Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 3

سورة مومن

غَافِرِ الذَّنۡۢبِ وَ قَابِلِ التَّوۡبِ شَدِیۡدِ الۡعِقَابِ ۙ ذِی الطَّوۡلِ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ اِلَیۡہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۳﴾

The forgiver of sin, acceptor of repentance, severe in punishment, owner of abundance. There is no deity except Him; to Him is the destination.

گناہ کا بخشنے والا اور توبہ کاقبول فرمانے والا سخت عذاب والا انعام و قدرت والا جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اسی کی طرف واپس لو ٹنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

غَافِرِ
بخشنے والا ہے
الذَّنۡۢبِ
گناہ کا
وَقَابِلِ
اور قبول کرنے والا ہے
التَّوۡبِ
توبہ کا
شَدِیۡدِ
سخت
الۡعِقَابِ
سزا والا ہے
ذِی الطَّوۡلِ
بڑے فضل والا ہے
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الٰہ(برحق)
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
اِلَیۡہِ
طرف اسی کے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

غَافِرِ
بخشنے والا
الذَّنۡۢبِ
گناہ
وَقَابِلِ
اورقبول کرنے والا
التَّوۡبِ
توبہ کا
شَدِیۡدِ
بہت سخت
الۡعِقَابِ
سزادینے والاہے
ذِی الطَّوۡلِ
بڑے فضل والاہے
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی معبود
اِلَّا ہُوَ
سوائے اس کے
اِلَیۡہِ
اسی کی طرف
الۡمَصِیۡرُ
لوٹ کرجاناہے
Translated by

Juna Garhi

The forgiver of sin, acceptor of repentance, severe in punishment, owner of abundance. There is no deity except Him; to Him is the destination.

گناہ کا بخشنے والا اور توبہ کاقبول فرمانے والا سخت عذاب والا انعام و قدرت والا جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اسی کی طرف واپس لو ٹنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ گناہ بخشنے والا، توبہ قبول کرنے والا، سخت سزا دینے والا اور صاحب فضل ہے، اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں، اسی کی طرف (سب کو) لوٹ کر جانا ہے ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

گناہ بخشنے والااورتوبہ قبول کرنے والا،بہت سخت سزا دینے والا،بڑے فضل والا ہے، اُس کے سواکوئی معبودنہیں،اُسی کی طرف لوٹ کرجاناہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the One who forgives sins and accepts repentance, the One who is severe in punishment, the One who is the source of all power. There is no god but He. To Him is the ultimate return (of all).

گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا سخت عذاب دینے والا مقدور والا کسی کی بندگی نہیں سوائے اس کے اسی کی طرف پھرجانا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(وہ اللہ کہ جو) بخشنے والا ہے گناہ کا قبول کرنے والا ہے توبہ کا سزا دینے میں بہت سخت ہے وہ بہت طاقت اور قدرت والا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

the Forgiver of sins, the Accepter of repentance, the Stern in retribution, the Bountiful. There is no god but He. To Him are all destined to return.

گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے ، سخت سزا دینے والا اور بڑا صاحب فضل ہے ۔ کوئی معبود اس کے سوا نہیں ، اس کی طرف سب کو پلٹنا ہے 1 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو گناہ کو معاف کرنے والا ، توبہ قبول کرنے والا ، سخت سزا دینے والا ، بڑی طاقت کا مالک ہے ۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اسی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

والا گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے سخت سزا دینے والا بڑا فضل کرنے والا اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے 10 اسی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو گناہ کا بخشنے والا اور توبہ کا قبول فرمانے والا ہے ، سخت سزا دینے والا (اور) کرم فرمانے والا۔ اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اسی کی طرف پھر کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اللہ گناہوں کو بخشنے والا ، توبہ قبول کرنے والا ، سخت عذاب دینے والا ، بڑے فضل و کرم والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اسی کی طرف ( سب کو) لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے اور سخت عذاب دینے والا اور صاحب کرم ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی کی طرف پھر کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Forgiver of sin, and Acceptor of repentance severe in chastisement, Lord of Power. There is no god but He; unto Him is the journeying.

گناہ کا بخشنے والا ہے اور توبہ کا قبول کرنے والا ہے سخت سزا دینے والا ہے قدرت والا ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں اسی کے پاس (سب کو) جانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو گناہوں کو بخشنے والا ، توبہ کو قبول کرنے والا ، سخت پاداش والا اور بڑی قدرت والا ہے ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

گناہوں کو معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا اور سخت سزا دینے والا اور پوری طاقت و قدرت والا ( ہے ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور اسی کی طرف ( تمام لوگوں کا ) لوٹنا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو گناہ بخشنے والا، توبہ قبول کرنے والا، سخت عذاب دینے والا اور صاحب کرم ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور اسی کی طرف سب نے لوٹنا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

گناہ بخشنے والا توبہ قبول کرنے والا سخت عذاب دینے والا بڑا ہی فضل والا ہے کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں سوائے اس (وحدہ لاشریک) کے اسی کی طرف بہرحال لوٹنا ہے سب کو

Translated by

Noor ul Amin

وہ گناہ بخشنے والاتوبہ قبول کرنے والا ، سخت سزا دینے والا اور فضل اور کرم کر نے والا ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، سب کو اسی کی طرف لوٹ کرجانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ( ف۲ ) سخت عذاب کرنے والا ( ف۳ ) بڑے انعام والا ( ف٤ ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اسی کی طرف پھرنا ہے ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

گناہ بخشنے والا ( ہے ) اور توبہ قبول فرمانے والا ( ہے ) ، سخت عذاب دینے والا ( ہے ) ، بڑا صاحبِ کرم ہے ۔ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اسی کی طرف ( سب کو ) لوٹنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو گناہ معاف کرنے والا ( اور ) توبہ قبول کرنے والا ، سخت سزا دینے والا ( اور ) عطا و بخشش والا ہے اس کے سوا کوئی الٰہ ( خدا ) نہیں ہے سب کی بازگشت اسی کی طرف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Who forgiveth sin, accepteth repentance, is strict in punishment, and hath a long reach (in all things). there is no god but He: to Him is the final goal.

Translated by

Muhammad Sarwar

who forgives sins, who accepts repentance, whose punishment is severe, and whose bounty is universal. He is the only Lord and to Him all things proceed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Forgiver of sin, the Acceptor of repentance, the Severe in punishment, the Bestower. La ilaha illa Huwa, to Him is the final return.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The Forgiver of the faults and the Acceptor of repentance, Severe to punish, Lord of bounty; there is no god but He; to Him is the eventual coming.

Translated by

William Pickthall

The Forgiver of sin, the Accepter of repentance, the Stern in punishment, the Bountiful. There is no Allah save Him. Unto Him is the journeying.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो गुनाह क्षमा करने वाला, तौबा क़बूल करने वाला, कठोर दंड देने वाला, शक्तिमान है। उस के अतिरिक्त कोई पूज्य-प्रभु नहीं। अन्ततः उसी की ओर जाना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

گناہ کا بخشنے والا ہے اور توبہ کا قبول کرنے والا ہے سخت سزا دینے والا ہے قدرت والا ہے اس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں اسی کے پاس (سب کو) جانا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے۔ سخت سزا دینے والا اور بہت فضل کرنے والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے ، سخت سزا دینے والا اور بڑا صاحب فضل ہے ۔ کوئی معبود اس کے سوا نہیں ، اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

گناہ کا بخشنے والا ہے اور توبہ قبول کرنے والا ہے سخت سز دینے والا قدرت والا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا سخت عذاب دینے والا  کسی کی بندگی نہیں سوائے اس کے اسی کی طرف پھرجانا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

گناہ کا بخشنے والا اور توبہ کا قبول کرنے والا سخت سزا دینے والا اور بڑی قدرت وفضل کا مالک ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اسکی طرف لوٹ کرجانا ہے۔