Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 7

سورة مومن

اَلَّذِیۡنَ یَحۡمِلُوۡنَ الۡعَرۡشَ وَ مَنۡ حَوۡلَہٗ یُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡ وَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ وَ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ رَبَّنَا وَسِعۡتَ کُلَّ شَیۡءٍ رَّحۡمَۃً وَّ عِلۡمًا فَاغۡفِرۡ لِلَّذِیۡنَ تَابُوۡا وَ اتَّبَعُوۡا سَبِیۡلَکَ وَ قِہِمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿۷﴾

Those [angels] who carry the Throne and those around it exalt [ Allah ] with praise of their Lord and believe in Him and ask forgiveness for those who have believed, [saying], "Our Lord, You have encompassed all things in mercy and knowledge, so forgive those who have repented and followed Your way and protect them from the punishment of Hellfire.

عرش کے اٹھانے والے اور اس کے اس پاس کے ( فرشتے ) اپنے رب کی تسبیح و حمد کے ساتھ ساتھ کرتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان والوں کے لئے استغفار کرتے ہیں ، کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! تو نے ہرچیز کو اپنی بخشش اور علم سے گھیر رکھا ہے ، پس توانہیں بخش دے جو توبہ کریں اور تیری راہ کی پیروی کریں اور تو انہیں دوزخ کے عذاب سے بھی بچا لے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ(فرشتے)جو
یَحۡمِلُوۡنَ
اٹھائے ہوئے ہیں
الۡعَرۡشَ
عرش کو
وَمَنۡ
اور جو
حَوۡلَہٗ
اس کے اردگرد ہیں
یُسَبِّحُوۡنَ
وہ تسبیح کر رہے ہیں
بِحَمۡدِ
ساتھ تعریف کے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَیُؤۡمِنُوۡنَ
اور وہ ایمان رکھتے ہیں
بِہٖ
اس پر
وَیَسۡتَغۡفِرُوۡنَ
اور وہ بخشش مانگتے ہیں
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَسِعۡتَ
گھیر رکھا ہے تو نے
کُلَّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
رَّحۡمَۃً
رحمت
وَّعِلۡمًا
اور علم سے
فَاغۡفِرۡ
پس بخش دے
لِلَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
تَابُوۡا
توبہ کی
وَاتَّبَعُوۡا
اور انہوں نے پیروی کی
سَبِیۡلَکَ
تیرے راستے کی
وَقِہِمۡ
اور بچا انہیں
عَذَابَ
عذاب سے
الۡجَحِیۡمِ
جہنم کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جو(فرشتے)
یَحۡمِلُوۡنَ
اٹھائے ہوئے ہیں
الۡعَرۡشَ
عرش
وَمَنۡ
اورجو
حَوۡلَہٗ
اس کے اردگردہیں
یُسَبِّحُوۡنَ
وہ تسبیح کرتے ہیں
بِحَمۡدِ
ساتھ حمدکے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَیُؤۡمِنُوۡنَ
اوروہ ایمان لاتے ہیں
بِہٖ
اس پر
وَیَسۡتَغۡفِرُوۡنَ
اوروہ دعائے مغفرت کرتے ہیں
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
اٰمَنُوۡا
جوایمان لائے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَسِعۡتَ
تونے گھیررکھاہے
کُلَّ شَیۡءٍ
ہرچیزکو
رَّحۡمَۃً
رحمت سے
وَّعِلۡمًا
اورعلم سے
فَاغۡفِرۡ
چنانچہ بخش دے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
تَابُوۡا
جنہوں نے توبہ کی
وَاتَّبَعُوۡا
اورپیروی کی جنہوں نے
سَبِیۡلَکَ
تیرے راستے کی
وَقِہِمۡ
اوربچالے انہیں
عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ
دوزخ کے عذاب سے
Translated by

Juna Garhi

Those [angels] who carry the Throne and those around it exalt [ Allah ] with praise of their Lord and believe in Him and ask forgiveness for those who have believed, [saying], "Our Lord, You have encompassed all things in mercy and knowledge, so forgive those who have repented and followed Your way and protect them from the punishment of Hellfire.

عرش کے اٹھانے والے اور اس کے اس پاس کے ( فرشتے ) اپنے رب کی تسبیح و حمد کے ساتھ ساتھ کرتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان والوں کے لئے استغفار کرتے ہیں ، کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! تو نے ہرچیز کو اپنی بخشش اور علم سے گھیر رکھا ہے ، پس توانہیں بخش دے جو توبہ کریں اور تیری راہ کی پیروی کریں اور تو انہیں دوزخ کے عذاب سے بھی بچا لے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو (فرشتے) عرش اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرد ہیں سب اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمانداروں کے لئے بخشش طلب کرتے (اور کہتے) ہیں : اے ہمارے پروردگار ! تو نے اپنی رحمت اور علم سے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے لہذا جن لوگوں نے توبہ کی اور تیری راہ کی پیروی کی انہیں بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچا لے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو(فرشتے)عرش کواُٹھائے ہوئے ہیں اورجو اس کے اردگرد ہیں وہ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اوروہ اُس پرایمان لاتے ہیں اور وہ دُعائے مغفرت کرتے ہیں اُن لوگوں کے لیے جوایمان لائے ، اے ہمارے رب! تونے ہرچیزکورحمت اورعلم سے گھیررکھا ہے، چنانچہ اُن لوگوں کوبخش دے جنہوں نے توبہ کی اور جنہوں نے تیرے راستے کی پیروی کی اورانہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who are bearing the Throne and those who are around it pronounce the purity of your Lord alongwith His praise, and believe in Him, and pray for the forgiveness of those who believe: |"Our Lord, Your mercy and knowledge comprehends everything, so forgive those who repent and follow Your way, and save them from the punishment of the Fire.

جو لوگ اٹھا رہے ہیں عرش کو اور جو اس کے گرد ہیں پاکی بولتے ہیں اپنے رب کی خوبیاں اور اس پر یقین رکھتے ہیں اور گناہ بخشواتے ہیں ایمان والوں کے اے پروردگار ہمارے ہر چیز سمائی ہوئی ہے تیری بخشش اور خبر میں سو معاف کر ان کو جو توبہ کریں اور چلیں تیری راہ پر اور بچا ان کو آگ کے عذاب سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ (فرشتے) جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ جو ان کے ارد گرد ہیں وہ سب تسبیح کر رہے ہوتے ہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور اس پر پورا یقین رکھتے ہیں اور اہل ایمان کے لیے استغفار کرتے ہیں۔ اے ہمارے پروردگار ! تیری رحمت اور تیرا علم ہرچیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے پس بخش دے ُ تو ان لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی اور تیرے راستے کی پیروی کی اور ان کو جہنم کے عذاب سے بچا لے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The angels that bear the Throne and those that are around to extol your Lord's glory with His praise, they believe in Him, and ask forgiveness for the believers, saying: “Our Lord! You encompass everything with Your Mercy and Knowledge. So forgive those that repent and follow Your Path, and guard them against the chastisement of Hell.

عرش الٰہی کے حامل فرشتے اور وہ جو عرش کے گرد و پیش حاضر رہتے ہیں ، سب اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں ۔ وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان لانے والوں کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں 6 ۔ وہ کہتے ہیں : اے ہمارے رب ، تو اپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے 7 ، پس معاف کر دے اور عذاب دوزخ سے بچا لے 8 ان لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرا راستہ اختیار کر لیا ہے 9 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ ( فرشتے ) جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں ، اور جو اس کے گرد موجود ہیں ، وہ سب اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں ، اور اس پر ایمان رکھتے ہیں ، اور جو لوگ ایمان لے آئیں ہیں ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں ( کہ ) : اے ہمارے پروردگار ! تیری رحمت اور علم ہر چیز پر حاوی ہے ، اس لیے جن لوگوں نے توبہ کرلی ہے اور تیرے راستے پر چل پڑے ہیں ، ان کی بخشش فرما دے اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو فرشتے عرش کو اوٹھا رہے ہیں اور جو (فرشتے) تلاش کر کے گرد ہیں وہ سب اپنے مالک کی پاکی تعریف کے ساتھ بیان کرتے ہیں 4 اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان والوں کے لئے بخششیں مانگتے ہیں 5 کہتے ہیں مالک ہماری تیری رحمت اور تیرے علم نے ہر چیز کو گھیر لیا ہے تو جو لوگ توبہ کرتے ہیں اور تیری بنائی ہوئی راہ پر سچی دین پر چلتے ہیں ان کو بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچا دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو (فرشتے) عرش کو اٹھائے ہوئے اور جو اس کے گرداگرد ہیں وہ اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور اس کے ساتھ ایمان رکھتے ہیں اور ایمان والوں کے لئے بخشش مانگتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! آپ کی رحمت اور آپ کا علم ہر چیز پر احاطہ کیے ہوئے ہے ، تو جن لوگوں نے توبہ کی اور آپ کے راستے پر چلے ان کو بخش دیں اور دوزخ کے عذاب سے ان کو بچا لیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو فرشتے عرش الٰہی کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے ارد گرد ہیں وہ سب اپنے پروردگار کی پاکیزگی اور حمد وثناء بیان کرتے ہیں ۔ وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ان کے لئے وہ دعائے مغفرت مانگتے ہیں۔ ( وہ کہتے ہیں) اے ہمارے رب آپ کی رحمت اور علم ہر چیز پر چھایا ہوا ہے جنہوں نے توبہ کرلی ہے ان کو بخش دیجئے اور جنہوں نے آپ کے راستے کی پیروی کی انہیں جہنم سے نجات عطاء فرما دیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ عرش کو اٹھائے ہوئے اور جو اس کے گردا گرد (حلقہ باندھے ہوئے) ہیں (یعنی فرشتے) وہ اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور مومنوں کے لئے بخشش مانگتے رہتے ہیں۔ کہ اے ہمارے پروردگار تیری رحمت اور تیرا علم ہر چیز کو احاطہ کئے ہوئے ہے تو جن لوگوں نے توبہ کی اور تیرے رستے پر چلے ان کو بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچالے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who bear the Throne and those who are round about it, hallow the praise of their Lord and believe in Him and ask forgiveness for those who believe, saying: our Lord! Thou comprehendest everything in mercy and knowledge, wherefore forgive these who repent and follow Thine path, and protect them from the torment of the Flaming Fire.

جو (فرشتے) کہ عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو (فرشتے) اس کے گردا گرد ہیں وہ اپنے پروردگار کی تسبیح حمد کے ساتھ کرتے رہتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان والوں کے لئے استغفار کیا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار تیری رحمت اور علم ہر چیز کو شامل ہے ۔ سو تو ان لوگوں کو بخش دے جنہوں نے توبہ کرلی اور تیرے راستہ پر چلتے ہیں انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو عرش کو اٹھائے ہوئے اور جو اس کے ارد گرد ہیں ، وہ اپنے رب کی تسبیح کرتے رہتے ہیں ، اس کی حمد کے ساتھ اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ان لوگوں کیلئے استغفار کرتے رہتے ہیں ، جو ایمان لائے ہیں: اے ہمارے رب! تیری رحمت اور تیرا علم ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے تو ان لوگوں کی مغفرت فرما ، جو توبہ کریں اور تیرے راستہ کی پیروی کریں اور ان کو عذابِ جہنم سے بچا!

Translated by

Mufti Naeem

جو ( فرشتے ) عرش کو اُٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے ارد گرد ہیں اپنے رب کی حمد و تسبیح کرتے ہیں اور اس پر ایمان لاتے ہیں اور ایمان والوں کے لیے مغفرت طلب کرتے ہیں ( کہ اے ) ہمارے رب! آپ رحمت اور علم کے اعتبار سے ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہیں پس جن لوگوں نے توبہ کی اور وہ آپ کی راہ پر چلے ان کی مغفرت فرمایے اورانہیں دوزخ کے عذاب سے بچالیجیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرد حلقہ باندھے ہوئے ہیں یعنی فرشتے وہ اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اس کے ساتھ ایمان رکھتے ہیں اور مومنوں کے لیے بخشش مانگتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے رب تیری رحمت اور تیرا علم ہر چیز کو احاطہ کیے ہوئے ہے۔ تو جن لوگوں نے توبہ کی اور تیرے رستے پر چلے، ان کو بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو فرشتے اٹھائے ہوئے ہیں عرش (خداوندی) کو اور جو اس کے اردگرد ہیں وہ سب کے سب تسبیح کرتے ہیں اپنے رب کی حمد و (ثناء) کے ساتھ اور وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ بخشش کی دعا مانگتے ہیں ایمان والوں کے لئے (اور کہتے ہیں کہ) اے ہمارے رب تیری رحمت بھی ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے اور تیرا علم بھی ہر چیز پر حاوی ہے پس تو معاف فرما دے ان سب لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی اور انہوں نے (صدق دل سے) پیروی کی تیرے راستے کی اور بچا دے تو ان کو دوزخ کے عذاب سے

Translated by

Noor ul Amin

جو ( فرشتے ) عرش اٹھائے ہوئے ہیں اور جو ( فرشتے ) اس کے گردہیں سب رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایماند ار و ں کے لئے بخشش مانگتے ( اور کہتے ) ہیں : اے ہمارے رب!تونے اپنی رحمت اور علم سے ہر چیز کا احاطہ کررکھا ہے لہٰذاجنہوں نے توبہ کی اور تیری راہ کی پیروی کی انہیں بخش دے اور جہنم کے عذاب سے بچالے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو عرش اٹھاتے ہیں ( ف۱۲ ) اور جو اس کے گرد ہیں ( ف۱۳ ) اپنے کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے ( ف۱٤ ) اور اس پر ایمان لاتے ( ف۱۵ ) اور مسلمانوں کی مغفرت مانگتے ہیں ( ف۱٦ ) اے رب ہمارے تیرے رحمت و علم میں ہر چیز کی سمائی ہے ( ف۱۷ ) تو انہیں بخش دے جنہوں نے توبہ کی اور تیری راہ پر چلے ( ف۱۸ ) اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو ( فرشتے ) عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اُس کے اِرد گِرد ہیں وہ ( سب ) اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور اہلِ ایمان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ( یہ عرض کرتے ہیں کہ ) اے ہمارے رب! تو ( اپنی ) رحمت اور علم سے ہر شے کا احاطہ فرمائے ہوئے ہے ، پس اُن لوگوں کو بخش دے جنہوں نے توبہ کی اور تیرے راستہ کی پیروی کی اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے

Translated by

Hussain Najfi

جو ( فرشتے ) عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے اردگرد میں وہ سب اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان والوں کیلئے مغفرت طلب کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار تو اپنی رحمت اور اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔ پس تو ان لوگوں کو بخش دے جو توبہ کرتے ہیں اور تیرے راستہ کی پیروی کرتے ہیں اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who sustain the Throne (of Allah) and those around it Sing Glory and Praise to their Lord; believe in Him; and implore Forgiveness for those who believe: "Our Lord! Thy Reach is over all things, in Mercy and Knowledge. Forgive, then, those who turn in Repentance, and follow Thy Path; and preserve them from the Penalty of the Blazing Fire!

Translated by

Muhammad Sarwar

The bearers of the Throne glorify their Lord with His praise. They believe in Him and ask Him to forgive the believers. They say, "Our Lord, Your mercy and knowledge encompass all things. Forgive those who turn to You in repentance and follow Your path. Lord, save them from the torment of hell.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those (angels) who bear the Throne (of Allah) and those around it glorify the praises of their Lord, and believe in Him, and ask forgiveness for those who believe (saying): "Our Lord! You comprehend all things in mercy and knowledge, so forgive those who repent and follow Your way, and save them from the torment of the blazing Fire!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who bear the power and those around Him celebrate the praise of their Lord and believe in Him and ask protection for those who believe: Our Lord! Thou embracest all things in mercy and knowledge, therefore grant protection to those who turn (to Thee) and follow Thy way, and save them from the punishment of the hell:

Translated by

William Pickthall

Those who bear the Throne, and all who are round about it, hymn the praises of their Lord and believe in Him and ask forgiveness for those who believe (saying): Our Lord! Thou comprehendest all things in mercy and knowledge, therefor forgive those who repent and follow Thy way. Ward off from them the punishment of hell.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो सिंहासन को उठाए हुए हैं और जो उस के चतुर्दिक हैं, अपने रब का गुणगान करते हैं और उस पर ईमान रखते हैं और उन लोगों के लिए क्षमा की प्रार्थना करते हैं जो ईमान लाए कि "ऐ हमारे रब! तू हर चीज़ को व्याप्त है। अतः जिन लोगों ने तौबा की और तेरे मार्ग का अनुसरण किया, उन्हें क्षमा कर दे और भड़कती हुई आग की यातना से बचा लें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو (فرشتے) کہ عرش الہیٰ کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو فرشتے اس کے ارد گرد ہیں وہ اپنے رب کی تسبیح و تمحید کرتے رہتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان والوں کے لیے (اس طرح) استغفار کیا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار آپ کی رحمت (عامہ) اور علم ہر چیز کو شامل ہے (6) سو ان لوگوں کو بخش دیجیئے جنہوں نے (شرک و کفر سے) توہ کرلی ہے اور آپ کے رستے پر چلتے ہیں اور ان کو جہنم کے عذاب سے بچا لیجیئے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

عرشِ الٰہی کے حامل فرشتے اور جو ملائکہ عرش کے گردوپیش حاضر رہتے ہیں، سب اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں، وہ ” اللہ “ پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمانداروں کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب تو اپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے جنہوں نے توبہ کی اور تیرے راستے کی اتباع کی انہیں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

عرش الہٰی کے حامل فرشتے ، اور وہ جو عرش کے گرد وپیش حاضر رہتے ہیں ، سب اپنے رحمت کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کررہے ہیں۔ وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان لانے والوں کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں : اے ہمارے رب ، تو اپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے ، پس معاف کردے اور عذاب دوزخ سے بچالے ، ان لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرا راستہ اختیار کرلیا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو فرشتے عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو فرشتے ان کے گردا گرد ہیں وہ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ان لوگوں کے لیے استغفار کرتے ہیں جو ایمان لائے، اے ہمارے رب آپ کی رحمت اور آپ کا علم ہر چیز کو شامل ہے، سو ان لوگوں کو بخش دیجیے جنہوں نے توبہ کی اور آپ کے راستے کا اتباع کیا اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ اٹھا رہے ہیں عرش کو اور جو اس کے گرد ہیں پاکی بولتے ہیں اپنے رب کی خوبیاں اور اس پر یقین رکھتے ہیں اور گناہ بخشواتے ہیں ایمان والوں کے اے پروردگار ہمارے ہر چیز سمائی ہوئی ہے تیری بخشش اور خبر میں سو معاف کر ان کو جو توبہ کریں اور چلیں تیری راہ پر اور بچا ان کو آگ کے عذاب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ فرشتے جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ فرشتے جو اس عرش کے گردا گرد ہیں یہ سب اپنے رب کی حمدوثنا کے ساتھ تسبیح کیا کرتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان والوں کے لئے بخشش کی دعا کیا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار آپ کی رحمت اور آپ کا علم ہرچیز کو شامل ہے سو آپ ان لوگوں کو جو توبہ کرچکے ہیں اور آپ کی راہ پر چلتے ہیں بخش دیجئے اور نیز ان کو جہنم کے عذاب سے بچا لیجئے ۔