Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 31

سورة مومن

مِثۡلَ دَاۡبِ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ ؕ وَ مَا اللّٰہُ یُرِیۡدُ ظُلۡمًا لِّلۡعِبَادِ ﴿۳۱﴾

Like the custom of the people of Noah and of 'Aad and Thamud and those after them. And Allah wants no injustice for [His] servants.

جیسے امّت نوح اور عاد و ثمود اور ان کے بعد والوں کا ( حال ہوا ) اللہ اپنے بندوں پر کسی طرح کا ظلم کرنا نہیں چاہتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مِثۡلَ
مانند
دَاۡبِ
حالت
قَوۡمِ
قومِ
نُوۡحٍ
نوح
وَّعَادٍ
اور عاد
وَّثَمُوۡدَ
اور ثمود
وَالَّذِیۡنَ
اور ان کی جو
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
بعد تھے ان کے
وَمَا
اور نہیں
اللّٰہُ
اللہ
یُرِیۡدُ
وہ ارادہ رکھتا
ظُلۡمًا
ظلم کا
لِّلۡعِبَادِ
بندوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

مِثۡلَ
مانند سے
دَاۡبِ
حال کی
قَوۡمِ نُوۡحٍ
قوم نوح کے
وَّعَادٍ
اورعادکے
وَّثَمُوۡدَ
اورثمودکے
وَالَّذِیۡنَ
اوران لوگوں کے جو
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعدتھے
وَمَا
اورنہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتا
ظُلۡمًا
کسی طرح کے ظلم کا
لِّلۡعِبَادِ
بندوں پر
Translated by

Juna Garhi

Like the custom of the people of Noah and of 'Aad and Thamud and those after them. And Allah wants no injustice for [His] servants.

جیسے امّت نوح اور عاد و ثمود اور ان کے بعد والوں کا ( حال ہوا ) اللہ اپنے بندوں پر کسی طرح کا ظلم کرنا نہیں چاہتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جیسے قوم نوح، عاد، ثمود، اور ان کے بعد آنے والوں کی بری حالت ہوئی تھی۔ اور اللہ تو یہ نہیں چاہتا کہ (اپنے) بندوں پر ظلم کرے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قومِ نوح اورقومِ عاداورقومِ ثموداوراُن لوگوں کے حال کی مانندسے جو اُن کے بعد میں تھے اور اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں پرکسی طرح کے ظلم کا ارادہ نہیں رکھتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

like the fate of the people of Nuh and &Ad and Thamud and those who were after them - and Allah does not intend to do any injustice to His servants.

جیسے حال ہوا قوم نوح کا اور عاد اور ثمود کا اور جو لوگ ان کے پیچھے ہوئے اور اللہ بےانصافی نہیں چاہتا بندوں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جیسا کہ معاملہ ہوا تھا قوم نوح ( علیہ السلام) کا اور قوم عاد اور قوم ثمود اور ان کے بعد کی قوموں کا اور اللہ تو اپنے بندوں پر کسی ظلم کا ارادہ نہیں رکھتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

like the day that overtook the people of Noah and Ad and Thamud, and those who came after them. Allah does not wish to subject His servants to any injustice.

جیسا دن قوم نوح ( علیہ السلام ) اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والی قوموں پر آیا تھا ۔ اور یہ حقیقت ہے کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا 50 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور تمہارا حال بھی ویسا نہ ہو ) جیسا حال نوح ( علیہ السلام ) کی قوم کا ، اور عاد و ثمود کا اور ان کے بعد کے لوگوں کا ہوا تھا ۔ اور اللہ بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جیسے نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والوں کا حال ہوا 4 اور اللہ تعالیٰ بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتاف 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جیساقوم نوح (علیہ السلام) اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والوں کا حال ہوا تھا اور اللہ بندوں پر کسی طرح کی زیادتی نہیں کرنا چاہتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جیسا حال قوم نوح (علیہ السلام) ، قوم عاد اور قوم ثمود کا ہوا اور وہ جو ان کے بعد آئے۔ اور اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یعنی) نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور جو لوگ ان کے پیچھے ہوئے ہیں ان کے حال کی طرح (تمہارا حال نہ ہوجائے) اور خدا تو بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Like the wont of the people of Nuh and A'ad and Thamud and those after them, and God intendeth not any wrong Unto His bondmen.

جیسا کہ قوم نوح وعاد وثمود اور ان کے بعد والوں کا حال ہوا تھا اور اللہ بندوں پر کسی طرح کا ظلم نہیں کرنا چاہتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مثلاً وہ عذاب جو قومِ نوح اور عاد اور ثمود اور ان لوگوں پر آیا ، جو ان کے بعد ہوئے اور اللہ تعالیٰ بندوں پر کسی طرح کا ظلم نہیں چاہتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

قومِ نوح اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والوں جیسے عذاب ، اور اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندں کے لیے ظلم کا ارادہ نہیں فرماتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یعنی نوح کی قوم اور عاد وثمود اور جو لوگ ان کے پیچھے ہوئے ہیں ان کے حال کی طرح تمہارا حال نہ ہوجائے اور اللہ تو بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جیسا کہ قوم نوح عاد ثمود اور ان لوگوں کا حال ہوا ہے جو ان سے بعد گزرے ہیں اور اللہ تو اپنے بندوں پر کسی طرح کا کوئی ظلم نہیں کرنا چاہتا

Translated by

Noor ul Amin

جیسے قوم نوح ، عاد ، ثموداوران کے بعد آنے والوں کی بری حا لت ہوئی تھی اور اللہ تویہ نہیں چاہتاکہ ( اپنے ) بندوں پر ظلم کرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جیسا دستور گزرا نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد اوروں کا ( ف٦۹ ) اور اللہ بندوں پر ظلم نہیں چاہتا ( ف۷۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

قومِ نوح اور عاد اور ثمود اور جو لوگ ان کے بعد ہوئے ( ان ) کے دستورِ سزا کی طرح ، اور اللہ بندوں پر ہرگز زیادتی نہیں چاہتا

Translated by

Hussain Najfi

جیسا حال قومِ نوح ( ع ) اور عاد و ثمود اور ان کے بعد والوں کا ہوا تھا اور اللہ تو ( اپنے بندوں پر ظلم کا ارادہ ( بھی ) نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Something like the fate of the People of Noah, the 'Ad, and the Thamud, and those who came after them: but Allah never wishes injustice to his Servants.

Translated by

Muhammad Sarwar

people of Noah, Ad, Thamud, and those after them. God did not want injustice for His servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Like the end of the people of Nuh, and `Ad, and Thamud and those who came after them. And Allah wills no injustice for (His) servants."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The like of what befell the people of Nuh and Ad and Samood and those after them, and Allah does not desire injustice for (His) servants;

Translated by

William Pickthall

A plight like that of Noah's folk, and A'ad and Thamud, and those after them, and Allah willeth no injustice for (His) slaves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जैसे नूह की क़ौम और आद और समूद और उन के पश्चात्वर्ती लोगों का हाल हुआ। अल्लाह तो ऐसा नहीं कि बन्दों पर कोई ज़ुल्म करना चाहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جیسا قوم نوح (علیہ السلام) اور عاد (علیہ السلام) اور ثمود (علیہ السلام) اور ان کے بعد والوں (یعنی قوم لوط وغیرہ) کا حال ہوا تھا اور خدائے تعالیٰ تو بندوں پر کسی طرح کا ظلم نہیں کرنا چاہتا۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جیسا دن قوم نوح اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والی قوموں پر آیا تھا، اور یہ حقیقت ہے کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کا ارادہ نہیں رکھتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جیسا دن قوم نوح اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد قوموں پر آیا تھا۔ اور یہ حقیقت ہے کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جیسا کہ قوم نوح اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والوں کا حال ہوا اور اللہ بندوں پر کسی طرح بھی ظلم کا ارادہ نہیں فرماتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جیسے حال ہوا قوم نوح کا اور عاد اور ثمود کا اور جو لوگ ان کے پیچھے ہوئے اور اللہ بےانصافی نہیں چاہتا بندوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمہارا وہی حال ہو جیسے نوح (علیہ السلام) کی قوم اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والوں کا حال ہوا اور اللہ تعالیٰ بندوں پر کسی طرح کا ظلم کرنا نہیں چاہتا۔