Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 40

سورة حم السجدہ

اِنَّ الَّذِیۡنَ یُلۡحِدُوۡنَ فِیۡۤ اٰیٰتِنَا لَا یَخۡفَوۡنَ عَلَیۡنَا ؕ اَفَمَنۡ یُّلۡقٰی فِی النَّارِ خَیۡرٌ اَمۡ مَّنۡ یَّاۡتِیۡۤ اٰمِنًا یَّوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اِعۡمَلُوۡا مَا شِئۡتُمۡ ۙ اِنَّہٗ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۴۰﴾

Indeed, those who inject deviation into Our verses are not concealed from Us. So, is he who is cast into the Fire better or he who comes secure on the Day of Resurrection? Do whatever you will; indeed, He is Seeing of what you do.

بیشک جو لوگ ہماری آیتوں میں کج روی کرتے ہیں وہ ( کچھ ) ہم سے مخفی نہیں ( بتلاؤ تو ) جو آگ میں ڈالا جائے وہ اچھا ہے یا وہ جو امن و امان کے ساتھ قیامت کے دن آئے؟ تم جو چاہو کرتے چلے جاؤ وہ تمہارا سب کیا کرایا دیکھ رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یُلۡحِدُوۡنَ
الحاد کرتے ہیں
فِیۡۤ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات میں
لَایَخۡفَوۡنَ
نہیں وہ چھپ سکتے
عَلَیۡنَا
ہم پر
اَفَمَنۡ
کیا پھر وہ جو
یُّلۡقٰی
ڈالا جائے گا
فِی النَّارِ
آگ میں
خَیۡرٌ
بہتر ہے
اَمۡ
یا
مَّنۡ
وہ جو
یَّاۡتِیۡۤ
آئے گا
اٰمِنًا
امن میں
یَّوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اِعۡمَلُوۡا
عمل کرو
مَا
جو
شِئۡتُمۡ
چاہو تم
اِنَّہٗ
بےشک وہ
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جولوگ
یُلۡحِدُوۡنَ
ٹیڑھے چلتے ہیں
فِیۡۤ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات میں
لَایَخۡفَوۡنَ
نہیں وہ پوشیدہ رہتے
عَلَیۡنَا
ہم پر
اَفَمَنۡ
توکیاجوشخص
یُّلۡقٰی
ڈالاجائے گا
فِی النَّارِ
آگ میں
خَیۡرٌ
بہترہے
اَمۡ
یا
مَّنۡ
جو
یَّاۡتِیۡۤ
آئے گا وہ
اٰمِنًا
امن کی حالت میں
یَّوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن
اِعۡمَلُوۡا
عمل کرتے رہو
مَاشِئۡتُمۡ
جوچاہوتم
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who inject deviation into Our verses are not concealed from Us. So, is he who is cast into the Fire better or he who comes secure on the Day of Resurrection? Do whatever you will; indeed, He is Seeing of what you do.

بیشک جو لوگ ہماری آیتوں میں کج روی کرتے ہیں وہ ( کچھ ) ہم سے مخفی نہیں ( بتلاؤ تو ) جو آگ میں ڈالا جائے وہ اچھا ہے یا وہ جو امن و امان کے ساتھ قیامت کے دن آئے؟ تم جو چاہو کرتے چلے جاؤ وہ تمہارا سب کیا کرایا دیکھ رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جو لوگ ہماری آیات سے غلط مفہوم لیتے ہیں وہ ہم سے پوشیدہ نہیں۔ بھلا وہ شخص جو دوزخ میں ڈالا جائے گا وہ بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن وامان سے آئے گا ؟ تم جو چاہتے ہو کرو، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجو لوگ ہماری آیات کے بارے میں ٹیڑھے چلتے ہیں، وہ ہم پر پوشیدہ نہیں رہتے، تو کیاجو شخص آگ میں ڈالاجائے گاوہ بہترہے یاوہ شخص جو قیامت کے دن امن کی حالت میں آئے گا؟ جوکچھ تم چاہو کرتے رہو،یقیناوہ اُس کو خوب دیکھنے والاہے جوکچھ بھی تم عمل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among His signs is that you see the land inactive, Then, once We send down water thereto, it gets excited and swells. Surely, the One who has given life to it is the One who gives life to the dead. No doubt, He is powerful to do everything.

جو لوگ ٹیرھے چلتے ہیں ہماری باتوں میں وہ ہم سے چھپے ہوئے نہیں بھلا ایک جو پڑتا ہے آگ میں وہ بہتر یا ایک جو آئے گا امن سے دن قیامت کے کئے جاؤ جو چاہو بیشک جو تم کرتے ہو وہ دیکھتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو لوگ ہماری آیات کے بارے میں کج روی اختیار کرتے ہیں وہ ہم سے چھپے ہوئے نہیں ہیں تو کیا وہ شخص جو آگ میں جھونک دیا جائے گا وہ بہتر ہوگا یا وہ کہ جو قیامت کے دن امن کی حالت میں آئے گا تم کیے جائو جو بھی کرنا چاہتے ہو وہ خوب دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who pervert Our Signs are not hidden from Us. Is he who will be cast into the Fire better, or he who comes secure on the Day of Resurrection? Do as you wish; He sees all what you do.

جو لوگ 48 ہماری آیات کو الٹے معنی پہناتے ہیں 49 وہ ہم سے کچھ چھپے ہوئے نہیں ہیں 50 ۔ خود ہی سوچ لو کہ آیا وہ شخص بہتر ہے جو آگ میں جھونکا جانے والا ہے یا وہ جو قیامت کے روز امن کی حالت میں حاضر ہوگا ؟ کرتے رہو جو کچھ تم چاہو ، تمہاری ساری حرکتوں کو اللہ دیکھ رہا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ہماری آیتوں کے بارے میں ٹیڑھا راستہ اختیار کرتے ہیں ( 17 ) وہ ہم سے چھپ نہیں سکتے ۔ بھلا بتاؤ کہ جس شخص کو آگ میں ڈال دیا جائے ، وہ بہتر ہے ، یا وہ شخص جو قیامت کے دن بے خوف و خطر آئے گا ( اچھا ) جو چاہو کرلو یقین جانو کہ وہ تمہارے ہر کام کو خوب دیکھ رہا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ہماری آیتوں کا (جان بوجھ کر) ٹیڑھا مطلب نکالتے ہیں 10 وہ ہم پرچھپے ہوئے نہیں ہیں 11 ان کا حال ہم کو معلوم ہے بھلا جو کوئی دوزخ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا جو قیامت کے دن بےکھٹکے (امن سے) آئے (لوگوتم دنیا میں جو چاہو سو کرلو وہ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلا شبہ جو لوگ ہماری نشانیوں میں ٹیڑھا پن اختیار کرتے ہیں وہ ہم سے چھپے ہوئے نہیں۔ بھلا جو شخص دوزخ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن وامان سے آئے (تو) جو چاہو کرلو بیشک جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس کو دیکھ رہا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلا شبہ جو لوگ ہماری نشانیوں میں الحاد کرتے ہیں ( معنی کو الٹ دیتے ہیں) وہ ہم سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔ ( بتائو) وہ شخص جو آگ میں جھونک دیا جائے گا وہ بہتر ہے یا وہ قیامت میں ( نہایت) امن و سکون کے ساتھ آئے گا ۔ تم جو چاہو کرو لیکن یہ یادر رکھو کہ تم جو کچھ کتے ہو اللہ اس کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ہماری آیتوں میں کج راہی کرتے ہیں وہ ہم سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ بھلا جو شخص دوزخ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن وامان سے آئے۔ (تو خیر) جو چاہو سو کرلو۔ جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who blaspheme Our revelations are not hid from Us. Is he then who will be cast into the Fire better or he who cometh secure on the Day of Resurrection? Work whatsoever ye will; Verily He is of that which ye work the Beholder.

بیشک جو لوگ ہماری آیتوں میں کج روی کرتے ہیں وہ ہم سے مخفی نہیں ہیں سو بھلا جو شخص دوزخ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا وہ شخص جو قیامت کے دن امن وامان کے ساتھ آئے ۔ (خیر) جو جی چاہے کرلو وہ تمہارا کیا ہوا سب کچھ دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ ہماری نشانیوں کے باب میں کج روی اختیار کر رہے ہیں ، وہ ہم سے مخفی نہیں ہیں ۔ کیا وہ بہتر ہے جو دوزخ میں ڈالا جائے گا یا وہ جو قیامت کے دن امن کے سایہ میں آئے گا؟ کرلو جو تم چاہو! وہ اچھی طرح دیکھ رہا ہے جو تم کر رہے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

بے شک جو لوگ ہماری آیات میں کجی تلاش کرتے ہیں وہ ہم سے چھپے ہوئے نہیں ہیں ، کیا بھلا جس کو آگ ( جہنم ) میں ڈالا جائے گا وہ بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن ( جہنم سے ) امن پانے والا آئے گا ، تم لوگ جو چاہو کرو ، بے شک وہ تمہارے کاموں کو خوب دیکھ رہا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ہماری آیتوں میں کجراہی کرتے ہیں وہ ہم سے پوشیدہ نہیں ہیں، بھلا جو شخص دوزخ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن وامان سے آئے ؟ تو خیر جو چاہو سو کرلو۔ جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ جو لوگ ہماری آیتوں میں کجروی اختیار کرتے ہیں وہ ہم سے کچھ چھپے ہوئے نہیں ہیں تو کیا جس کو پھینک دیا جائے گا (دوزخ کی دہکتی بھڑکتی) اس ہولناک آگ میں وہ بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے روز آئے گا امن (وامان) کے ساتھ ؟ (اب تمہاری مرضی) جو چاہو عمل کرو (پر یہ یاد رہے کہ) وہ یقینا دیکھ رہا ہے تمہارے ان تمام عملوں کو جو تم لوگ کر رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ ہماری آیات سے غلط مفہوم لیتے ہیں وہ ہم سے پوشیدہ نہیں ہیں بھلاوہ شخص جو جہنم میں ڈالاجائے گاوہ بہتر ہے یاوہ جو قیامت کے دن امن وامان سے آئیگا ؟ تم جو چاہتے ہو کرو ، جو تم کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو ہماری آیتوں میں ٹیڑھے چلتے ہیں ( ف۹۱ ) ہم سے چھپے نہیں ( ف۹۲ ) تو کیا جو آگ میں ڈالا جائے گا ( ف۹۳ ) وہ بھلا ، یا جو قیامت میں امان سے آئے گا ( ف۹٤ ) جو جی میں آئے کرو بیشک وہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

بے شک جو لوگ ہماری آیتوں ( کے معنی ) میں صحیح راہ سے انحراف کرتے ہیں وہ ہم پر پوشیدہ نہیں ہیں ، بھلا جو شخص آتشِ دوزخ میں جھونک دیا جائے ( وہ ) بہتر ہے یا وہ شخص جو قیامت کے دن ( عذاب سے ) محفوظ و مامون ہو کر آئے ، تم جو چاہو کرو ، بے شک جو کام تم کرتے ہو وہ خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک وہ لوگ جو ہماری آیتوں میں کجروی کرتے ہیں ( اور انہیں الٹے معنی پہناتے ہیں ) وہ ہم پر پوشیدہ نہیں ہیں بھلا وہ شخص جو دوزخ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن و اطمینان کے ساتھ آئے؟ تم جو چاہو کرو جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who pervert the Truth in Our Signs are not hidden from Us. Which is better?- he that is cast into the Fire, or he that comes safe through, on the Day of Judgment? Do what ye will: verily He seeth (clearly) all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who deviate from Our revelations are not hidden from Us. Is the one who will be thrown into hell fire better than the one who will be brought safely into the presence of God on the Day of Judgment? Act as you wish; God is Well-Aware of whatever you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who Yulhiduna Fi Our Ayat are not hidden from Us. Is he who is cast into the Fire better or he who comes secure on the Day of Resurrection Do what you will. Verily, He is All-Seer of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely they who deviate from the right way concerning Our communications are not hidden from Us. What! is he then who is cast into the fire better, or he who comes safe on the day of resurrection? Do what you like, surely He sees what you do.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who distort Our revelations are not hid from Us. Is he who is hurled into the Fire better, or he who cometh secure on the Day of Resurrection? Do what ye will. Lo! He is Seer of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग हमारी आयतों में कुटिलता की नीति अपनाते हैं वे हम से छिपे हुए नहीं हैं, तो क्या जो व्यक्ति आग में डाला जाए वह अच्छा है या वह जो क़ियामत के दिन निश्चिन्त होकर आएगा? जो चाहो कर लो, तुम जो कुछ करते हो वह तो उसे देख ही रहा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ جو لوگ ہماری آیتوں میں کجروی کرتے ہیں وہ لوگ ہم پر مخفی نہیں ہیں (3) سو بھلا جو شخص نار میں ڈالا جاوے وہ اچھا ہے یا وہ شخص جو قیامت کے روز امن وامان کے ساتھ (جنت میں) آئے جو جی چاہے کرلو وہ تمہارا سب کیا ہوا دیکھ رہا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ ہماری آیات کے ساتھ کج روی کرتے ہیں وہ ہم سے پوشیدہ نہیں، کیا وہ شخص بہتر ہے جو آگ میں جھونکا جائے گا یا وہ بہتر ہے جو قیامت کے دن پرسکون حاضر ہوگا تم جو چاہو اختیار کرو۔ تمہاری حرکات کو اللہ خوب دیکھ رہا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ہماری آیات کو الٹے معنی پہناتے ہیں وہ ہم سے کچھ چھپے ہوئے نہیں ہیں۔ خود ہی سوچ لو کہ آیا وہ شخص بہتر ہے جو آگ میں جھونکا جانے والا ہے یا وہ جو قیامت کے روز امن کی حالت میں حاضر ہوگا ؟ کرتے رہو جو کچھ تم چاہو ، تمہاری ساری حرکتوں کو اللہ دیکھ رہا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ ہماری آیتوں میں کجروی اختیار کرتے ہیں وہ ہم پر پوشیدہ نہیں ہیں، کیا جو شخص آگ میں ڈالا جائے گا وہ بہتر ہے یا وہ شخص جو قیامت کے دن امن کی حالت میں آئے گا، تم کرلو جو چاہو بیشک وہ تمہارے کاموں کو دیکھنے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ ٹیڑھے چلتے ہیں ہماری باتوں میں وہ ہم سے چھپے ہوئے نہیں بھلا ایک جو پڑتا ہے آگ میں وہ بہتر یا ایک جو آئے گا امن سے دن قیامت کے کیے جاؤ جو چاہو بیشک جو تم کرتے ہو وہ دیکھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلا شبہ جو لوگ ہماری آیتوں میں کج روی اختیار کرتے ہیں وہ لوگ ہم سے چھپے ہوئے نہیں ہیں بھلا ایک شخص جو آگ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا وہ شخص جو قیامت کے دن بےخوف ومامون ہوکر آئے تم جو چاہو کئے جائو بیشک تم جو کچھ کررہے ہو سب کو خدا دیکھ رہا ہے۔