Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 50

سورة مومن

قَالُوۡۤا اَوَ لَمۡ تَکُ تَاۡتِیۡکُمۡ رُسُلُکُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ ؕ قَالُوۡا بَلٰی ؕ قَالُوۡا فَادۡعُوۡا ۚ وَ مَا دُعٰٓؤُا الۡکٰفِرِیۡنَ اِلَّا فِیۡ ضَلٰلٍ ﴿۵۰﴾٪  10

They will say, "Did there not come to you your messengers with clear proofs?" They will say, "Yes." They will reply, "Then supplicate [yourselves], but the supplication of the disbelievers is not except in error."

وہ جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے رسول معجزے لے کر نہیں آئے تھے؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں ، وہ کہیں گے کہ پھر تم ہی دعا کرو اور کافروں کی دعا محض بے اثر اور بے راہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡۤا
وہ کہیں گے
اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
تَکُ
تھے
تَاۡتِیۡکُمۡ
آئے تمہارے پاس
رُسُلُکُمۡ
رسول تمہارے
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح دلائل کے
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
بَلٰی
کیوں نہیں
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
فَادۡعُوۡا
پس تم دعا کرو
وَمَا
اور نہیں
دُعٰٓؤُا
دعا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کی
اِلَّا
مگر
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡۤا
وہ کہیں گے 
اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں 
تَکُ
تھے
تَاۡتِیۡکُمۡ
آئے تمہارے پاس
رُسُلُکُمۡ
رسول تمہارے 
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلیلیں لے کر 
قَالُوۡا
وہ کہیں گے 
بَلٰی
کیوں نہیں 
قَالُوۡا
وہ کہیں گے 
فَادۡعُوۡا
پھر تم ہی دعا کر و
وَمَا
اور نہیں 
دُعٰٓؤُا
دعا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کی 
اِلَّا
مگر 
فِیۡ ضَلٰلٍ
بے کار ہی ہے                        
Translated by

Juna Garhi

They will say, "Did there not come to you your messengers with clear proofs?" They will say, "Yes." They will reply, "Then supplicate [yourselves], but the supplication of the disbelievers is not except in error."

وہ جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے رسول معجزے لے کر نہیں آئے تھے؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں ، وہ کہیں گے کہ پھر تم ہی دعا کرو اور کافروں کی دعا محض بے اثر اور بے راہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہیں گے کیا تمہارے پاس رسول واضح دلائل لے کر نہیں آئے تھے ؟ دوزخی کہیں گے : کیوں نہیں (ضرور آئے تھے) تو وہ کہیں گے : پھر تم خود ہی دعا کرلو اور کافروں کی دعا تو گُم ہی ہوجانے والی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے رسول معجزے لے کر نہیں آئے تھے؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں ، وہ کہیں گے کہ پھر تم ہی دعا کرو اور کافروں کی دعا محض بے اثر اور بے راہ ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They will say, |"Had your messengers not been coming to you with open signs?|" They will say, |"Of course, (they had come).|" They (the keepers) will say, |"Then, you pray|" - and praying of disbelievers (in the Hereafter) is no more than straying off the track.

وہ بولے کیا نہ آتے تھے تمہارے پاس تمہارے رسول کھلی نشانیاں لے کر کہیں گے کیوں نہیں بولے پھر پکارو اور کچھ نہیں کافروں کا پکارنا مگر بھٹکنا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ جواب میں کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس رسول (علیہ السلام) نہیں آتے رہے تھے واضح نشانیوں (اور واضح تعلیمات) کے ساتھ ؟ وہ کہیں گے : ہاں (آئے تو تھے) ! وہ کہیں گے : تو اب تم خود ہی پکارو ! اور کافروں کی دعا نہیں ہے مگر بھٹک کر رہ جانے والی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The keepers of Hell will ask: “Did your Messengers not come to you with Clear Signs?” They will say: “Yes (they did).” The keepers of Hell will say: “Then you yourselves should call (upon the Lord). And the call of the unbelievers will end in vain.”

وہ پوچھیں گے کیا تمہارے پاس تمہارے رسول بینات لے کر نہیں آتے رہے تھے؟ وہ کہیں گے ہاں جہنم کے اہل کار بولیں گے : پھر تو تم ہی دعا کرو ، اور کافروں کی دعا اکارت ہی جانے والی ہے66 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر کھلی کھلی نشانیاں لے کر آتے نہیں رہے تھے؟ ۔ دوزخی جواب دیں گے ۔ کہ بیشک ( آتے تو رہے تھے ) وہ کہیں گے ۔ پھر تو تم ہی دعا کرو ، اور کافروں کی دعا کا کوئی انجام اکارت جانے کے سوا نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ جواب دیں گے کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر (حق تعالیٰ کی) نشانیاں لے کر نہیں آئی تھے وہ کہیں گے کیوں نہیں آئے تو تھے 10 تب داروغہ کہیں گے ایسا ہے تو تم ہی خود دا کرو 11 اور کافروں کی دعا (اس دن) بیکار ہوگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ کہیں گے کیا تمہارے پیغمبر تمہارے پاس نشانیاں لے کر نہیں آتے رہے تھے ؟ (دوزخی) کہیں گے ہاں ، تو (فرشتے) کہیں گے پھر تم (خود ہی) دعا کرو اور کافروں کی دعا بےکار ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرشتے) کہیں گے کیا تمہارے پاس تمہارے رسول کھلی نشانیاں لے کر نہیں آئے تھے ؟ وہ کیں گے کہ جی ہاں ( آئے تھے) ( فرشتے ) کہیں گے کہ تم ہی دعا کرو لیکن ان کفار کی دعا اور پکار فضول ہی رہے گی۔ (کوئی فائدہ نہ دے گی)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر نشانیاں لے کر نہیں آئے تھے۔ وہ کہیں گے کیوں نہیں تو وہ کہیں گے کہ تم ہی دعا کرو۔ اور کافروں کی دعا (اس روز) بےکار ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They will say: came there not your apostles Unto you with evidences? They will say: Yea? They will say: supplicate then yourselves. And supplication of the infidels will be but in wandering.

وہ کہیں گے اچھا تو کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر نشانات لے کر نہیں آتے رہے تھے ؟ ۔ (دوزخی) بولیں گے کیوں نہیں (فرشتے) کہیں گے تو پھر تم ہی دعا کرلو اور کافروں کی دعا تو بس بےاثر ہی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ جواب دیں گے: کیا تمہارے پاس تمہارے رسول واضح دلیلیں لے کر نہیں آتے رہے؟ وہ جواب دیں گے: ہاں! ( آتے تو ضرور رہے ) ۔ وہ کہیں گے: تو اب تم ہی درخواست کرو اور کافروں کی پکار بالکل صدا بصحرا ثابت ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ کہیں گے کیا تمہارے پاس تمہارے رسول معجزات لے کر نہیں آئے تھے؟ وہ کہں گے ( ہاں ) کیوں نہیں ، داروغ کہیں گے پس تم ہی دعا کرو اور کافروں کی دعا تو بس رائیگاں ( ہی ) جاتی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر نشانیاں لے کر نہیں آئے تھے “ ؟ وہ کہیں گے ’‘ کیوں نہیں “۔ تو وہ کہیں گے تم ہی دعا کرو : اور کفار کی دعا اس روز بےکار ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (اس کے جواب میں ان سے) کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس رسول نہیں آیا کرتے تھے کھلے دلائل کے ساتھ ؟ وہ کہیں گے ہاں اس پر دوزخ کے وہ اہلکار ان سے کہیں گے کہ پھر تم خود ہی دعاء (و درخواست) کرلو مگر (یاد رہے کہ) کافروں کی (درخواست و) پکار بےسود محض ہے

Translated by

Noor ul Amin

وہ محافظین جہنم کہیں گے’’ کیا تمہارے پاس تمہارے رسول واضح دلائل لے کرنہیں آئے تھے؟ جہنمی کہیں گے ’’کیوں نہیں ( ضرور آئے تھے ) تووہ کہیں گے:’’پھرتم خوددعاکرلو اور کافروں کی دعاتوضائع ہو جانے والی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انہوں نے کہا کیا تمہارے پاس تمہارے رسول نشانیاں نہ لاتے تھے ( ف۱۰۵ ) بولے کیوں نہیں ( ف۱۰٦ ) بولے تو تمہیں دعا کرو ( ف۱۰۷ ) اور کافروں کی دعا نہیں ، مگر بھٹکتے پھرنے کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہیں گے: کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر واضح نشانیاں لے کر نہیں آئے تھے ، وہ کہیں گے: کیوں نہیں ، ( پھر داروغے ) کہیں گے: تم خود ہی دعا کرو اور کافروں کی دعا ( ہمیشہ ) رائیگاں ہی ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( جواب میں کہیں گے ) کیا تمہارے پاس کھلی ہوئی دلیلیں لے کر تمہارے رسول ( ع ) نہیں آتے رہے تھے؟ وہ کہیں گے کہ ہاں اس پر داروغے کہیں گے کہ تم خود ہی دعا مانگو اور کافروں کی دعا و پکار بالکل گم شدہ ہے ( اکارت جانے والی ہے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will say: "Did there not come to you your messengers with Clear Signs?" They will say, "Yes". They will reply, "Then pray (as ye like)! But the prayer of those without Faith is nothing but (futile wandering) in (mazes of) error!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The keepers will ask them, "Did your Messengers not come to you with illustrious evidence (of the Truth)? They will reply, "Yes, they did." The keepers will then say, "You may pray but the prayer of the disbelievers will not be answered".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They will say: "Did there not come to you, your Messengers with (clear) evidences" They will say: "Yes." They will reply: "Then call (as you like)! And the invocation of the disbelievers is nothing but in vain!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall say: Did not your apostles come to you with clear arguments? They shall say: Yea. They shall say: Then call. And the call of the unbelievers is only in error.

Translated by

William Pickthall

They say: Came not your messengers unto you with clear proofs? They say: Yea, verily. They say: Then do ye pray, although the prayer of disbelievers is in vain.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कहेंगे, "क्या तुम्हारे पास तुम्हारे रसूल खुले प्रमाण लेकर नहीं आते रहे?" कहेंगे, "क्यों नहीं!" वे कहेंगे, "फिर तो तुम्ही पुकारो।" किन्तु इनकार करने वालों की पुकार तो बस भटककर ही रह जाती है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

فرشتے کہیں گے کہ (یہ بتلاؤ) کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر معجزات لے کر نہیں آتے رہے دوزخی کہیں گے کہہ ہاں آتے تو رہے تھے فرشتے کہیں گے کہ پھر تم ہی دعا کرو اور کافروں کی دعا محض بےاثر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ملائکہ پوچھیں گے کیا تمہارے رسول تمہارے پاس دلائل لے کر نہیں آئے تھے، وہ کہیں گے کیوں نہیں آئے تھے جہنم کے دربان کہیں گے پھر خود ہی ” اللہ “ سے درخواست کرو لیکن کافروں کی درخواست بےکار ثابت ہوگی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ پوچھیں گے کیا تمہارے پاس رسول بینات لے کر نہیں آتے رہے تھے ؟ وہ کہیں گے ہاں ۔ جہنم کے اہل کار بولیں گے : پھر تو تم ہی دعا کرو ، اور کافروں کی دعا اکارت ہی جانے والی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ جواب دیں گے کیا تمہارے پاس رسول کھلے ہوئے دلائل لے کر نہیں آئے تھے، وہ لوگ کہیں گے کہ ہاں آئے تو تھے پر داروغہ ہائے دوزخ جواب دیں گے کہ پھر تو تم ہی دعا کرلو اور کافروں کی دعا محض بےاثر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ بولے کیا نہ آتے تھے تمہارے پاس تمہارے رسول کھلی نشانیاں لے کر کہیں گے کیوں نہیں بولے پھر پکارو اور کچھ نہیں کافروں کا پکارنا مگر بھٹکنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ فرشتے کہیں گے کیا تمہارے پاس تمہارا رسول واضح معجزات لے کر نہیں آئے تھے اہل جہنم کہیں گے کہ ہاں رسول تو آتے رہتے تھے اس پر فرشتے کہیں گے تو بس اب تم خود ہی دعا کرو اور کافروں کی دعا کچھ نہیں مگر محض بےسود و نتیجہ۔