Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 17

سورة حم السجدہ

وَ اَمَّا ثَمُوۡدُ فَہَدَیۡنٰہُمۡ فَاسۡتَحَبُّوا الۡعَمٰی عَلَی الۡہُدٰی فَاَخَذَتۡہُمۡ صٰعِقَۃُ الۡعَذَابِ الۡہُوۡنِ بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿ۚ۱۷﴾

And as for Thamud, We guided them, but they preferred blindness over guidance, so the thunderbolt of humiliating punishment seized them for what they used to earn.

رہے قوم ثمود ، سو ہم نے ان کی بھی راہبری کی پھر بھی انہوں نے ہدایت پر اندھے پن کو ترجیح دی جس بنا پر انہیں ( سراپا ) ذلت کے عذاب ، کی کڑک نے ان کے کرتوتوں کے باعث پکڑ لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَمَّا
اور رہے
ثَمُوۡدُ
ثمود
فَہَدَیۡنٰہُمۡ
تو ہدایت دی ہم نے انہیں
فَاسۡتَحَبُّوا
تو انہوں نے پسند کیا
الۡعَمٰی
اندھے پن کو
عَلَی الۡہُدٰی
ہدایت پر
فَاَخَذَتۡہُمۡ
تو پکڑ لیا انہیں
صٰعِقَۃُ
بجلی کی کڑک نے
الۡعَذَابِ الۡہُوۡنِ
ذلت والے عذاب کے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡسِبُوۡنَ
وہ کمائی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَمَّا
اور لیکن 
ثَمُوۡدُ
ثمود 
فَہَدَیۡنٰہُمۡ
توہدایت کا راستہ دکھایا ہم نے انہیں 
فَاسۡتَحَبُّوا
تو پسند کیا انہوں نے 
الۡعَمٰی
اندھا رہنا 
عَلَی الۡہُدٰی
ہدایت  پر 
فَاَخَذَتۡہُمۡ
تو پکڑ لیا ان کو 
صٰعِقَۃُ
کڑک  نے 
الۡعَذَابِ
عذاب کی 
الۡہُوۡنِ
ر سوائی کے 
بِمَا
بوجہ اس کے جو 
کَانُوۡا
تھے وہ 
یَکۡسِبُوۡنَ
کمایا کرتے 
Translated by

Juna Garhi

And as for Thamud, We guided them, but they preferred blindness over guidance, so the thunderbolt of humiliating punishment seized them for what they used to earn.

رہے قوم ثمود ، سو ہم نے ان کی بھی راہبری کی پھر بھی انہوں نے ہدایت پر اندھے پن کو ترجیح دی جس بنا پر انہیں ( سراپا ) ذلت کے عذاب ، کی کڑک نے ان کے کرتوتوں کے باعث پکڑ لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

رہے ثمود تو انہیں ہم نے سیدھی راہ دکھائی مگر انہوں نے راہ دیکھنے کے مقابلہ میں اندھا رہنا ہی پسند کیا۔ آخر انہیں کڑک کی صورت میں ذلت کے عذاب نے پکڑ لیا جو ان کی کرتوتوں کا بدلہ تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جو ثمود تھے تو ہم نے اُنہیں ہدایت کا راستہ دکھا دیاپھر انہوں نے ہدایت پراندھے رہنے کو پسند کیا تو اُن کورسوائی کے عذاب کی کڑک نے پکڑلیا،اُس کی وجہ سے جووہ کمایا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And as for Thamud, We showed them the way, but they preferred blindness to the guidance. Therefore, they were seized by the bang of the abasing punishment because of what they used to earn.

اور وہ جو ثمود تھے سو ہم نے ان کو راہ بتلائی پھر ان کو خوش لگا اندھا رہنا راہ سوجھنے سے پھر پکڑا ان کو کڑک نے ذلت کے عذاب کی بدلہ اس کا جو کماتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو قوم ثمود تھی ان کو ہم نے ہدایت کی راہ دکھائی لیکن انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھے پن کو ہی پسند کیا توا نہیں بھی آپکڑا ذلت کے عذاب کی ہولناک کڑک نے ان کے کرتوتوں کی پاداش میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for Thamud, We bestowed guidance upon them, but they preferred to remain blind rather than be guided. At last a humiliating scourge overtook them on account of their misdeeds.

رہے ثمود ، تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی مگر انہیں نے راستہ دیکھنے کے بجائے اندھا بنا رہنا پسند کیا ۔ آخر ان کے کرتوتوں کی بدولت ذلت کا عذاب ان پر ٹوٹ پڑا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

رہے ثمود ، تو ہم نے انہیں سیدھا راستہ دکھایا تھا ۔ لیکن انہوں نے سیدھا راستہ اختیار کرنے کے مقابلے میں اندھا رہنے کو زیادہ پسند کیا ، چنانچہ انہوں نے جو کمائی کر رکھی تھی ، اس کی وجہ سے ان کو ایسے عذاب کے کڑ کے نے آ پکڑا جو سراپا ذلت تھا

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ثمود کے لوگوں کو ہم نے پیغمبر بھیج کر دین کی سچی راہ بتلائی لیکن انہوں نے سدیھا رستہ چھوڑ کر گمراہی پسند کی 6 آخر ان کے برے کاموں کی وجہ سے ذلت ک کے مہلک عذاب نے ان کو پکڑ لیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو ثمود تھے تو ان کو ہم نے سیدھا راستہ بتایا سو انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا رہنے (گمراہی) کو پسند کیا تو ان کی بدکرداریوں کی سزا میں ان کو کڑک کے ذلت والے عذاب نے آپکڑا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

رہے قوم ثمود تو ہم نے انہیں راستہ دکھایا تھا لیکن انہوں نے ہدایت ( کے مقابلے) میں اندھا بنا رہنے کو پسند کیا۔ (نتیجہ یہ ہوا کہ) ان کو ذلیل و رسوا کردینے والے عذاب میں ایک زبردست چنگھاڑنے آپکڑا ۔ یہ اس کی سزا تھی جو وہ کماتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو ثمود تھے ان کو ہم نے سیدھا رستہ دکھا دیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا دھند رہنا پسند کیا تو ان کے اعمال کی سزا میں کڑک نے ان کو آپکڑا۔ اور وہ ذلت کا عذاب تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as for the tribe of the Thamud We guided them but they preferred blindness to the guidance, wherefore the bolt of the torment of abjection laid hold of them because of that which they had been earning.

اور جو ثمود والے تھے تو ہم نے انہیں راہ ہدایت دکھائی مگر انہوں نے ہدایت کے مقابلہ میں گمراہی کو پسند کیا سو ان کو عذاب سراپا ذلت کی آفت نے آپکڑا بسبب ان کے کرتوتوں کے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور رہے ثمود تو ہم نے ان کو ہدایت کی راہ دکھائی لیکن انہوں نے ہدایت پر اندھے پن کو ترجیح دی تو ان کو بھی عذاب ذلت کے کڑکے نے آدبوچا ، ان کے اعمال کی پاداش میں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جہاں تک ثمود کا تعلق ہے تو انہوں نے ہدایت پر گمراہی کو ترجیح دی پس انہیں ان کے اعمال کی وجہ سے جو وہ کرتے تھے ، ایسے عذاب نے پکڑا جو سراپا ذلت تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ثمود کو ہم نے سیدھا راستہ دکھا دیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا رہنا پسند کیا تو ان کے اعمال کی سزا میں کڑک نے ان کو آپکڑا اور وہ ذلت کا عذاب تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

رہے ثمود تو ان کو بھی ہم نے راستہ دکھایا مگر انہوں نے بھی راہ راست کے مقابلہ میں اندھے پن ہی کو پسند کیا آخرکار ان کو بھی آپکڑا ذلت (و رسوائی) والے عذاب کے ایک کڑکے نے ان کے اپنے ان اعمال کے سبب جو وہ خود کرتے چلے آرہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

رہے ثمودتوانہیں ہم نے سیدھی راہ دکھائی مگر انہوں نے راہ دیکھنے کے مقابلہ میں اندھارہنا پسند کیا آخر انہیں کڑک کی صورت میں ذلت کے عذاب نے پکڑ لیاجوان کی کرتوتوں کا بدلہ تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور رہے ثمود انہیں ہم نے راہ دکھائی ( ف۳۹ ) تو انہوں نے سوجھنے پر اندھے ہونے کو پسند کیا ( ف٤۰ ) تو انہیں ذلت کے عذاب کی کڑک نے آ لیا ( ف٤۱ ) سزا ان کے کیے کی ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو قومِ ثمود تھی ، سو ہم نے انہیں راہِ ہدایت دکھائی تو انہوں نے ہدایت کے مقابلہ میں اندھا رہنا ہی پسند کیا تو انہیں ذِلّت کے عذاب کی کڑک نے پکڑ لیا اُن اعمال کے بدلے جو وہ کمایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

رہے ثمود! ہم نے ان کی راہنمائی کی مگر انہوں نے ہدایت پر اندھے پن ( گمراہی ) کو ترجیح دی ۔ پس ان کو ذلت کے عذاب کی کڑک نے پکڑ لیا ان کے کرتوتوں کی پاداش میں جو وہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As to the Thamud, We gave them Guidance, but they preferred blindness (of heart) to Guidance: so the stunning Punishment of humiliation seized them, because of what they had earned.

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent guidance to the people of Thamud but they preferred blindness to guidance so a humiliating blast of torment struck them for their evil deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And as for Thamud, We showed them the path of truth but they preferred blindness to guidance; so the Sa`iqah of disgracing torment seized them because of what they used to earn.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And as to Samood, We showed them the right way, but they chose error above guidance, so there overtook them the scourge of an abasing chastisement for what they earned.

Translated by

William Pickthall

And as for Thamud, We gave them guidance, but they preferred blindness to the guidance, so the bolt of the doom of humiliation overtook them because of what they used to earn.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और रहे समूद, तो हम ने उन के सामने सीधा मार्ग दिखाया, किन्तु मार्गदर्शन के मुक़ाबले में उन्होंने अन्धा रहना ही पसन्द किया। परिणामतः जो कुछ वे कमाई करते रहे थे उस के बदले में अपमानजनक यातना के कड़के ने उन्हें आ पकड़ा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو وہ ثمود تھے تو ہم نے ان کو (پیغمبر کے ذریعے سے) رستہ بتلایا سو انہوں نے گمراہی کو بمقابلہ ہدایت کے پسند کیا پس ان کو عذاب سراپا ذلت کی آفت نے آ پکڑ لیا ان کی بدکاریوں کی وجہ سے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

رہے ثمود تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی مگر انہوں نے راستہ دیکھنے کے بجائے اندھا بنا رہنا ہی پسند کیا، آخر ان کی کرتوتوں کی بدولت ذلت کا عذاب ان پر ٹوٹ پڑا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہے ثمود ، تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی مگر انہوں نے راستہ دیکھنے کے بجائے اندھا بنا رہنا ہی پسند کیا ، آخر ان کے کرتوتوں کی بدولت ذلت کا عذاب ان پر ٹوٹ پڑا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ جو قوم ثمود والے تھے سو ہم نے انہیں ہدایت دی تو انہوں نے ہدایت کے مقابلہ میں اندھے پن کو پسند کیا سو انہیں عذاب کی آفت نے پکڑ لیا جو سراپا ذلت تھا ان کی بدکرداریوں کی وجہ سے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ جو ثمود تھے سو ہم نے ان کو راہ بتلائی پھر ان کو خوش لگا اندھا رہنا راہ سوجھنے سے پھر پکڑا ان کو کڑک نے ذلت کے عذاب کی بدلہ اس کا جو کماتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو وہ ثمود تھے تو ہم نے ان کو سیدھی راہ بتادی تھی مگر انہوں نے ہدایت کا مقابلہ میں اندھے رہنے یعنی گمراہ رہنے کو پسند کیا لہٰذا ان کو ان کی اس کمائی کے باعث جو وہ کمایا کرتے تھے ایک ایسے عذاب کے کڑاکے نے آپکڑا جو عذاب نہایت ذلیل کرنے والا تھا۔