Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 27

سورة مومن

وَ قَالَ مُوۡسٰۤی اِنِّیۡ عُذۡتُ بِرَبِّیۡ وَ رَبِّکُمۡ مِّنۡ کُلِّ مُتَکَبِّرٍ لَّا یُؤۡمِنُ بِیَوۡمِ الۡحِسَابِ ﴿۲۷﴾٪  8

But Moses said, "Indeed, I have sought refuge in my Lord and your Lord from every arrogant one who does not believe in the Day of Account."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ میں آتا ہوں ہر اس تکبر کرنے والے شخص ( کی برائی ) سے جو روز حساب پر ایمان نہیں رکھتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
مُوۡسٰۤی
موسیٰ نے
اِنِّیۡ
بےشک میں
عُذۡتُ
پناہ لی میں نے
بِرَبِّیۡ
اپنے رب کی
وَرَبِّکُمۡ
اور تمہارے رب کی
مِّنۡ کُلِّ مُتَکَبِّرٍ
ہر تکبر کرنے والے سے
لَّایُؤۡمِنُ
جو نہیں ایمان رکھتا
بِیَوۡمِ
دن پر
الۡحِسَابِ
حساب کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اورکہا
مُوۡسٰۤی
موسیٰ نے
اِنِّیۡ
یقیناًمیں نے
عُذۡتُ
پناہ لی ہے
بِرَبِّیۡ
اپنے رب کی
وَرَبِّکُمۡ
اورتمہارے رب کی
مِّنۡ کُلِّ مُتَکَبِّرٍ
ہرمتکبرسے
لَّایُؤۡمِنُ
جونہیں ایمان لاتا
بِیَوۡمِ الۡحِسَابِ
حساب کے دن پر
Translated by

Juna Garhi

But Moses said, "Indeed, I have sought refuge in my Lord and your Lord from every arrogant one who does not believe in the Day of Account."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ میں آتا ہوں ہر اس تکبر کرنے والے شخص ( کی برائی ) سے جو روز حساب پر ایمان نہیں رکھتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور موسیٰ نے کہا میں نے اپنے اور تمہارے پروردگار کی ہر ایسے متکبر سے جو روز حساب پر ایمان نہیں رکھتا، پناہ لے لی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورموسیٰ نے کہا یقینامیں نے ہرمتکبرسے اپنے اورتمہارے رب کی پناہ لی ہے جوبھی حساب کے دن پرایمان نہیں رکھتا ‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Musa said, |"I have sought protection of my Lord and your Lord from every arrogant man who does not believe in the day of reckoning.|"

اور کہا موسیٰ نے میں پناہ لے چکا ہوں اپنے اور تمہارے رب کی ہر غرور والے سے جو یقین نہ کرے حساب کے دن کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور موسیٰ ( علیہ السلام) ٰ نے کہا کہ میں پناہ پکڑتا ہوں اپنے اور تمہارے رب کی ہر اس متکبر شخص کے مقابلے میں جو یوم حساب پر ایمان نہیں رکھتا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Moses said: “I have taken refuge with my Lord and your Lord from everyone who waxes arrogant and does not believe in the Day of Reckoning.”

موسیٰ نے کہا میں نے تو ہر اس متکبر کے مقابلے میں جو یوم الحساب پر ایمان نہیں رکھتا اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے لی ہے 44 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور موسیٰ نے کہا : میں نے تو ہر اس متکبر سے جو یوم حساب پر ایمان نہیں رکھتا ، اس کی پناہ لے لی ہے جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مسیٰ نے جب فرعون کی یہ دھمکی سنی تو کہا میں تو ہر مغرور سے جس کو حسبا کے دن کا یقین نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا بیشک میں ہر تکبر کرنے والے سے جو حساب کے دن پر ایمان نہیں لاتا اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ لے چکا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میں نے ہر مغرور و متکبر اور یوم حساب پر ایمان نہ لانے والوں کے مقابلے میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ حاصل کرلی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

موسیٰ نے کہا کہ میں ہر متکبر سے جو حساب کے دن (یعنی قیامت) پر ایمان نہیں لاتا۔ اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ لے چکا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Musa said: verily I seek refuge in my Lord and your Lord from every stiff-necked person who believeth not in a Day of Reckoning.

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میں اپنے اور تمہارے سب کے پروردگار کی پناہ لیتا ہوں ہر بڑائی مارنے والے سے جو روز حساب پر یقین نہیں رکھتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور موسیٰ نے کہا: میں نے اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لی ہر اس متکبر ( کے شر ) سے ، جو روزِ حساب پر ایمان نہیں رکھتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا بے شک میں پناہ مانگتا ہوں اپنے اور تم لوگوںکے رب ( اللہ تعالیٰ ) کی ، ہر اس بڑائی کرنے والے سے جو حساب کے دن پر ایمان نہیں لاتا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ نے کہا : میں ہر متکبر سے جو حساب کے دن یعنی قیامت پر ایمان نہیں لاتا اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے جواب میں) موسیٰ نے کہا میں پناہ مانگتا ہوں اس کی جو رب ہے میرا بھی اور تمہارا بھی ہر ایسے متکبر (کے شر) سے جو ایمان نہیں رکھتا حساب کے دن پر

Translated by

Noor ul Amin

اور موسیٰ نے کہا:میں ہرایسے متکبرسےجو یوم حساب پر ایمان نہیں رکھتا ، اپنے اور تمہارے رب کی پناہ مانگتاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور موسیٰ نے ( ف٦۰ ) کہا میں تمہارے اور اپنے رب کی پناہ لیتا ہوں ہر متکبر سے کہ حساب کے دن پر یقین نہیں لاتا ( ف٦۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں ، ہر متکبر شخص سے جو یومِ حساب پر ایمان نہیں رکھتا

Translated by

Hussain Najfi

اور موسیٰ ( ع ) نے کہا کہ میں اپنے اور تمہارے پروردگار سے پناہ مانگتا ہوں جو مجھے ہر اس متکبر ( کے شر ) سے بچائے جو روزِ حساب ( قیامت ) پر ایمان نہیں رکھتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Moses said: "I have indeed called upon my Lord and your Lord (for protection) from every arrogant one who believes not in the Day of Account!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses said, "I seek protection from your and my Lord against every arrogant person who has no faith in the Day of Judgment."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Musa said: "Verily, I seek refuge in my Lord and your Lord from every arrogant who believes not in the Day of Reckoning!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Musa said: Surely I take refuge with my Lord and-- your Lord from every proud one who does not believe in the day of reckoning.

Translated by

William Pickthall

Moses said: Lo! I seek refuge in my Lord and your Lord from every scorner who believeth not in a Day of Reckoning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मूसा ने कहा, "मैंने हर अहंकारी के मुक़ाबले में, जो हिसाब के दिन पर ईमान नहीं रखता, अपने रब और तुम्हारे रब की शरण ले ली है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے (جب یہ بات سنی تو) کہا کہ میں تو اپنے اور تمہارے (یعنی سب کے) پروردگار کی پناہ لیتا ہوں ہر خر دماغ شخص (کے شر) سے جو روز حساب پر یقین نہیں رکھتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے کہا میں نے تو ہر متکبر کے مقابلے میں جو یوم الحساب پر ایمان نہیں رکھتا اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے لی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ نے کہا میں نے تو ہر اس متکبر کے مقابلے میں جو یوم الحساب پر ایمان نہیں رکھتا ، اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے لی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور موسیٰ نے کہا بلاشبہ میں اپنے رب کی پناہ لیتا ہوں جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی ہر متکبر سے جو حساب کے دن پر ایمان نہیں لاتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا موسیٰ نے میں پناہ لے چکا ہوں اپنے اور تمہارے رب کی ہر غرور والے سے جو یقین نہ کرے حساب کے دن کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور موسیٰ نے کہا میں ہرای سے سرکش سے جو یوم حساب کا یقین نہ رکھتا ہو اپنے رب کی اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں۔