Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 27

سورة حم السجدہ

فَلَنُذِیۡقَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا عَذَابًا شَدِیۡدًا ۙ وَّ لَنَجۡزِیَنَّہُمۡ اَسۡوَاَ الَّذِیۡ کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۷﴾

But We will surely cause those who disbelieve to taste a severe punishment, and We will surely recompense them for the worst of what they had been doing.

پس یقیناً ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔ اور انہیں ان کے بدترین اعمال کا بدلہ ( ضرور ) ضرور دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَنُذِیۡقَنَّ
پس البتہ ہم ضرور چکھائیں گے
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
عَذَابًا
عذاب
شَدِیۡدًا
شدید
وَّلَنَجۡزِیَنَّہُمۡ
اور البتہ ہم ضرور بدلہ دیں گے انہیں
اَسۡوَاَ
بدترین
الَّذِیۡ
اس کا جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَنُذِیۡقَنَّ
چنانچہ یقیناً ہم ضرور چکھائیں گے 
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو 
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
عَذَابًا
عذاب 
شَدِیۡدًا
سخت 
وَّلَنَجۡزِیَنَّہُمۡ
اور ہم یقیناً ضرور بدلہ دیں گے ان کو 
اَسۡوَاَ
بدترین 
الَّذِیۡ
جو
کَانُوۡا
تھے وہ 
یَعۡمَلُوۡنَ
کیا کر تے
Translated by

Juna Garhi

But We will surely cause those who disbelieve to taste a severe punishment, and We will surely recompense them for the worst of what they had been doing.

پس یقیناً ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔ اور انہیں ان کے بدترین اعمال کا بدلہ ( ضرور ) ضرور دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم ایسے کافروں کو یقینا سخت عذاب چکھائیں گے اور جو برے سے برے کام وہ کرتے رہے ان کا ضرور بدلہ دیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ جنہوں نے کفرکیا یقیناًہم انہیں سخت عذاب چکھائیں گے اورہم یقیناًاُن کواُن کے عمل کابدترین بدلہ ضرور دیں گے جووہ کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, We will certainly make them taste a severe punishment, and will certainly recompense them for the worst of what they used to do.

سو ہم کو ضرور چکھانا ہے منکروں کو سخت عذاب اور ان کو بدلہ دینا ہے برے سے برے کاموں کا جو وہ کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم لازماً مزہ چکھائیں گے ان کافروں کو بہت سخت عذاب کا اور ہم انہیں سزادیں گے ان کے بدترین اعمال کے حساب سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We shall certainly make these unbelievers taste a terrible chastisement and shall fully requite them according to the worst deeds that they committed.

ان کافروں کو ہم سخت عذاب کا مزا چکھا کر رہیں گے اور جو بدترین حرکات یہ کرتے رہے ہیں ان کا پورا پورا بدلہ انہیں دیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس لیے ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور یہ ( دنیا میں ) جو بدترین کام کیا کرتے تھے ، اس کا پورا پورا بدلہ دیں گے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو ہم ان کافروں کو ضرور سخت سزا دیں گے اور برے سے برے کام کا ان کی ضرو ربدلہ دیں گے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ہم ان کافروں کو سخت عذاب (کا مزہ) چکھائیں گے اور ان کو ان کے برے کاموں کی سزادیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرمایا کہ) ہم ان کافروں کو سخت ترین عذاب کا مزہ ضرور چکھائیں گے۔ اور یقینا ہم ان کو ان کے بد ترین اعمال کا پورا پورا بدلہ دیں گے جنہیں وہ کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سو ہم بھی کافروں کو سخت عذاب کے مزے چکھائیں گے اور ان کے برے عملوں کی جو وہ کرتے تھے سزا دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore We will surely cause those who disbelieve to taste a severe tor ment, and We will surely requite them the worst of that which they have been working.

سو ہم (ان) کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور جو بری بری حرکتیں یہ کرتے رہے ہیں ان کے سزا دے کر رہیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ہم ان کافروں کو سخت عذاب چکھائیں گے اور ان کو ان کے عمل کا بدترین صلہ دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم البتہ ضرور بالضرور کافروں کو سخت ترین عذاب ( کا مزا ) چکھائیں گے اور ہم البتہ انہیں اس برائی کا ضرور بلدہ دیں گے جو وہ کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سو ہم بھی کفار کو سخت عذاب کے مزے چکھائیں گے اور ان کے برے اعمال کی جو وہ کرتے تھے سزا دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو ہم ضرور مزہ چکھا کر رہیں گے کافروں کو ایک بڑے سخت عذاب کا اور ہم ضرور بدلہ دے کر رہیں گے ان کو ان کے ان برے کاموں کا جو یہ کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

ہم ایسے کافروں کو یقیناسخت عذاب چکھائیں گے اورجو برے سے برے کام وہ کرتے رہے ان کاضروربدلہ دینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

۔ ( ۲۷ ) تو بیشک ضرور ہم کافروں کو سخت عذاب چکھائیں گے اور بیشک ہم ان کے برے سے برے کام کا انہیں بدلہ دیں گے ( ف٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ہم کافروں کو سخت عذاب کا مزہ ضرور چکھائیں گے اور ہم انہیں اُن برے اعمال کا بدلہ ضرور دیں گے جو وہ کرتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

ہم ان کافروں کو ضرور سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور وہ بدترین عمل کرتے ہیں ہم انہیں ضرور ان کی بدترین سزا دیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But We will certainly give the Unbelievers a taste of a severe Penalty, and We will requite them for the worst of their deeds.

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall certainly make the unbelievers suffer severe torment and will punish them far worse than what they deserve for their deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But surely, We shall cause those who disbelieve to taste a severe torment, and certainly, We shall requite them the worst of what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore We will most certainly make those who disbelieve taste a severe punishment, and We will most certainly reward them for the evil deeds they used to do.

Translated by

William Pickthall

But verily We shall cause those who disbelieve to taste an awful doom, and verily We shall requite them the worst of what they used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः हम अवश्य ही उन लोगों को, जिन्होंने इनकार किया, कठोर यातना का मजा चखाएँगे, और हम अवश्य उन्हें उस का बदला देंगे, जो निकृष्टतम कर्म वे करते रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھا دیں گے اور ان کو ان کے (ایسے) برے برے کاموں کی سزا دیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کافروں کو ہم سخت عذاب کا مزا چکھائیں گے اور ہم ان کے برے اعمال کی پوری پوری سزا دیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کافروں کو ہم سخت عذاب کا مزہ چکھا کر رہیں گے اور جو بدترین حرکات یہ کرتے رہے ہیں ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جن لوگوں نے کفر کیا ہم انہیں ضرور ضرور سخت عذاب چکھا دیں گے اور ضرور ضرور انہیں برے کاموں کی سزا دیں گے جنہیں وہ کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو ہم کو ضرور چکھانا ہے منکروں کو سخت عذاب اور ان کو بدلہ دینا ہے برے سے برے کاموں کا جو وہ کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور یقینا ان کو ان بدترین اعمال کا بدلا دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے۔