Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 26

سورة مومن

وَ قَالَ فِرۡعَوۡنُ ذَرُوۡنِیۡۤ اَقۡتُلۡ مُوۡسٰی وَ لۡیَدۡعُ رَبَّہٗ ۚ اِنِّیۡۤ اَخَافُ اَنۡ یُّبَدِّلَ دِیۡنَکُمۡ اَوۡ اَنۡ یُّظۡہِرَ فِی الۡاَرۡضِ الۡفَسَادَ ﴿۲۶﴾

And Pharaoh said, "Let me kill Moses and let him call upon his Lord. Indeed, I fear that he will change your religion or that he will cause corruption in the land."

اور فرعون نے کہا مجھے چھوڑو کہ میں موسیٰ ( علیہ السلام ) کو مار ڈالوں اور اسے چاہیے کہ اپنے رب کو پکارے مجھے تو ڈر ہے کہ یہ کہیں تمہارا دین نہ بدل ڈالے یا ملک میں کوئی ( بہت بڑا ) فساد برپا نہ کر دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
ذَرُوۡنِیۡۤ
چھوڑ دو مجھے
اَقۡتُلۡ
میں قتل کروں
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
وَلۡیَدۡعُ
اور چاہیے کہ وہ پکارے
رَبَّہٗ
اپنے رب کو
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
اَنۡ
کہ
یُّبَدِّلَ
وہ بدل دے گا
دِیۡنَکُمۡ
تمہارے دین کو
اَوۡ
یا
اَنۡ
یہ کہ
یُّظۡہِرَ
وہ پھیلا دے گا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
الۡفَسَادَ
فساد
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اورکہا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
ذَرُوۡنِیۡۤ
چھوڑدومجھے
اَقۡتُلۡ
میں قتل کردوں
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
وَلۡیَدۡعُ
اورچاہیے کہ وہ پکارے
رَبَّہٗ
اپنے رب کو
اِنِّیۡۤ
یقینا ًمیں
اَخَافُ
ڈرتاہوں
اَنۡ
یہ کہ
یُّبَدِّلَ
وہ بدل ڈالےگا
دِیۡنَکُمۡ
تمہارادین
اَوۡ
یا
اَنۡ
یہ کہ
یُّظۡہِرَ
وہ پھیلائے گا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
الۡفَسَادَ
فساد
Translated by

Juna Garhi

And Pharaoh said, "Let me kill Moses and let him call upon his Lord. Indeed, I fear that he will change your religion or that he will cause corruption in the land."

اور فرعون نے کہا مجھے چھوڑو کہ میں موسیٰ ( علیہ السلام ) کو مار ڈالوں اور اسے چاہیے کہ اپنے رب کو پکارے مجھے تو ڈر ہے کہ یہ کہیں تمہارا دین نہ بدل ڈالے یا ملک میں کوئی ( بہت بڑا ) فساد برپا نہ کر دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور فرعون کہنے لگا : مجھے چھوڑو ۔ میں خود موسیٰ کو قتل کئے دیتا ہوں اور وہ اپنے پروردگار کو پکار کر دیکھ لے۔ مجھے تو یہ ڈر ہے کہ یہ تمہارے دین کو بدل ڈالے گا یا ملک میں فساد بپا کر دے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورفرعون نے کہا:چھوڑومجھے!میں موسیٰ کوقتل کردوں اورچاہیے کہ وہ اپنے رب کو پکارے، یقینامیں ڈرتاہوں کہ وہ تمہارادین ۔دل ڈالے گا،یاوہ ملک میں فساد پھیلائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the Pharaoh said, |"Let me kill Musa, and let him call his Lord. I am afraid that he will change your religion or that he will cause havoc to appear in the land.|"

اور بولا فرعون مجھ کو چھوڑو کہ مار ڈالوں موسیٰ کو اور پڑا پکارے اپنے رب کو میں ڈرتا ہوں کہ بگاڑ دے تمہارا دین یا پھیلائے ملک میں خرابی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور فرعون نے کہا : مجھے چھوڑو کہ میں موسیٰ ( علیہ السلام) ٰ کو قتل کر دوں اور وہ (بچائو کے لیے) پکارلے اپنے رب کو۔ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ تمہارا دین بدل دے گا یا زمین میں فساد برپا کر دے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

One day Pharaoh said: “Let me go and kill Moses; then let him invoke his Lord. I fear that he will change your religion or cause disruption in the land.”

ایک روز 41 فرعون نے اپنے درباریوں سے کہا چھوڑو مجھے ، میں اس موسیٰ کو قتل کیے دیتا ہوں 42 ، اور پکار دیکھے یہ اپنے رب کو ۔ مجھ اندیشہ ہے کہ یہ تمہارا دین بدل ڈالے گا ، یا ملک میں فساد برپا کرے گا 43 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور فرعون نے کہا : لاؤ میں موسیٰ کو قتل ہی کر ڈالوں ، اور اسے چاہئے کہ اپنے رب کو پکار لے ۔ مجھے ڈر ہے کہ یہ تمہارا دین بدل ڈالے گا ، یا زمین میں فساد برپا کردے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب 6 فرعون کی ایک نہ چلی ہر بات 7 میں ہارا تو اپنے دربارویں سے کہنے لگا مجھے چھوڑو موسیٰ کو قتل کروں 8 اور (بھلا دیکھیں) موسیٰ اپنے مالک کو پکارے مجھ کو اندیشہ ہے کہ کہیں موسیٰ 9 تمہارے دین اور اعتقاد کو بدل دے یا ملک میں کوئی فساد کھڑا کر دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور فرعون کہنے لگا مجھے چھوڑ دو کہ میں موسیٰ (علیہ السلام) کو قتل کردوں اور اس کو چاہیے کہ وہ اپنے رب کو (مدد کے لئے) پکارے مجھے ڈر ہے کہ وہ (کہیں) تمہارے دین کو نہ بدل دے یا ملک میں فساد پیدا (نہ) کردے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرعون کہنے لگا چھوڑو میں موسیٰ (علیہ السلام) ہی کو قتل کر ڈالتا ہوں۔ وہ اپنے رب کو پکار کر تو دیکھے۔ ( لوگو ! ) مجھے ڈر ہے کہ ( اگر موسیٰ (علیہ السلام) کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا تو) وہ تمہارا دین بدل ڈالے گا یا وہ فساد پھیلائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور فرعون بولا کہ مجھے چھوڑو کہ موسیٰ کو قتل کردوں اور وہ اپنے پروردگار کو بلالے۔ مجھے ڈر ہے کہ وہ (کہیں) تمہارے دین کو نہ بدل دے یا ملک میں فساد (نہ) پیدا کردے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Fir'awn said: let me alone, that may slay Musa, and let him call upon his Lord. Verily fear that he may change your religion or that he may cause to appear in the land corruption.

اور فرعون بولا مجھے چھوڑ دو میں موسیٰ (علیہ السلام) کو قتل کرڈالوں اور یہ اپنے پروردگار کو پکار دیکھے ۔ مجھے ڈر ہے کہ وہ تمہارا دین بدل ڈالے گا یا یہ کہ ملک میں فساد پھیلا دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور فرعون نے کہا: مجھے چھوڑو! میں موسیٰ کو قتل کیے دیتا ہوں اور وہ اپنے رب کو پکارے! مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں وہ تمہارا دین نہ بدل ڈالے یا ملک میں بغاوت نہ پھیلادے!

Translated by

Mufti Naeem

اور فرعون نے کہا مجھے چھوڑو کہ میں موسیٰ کو قتل کردوں اور چاہیے کہ یہ اپنے رب کو ( مدد کے لیے ) پکارے ، بلاشبہ مجھے ڈر ہے کہ یہ تم لوگوں کے دین کو بدل ( نہ ) ڈالے یا زمین میں فساد ( نہ ) برپا کردے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

) اور فرعون بولا کہ مجھے چھور و تاکہ موسیٰ کو قتل کر دوں اور وہ اپنے رب کو بلالے۔ مجھے ڈر ہے کہ وہ کہیں تمہارے دین کو نہ بدل دے یا ملک میں فساد نہ پیدا کر دے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور فرعون نے کہا کہ چھوڑو مجھے میں قتل کرتا ہوں موسیٰ کو ، اور یہ بلا دیکھے اپنے رب کو ، مجھے سخت اندیشہ ہے اس بات کا کہ یہ شخص بدل دے گا تمہارے دین کو ، یا یہ فساد برپا کر دے گا اس سرزمین میں

Translated by

Noor ul Amin

اور فرعون کہنے لگا: ’’مجھے چھوڑومیں موسیٰ کو قتل کئے دیتا ہوں اور وہ اپنے رب کو پکار کر دیکھ لے مجھے تویہ ڈرہے کہ تمہارے دین کو بدل ڈالے گایاملک میں فسادبپا کردے گا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور فرعون بولا ( ف۵۵ ) مجھے چھوڑو میں موسیٰ کو قتل کروں ( ف۵٦ ) اور وہ اپنے رب کو پکارے ( ف۵۷ ) میں ڈرتا ہوں کہیں وہ تمہارا دین بدل دے ( ف۵۸ ) یا زمین میں فساد چمکائے ( ف۵۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور فرعون بولا: مجھے چھوڑ دو میں موسٰی کو قتل کر دوں اور اسے چاہیے کہ اپنے رب کو بلا لے ۔ مجھے خوف ہے کہ وہ تمہارا دین بدل دے گا یا ملک ( مصر ) میں فساد پھیلا دے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور فرعون نے کہا کہ مجھے چھوڑ دو ۔ میں موسیٰ ( ع ) کو قتل کر دوں اور وہ ( اپنی مدد کیلئے ) اپنے پرورگار کو پکارے مجھے اندیشہ ہے کہ وہ کہیں تمہارا دین ( شرک ) نہ بدل دے ۔ یا زمین میں فساد برپا نہ کر دے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Said Pharaoh: "Leave me to slay Moses; and let him call on his Lord! What I fear is lest he should change your religion, or lest he should cause mischief to appear in the land!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh said, "Let me kill Moses and let him call for help from his Lord. I am afraid that he will change your religion or spread evil through the land.".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Fir`awn said: "Leave me to kill Musa, and let him call his Lord! I fear that he may change your religion, or that he may cause mischief to appear in the land!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Firon said: Let me alone that I may slay Musa and let him call upon his Lord; surely I fear that he will change your religion or that he will make mischief to appear in the land.

Translated by

William Pickthall

And Pharaoh said: Suffer me to kill Moses, and let him cry unto his Lord. Lo! I fear that he will alter your religion or that he will cause confusion in the land.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फ़िरऔन ने कहा, "मुझे छोड़ो, मैं मूसा को मार डालूँ और उसे चाहिए कि वह अपने रब को (अपनी सहायता के लिए) पुकारे। मुझे डर है कि ऐसा न हो कि वह तुम्हारे धर्म को बदल डाले या यह कि वह देश में बिगाड़ पैदा करे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور فرعون نے (اہل دربار سے) کہا کہ مجھ کو چھوڑو میں موسیٰ (علیہ السلام) کو قتل کر ڈالوں اور اس کو چاہئیے کہ رب کو (مدد کے لیے) پکارے مجھ کو اندیشہ ہے کہ وہ (کہیں) تمہارا دین (نہ) بدل ڈالے یا ملک میں کوئی خرابی (نہ) پھیلا دے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرعون نے اپنے درباریوں سے کہا مجھے چھوڑو کہ میں موسیٰ کو قتل کرنا چاہتا ہوں یہ میرے مقابلے میں اپنے رب کو بلا لے۔ مجھے خطرہ ہے کہ یہ تمہارا دین بدل ڈالے گا یا ملک میں فساد برپا کردے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایک روز فرعون نے اپنے دربایوں سے کہا چھوڑو مجھے ، میں اس موسیٰ کو قتل کیے دیتا ہوں ، اور پکار دیکھے یہ اپنے رب کو۔ مجھے اندیشہ ہے کہ یہ تمہارا دین بدل ڈالے گا ، یا ملک میں فساد برپاکرے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور فرعون نے کہا مجھے چھوڑو میں موسیٰ کو قتل کردوں اور وہ اپنے رب کو پکارے بلاشبہ میں ڈرتا ہوں کہ وہ تمہارے دین کو بدل دے یا زمین میں فساد پھیلا دے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بولا فرعون مجھ کو چھوڑو کہ مار ڈالوں موسیٰ کو اور پڑا پکارے اپنے رب کو میں ڈرتا ہوں کہ بگاڑ دے تمہارا دین یا پھیلائے ملک میں خرابی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور فرعون نے کہا یعنی اہل دربار سے کہ مجھ کو موقع دو کہ میں موسیٰ کو قتل کردوں اور موسیٰ کو چاہیے کہ وہ اپنے رب کو اپنی مدد کے لئے پکارے کیونکہ مجھ کو خطرہ ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو وہ تمہارے دین کو بدل ڈالے یا ملک میں کوئی فساد برپا کردے۔