Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 5

سورة مومن

کَذَّبَتۡ قَبۡلَہُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ ۪ وَ ہَمَّتۡ کُلُّ اُمَّۃٍۭ بِرَسُوۡلِہِمۡ لِیَاۡخُذُوۡہُ وَ جٰدَلُوۡا بِالۡبَاطِلِ لِیُدۡحِضُوۡا بِہِ الۡحَقَّ فَاَخَذۡتُہُمۡ ۟ فَکَیۡفَ کَانَ عِقَابِ ﴿۵﴾

The people of Noah denied before them and the [disbelieving] factions after them, and every nation intended [a plot] for their messenger to seize him, and they disputed by [using] falsehood to [attempt to] invalidate thereby the truth. So I seized them, and how [terrible] was My penalty.

قوم نوح نے اور ان کے بعد کے گروہوں نے بھی جھٹلایا تھا ۔ اور ہر امت نے اپنے رسول کو گرفتار کر لینے کا ارادہ کیا اور باطل کے ذریعہ کج بحثیاں کیں ، تاکہ ان سے حق کو بگاڑ دیں پس میں نے ان کو پکڑ لیا سو میری طرف سے کیسی سزا ہوئی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَذَّبَتۡ
جھٹلایا
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
قَوۡمُ
قوم
نُوۡحٍ
نوح نے
وَّالۡاَحۡزَابُ
اور گروہوں نے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
بعد ان کے
وَہَمَّتۡ
اور ارادہ کیا
کُلُّ
ہر
اُمَّۃٍۭ
امت نے
بِرَسُوۡلِہِمۡ
اپنے رسول کا
لِیَاۡخُذُوۡہُ
تا کہ وہ پکڑیں اسے
وَجٰدَلُوۡا
اور انہوں نے جھگڑا کیا
بِالۡبَاطِلِ
ساتھ باطل کے
لِیُدۡحِضُوۡا
تا کہ وہ ختم(زائل) کر دیں
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡحَقَّ
حق کو
فَاَخَذۡتُہُمۡ
تو پکڑ لیا میں نے انہیں
فَکَیۡفَ
تو کیسی
کَانَ
تھی
عِقَابِ
سزا میری
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَذَّبَتۡ
جھٹلایا
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
قَوۡمُ نُوۡحٍ
قوم نوح نے
وَّالۡاَحۡزَابُ
اورگروہوں نے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعد
وَہَمَّتۡ
اورارادہ کیا
کُلُّ
ہر
اُمَّۃٍۭ
قوم نے
بِرَسُوۡلِہِمۡ
اپنے رسول کے متعلق
لِیَاۡخُذُوۡہُ
کہ وہ اسے پکڑیں
وَجٰدَلُوۡا
اورانہوں نے جھگڑاکیا
بِالۡبَاطِلِ
باطل کے ذریعے
لِیُدۡحِضُوۡا
تاکہ وہ پھسلادیں
بِہِ
اس کے ذریعے
الۡحَقَّ
حق کو
فَاَخَذۡتُہُمۡ
تومیں نے پکڑلیاانہیں
فَکَیۡفَ
پھرکیسی
کَانَ
تھی
عِقَابِ
میری سزا
Translated by

Juna Garhi

The people of Noah denied before them and the [disbelieving] factions after them, and every nation intended [a plot] for their messenger to seize him, and they disputed by [using] falsehood to [attempt to] invalidate thereby the truth. So I seized them, and how [terrible] was My penalty.

قوم نوح نے اور ان کے بعد کے گروہوں نے بھی جھٹلایا تھا ۔ اور ہر امت نے اپنے رسول کو گرفتار کر لینے کا ارادہ کیا اور باطل کے ذریعہ کج بحثیاں کیں ، تاکہ ان سے حق کو بگاڑ دیں پس میں نے ان کو پکڑ لیا سو میری طرف سے کیسی سزا ہوئی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان سے پہلے قوم نوح اور (رسولوں کے مخالف) کئی جتھوں نے انہیں جھٹلایا اور ہر قوم نے اپنے رسول کو گرفتار کرنے کا ارادہ کیا اور باطل کے ساتھ جھگڑا کیا تاکہ باطل سے حق کو شکست دے سکیں، پھر میں نے انہیں پکڑ لیا تو دیکھ لو میری سزا کیسی تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن سے پہلے قوم نوح جھٹلا چکی اوراُس کے بعد دوسرے گروہوں نے بھی جھٹلایا،ہر قوم نے اپنے رسول کے متعلق ارادہ کیاکہ اُسے پکڑیں اور انہوں نے باطل کے ذریعے جھگڑا کیا تاکہ اُس کے ذریعے حق کوپھسلادیں، تو میں نے انہیں پکڑ لیا، پھرکیسی تھی میری سزا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Before these, the people of Nuh and the groups after them had rejected (the messengers). And every group intended to seize their messenger, and raised disputes on the basis of falsehood, so that they might refute the truth with it, hence I seized them. So, how was My punishment?

جھٹلا چکے ہیں ان سے پہلے قوم نوح کی اور کتنے فرقے ان سے پیچھے اور ارادہ کیا ہر امت نے اپنے رسول پر کہ اس کو پکڑ لیں اور لانے لگے جھوٹے جھگڑے کہ اس سے ڈگاویں سچے دین کو پھر میں نے ان کو پکڑ لیا (کہو) پھر کیسا ہوا میرا سزا دینا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان سے پہلے نوح ( علیہ السلام) کی قوم نے جھٹلایا تھا اور ان کے بعد بہت سی دوسری قوموں نے بھی اور ہر قوم نے اپنے رسول کے متعلق ارادہ کیا کہ اسے پکڑ لے (اور قتل کر دے اور وہ باطل (دلیلوں) کے ساتھ جھگڑتے رہے تاکہ اس کے ذریعے حق کو پسپا کردیں بالآخر میں نے انہیں پکڑ لیا تو کیسی رہی میری سزا ؟ )

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Before them the people of Noah also gave the lie (to Messengers), and so did many parties after them. Each nation sallied forth against its Messenger to seize him, and they disputed with false arguments seeking therewith to repudiate the Truth. Then I seized them; and behold, how woeful was My retribution!

ان سے پہلے نوح ( علیہ السلام ) کی قوم بھی جھٹلا چکی ہے ، اور اس کے بعد بہت سے دوسرے جتھوں نے بھی یہ کام کیا ہے ۔ ہر قوم اپنے رسول پر جھپٹ ی تا کہ اسے گرفتار کرے ۔ ان سب نے باطل کے ہتھیاروں سے حق کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ۔ مگر آخرکار میں نے ان کو پکڑ لیا ، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد بہت سے گروہوں نے بھی ( پیغمبروں کو ) جھٹلایا تھا اور ہر قوم نے اپنے پیغمبر کے بارے میں یہ ارادہ کیا تھا کہ انہیں گرفتار کرلے ، اور انہوں نے باطل کا سہارا لے کر جھگڑے کیے تھے تاکہ اس کے ذریعے حق کو مٹا دیں ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ میں نے ان کو پکڑ میں لے لیا ۔ اب ( دیکھ لو کہ ) میری سزا کسی ( سخت ) تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان (مکہ کے) کافروں سے پہلے نوح کی قوم نے اور ان کے بعد اور قوموں نے بھی (اپنے پیغمبروں کو جھٹلایا (جیسے عاد اور ثمود وغیرہ نے) اور ہر ایک قوم نے اپنے پیغمبر کو پکڑ لینا مار ڈالنا باقید کرنا) چاہا اور سچے دین کو میٹنے کیلئے جھوٹے جھگڑے نکالے 1 آخر میں نے ان کو دھر پکڑا تو میری سزا تو نے دیکھی کیسی سخت ہوئیف 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان سے پہلے نوح (علیہ السلام) کی قوم نے اور دوسرے گروہوں نے جو ان کے بعد ہوئے ، بھی (رسولوں کو) جھٹلایا تھا۔ اور ہر امت نے اپنے پیغمبر کو گرفتار کرنے کا ارادہ کیا اور ناحق جھگڑتے رہے تاکہ اس (ناحق) سے حق کو باطل کردیں تو میں نے ان کو پکڑ لیا۔ سو (دیکھ لو) میرا عذاب کیسا ہوا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان سے پہلے قوم نوح (علیہ السلام) اور ( ان کے بعد دوسرے) گروہوں نے اپنے رسولوں کو جھٹلایا اور ہر امت نے اپنے رسولوں کے متعلق یہ ارادہ کیا کہ وہ انہیں پکڑ لیں اور ناحق جھگڑے کریں تا کہ وہ سچ کو بےحقیقت ثابت کر دکھائیں۔ پھر میں نے انہیں پکڑ لیا ۔ ( دیکھو کہ) اس کا عذاب کیسا ( بھیانک ) ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد اور اُمتوں نے بھی (پیغمبروں کی) تکذیب کی۔ اور ہر اُمت نے اپنے پیغمبر کے بارے میں یہی قصد کیا کہ اس کو پکڑ لیں اور بیہودہ (شہبات سے) جھگڑتے رہے کہ اس سے حق کو زائل کردیں تو میں نے ان کو پکڑ لیا (سو دیکھ لو) میرا عذاب کیسا ہوا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The people of Nuh and the confederates after them belied their apostles before these, and each disbelieving community advanced toward their apostle that they may lay hold of him and disputed with vain speech that they may confute the truth thereby. Wherefore I laid hold of them; and how terrible was My chastisement!

ان سے قبل قوم نوح تکذیب کرچکی ہے اور ان کے بعد کے گروہ بھی اور ہر امت نے اپنے پیغمبر کے گرفتار کرنے کا قصد کیا اور ناحق کے جھگڑے نکالے تاکہ اس ناحق سے حق کو دبالیں سو میں نے ان کی گرفت کی سو میری طرف سے انہیں کیسی سزا ملی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پہلے نوح کی قوم نے تکذیب کی اور ان کے بعد کے گروہوں نے بھی اور ہر امت نے اپنے رسول پر ہاتھ ڈالنے کا ارادہ کیا اور باطل کے ذریعہ سے کج بحثیاں کیں ، تاکہ اس سے حق کو پسپا کردیں تو میں نے ان کو دھر لیا ۔ تو دیکھو میزا عذاب کیسا ہوا!

Translated by

Mufti Naeem

ان لوگوں سے پہلے نوح ( علیہ السلام ) کی قوم اور ان کے بعد کئی جماعتوں نے ( نبیوں کو ) جھٹلایا اور ہر امت نے اپنے رسول کو پکڑنے ( گرفتار ) کرنے کا اپکا اردہ کیا اور انہوں نے ناحق طریقے سے بحث مباحثہ کیا تاکہ اس کے ذریعہ حق کو ناکام ثابت کردیں ، پھر ہم نے ان ( سب ) لوگوں کو پکڑلیا ، پس میرا عذاب کیسا رہا؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد اور امتوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی اور ہر امت نے اپنے پیغمبر کے بارے میں یہی ارادہ کیا کہ اس کو پکڑ لیں اور فضول شبہات سے جھگڑتے رہیں تاکہ اس سے حق کو مٹا دیں تو میں نے ان کو پکڑ لیا سو دیکھ لو میرا عذاب کیسا ہوا ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سے پہلے قوم نوح نے بھی جھٹلایا (حق اور حقیقت کو) اور ان کے بعد کی کئی جماعتوں نے بھی ہر امت نے اپنے پیغمبر کو پکڑنے (اور قتل کر ڈالنے تک کا خبیث) ارادہ کیا اور انہوں نے باطل (کے طرح طرح ہتھیاروں) سے کام لیا تاکہ اس طرح وہ نیچا دکھا سکیں حق کو آخرکار میں نے پکڑا ان سب کو (اس عذاب میں جس کا مستحق انہوں نے اپنے آپ کو بنا لیا تھا) سو (دیکھ لو) کیسا تھا میرا عذاب ؟

Translated by

Noor ul Amin

ان سے پہلے قوم نوح اور ان کے بعدکے گرو ہوں نے بھی جھٹلایاتھا اور ہرامت نے اپنے رسول کو گرفتارکرنے کا ارادہ کیا اور ناحق جھگڑا کیا تاکہ باطل سے حق کو شکست دے سکیں ، پھرمیں نے انہیں پکڑلیاتودیکھ لومیری سزا کیسی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد کے گروہوں ( ف۸ ) نے جھٹلایا ، اور ہر امت نے یہ قصد کیا کہ اپنے رسول کو پکڑ لیں ( ف۹ ) اور باطل کے ساتھ جھگڑے کہ اس سے حق کو ٹال دیں ( ف۱۰ ) تو میں نے انہیں پکڑا ، پھر کیسا ہوا میرا عذاب ( ف۱۱ ) (

Translated by

Tahir ul Qadri

اِن سے پہلے قومِ نوح نے اور اُن کے بعد ( اور ) بہت سی امتّوں نے ( اپنے رسولوں کو ) جھٹلایا اور ہر امّت نے اپنے رسول کے بارے میں ارادہ کیا کہ اسے پکڑ ( کر قتل کر دیں یا قید کر ) لیں اور بے بنیاد باتوں کے ذریعے جھگڑا کیا تاکہ اس ( جھگڑے ) کے ذریعے حق ( کا اثر ) زائل کر دیں سو میں نے انہیں ( عذاب میں ) پکڑ لیا ، پس ( میرا ) عذاب کیسا تھا؟

Translated by

Hussain Najfi

ان سے پہلے نوح ( ع ) کی قوم نے ( نوح ( ع ) کو ) جھٹلایا اور ان کے بعد اور بہت سے گروہوں نے ( اپنے رسولوں ( ع ) کو ) جھٹلایا اور ہر امت نے ارادہ کیا کہ اپنے رسول ( ع ) کو گرفتار کرے ( اور پھر شہید کر دے ) اور ناحق طریقہ پر جھگڑا کیا تاکہ اس کے ذریعہ سے حق کو شکست دے ۔ سو ( انجامِ کار ) میں نے ان کو پکڑ لیا تو میرا عذاب کیسا ( سخت ) تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But (there were people) before them, who denied (the Signs),- the People of Noah, and the Confederates (of Evil) after them; and every People plotted against their prophet, to seize him, and disputed by means of vanities, therewith to condemn the Truth; but it was I that seized them! and how (terrible) was My Requital!

Translated by

Muhammad Sarwar

The people of Noah who lived before and the Confederate tribes who lived after them rejected Our revelations. Every nation schemed against its Messengers to seize them and disputed against them to defeat the truth. But torment struck them and how terrible was their retribution!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The people of Nuh and the groups after them denied before these; and every nation plotted against their Messenger to seize him, and disputed by means of falsehood to refute therewith the truth. So I seized them, and how was My punishment!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The people of Nuh and the parties after them rejected (prophets) before them, and every nation purposed against their apostle to destroy him, and they disputed by means of the falsehood that they might thereby render null the truth, therefore I destroyed them; how was then My retribution!

Translated by

William Pickthall

The folk of Noah and the factions after them denied (their messengers) before these, and every nation purposed to seize their messenger and argued falsely, (thinking) thereby to refute the Truth. Then I seized them, and how (awful) was My punishment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन से पहले नूह की क़ौम ने और उन के पश्चात दूसरे गिरोहों ने भी झुठलाया और हर समुदाय के लोगों ने अपने रसूलों के बारे में इरादा किया कि उन्हें पकड़ लें और वे सत्य का सहारा लेकर झगडे, ताकि उस के द्वारा सत्य को उखाड़ दें। अन्ततः मैंने उन्हें पकड़ लिया। तौ कैसी रही मेरी सज़ा!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان سے پہلے نوح (علیہ السلام) کی قوم نے اور دوسرے گروہوں نے بھی جو ان کے بعد ہوئے (جیسے عاد ثمود وغیرہ ہم دین حق کو) جھٹلا دیا تھا اور ہر امت (میں سے جو لوگ ایمان نہ لائے تھے انہوں) نے اپنے پیغمبر کے گرفتار کرانے کا اردہ کیا اور ناحق کے جھگڑے نکالے تاکہ اس (نا حق) سے حق کو باطل کردیں سو میں نے آخر ان پر داروگیر کی سو (دیکھو میری طرف سے ان کو) کیسی سزا ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے پہلے نوح کی قوم بھی جھٹلا چکی ہے اور اس کے بعد بہت سے گروہوں نے بھی یہ کام کیا ہے۔ ہر قوم اپنے رسول پر جھپٹی تاکہ اسے گرفتار کرے۔ اور ان سب نے باطل کے ساتھ حق کو نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر آخر کار میں نے ان کو پکڑ لیا، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پہلے نوح کی قوم بھی جھٹلاچ کی ہے ، اور اس کے بعد بہت سے دوسرے جتھوں نے بھی یہ کام کیا ہے ، ہر قوم اپنے رسول پر جھپٹی تاکہ اسے گرفتار کرے۔ ان سب نے باطل کے ہتھیاروں سے حق کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ، مگر آخر کار میں ان کو پکڑلیا ، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان سے پہلے نوح کی قوم نے ان کے بعد دوسری جماعتوں نے جھٹلایا اور ہر امت نے اردہ کیا کہ اپنے رسول کو پکڑ لیں اور باطل کے ذریعہ جھگڑا کریں تاکہ اس کے ذریعہ حق کو باطل کردیں، سو میں نے ان کو پکڑ لیا سو کیسا تھا میرا عذاب،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جھٹلا چکے ہیں ان سے پہلے قوم نوح کی اور کتنے فرقے ان سے پیچھے اور ارادہ کیا ہر امت نے اپنے رسول پر کہ اس کو پکڑ لیں اور لانے لگے جھوٹے جھگڑے کہ اس سے ڈگاویں سچے دین کو پھر میں نے ان کو پکڑ لیا، پھر کیسا ہوا میرا سزا دینا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں سے پہلے نوح (علیہ السلام) کی قوم اور نوح کے بعد اور مختلف گروہ پیغمبروں کی تکذیب کرچکے ہیں اور ہر امت کا منتہائے مقصد یہی رہا کہ وہ اپنے پیغمبر کو گرفتار کرلیں یعنی قید کرکے ڈال دیں اور بےاصل باتوں کا سہارا لے کر جھگڑا کرنے لگیں تاکہ اس باطل کے ذریعہ حق کو ہٹادیں آخر کار میں نے ان لوگوں کو پکڑ لیا سو میری سزا کیسی ہوئی۔