Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 29

سورة مومن

یٰقَوۡمِ لَکُمُ الۡمُلۡکُ الۡیَوۡمَ ظٰہِرِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۫ فَمَنۡ یَّنۡصُرُنَا مِنۡۢ بَاۡسِ اللّٰہِ اِنۡ جَآءَنَا ؕ قَالَ فِرۡعَوۡنُ مَاۤ اُرِیۡکُمۡ اِلَّا مَاۤ اَرٰی وَ مَاۤ اَہۡدِیۡکُمۡ اِلَّا سَبِیۡلَ الرَّشَادِ ﴿۲۹﴾

O my people, sovereignty is yours today, [your being] dominant in the land. But who would protect us from the punishment of Allah if it came to us?" Pharaoh said, "I do not show you except what I see, and I do not guide you except to the way of right conduct."

اے میری قوم کے لوگو! آج تو بادشاہت تمہاری ہے کہ اس زمین پر تم غالب ہو ، لیکن اگر اللہ کا عذاب ہم پر آگیا تو کون ہماری مدد کرے گا؟ فرعون بولا میں تو تمہیں وہی رائے دے رہا ہوں جو خود دیکھ رہا ہوں اور میں تو تمہیں بھلائی کی راہ ہی بتلا رہا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
لَکُمُ
تمہارے لیے ہے
الۡمُلۡکُ
بادشاہت
الۡیَوۡمَ
آج
ظٰہِرِیۡنَ
کہ غالب ہو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَمَنۡ
پھر کون
یَّنۡصُرُنَا
مدد کرے گا ہماری
مِنۡۢ بَاۡسِ
عذاب سے
اللّٰہِ
اللہ کے
اِنۡ
اگر
جَآءَنَا
وہ آگیا ہمارے پاس
قَالَ
کہا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
مَاۤ
نہیں
اُرِیۡکُمۡ
میں دکھاتا تمہیں
اِلَّا
مگر
مَاۤ
جو
اَرٰی
میں دیکھتا ہوں
وَمَاۤ
اور نہیں
اَہۡدِیۡکُمۡ
میں دکھاتا تمہیں
اِلَّا
مگر
سَبِیۡلَ
راستہ
الرَّشَادِ
بھلائی کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡمُلۡکُ
بادشاہی ہے
الۡیَوۡمَ
آج
ظٰہِرِیۡنَ
غالب ہو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَمَنۡ
سوکون
یَّنۡصُرُنَا
مددکرے گاہماری
مِنۡۢ بَاۡسِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے عذاب سے
اِنۡ
اگر
جَآءَنَا
وہ ہم پرآگیا
قَالَ
کہا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
مَاۤ اُرِیۡکُمۡ
نہیں میں رائے دیتاتمہیں
اِلَّا
مگر
مَاۤ اَرٰی
جومیں رائے رکھتاہوں
وَمَاۤ
اورنہیں
اَہۡدِیۡکُمۡ
میں راہ نمائی کرتاتمہاری
اِلَّا
مگر
سَبِیۡلَ الرَّشَادِ
بھلائی کے راستے کی
Translated by

Juna Garhi

O my people, sovereignty is yours today, [your being] dominant in the land. But who would protect us from the punishment of Allah if it came to us?" Pharaoh said, "I do not show you except what I see, and I do not guide you except to the way of right conduct."

اے میری قوم کے لوگو! آج تو بادشاہت تمہاری ہے کہ اس زمین پر تم غالب ہو ، لیکن اگر اللہ کا عذاب ہم پر آگیا تو کون ہماری مدد کرے گا؟ فرعون بولا میں تو تمہیں وہی رائے دے رہا ہوں جو خود دیکھ رہا ہوں اور میں تو تمہیں بھلائی کی راہ ہی بتلا رہا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے میری قوم ! آج تمہاری ہی حکومت ہے اور ملک میں تم ہی غالب ہو لیکن اگر اللہ کا عذاب آجائے تو کون ہماری مدد کرے گا ؟ فرعون کہنے لگا : میں تو تمہیں وہی کچھ دکھاتا ہوں جو خود دیکھ رہا ہوں اور میں تمہیں وہی راہ دکھاتا ہوں جو بھلائی کی راہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے میری قوم!آج تمہارے لیے بادشاہی ہے کہ زمین میں غالب ہو، سواﷲ تعالیٰ کے عذاب کے مقابلے میں ہماری مددکون کرے گا،اگروہ ہم پرآگیا؟ ‘‘فرعون نے کہا: ’’میں تمہیں وہی رائے دیتاہوں جو میں رائے رکھتاہوں اور میں تمہاری بھلائی کے راستے کی طرف ہی راہ نمائی کرتا ہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 my people, the kingdom is yours today, while you are dominant on the land. But, who is going to help us against the punishment of Allah, if it comes upon us?|" Pharaoh said, |" I do not give you an opinion unless I myself believe it to be correct, and I do not direct you to anything but to the right way.|"

اے میری قوم آج تمہارا راج ہے چڑھ رہے ہو ملک میں پھر کون مدد کرے گا ہماری اللہ کی آفت سے اگر آگئی ہم پر بولا فرعون میں تو وہی بات سمجھاتا ہوں تم کو جو سوجھی مجھ کو اور وہی راہ بتلاتا ہوں جس میں بھلائی ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے میری قوم کے لوگو ! آج تو تمہارے ہاتھ میں حکومت ہے اور تم ہر طرح سے زمین میں غالب ہو۔ لیکن اگر کہیں ہم پر اللہ کا عذاب آگیا تو اس سے بچانے کے لیے ہماری مدد کون کرے گا ؟ فرعون نے کہا : میں تو تمہیں وہی کچھ دکھا رہا ہوں جو مجھے نظر آ رہا ہے اور میں نہیں راہنمائی کر رہا تمہاری مگر کامیابی کے راستے کی طرف۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

My people, today the kingdom is yours, and you are supreme in the land. But if Allah's chastisement were to come upon you, who will come to our help?” Pharaoh said: “I only counsel what I consider right; I only direct you to the Path of Rectitude.”

اے میری قوم کے لوگو ! آج تمہیں بادشاہی حاصل ہے اور زمین میں تم غالب ہو ، لیکن اگر خدا کا عذاب ہم پر آگیا تو پھر کون ہے جو ہماری مدد کر سکے گا 48 ۔ فرعون نے کہا میں تو تم لوگوں کو وہی رائے دے رہا ہوں جو مجھے مناسب نظر آتی ہے ۔ اور میں اسی راستے کی طرف تمہاری رہنمائی کرتا ہوں جو ٹھیک ہے 49 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے میری قوم ! آج تو تمہیں ایسی سلطنت حاصل ہے کہ زمین میں تمہارا راج ہے ، لیکن اگر اللہ کا عذاب ہم پر آگیا تو کون ہے جو اس کے مقابلے میں ہماری مدد کرے؟ ۔ فرعون نے کہا میں تو تمہیں وہی رائے دوں گا جسے میں درست سمجھتا ہوں ، اور میں تمہاری جو رہنمائی کر رہا ہوں وہ بالکل ٹھیک راستے کی طرف کر رہا ہوں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھائیو آج تو تمہارا راج ہے اور ملک میں تم غالب ہو تمہارا ہی بول بالا ہے لیکن کل کو اگر اللہ کا عذاب ہم پر ان موجود 2 ہوا تو ہماری کون مدد کریگا فرعون کہنے لگا دیکھو میں تو تم کو وہی بات سمجھات اہوں جو میں مناسب سمجھتا ہوں موسیٰ کو قتل کرو اور میں تم کو وہی راہ بتلاتا ہوں جس میں تمہاری بہتری ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے میری قوم ! آج تمہاری بادشاہت ہے اس سرزمین میں تم حاکم ہو ، سو اللہ کے عذاب میں ہماری کون مدد کرے گا اگر (اس کے قتل سے) وہ ہم پر آپڑا ؟ فرعون نے کہا میں تو تم کو وہی رائے دوں گا جو خود سمجھ رہا ہوں اور میں تم کو وہی راہ بتاتا ہوں جس میں بھلائی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے میری قوم آج تمہاری بادشاہت ہے ، تم زمین میں غالب ہو لیکن اگر تم پر اللہ کا قہر ٹوٹ پڑا تو اس سے بچانے والا اور ہماری مدد کرنے والا کون ہوگا ؟ فرعون نے کہا ( لوگو ! ) میں تو تمہیں وہی رائے دیتا ہوں جس کو میں ( تمہارے حق میں) بہتر سمجھتا ہوں اور میں تمہیں بھلائی اور ہدایت کا راستہ دکھا رہا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے قوم آج تمہاری ہی بادشاہت ہے اور تم ہی ملک میں غالب ہو۔ (لیکن) اگر ہم پر خدا کا عذاب آگیا تو (اس کے دور کرنے کے لئے) ہماری مدد کون کرے گا۔ فرعون نے کہا کہ میں تمہیں وہی بات سُجھاتا ہوں جو مجھے سوجھی ہے اور وہی راہ بتاتا ہوں جس میں بھلائی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O My people! yours is the the dominion to-day: ye being overcomers in the land; but who will succour us aginst the scourge of God if it cometh Unto us! Fir'awn said: I shew you only that which see, and I guide you but to the path of rectitude.

اے میرے بھائیو ! آج تمہاری سلطنت ہے کہ اس سرزمین میں تم حاکم ہو لیکن اللہ کے عذاب سے نہیں کون بچائے گا اگر وہ ہم پر آپڑا ۔ فرعون نے کہا میں تو تم لوگوں کو وہی رائے دوں گا جو خود سمجھ رہا ہوں اور میں تو تم کو عین طریق مصلحت ہی بتاتا ہوں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے میری قوم کے لوگو! آج تمہارے ہاتھ میں اقتدار ہے ، تم ملک میں غالب ہو ، تو اللہ کے عذاب کے مقابل میں ہماری مدد کون کرے گا اگر وہ ہم پر آگیا؟ فرعون بولا کہ میں تم کو اپنی سوچی سمجھی رائے بتا رہا ہوں اور میں تمہاری رہنمائی ٹھیک سیدھی راہ کی طرف کر رہا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے میری قوم! آج تمہاری بادشاہت ہے کہ زمین پر غلبہ رکھتے ہو ، پس اللہ ( تعالیٰ ) کے عذاب سے ہماری کون مدد کرے گا اگر وہ ہم پر آپڑے ، فرعون نے کہا میں تو تم لوگوں کو صرف وہی رائے دیتا ہوں جو میں بہتر سمجھتا ہوں اور میں تو تم لوگوں کو بس کامیابی کا یہ راستہ دکھاتا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے قوم ! آج تمہاری ہی بادشاہت ہے، اور تم ہی ملک میں غالب ہو لیکن اگر ہم پر اللہ کا عذاب آگیا تو اس کو دور کرنے کے لیئے ہماری مدد کون کرے گا ؟ فرعون نے کہا کہ میں تمہیں وہی بات سمجھاتا ہوں جو مجھے سوجھی ہے اور وہی راہ بتاتا ہوں جس میں بھلائی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے میری قوم کے لوگو ! (ٹھیک ہے) آج تو بادشاہی بھی تمہاری ہے اور اس ملک میں غالب بھی تم ہی ہو لیکن (مجھے تو یہ بتاؤ کہ کل) اگر اللہ کا عذاب ہم پر آگیا تو کون ہے جو اس کے مقابلے میں ہماری مدد کرسکے ؟ (بیچ میں اس رجل مومن کی بات کاٹتے ہوئے) فرعون بولا کہ میں تو بہرحال تم لوگوں کو وہی رائے دے رہا ہوں جس کو میں مناسب سمجھتا ہو اور میں تمہیں بھلائی کا راستہ ہی بتاتا ہوں

Translated by

Noor ul Amin

اے میری قوم! آج تمہاری ہی حکومت ہے اور ملک میں تم ہی غالب ہولیکن اگراللہ کا عذاب آجائے تو کون ہماری مدد کرے گا؟فرعون کہنے لگا:میں توتمہیں وہی کچھ دکھاتاہوںجو خوددیکھ رہا ہوں اور میں تمہیں وہی راہ دکھلاتاہوںجو بھلائی کی راہ ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے میری قوم! آج بادشاہی تمہاری ہے اس زمین میں غلبہ رکھتے ہو ( ف٦۵ ) تو اللہ کے عذاب سے ہمیں کون بچالے گا اگر ہم پر آئے فرعون بولا میں تو تمہیں وہی سمجھاتا ہوں جو میری سوجھ ہے ( ف٦٦ ) اور میں تمہیں وہی بتاتا ہوں جو بھلائی کی راہ ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے میری قوم! آج کے دن تمہاری حکومت ہے ( تم ہی ) سرزمینِ ( مصر ) میں اقتدار پر ہو ، پھر کون ہمیں اللہ کے عذاب سے بچا سکتا ہے اگر وہ ( عذاب ) ہمارے پاس آجائے ۔ فرعون نے کہا: میں تمہیں فقط وہی بات سمجھاتا ہوں جسے میں خود ( صحیح ) سمجھتا ہوں اور میں تمہیں بھلائی کی راہ کے سوا ( اور کوئی راستہ ) نہیں دکھاتا

Translated by

Hussain Najfi

اے میری قوم! ( بے شک ) آج تمہاری حکومت ہے ( اور ) اس سر زمین میں تمہیں غلبہ بھی حاصل ہے لیکن اگر اللہ کا عذاب ہم پر آگیا تو کون ہماری مدد کرے گا؟ ( اور اس سے ہمیں کون بچائے گا؟ ) ( مؤمن کی یہ بات سن کر ) فرعون نے کہا میں تمہیں وہی رائے دیتا ہوں ۔ جو میں ( درست ) سمجھتا ہوں اور میں تمہاری راہنمائی صرف اسی راستہ کی طرف کرتا ہوں جو سیدھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O my People! Yours is the dominion this day: Ye have the upper hand in the land: but who will help us from the Punishment of Allah, should it befall us?" Pharaoh said: "I but point out to you that which I see (myself); Nor do I guide you but to the Path of Right!"

Translated by

Muhammad Sarwar

My people, today you have the kingdom and the power on earth but who will help us against the wrath of God if it will befall us?" The Pharaoh said, "I show you only what I think is proper and guide you only to the right direction".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O my people! Yours is the kingdom today, you being dominant in the land. But who will save us from the torment of Allah, should it befall us" Fir`awn said: "I show you only that which I see, and I guide you only to the path of right policy!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O my people! yours is the kingdom this day, being masters in the land, but who will help us against the punishment of Allah if it come to us? Firon said: I do not show you aught but that which I see (myself), and I do not make you follow any but the right way.

Translated by

William Pickthall

O my people! Yours is the kingdom to-day, ye being uppermost in the land. But who would save us from the wrath of Allah should it reach us? Pharaoh said: I do but show you what I think, and I do but guide you to wise policy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ मेरी क़ौम के लोगो! आज तुम्हारी बादशाही है। धरती में प्रभावी हो। किन्तु अल्लाह की यातना के मुक़ाबले में कौन हमारी सहायता करेगा, यदि वह हम पर आ जाए?" फ़िरऔन ने कहा, "मैं तो तुम्हें बस वही दिखा रहा हूँ जो मैं स्वयं देख रहा हूँ और मैं तुम्हें बस ठीक रास्ता दिखा रहा हूँ, जो बुद्धिसंगत भी है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے میرے بھائیو آج تو تمہاری سلطنت ہے کہ اس سر زمین میں تم حاکم ہو سو خدا کے عذاب میں ہماری کون مدد کرے گا اگر (ان کے قتل کرنے سے) وہ ہم پر آ پڑا فرعون نے (یہ تقریر سن کر جواب میں) کہا کہ میں تو تم کو وہی رائے دوں گا جو خود سمجھ رہا ہوں (کہ ان کا قتل ہی مناسب ہے) اور میں تم کو عین طریق مصلحت بتلاتا ہوں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے میری قوم کے لوگو ! آج تمہیں بادشاہی حاصل ہے اور ملک میں تم غالب ہو۔ اگر اللہ کا عذاب ہم پر آیا تو پھر کون ہماری مدد کرسکے گا، فرعون نے کہا میں تمہیں وہی رائے دے رہا ہوں جو مجھے مناسب نظر آتی ہے اور میں اسی راستے کی طرف تمہاری رہنمائی کرتا ہوں جو ٹھیک ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے میری قوم کے لوگو ، آج تمہیں بادشاہی حاصل ہے اور زمین میں تم غالب ہو ، لیکن اگر خدا کا عذاب ہم پر آگیا تو پھر کون ہے جو ہماری مدد کرسکے گا ۔ فرعون نے کہا میں تو تم لوگوں کو وہی رائے دے رہا ہوں جو مجھے مناسب نظر آتی ہے اور میں اسی راستے کی طرف تمہاری رہنمائی کرتا ہوں جو ٹھیک ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے میری قوم آج زمین میں تمہاری حکومت ہے تم غلبہ پائے ہوئے ہو سو اگر اللہ کا عذاب ہم تک آپہنچا تو ہمیں اس سے بچانے کے لیے کون مدد کرے گا ؟ فرعون نے کہا میں تو تمہیں وہی رائے دوں گا جسے میں خود ٹھیک سمجھ رہا ہوں اور میں تمہیں راہ بتاؤں گا جو ہدایت کا راستہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے میری قوم آج تمہارا راج ہے چڑھ رہے ہو ملک میں پھر کون مدد کرے گا ہماری اللہ کی آفت سے اگر آگئی ہم پر بولا فرعون میں تو وہی بات سجھاتا ہوں تم کو جو سوجھی مجھ کو اور وہی راہ بتلاتا ہوں جس میں بھلائی ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے میری قوم کے لوگوآج تو تمہارے سلطنت ہے کہ اس ملک میں تم غالب اور حکمران ہو لیکن اگر خدا کا عذاب ہم پر آپڑا تو پھر کون اس عذاب الٰہی میں ہماری مدد کرے گا فرعون نے کہا میں تو تم کو وہی رائے دیتا ہوں جس کو میں خود صحیح سمجھتا ہوں اور میں تم کو صرف وہی طریقہ بتارہا ہوں جو طریقہ عین مصلحت ہے۔