Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 42

سورة مومن

تَدۡعُوۡنَنِیۡ لِاَکۡفُرَ بِاللّٰہِ وَ اُشۡرِکَ بِہٖ مَا لَیۡسَ لِیۡ بِہٖ عِلۡمٌ ۫ وَّ اَنَا اَدۡعُوۡکُمۡ اِلَی الۡعَزِیۡزِ الۡغَفَّارِ ﴿۴۲﴾

You invite me to disbelieve in Allah and associate with Him that of which I have no knowledge, and I invite you to the Exalted in Might, the Perpetual Forgiver.

تم مجھے یہ دعوت دے رہے ہو کہ میں اللہ کے ساتھ کفر کروں اور اس کے ساتھ شرک کروں جس کا کوئی علم مجھے نہیں اور میں تمہیں غالب بخشنے والے ( معبود ) کی طرف دعوت دے رہا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تَدۡعُوۡنَنِیۡ
تم بلاتے ہو مجھے
لِاَکۡفُرَ
کہ میں کفر کروں
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
وَاُشۡرِکَ
اور میں شریک ٹھہراؤں
بِہٖ
ساتھ اس کے
مَا
اس کو جو
لَیۡسَ
نہیں ہے
لِیۡ
مجھے
بِہٖ
اس کا
عِلۡمٌ
کوئی علم
وَّاَنَا
اور میں
اَدۡعُوۡکُمۡ
میں بلاتا ہوں تمہیں
اِلَی
طرف
الۡعَزِیۡزِ
بہت زبردست کے
الۡغَفَّارِ
بہت بخشنے والے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

تَدۡعُوۡنَنِیۡ
تم دعوت دیتے ہو مجھے
لِاَکۡفُرَ
کہ میں کفرکروں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ
وَاُشۡرِکَ
اورمیں شریک بناؤں
بِہٖ
اس کے ساتھ
مَا لَیۡسَ
جن کانہیں
لِیۡ
مجھے
بِہٖ
اس کا
عِلۡمٌ
علم
وَّاَنَا
حالانکہ میں
اَدۡعُوۡکُمۡ
دعوت دیتاہوں تمہیں
اِلَی
طرف
الۡعَزِیۡزِ
سب پرغالب
الۡغَفَّارِ
بے حدبخشنے والے کے
Translated by

Juna Garhi

You invite me to disbelieve in Allah and associate with Him that of which I have no knowledge, and I invite you to the Exalted in Might, the Perpetual Forgiver.

تم مجھے یہ دعوت دے رہے ہو کہ میں اللہ کے ساتھ کفر کروں اور اس کے ساتھ شرک کروں جس کا کوئی علم مجھے نہیں اور میں تمہیں غالب بخشنے والے ( معبود ) کی طرف دعوت دے رہا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم مجھے یہ دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ سے کفر کروں اور ایسی چیزوں کو اس کا شریک بناؤں جن کے متعلق مجھے کچھ علم نہیں حالانکہ میں تمہیں اس کی طرف بلاتا ہوں جو سب پر غالب ہے اور بخشنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم مجھے دعوت دیتے ہوکہ میں اﷲ تعالیٰ سے کفر کروں اوراُس کے ساتھ اُن کوشریک بناؤں جن کامجھے علم نہیں حالانکہ میں تمہیں سب پر غالب ،بے حدبخشنے والے کی طرف بلاتاہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You invite me to reject my belief in Allah and ascribe to Him partners about whom I have no knowledge, while I invite you to (Him who is) the Mighty, the Most-Forgiving.

تم بلاتے ہو مجھ کو کہ منکر ہوجاؤں اللہ سے اور شریک ٹھہراؤں اس کا اس کو جس کی مجھ کو خبر نہیں اور میں بلاتا ہوں تم کو اس زبردست گناہ بخشنے والے کی طرف

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم مجھے دعوت دے رہے ہو اس بات کی کہ میں اللہ کا کفر کروں اور شریک ٹھہرائوں اس کے ساتھ جس کا مجھے کوئی علم نہیں اور میں تمہیں بلا رہا ہوں اس ذات کی طرف جو زبردست ہے بخشش کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

you call me to deny Allah and to associate with Him as His partners those regarding whom I have no knowledge (that they are Allah's partners in His Divinity), whereas I call you to the Most Mighty, the Most Forgiving?

تم مجھے اس بات کی دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ سے کفر کروں اور اس کے ساتھ ان ہستیوں کو شریک ٹھیراؤں جنہیں میں نہیں جانتا 57 ، حالانکہ میں تمہیں اس زبردست مغفرت کرنے والے خدا کی طرف بلا رہا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم مجھے یہ دعوت دے رہے ہو کہ اللہ کا انکار کروں ، اور اس کے ساتھ ایسی چیزوں کو شریک مانوں جن کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔ اور میں تمہیں اس ذات کی طرف بلا رہا ہوں جو بڑی صاحب اقتدار ، بہت بخشنے والی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تم مجھے اس لئے بلاتے ہو کہ میں اللہ تعالیٰ کا انکار کروں اور جس کو میں نہیں جانتا اس کو خدا تعالیٰ کا شریک بنائوں 7 اور میں تم کو اس غلط کی طرف بلاتا ہوں جو زبردست ہے بڑی بخشش والاف 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم مجھے اس بات کی طرف بلاتے ہو کہ میں اللہ کے ساتھ کفر کروں اور اس کے ساتھ ایسی چیز کو شریک بناؤں جس کے بارے میں میرے پاس کوئی علم نہیں اور میں تمہیں (اللہ) زبردست (اور) بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم مجھے اس طرف بلا رہے ہو کہ میں اللہ کا انکار کر دوں اور انہیں شریک ٹھہرائوں جن کا مجھے کوئی علم نہیں ہے۔ جب کہ میں تمہیں اس اللہ کی طرف دعوت دے رہا ہوں جور زبردست اور معاف کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم مجھے اس لئے بلاتے ہو کہ خدا کے ساتھ کفر کروں اور اس چیز کو اس کا شریک مقرر کروں جس کا مجھے کچھ بھی علم نہیں۔ اور میں تم کو (خدائے) غالب (اور) بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ye call me for this, that should O blaspheme against God and associate with Him that whereof have no knowledge, call you onto the Mighty, the

تم مجھے اس طرف بلاتے ہو کہ میں اللہ سے کفر کروں اور ایسی چیز کو اس کا شریک کروں جس کے (شریک ہونے) پر میرے پاس کوئی دلیل نہیں درآنحالیکہ میں تمہیں (خدائے) غالب و غفار کی طرف بلاتا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم مجھے بلارہے ہو کہ میں خدا کا کفر کروں اور اس کا شریک ایسی چیزوں کو ٹھہراؤں ، جن کے باب میں مجھے کوئی علم نہیں اور میں تم کو خدائے عزیز وغفار کی دعوت دے رہا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

تم مجھے دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ ( تعالیٰ ) کا کفر کروں اور اس کے ساتھ ( غیر اللہ کو ) شریک کروں جس کا مجھے کوئی علم ہیں اور میں تم لوگوں کو بڑے غالب بڑے مغفرت والے ( اللہ تعالیٰ ) کی طرف بلاتا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم مجھے اس لیے بلاتے ہو کہ میں اللہ کے ساتھ کفر کروں اور اس چیز کو اس کا شریک مقرر کروں جس کا مجھے کچھ بھی علم نہیں۔ اور میں تم کو اللہ غالب اور بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم لوگ مجھے اس بات کی طرف بلا رہے ہو کہ میں کفر کروں اللہ کے ساتھ اور اس کے ساتھ شریک ٹھہراؤں ایسی چیزوں کو جن (کی شرکت) کے بارے میں میرے پاس کوئی علم نہیں درآنحالیکہ میں تم کو بلا رہا ہوں اس (معبود برحق) کی طرف جو سب پر غالب انتہائی بخشنے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

تم مجھے دعوت دیتے ہوکہ میں اللہ سے کفرکروں اور اس کاشریک بنائوں جن کے متعلق مجھے علم نہیں حالانکہ میں تمہیں اس طرف بلاتاہوں جو سب پر غالب اور بخشنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مجھے اس طرف بلاتے ہو کہ اللہ کا انکا کروں اور ایسے کو اس کا شریک کروں جو میرے علم میں نہیں ، اور میں تمہیں اس عزت والے بہت بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تم مجھے ( یہ ) دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ کے ساتھ کفر کروں اور اس کے ساتھ اس چیز کو شریک ٹھہراؤں جس کا مجھے کچھ علم بھی نہیں اور میں تمہیں خدائے غالب کی طرف بلاتا ہوں جو بڑا بخشنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تم مجھے دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ کا انکار کروں اور ایسی چیز کو اس کا شریک بناؤں جس کا مجھے علم نہیں ہے اور میں تمہیں اس خدا کی طرف بلاتا ہوں جو ( ہر چیز پر ) غالب ہے ( اور ) بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Ye do call upon me to blaspheme against Allah, and to join with Him partners of whom I have no knowledge; and I call you to the Exalted in Power, Who forgives again and again!"

Translated by

Muhammad Sarwar

You call me to disbelieve in God and to believe other things equal to Him about which I have no knowledge. I call you to the Majestic and All-forgiving One.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"You invite me to disbelieve in Allah, and to join partners in worship with Him of which I have no knowledge; and I invite you to the Almighty, the Oft-Forgiving!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You call on me that I should disbelieve in Allah and associate with Him that of which I have no knowledge, and I call you to the Mighty, the most Forgiving;

Translated by

William Pickthall

Ye call me to disbelieve in Allah and ascribe unto Him as partners that whereof I have no knowledge, while I call you unto the Mighty, the Forgiver.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम मुझे बुला रहे हो कि मैं अल्लाह के साथ कुफ़्र करूँ और उस के साथ उसे साझी ठहराऊँ जिस का मुझे कोई ज्ञान नहीं, जबकि मैं तुम्हें बुला रहा हूँ उस की ओर जो प्रभुत्वशाली, अत्यन्त क्षमाशील है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(یعنی) تم مجھ کو اس بات کی طرف بلاتے ہو کہ میں خدا کے ساتھ کفر کروں اور ایسی چیز کو اس کا ساجھی بناؤں جس (کے ساجھی ہونے) کی میرے پاس کوئی بھی دلیل موجود نہیں اور میں تم کو خدا زبردست خطا بخش کی طرف بلاتا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم مجھے دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ کا انکار کروں اور اس کے ساتھ ان کو شریک ٹھہراؤں جنہیں میں نہیں جانتا، جب کہ میں تمہیں اس زبردست اللہ کی طرف بلا رہا ہوں جو بخشنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم مجھے اس بات کی دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ سے کفر کروں اور اس کے ساتھ ان ہستیوں کو شریک ٹھہراؤں جنہیں میں نہیں جانتا ، حالانکہ کہ میں تمہیں اس زبردست مغفرت کرنے والے خدا کی طرف بلارہا ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم مجھے اس بات کی دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ کے ساتھ کفر کروں اور اس چیز کو اس کا شریک بناؤں جس کی میرے پاس کوئی دلیل نہیں ہے اور میں تمہیں عزیز غفار کی طرف بلاتا ہوں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تم بلاتے ہو مجھ کو کہ منکر ہوجاؤں اللہ سے اور شریک ٹھہراؤں اس کا اس کو جس کی مجھ کو خبر نہیں اور میں بلاتا ہوں تم کو اس زبردست گناہ بخشنے والے کی طرف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم مجھ کو اس لئے بلاتے ہوں کہ میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفرکروں اور اس کے ساتھ ایسی چیز کو شریک ٹھہرائوں جس کے شریک ہونے کی میرے پاس کوئی بھی دلیل نہیں اور میں تم کو اس خدا کی طرف بلاتا ہوں کو کمال قوت اور کمال مغفرت کا مالک ہے۔