Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 23

سورة حم السجدہ

وَ ذٰلِکُمۡ ظَنُّکُمُ الَّذِیۡ ظَنَنۡتُمۡ بِرَبِّکُمۡ اَرۡدٰىکُمۡ فَاَصۡبَحۡتُمۡ مِّنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۲۳﴾

And that was your assumption which you assumed about your Lord. It has brought you to ruin, and you have become among the losers."

تمہاری اس بد گمانی نے جو تم نے اپنے رب سے کر رکھی تھی تمہیں ہلاک کر دیا اور بالآخر تم زیاں کاروں میں ہوگئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَذٰلِکُمۡ
اور یہ
ظَنُّکُمُ
گمان تمہارا
الَّذِیۡ
وہ جو
ظَنَنۡتُمۡ
گمان کیا تم نے
بِرَبِّکُمۡ
اپنے رب کے بارے میں
اَرۡدٰىکُمۡ
اس نے ہلاک کر دیا تمہیں
فَاَصۡبَحۡتُمۡ
تو ہوگئے تم
مِّنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَذٰلِکُمۡ
اور یہی 
ظَنُّکُمُ
گمان تمہارا 
الَّذِیۡ
جو 
ظَنَنۡتُمۡ
گمان کیا تھا تم نے 
بِرَبِّکُمۡ
اپنے رب کے متعلق 
اَرۡدٰىکُمۡ
برباد کردیا تمہیں اسی نے 
فَاَصۡبَحۡتُمۡ
چنانچہ ہوگئے تم
مِّنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ اٹھانے والوں میں سے 
Translated by

Juna Garhi

And that was your assumption which you assumed about your Lord. It has brought you to ruin, and you have become among the losers."

تمہاری اس بد گمانی نے جو تم نے اپنے رب سے کر رکھی تھی تمہیں ہلاک کر دیا اور بالآخر تم زیاں کاروں میں ہوگئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے پروردگار کے متعلق کر رکھا تھا تمہیں لے ڈوبا اور تم خسارہ پانے والوں میں ہوگئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور تمہارا یہی گمان جوتم نے اپنے رب کے متعلق کیاتھا،اُسی نے تمہیں برباد کر دیا،چنانچہ تم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوگئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And this thought of yours that you conceived about your Lord brought you to ruin, and you became among the losers.

اور یہ وہی تمہارا خیال ہے جو تم رکھتے تھے اپنے رب کے حق میں اسی نے تم کو غارت کیا پھر آج رہ گئے ٹوٹے میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمہارا یہی وہ گمان ہے جو تم نے اپنے رب کے بارے میں کیا تھا جس نے تمہیں غارت کیا ہے تو آج تم ہوگئے خسارہ پانے والوں میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This thought of yours about your Lord has led to your perdition and you have become among the losers.”

تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے رب کے ساتھ کیا تھا ، تمہیں لے ڈوبا اور اسی کی بدولت تم خسارے میں پڑ گئے 27 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اپنے پروردگار کے بارے میں تمہارا یہی گمان تھا جس نے تمہیں برباد کیا ، اور اسی کے نتیجے میں تم ان لوگوں میں شامل ہوگئے جو سراسر خسارے میں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی گمان نے جو تم نے اپنے مالک کے ساتھ گمان کیا تم کو تباہ کیا اور تم اسی بدگمانی کی بدلوت آج اس گھاٹے میں پڑگئے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی خیال نے جو تم اپنے پروردگار کے بارے میں رکھتے تھے تم کو برباد کیا پس تم خسارہ پانے والوں میں ہوگئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہارے اسی جھوٹے گمان نے جو تم نے اپنے رب کے متعلق قائم کر رکھا تھا ہلاک و برباد کر ڈالا اور تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی خیال نے جو تم اپنے پروردگار کے بارے میں رکھتے تھے تم کو ہلاک کردیا اور تم خسارہ پانے والوں میں ہوگئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That thought of yours which ye formed concerning Your Lord, hath ruined you, and ye have become of the losers.

اور تمہارے اسی گمان نے جو تم اپنے پروردگار کے ساتھ رکھتے تھے تمہیں برباد کیا اور تم گھاٹے میں پڑ کررہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اپنے رب کے بارے میں تمہارا یہی وہ گمان ہے ، جس نے تم کو غارت کیا اور تم خسارے میں پڑنے والے بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی تمہارے اپنے رب کے بارے میں ( غلط ) گمان نے تم لوگوںکو ہلاک کرڈالا پس تم خسارے والوں میں سے ہوگئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی خیال نے جو تم اپنے رب کے بارے میں رکھتے تھے تم کو ہلاک کردیا اور تم خسارہ پانے والوں میں ہوگئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تمہارے اسی گمان نے جو کہ تم نے اپنے رب کے بارے میں قائم رکھا تھا تم کو تباہ کر کے رکھ دیا جس کی وجہ سے تم ہوگئے (ابدی) خسارے والوں میں سے

Translated by

Noor ul Amin

تمہارایہی گمان جو تم نے اپنے رب کے متعلق کررکھاتھا تمہیں لے ڈوبا اور تم خسارہ پانے والوں میں ہو گئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ ہے تمہارا وہ گمان جو تم نے اپنے رب کے ساتھ کیا اور اس نے تمہیں ہلاک کردیا ( ف۵۲ ) تو اب رہ گئے ہارے ہوؤں میں ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے رب کے بارے میں قائم کیا ، تمہیں ہلاک کر گیا سو تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گئے

Translated by

Hussain Najfi

تمہارے اسی گمان نے جو تم نے اپنے پروردگار کی نسبت کیا تھا تمہیں تباہ کر دیا اور تم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوگئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But this thought of yours which ye did entertain concerning your Lord, hath brought you to destruction, and (now) have ye become of those utterly lost!"

Translated by

Muhammad Sarwar

This was how you considered your Lord, but He knows you better than you know yourselves. Thus, you are now lost".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And that thought of yours which you thought about your Lord, has brought you to destruction; and you have become of those utterly lost!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that was your (evil) thought which you entertained about your Lord that has tumbled you down into perdition, so are you become of the lost ones.

Translated by

William Pickthall

That, your thought which ye did think about your Lord, hath ruined you; and ye find yourselves (this day) among the lost.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम्हारे उस गुमान ने तुम्हे बरबाद किया जो तुम ने अपने रब के साथ किया; अतः तुम घाटे में पड़कर रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تمہارے اس گمان میں جو کہ تم نے اپنے رب کے ساتھ کیا تھا تم کو برباد کیا (4) پھر تم (ابدی) خسارہ میں پڑگئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم نے جو اپنے رب کے ساتھ گمان کیا تھا وہی تمہاری تباہی کا باعث ثابت ہوا اور اسی کی وجہ سے تم خسارہ پانے والوں میں شامل ہوئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے رب کے ساتھ کیا تھا ، تمہیں لے ڈوبا اور اسی کی بدولت تم خسارے میں پڑگئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہارا یہ گمان جو تم نے اپنے رب کے بارے میں کیا اس نے تمہیں ہلاک کردیا، سو تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگئے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ وہی تمہارا خیال ہے جو تم رکھتے تھے اپنے رب کے حق میں، اسی نے تم کو غارت کیا پھر آج ہوگئے ٹوٹے میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمہارے اسی گمان نے جو تم نے اپنے رب کے ساتھ قائم کررکھا تھا تم کو تباہ و برباد کیا لہٰذا تم سخت خسارے میں پڑے رہ گئے۔