہ) کرتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے، نصیحت صرف وہی شخص حاصل کرتا ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے مگر (ان نشانیوں کے مشاہدے سے) سبق صرف وہی شخص لیتا ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لیے آسمان سے رزق اتارتا ہے، اور نصیحت حاصل نہیں کرتے مگر وہ لوگ جو رجوع کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے تم کو دکھلاتا اپنی نشانیاں اور اتارتا ہے تمہارے واسطے آسمان سے روزی اور سوچ وہی کرے جو رجوع رہتا ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے روزی نازل کرتا ہے اور ان باتوں سے صرف وہی شخص نصیحت قبول کرتا ہے جو خدا کی طرف رجوع ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔