Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 43

سورة حم السجدہ

مَا یُقَالُ لَکَ اِلَّا مَا قَدۡ قِیۡلَ لِلرُّسُلِ مِنۡ قَبۡلِکَ ؕ اِنَّ رَبَّکَ لَذُوۡ مَغۡفِرَۃٍ وَّ ذُوۡ عِقَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿۴۳﴾

Nothing is said to you, [O Muhammad], except what was already said to the messengers before you. Indeed, your Lord is a possessor of forgiveness and a possessor of painful penalty.

آپ سے وہی کہا جاتا ہے جو آپ سے پہلے کے رسولوں سے بھی کہا گیا ہے یقیناً آپ کا رب معافی والا اور دردناک عذاب والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
یُقَالُ
کہا جاتا
لَکَ
آپ سے
اِلَّا
مگر
مَا
وہ جو
قَدۡ
تحقیق
قِیۡلَ
کہا گیا
لِلرُّسُلِ
رسولوں سے
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
اِنَّ
بےشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
لَذُوۡ مَغۡفِرَۃٍ
البتہ بخشش والا ہے
وَّذُوۡعِقَابٍ
اور سزا دینے والا ہے
اَلِیۡمٍ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
نہیں
یُقَالُ
کہاجائے گا
لَکَ
آپ کو
اِلَّا
مگر
مَا
جو
قَدۡ
یقینا ً
قِیۡلَ
کہاجاتاتھا
لِلرُّسُلِ
رسولوں کو
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
اِنَّ
یقیناً
رَبَّکَ
تمہارارب
لَذُوۡ مَغۡفِرَۃٍ
یقیناًبڑی بخشش والا
وَّذُوۡعِقَابٍ اَلِیۡمٍ
اوربہت دردناک عذاب والاہے
Translated by

Juna Garhi

Nothing is said to you, [O Muhammad], except what was already said to the messengers before you. Indeed, your Lord is a possessor of forgiveness and a possessor of painful penalty.

آپ سے وہی کہا جاتا ہے جو آپ سے پہلے کے رسولوں سے بھی کہا گیا ہے یقیناً آپ کا رب معافی والا اور دردناک عذاب والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ سے بھی وہی کچھ کہا جارہا ہے جو آپ سے پہلے رسولوں کو کہا جا چکا ہے۔ بلاشبہ آپ کا پروردگار معاف کردینے والا بھی ہے۔ اور دردناک عذاب دینے والا بھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کونہیں کہا جائے گامگروہی جو آپ سے پہلے رسولوں کو کہا جاتا تھا، یقیناتمہارارب بڑی بخشش والا،اوربہت دردناک عذاب والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Nothing is being said to you but what has been said to the messengers before you. Your Lord is certainly the lord of forgiveness and the lord of painful punishment.

تجھے وہی کہتے ہیں جو کہہ چکے ہیں سب رسولوں سے تجھ سے پہلے تیرے رب کے یہاں معافی بھی ہے اور سزا بھی ہے درد ناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) نہیں کہا جاتا آپ سے مگر وہی کچھ جو آپ سے پہلے رسولوں سے کہا گیا تھا یقینا آپ کا رب مغفرت والا بھی ہے اور دردناک سزا دینے والا بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), nothing is said to you but what was already said to the Messengers before you. Surely your Lord is the Lord of forgiveness and the Lord of grievous chastisement.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم سے جو کچھ کہا جا رہا ہے اس میں کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے جو تم سے پہلے گزرے ہوئے رسولوں سے نہ کہی جاچکی ہو ۔ بے شک تمہارا رب بڑا درگزر کرنے والا ہے 53 ، اور اس کے ساتھ بڑی درد ناک سزا دینے والا بھی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ) تم سے جو باتیں کہی جا رہی ہیں ، وہ وہی ہیں جو تم سے پہلے پیغمبروں سے کہی گئی تھیں ، یقین رکھو تمہارا پروردگار مغفرت کرنے والا بھی ہے ، اور دردناک سزا دینے والا بھی

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر تجھ سے وہی کہا جاتا ہے جو تجھ سے پہلے (اگلے) پیغمبروں سے کہا جا چکا ہے 2 بیشک تیرا مالک بخشنے والا بھی ہے اور (اس کے ساتھ ہی تکلیف کا عذاب دینے والا بھی ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ کو وہی باتیں کہی جاتی ہیں جو آپ سے پہلے پیغمبروں کو کہی گئی ہیں۔ بیشک آپ کا پروردگار بڑی بخشش والا اور درد ناک سزا دینے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ سے یہ کفار ( مشرکین) جو کچھ کہہ رہے ہیں ان میں سے ایک بات بھی ایسی نہیں ہے جو آپ سے پہلے آنے والے پیغمبروں سے نہ کہی گئی ہو۔ ( پھر بھی) بیشک آپ کا رب بہت معاف کرنے والا ہے لیکن جب وہ ( کسی فریاد یا قوم کو پکڑنے پر آجاتا ہے تو پھر ) وہ سخت سزا دینے والا بھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم سے وہی باتیں کہیں جاتی ہیں جو تم سے پہلے اور پیغمبروں سے کہی گئی تھیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بخش دینے والا بھی اور عذاب الیم دینے والا بھی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Naught is said Unto thee save that which was said Unto the apostles afore thee. Verily thy Lord is Owner of forgiveness and Owner of afflictive chastisement.

آپ کے لئے تو وہی باتیں کہی جاتی ہیں جو آپ سے قبل رسولوں کے لئے جاچکی ہیں ۔ بیشک آپ کا پروردگار بڑا مغفرت والا ہے اور دردناک سزا دینے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہیں وہی باتیں کہی جارہی ہیں ، جو تم سے پہلے آنے والے رسولوں کو کہی جاچکی ہیں ۔ بیشک تمہارا رب بڑی مغفرت والا بھی ہے اور دردناک عذاب دینے والا بھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) آپ سے جو باتیں کہی جارہی ہیں وہ وہی ہیں جو تحقیق آپ سے پہلے رسولوں سے ( بھی ) کہی گئیں ، بے شک آپ کا رب بخشنے والا ( بھی ہے ) اور دردناک سزا دینے والا ( بھی ) ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم سے وہی باتیں کہی جاتی ہیں جو تم سے پہلے اور پیغمبروں سے کہی گئی تھیں۔ بیشک تمہارا رب بخش دینے والا بھی ہے اور عذاب الیم دینے والا بھی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آپ کو (اے پیغمبر ! ) نہیں کہا جا رہا مگر وہی کچھ جو کہ آپ سے پہلے دوسرے رسولوں کو کہا گیا ہے بلاشبہ آپ کا رب بڑا ہی درگزر کرنے والا بھی ہے اور وہ بڑا ہی دردناک عذاب دینے والا بھی ہے

Translated by

Noor ul Amin

آپ سے بھی وہی کہا جارہا ہےجو آپ سے پہلے رسولوں کو کہاجاچکا ہے بلاشبہ آپکارب معاف کردینے والا بھی ہے اور دردناک عذاب دینے والابھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم سے نہ فرمایا جائے ( ف۹۸ ) مگر وہی جو تم سے اگلے رسولوں کو فرمایا ، کہ بیشک تمہارا رب بخشش والا ( ف۹۹ ) اور دردناک عذاب والا ہے ( ف۱۰۰ ) ( ٤

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) جو آپ سے کہی جاتی ہیں ( یہ ) وہی باتیں ہیں جو آپ سے پہلے رسولوں سے کہی جا چکی ہیں ، بے شک آپ کا رب ضرور معافی والا ( بھی ) ہے اور درد ناک سزا دینے والا ( بھی ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ سے وہی کچھ کہا جا رہا ہے جو آپ سے پہلے گزرے ہوئے رسولوں ( ع ) سے کہا گیا ہے بیشک آپ کا پروردگار بڑا بخشش والا بھی ہے اور بڑے دردناک عذاب والا بھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nothing is said to thee that was not said to the messengers before thee: that thy lord has at his Command (all) forgiveness as well as a most Grievous Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

Nothing has been said to you which was not said to the Messengers who lived before you. Your Lord is certainly All-forgiving, but stern in His retribution.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nothing is said to you except what was said to the Messengers before you. Verily, your Lord is the Possessor of forgiveness, and (also) the Possessor of painful punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Naught is said to you but what was said indeed to the apostles before you; surely your Lord is the Lord of forgiveness and the Lord of painful retribution.

Translated by

William Pickthall

Naught is said unto thee (Muhammad) save what was said unto the messengers before thee. Lo! thy Lord is owner of forgiveness, and owner (also) of dire punishment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हें बस वही कहा जा रहा है, जो उन रसूलों को कहा जा चुका है, जो तुम से पहले गुज़र चुके हैं। निस्संदेह तुम्हारा रब बड़ा क्षमाशील है और दुखद दंड देने वाला भी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کو وہی باتیں (تکذیب و ایذا کی) کہی جاتی ہیں جو آپ سے پہلے رسولوں کو کہی گئی ہیں آپ کا رب بڑی مغفرت والا اور درناک سزا دینے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی آپ کو جو باتیں کہی جا رہی ہیں یہی باتیں آپ سے پہلے رسولوں کو کہی جا چکی ہیں، بیشک آپ کا رب بہت درگزر کرنے والا، اور بڑی سخت سزادینے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، تم کو جو کچھ کہا جا رہا ہے ، اس میں کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے جو تم سے پہلے گزرے ہوئے رسولوں کو نہ کہی جا چکی ہو۔ بیشک تمہارے رب بڑا درگزر کرنے والا ہے ، اور اس کے ساتھ بڑی دردناک سزا دینے والا بھی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ سے نہیں کہا جاتا مگر وہی جو آپ سے پہلے رسولوں کے لیے کہا گیا بلاشبہ آپ کا رب مغفرت والا ہے اور درد ناک عذاب دینے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تجھے وہی کہتے ہیں جو کہہ چکے ہیں سب رسولوں سے تجھ سے پہلے تیرے رب کے یہاں معافی بھی ہے اور سزا بھی ہے دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ کی شان میں بھی وہی باتیں کہی جارہی ہیں جو ان سب رسولوں سے کہی جاچکی ہیں جو آپ سے پہلے تھے۔ بیشک آپ کا رب بڑی مغفرت کرنے والا اور بڑی درد ناک سزا دینے والا ہے۔