Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 38

سورة حم السجدہ

فَاِنِ اسۡتَکۡبَرُوۡا فَالَّذِیۡنَ عِنۡدَ رَبِّکَ یُسَبِّحُوۡنَ لَہٗ بِالَّیۡلِ وَ النَّہَارِ وَ ہُمۡ لَا یَسۡئَمُوۡنَ ﴿۳۸﴾ٛ

But if they are arrogant - then those who are near your Lord exalt Him by night and by day, and they do not become weary.

پھر بھی اگر یہ کبر و غرور کریں تو وہ ( فرشتے ) جو آپ کے رب کے نزدیک ہیں وہ تو رات دن اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں اور ( کسی وقت بھی ) نہیں اکتاتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنِ
پھراگر
اسۡتَکۡبَرُوۡا
وہ تکبر کریں
فَالَّذِیۡنَ
تو وہ جو
عِنۡدَ
پاس ہیں
رَبِّکَ
آپ کے رب کے
یُسَبِّحُوۡنَ
وہ تسبیح کرتے ہیں
لَہٗ
اس کی
بِالَّیۡلِ
رات
وَالنَّہَارِ
اور دن
وَہُمۡ
اور وہ
لَا یَسۡئَمُوۡنَ
نہیں وہ اکتاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنِ
پھراگر
اسۡتَکۡبَرُوۡا
وہ تکبرکریں
فَالَّذِیۡنَ
توجو(فرشتے)
عِنۡدَ
پاس ہیں
رَبِّکَ
تمہارے رب کے
یُسَبِّحُوۡنَ
وہ تسبیح کرتے ہیں
لَہٗ
اس کی
بِالَّیۡلِ
رات کو
وَالنَّہَارِ
اوردن کو
وَہُمۡ
اوروہ
لَا یَسۡئَمُوۡنَ
کبھی نہیں اکتاتے
Translated by

Juna Garhi

But if they are arrogant - then those who are near your Lord exalt Him by night and by day, and they do not become weary.

پھر بھی اگر یہ کبر و غرور کریں تو وہ ( فرشتے ) جو آپ کے رب کے نزدیک ہیں وہ تو رات دن اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں اور ( کسی وقت بھی ) نہیں اکتاتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر یہ لوگ اکڑ بیٹھیں تو آپ کے پروردگار کے پاس جو لوگ ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح میں لگے رہتے ہیں اور کبھی نہیں اکتاتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھربھی اگروہ تکبر کریں توجو (فرشتے) آپ کے رب کے پاس ہیں وہ دن رات اُس کی تسبیح کرتے ہیں اورکبھی نہیں اُکتاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Still, if they show arrogance, then those who are with your Lord proclaim His purity night and day, and they do not get weary.

پھر اگر غرور کریں تو جو لوگ تیرے رب کے پاس ہیں پاکی بولتے رہتے ہیں اس کی رات اور دن اور وہ نہیں تھکتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر وہ استکبار کریں تو (پروا نہیں) وہ جو آپ کے رب کے پاس ہیں وہ دن رات اس کی تسبیح میں لگے ہوئے ہیں اور وہ (اس سے ) تھکتے نہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if they wax proud (and persist in their attitude, it does not matter, for) the angels near-stationed to your Lord glorify Him night and day, and never grow weary.

لیکن اگر یہ لوگ غرور میں آ کر اپنی ہی بات پر اڑے رہیں 45 تو پروا نہیں ، جو فرشتے تیرے رب کے مقرب ہیں وہ شب و روز اس کی تسبیح کر رہے ہیں اور کبھی نہیں تھکتے 46 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر بھی اگر یہ ( کافر ) تکبر سے کام لیں ، تو ( کرتے رہیں ) کیونکہ جو ( فرشتے ) تمہارے رب کے پاس ہیں ۔ وہ دن رات اس کی تسبیح کرتے ہیں اور وہ اکتاتے نہیں ہیں ( 16 )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اگر یہ لوگ خدا کا پوجا کرنے میں غرور کریں تو خدا کے پاس جو فرشتے ہیں وہ تو رات دن اس کی پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور وہ کبھی) تھکتے ہی نہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر یہ لوگ تکبر کریں تو (فرشتے) جو آپ کے پروردگار کے پاس ہیں وہ رات اور دن اس کی پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور وہ (کبھی) نہیں تھکتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اگر انہوں نے تکبر کیا تو ( اللہ کو کسی کی پرواہ نہیں ہے) وہ فرشتے جو تمہارے رب کے پاس ہیں وہ دن رات اس کی حمد وثناء کرتے ہیں اور وہ اکتاتے بھی نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر یہ لوگ سرکشی کریں تو (خدا کو بھی ان کی پروا نہیں) جو (فرشتے) تمہارے پروردگار کے پاس ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور (کبھی) تھکتے ہی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they grow stiff-necked, then verily those who are with thy Lord, hallow Him night and day, and they weary not.

پھر اگر یہ لوگ اکڑے رہیں تو (فرشتے) جو آپ کے پروردگار کے مقرب ہیں وہ رات اور دن اسی کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور (وہ اس سے ذرا) نہیں اکتاتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پر اگر یہ تکبر کریں ( تو کریں ) ، جو ( فرشتے ) تیرے رب کے پاس ہیں ، وہ اسی کی تسبیح کرتے ہیں شب وروز اور وہ کبھی نہیں تھکتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر وہ لوگ بڑائی کر ( کے انکار کر ) یں تو وہ ( فرشتے ) جو آپ ( ﷺ ) کے رب کے پاس ہیں ، رات دن اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور وہ تھکتے ( بھی ) نہیں ہیں ۔ {سجدہ}

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر یہ لوگ سرکشی کریں تو اللہ کو بھی ان کی پرواہ نہیں جو فرشتے تمہارے رب کے پاس ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور کبھی تھکتے ہی نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اگر یہ لوگ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں ہی رہیں تو (رہتے رہیں) وہ فرشتے جو تمہارے رب کے پاس ہیں وہ بہرحال رات اور دن اس کی تسبیح کرتے ہیں اور وہ کبھی تھکتے نہیں

Translated by

Noor ul Amin

پس اگریہ لوگ تکبرکی وجہ سے اللہ کی عبادت نہ کریں تو ( نہ کریں ) وہ فرشتےجو آپ کے رب کے پاس ہیں ، وہ رات دن اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور تھکتے نہیں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اگر یہ تکبر کریں ( ف۸۷ ) تو وہ جو تمہارے رب کے پاس ہیں ( ف۸۸ ) رات دن اس کی پاکی بولتے ہیں اور اکتاتے نہیں ، ( السجدة ۔ ۱۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اگر وہ تکبّر کریں ( تو آپ اُن کی پرواہ نہ کریں ) پس جو فرشتے آپ کے رب کے حضور میں ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور وہ تھکتے ( اور اکتاتے ) ہی نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر یہ لوگ تکبر کریں ( اور قبولِ حق سے انکار کریں ) تو جو فرشتے آپ کے پروردگار کے پاس ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح ( و تقدیس ) کرتے ہیں اور وہ تھکتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But is the (Unbelievers) are arrogant, (no matter): for in the presence of thy Lord are those who celebrate His praises by night and by day. And they never flag (nor feel themselves above it).

Translated by

Muhammad Sarwar

However, if people are too proud to prostrate before God, let them know that God's other creatures glorify Him both day and night without fatigue.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if they are too proud, then there are those who are with your Lord glorify Him night and day, and never are they tired.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if they are proud, yet those with your Lord glorify Him during the night and the day, and they are not tired.

Translated by

William Pickthall

But if they are too proud - still those who are with thy Lord glorify Him night and day, and tire not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

लेकिन यदि वे घमंड करें (और अल्लाह को याद न करें), तो जो फ़रिश्ते तुम्हारे रब के पास हैं वे तो रात और दिन उस की तसबीह करते ही रहते हैं और वे उकताते नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اگر یہ لوگ تکبر کریں تو جو فرشتے آپ کے رب کے مقرب ہیں وہ شب و روز اسکی پاکی بیان کرتے ہیں اور وہ (اس سے ذرا) نہیں اکتاتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر یہ لوگ غرور میں آکر اپنی بات پر اڑے رہے تو تیرے رب کے جو مقرب فرشتے ہیں وہ شب وروز اس کی تسبیح کر رہے ہیں اور کبھی نہیں تھکتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن اگر یہ لوگ غرور میں آکر اپنی ہی بات پر اڑے رہیں تو پرواہ نہیں ، جو فرشتے تیرے رب کے مقرب ہیں وہ شب و روز اس کی تسبیح کر رہے ہیں ، اور کبھی نہیں تھکتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر وہ تکبر کریں تو جو تیرے رب کے مقرب ہیں وہ رات دن اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اکتاتے نہیں ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر غرور کریں تو جو لوگ تیرے رب کے پاس ہیں پاکی بولتے رہتے ہیں اس کی رات اور دن اور وہ نہیں تھکتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر یہ لوگ سرتابی کریں تو آپ ان کو نظر انداز کیجئے جو فرشتے آپ کے رب کے مقرب ہیں وہ اس کی رات اور دن پاکی بیان کرتے ہیں اور وہ ذرا نہیں تھکتے ۔