Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 70

سورة مومن

الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِالۡکِتٰبِ وَ بِمَاۤ اَرۡسَلۡنَا بِہٖ رُسُلَنَا ۟ ۛ فَسَوۡفَ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿ۙ۷۰﴾

Those who deny the Book and that with which We sent Our messengers - they are going to know,

جن لوگوں نے کتاب کو جھٹلایا اور اسے بھی جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجا انہیں ابھی ابھی حقیقت حال معلوم ہو جائے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِالۡکِتٰبِ
کتاب کو
وَبِمَاۤ
اور اسے جو
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
رُسُلَنَا
اپنے رسولوں کو
فَسَوۡفَ
تو عنقریب
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جان لیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ 
کَذَّبُوۡا
جنہوں نے جھٹلایا 
بِالۡکِتٰبِ
کتاب کو
وَبِمَاۤ
اور اس چیز کوجو
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے 
بِہٖ
جس کے ساتھ 
رُسُلَنَا
اپنے رسولوں کو
فَسَوۡفَ
پھر عنقریب 
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جان لیں گے 
Translated by

Juna Garhi

Those who deny the Book and that with which We sent Our messengers - they are going to know,

جن لوگوں نے کتاب کو جھٹلایا اور اسے بھی جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجا انہیں ابھی ابھی حقیقت حال معلوم ہو جائے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں نے اس کتاب (قرآن) کو بھی جھٹلایا اور ان کتابوں کو بھی جو ہم نے رسولوں کو دے کر بھیجی تھیں۔ عنقریب انہیں (سب کچھ) معلوم ہوجائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ کی کتاب کوجھٹلایااور اُس چیزکو بھی جس کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کوبھیجاپھرعنقریب وہ جان لیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those who rejected the Book and what We sent with Our messengers. So, they will soon come to know.

وہ لوگ کہ جنہوں نے جھٹلایا اس کتاب کو اس کو جو بھیجا ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ سو آخر جان لیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ کہ جنہوں نے جھٹلایا کتاب کو اور ان چیزوں کو جن کے ساتھ ہم نے بھیجا اپنے رسولوں کو تو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who gave the lie to this Book and all the Books which We had sent with Our Messengers shall soon come to know the Truth

یہ لوگ جو اس کتاب کو اور ان کی ساری کتابوں کو جھٹلاتے ہیں جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجی تھیں؟ 100 عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ وہ ہیں جنہوں نے اس کتاب کو بھی جھٹلایا ہے ، اور اس ( تعلیم ) کو بھی جس کا حامل بنا کر ہم نے اپنے پیغمبر بھیجے تھے ۔ چنانچہ انہیں عنقریب پتہ لگ جائے گا

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جنہوں نے کتاب (قرآن) کو جھٹلایا اور ان باتوں کو ہی جھٹلایا) جو 3 ہم نے اپنے پیغمبروں کو دے کر بھیجیں تو آگے چل کر ان لوگوں کو (اپنے جھٹلانے کا نتیجہ) معلوم ہوجائیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں نے کتاب (قرآن) کو جھٹلایا اور اس چیز کو بھی جو ہم نے اپنے پیغمبروں کو دے کر بھیجا تھا۔ سو ان کو عنقریب معلوم ہوجائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جنہوں نے اس کتاب ( قرآن مجید) کو اور ان چیزوں کو جو ہم نے اپنے پیغمبروں کو دے کر بھیجا ہے جھٹلایا ہے تو بہت جلد انہیں معلوم ہوجائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے کتاب (خدا) کو اور جو کچھ ہم نے پیغمبروں کو دے کر بھیجا اس کو جھٹلایا۔ وہ عنقریب معلوم کرلیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who belie the Book and that message wherewith We sent Our apostles, presently they shall come to know.

جن لوگوں نے اس کتاب کو جھٹلایا اور اس چیز کو بھی جسے دے کر ہم نے اپنے پیغمبروں کو بھیجا تھا سو ان کو ابھی معلوم ہوا جاتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جنہوں نے اللہ کی کتاب کو جھٹلایا اور ان چیزوں کو بھی جن کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا ، پس وہ عنقریب جانیں گے!

Translated by

Mufti Naeem

جنہوں نے کتاب کو جھٹلایا اور اسے ( بھی ) جس کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا ، پس عنقریب جان لیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے کتاب اللہ کو اور جو کچھ ہم نے اپنے پیغمبروں کو دے کر بھیجا اس کو جھٹلایا وہ عنقریب معلوم کرلیں گے “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن لوگوں نے جھٹلایا ہماری اس کتاب کو اور ان تعلیمات کو جن کے ساتھ ہم نے بھیجا اپنے رسولوں کو وہ عنقریب خود ہی جان لیں گے (اپنے کئے کرائے کے نتیجہ و انجام کو)

Translated by

Noor ul Amin

ان لوگوں نے اس کتاب ( قرآن ) کوبھی جھٹلایااوران کو بھی جو ہم نے رسولوں کو دے کربھیجی تھی عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جنہوں نے جھٹلائی کتاب ( ف۱٤۹ ) اور جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجا ، ( ف۱۵۰ ) وہ عنقریب جان جائیں گے ( ف۱۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جن لوگوں نے کتاب کو ( بھی ) جھٹلا دیا اور ان ( نشانیوں ) کو ( بھی ) جن کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا تھا ، تو وہ عنقریب ( اپنا انجام ) جان لیں گے

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں نے اس کتاب ( قرآنِ مجید ) کو جھٹلایا اور اس ( پیغام ) کو بھی جس کے ساتھ ہم نے اپنے پیغمبروں کو بھیجا تو انہیں بہت جلد ( اس کا انجام ) معلوم ہو جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject the Book and the (revelations) with which We sent our messengers: but soon shall they know,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who rejected the Book and the message which was given to Our Messenger will soon know (the consequences of their evil deeds).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who deny the Book, and that with which We sent Our Messengers they will come to know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who reject the Book and that with which We have sent Our Apostle; but they shall soon come to know,

Translated by

William Pickthall

Those who deny the Scripture and that wherewith We send Our messengers. But they will come to know,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने किताब को झुठलाया और उसे भी जिस के साथ हम ने अपने रसूलों को भेजा था। तो शीघ्र ही उन्हें मालूम हो जाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں نے اس کتاب (یعنی قرآن کو جھٹلایا اور اس چیز کو بھی جو ہم نے اپنے پیغمبروں کو دے کر بھیجا تھا سو ان کو ابھی (یعنی قیامت میں جو قریب ہے) معلوم ہوا جاتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اس کتاب کو اور ان کتابوں کو جھٹلاتے ہیں جو ہم نے اپنے رسولوں پر بھیجی تھیں، عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ جو اس کتاب کو اور ان ساری کتابوں کو جھٹلاتے ہیں جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجی تھیں ، عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ جنہوں نے اس کتاب کو جھٹلایا اور اس چیز کو جھٹلایا جس کو ہم نے رسولوں کے واسطہ سے بھیجا سو عنقریب وہ لوگ جان لیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ کہ جنہوں نے جھٹلایا اس کتاب کو اور اس کو کہ بھیجا ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ سو آخر جان لیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اس کتاب یعنی قرآن کی تکذیب کی اور ان چیزوں کی بھی تکذیب کی جو چیزیں ہم نے اپنے رسولوں کو دے کر بھیجا تھا سو ان لوگوں کو عنقریب اپنا انجام معلوم ہواجاتا ہے۔