Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 10

سورة الشورى

وَ مَا اخۡتَلَفۡتُمۡ فِیۡہِ مِنۡ شَیۡءٍ فَحُکۡمُہٗۤ اِلَی اللّٰہِ ؕ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبِّیۡ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ ٭ۖ وَ اِلَیۡہِ اُنِیۡبُ ﴿۱۰﴾

And in anything over which you disagree - its ruling is [to be referred] to Allah . [Say], "That is Allah , my Lord; upon Him I have relied, and to Him I turn back."

اور جس جس چیز میں تمہارا اختلاف ہو اس کا فیصلہ اللہ تعالٰی ہی کی طرف ہے ، یہی اللہ میرا رب ہے جس پر میں نے بھروسہ کر رکھا ہے اور جس کی طرف میں جھکتا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور جو بھی
اخۡتَلَفۡتُمۡ
اختلاف کیا تم نے
فِیۡہِ
اس میں
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی چیز سے
فَحُکۡمُہٗۤ
تو فیصلہ اس کا
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے ہے
ذٰلِکُمُ
یہ ہے
اللّٰہُ
اللہ
رَبِّیۡ
رب میرا
عَلَیۡہِ
اسی پر
تَوَکَّلۡتُ
توکل کیا میں نے
وَاِلَیۡہِ
اور اسی کی طرف
اُنِیۡبُ
میں رجوع کرتا ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اورجو
اخۡتَلَفۡتُمۡ
اختلاف کروتم
فِیۡہِ
اس میں
مِنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
فَحُکۡمُہٗۤ
توفیصلہ اُس کا
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ ہی کے سپردہے
ذٰلِکُمُ
وہی ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
رَبِّیۡ
میرارب
عَلَیۡہِ
اس پر
تَوَکَّلۡتُ
میں نے بھروسہ کیا
وَاِلَیۡہِ
اوراس کی طرف
اُنِیۡبُ
میں رجوع کرتاہوں
Translated by

Juna Garhi

And in anything over which you disagree - its ruling is [to be referred] to Allah . [Say], "That is Allah , my Lord; upon Him I have relied, and to Him I turn back."

اور جس جس چیز میں تمہارا اختلاف ہو اس کا فیصلہ اللہ تعالٰی ہی کی طرف ہے ، یہی اللہ میرا رب ہے جس پر میں نے بھروسہ کر رکھا ہے اور جس کی طرف میں جھکتا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس بات میں بھی تم اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے۔ وہی اللہ میرا پروردگار ہے میں اسی پر بھروسہ کرچکا اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جس کسی بات میں تم کچھ بھی اختلاف کرو تو اس کا فیصلہ اﷲ تعالیٰ ہی کے سپردہے ، وہی اﷲ تعالیٰ میرارب ہے اُسی پرمیں نے بھروسہ کیااور اُسی کی طرف میں رجوع کرتاہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (Say 0 prophet to your opponents,) |"Whatever dispute you have in any matter, its judgment lies with Allah. That One is Allah, the Lord of mine; in Him alone I have placed my trust, and to Him alone I turn (in every matter).|"

اور جس بات میں جھگڑا کرتے ہو تم لوگ کوئی چیز ہو اس کا فیصلہ ہے اللہ کے حوالے وہ اللہ ہے رب میرا اسی پر ہے مجھ کو بھروسہ اور اسی کی طرف میری رجوع ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس بات میں بھی تم اختلاف کرو تو اس کا فیصلہ اللہ ہی کی طرف ہے۔ } وہ ہے اللہ میرا رب اسی پر میں نے ّتوکل کیا ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The judgement on whatever you differ rests with Allah. Such is Allah, my Lord; in Him I have put all my trust and to Him I always turn in devotion.

تمہارے 13 درمیان جس معاملہ میں بھی اختلاف ہو ، اس کا فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے 14 ۔ وہی اللہ میرا 15 رب ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ، اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں 16

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم جس بات میں بھی اختلاف کرتے ہو ، اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہے ، لوگو ! وہی اللہ ہے جو میرا پروردگار ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے ، اور اسی سے میں لو لگاتا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس بات میں تم اختلاف کرو تو اس کا (خیر) فیصلہ اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے 3 (لوگو) یہی تو اللہ ہے میرا مالک 4 اسی پر میرا بھروسا ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم جس بات میں کچھ اختلاف کرتے ہو تو اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہے۔ یہی اللہ میرا پروردگار ہے ، میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جو لوگ آپ سے اختلاف رکھتے ہیں ان سے کہہ دیجئے کہ) تم جس چیز میں اختلاف رکھتے ہو اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہے۔ وہی اللہ تو میرا رب ہے۔ میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور ( ہر بات میں) اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم جس بات میں اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ خدا کی طرف (سے ہوگا) یہی خدا میرا پروردگار ہے میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whatsoever it be wherein ye differ the decision thereof is with Allah; such is Allah, my Lord: in Him put my trust and Unto Him I turn in penitenance.

اور جس چیز میں تم اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہے ۔ یہی اللہ میرا مددگار ہے میں اسی پر توکل رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس کسی چیز میں بھی تم نے اختلاف کیا ہے تو اس کا فیصلہ اللہ کے حوالہ ہے ۔ وہی میرا رب ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم لوگ جس چیز میں بھی اختلاف کرتے ہو تو اس کا حکم تو اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس ہے ، یہی الہ ( تعالیٰ ) میرا رب ہے ، اسی پر میں نے بھروسا کیا اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم جس بات میں اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ اللہ کی طرف سے ہوگا ‘ یہی اللہ میرا پروردگار ہے میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کو یہ بھی بتادو کہ) جس چیز کے بارے میں بھی تمہارے درمیان اختلاف واقع ہوجائے تو اس کا فیصلہ کرنا اللہ ہی کا کام ہے یہ ہے اللہ میرا رب میں نے اسی پر بھروسہ کر رکھا ہے اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

Translated by

Noor ul Amin

اور تم جس چیز میں بھی اختلاف کرواس کافیصلہ اللہ کی طرف ہی لوٹانا ہے وہی اللہ میرارب ہے میں اسی پر بھروسہ کرچکا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم جس بات میں ( ف۱۵ ) اختلاف کرو تو اس کا فیصلہ اللہ کے سپرد ہے ( ف۱٦ ) یہ ہے اللہ میرا رب میں نے اس پر بھروسہ کیا ، اور میں اس کی طرف رجوع لاتا ہوں ( ف۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم جس اَمر میں اختلاف کرتے ہو تو اُس کا فیصلہ اللہ ہی کی طرف ( سے ) ہوگا ، یہی اللہ میرا رب ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور جس چیز کے بارے میں تمہارے درمیان اختلاف پیدا ہو تو اس کا فیصلہ اللہ کے حوالے ہے ۔ یہی اللہ میرا پروردگار ہے جس پرمیں توکل کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whatever it be wherein ye differ, the decision thereof is with Allah: such is Allah my Lord: In Him I trust, and to Him I turn.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever differences you may have about the Quran, the final decision rests with God. In Him do I trust and to Him do I turn in repentance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And in whatsoever you differ, the decision thereof is with Allah. Such is Allah, my Lord in Whom I put my trust, and to Him I turn in repentance.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And in whatever thing you disagree, the judgment thereof is (in) Allah's (hand); that is Allah, my Lord, on Him do I rely and to Him do I turn time after time.

Translated by

William Pickthall

And in whatsoever ye differ, the verdict therein belongeth to Allah. Such is my Lord, in Whom I put my trust, and unto Whom I turn.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(रसूल ने कहा,) "जिस चीज़ में तुम ने विभेद किया है उस का फ़ैसला तो अल्लाह के हवाले है। वही अल्लाह मेरा रब है। उसी पर मैंने भरोसा किया है, और उसी की ओर में रुजू करता हूँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس جس بات میں تم (اہل حق سے) اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہے یہ اللہ میرا رب ہے میں اسی پر توکل رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہارے درمیان جو بھی اختلاف ہے اس کا فیصلہ اللہ ہی کرے گا، وہی ” اللہ “ میرا رب ہے اسی پر میں بھروسہ کرتا اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارے درمیان جس معاملہ میں بھی اختلاف ہو ، اس کا فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے وہی اللہ میرا رب ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ، اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس کسی چیز میں تم اختلاف کرو تو اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہے، وہ اللہ میرا رب ہے میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف رجوع ہوتا ہوں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس بات میں جھگڑا کرتے ہو تم لوگ کوئی چیز ہو اس کا فیصلہ ہے اللہ کے حوالے وہ اللہ ہے رب میرا اسی پر ہے مجھ کو بھروسہ اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو آپ سے اختلاف کرتے ہیں ان سے کہہ دیجئے کہ جس جس بات میں تم اختلاف کرتے ہو تو اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہے اللہ میرا رب ہے میں نے اسی پر بھروسہ کررکھا ہے۔