Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 12

سورة الشورى

لَہٗ مَقَالِیۡدُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یَقۡدِرُ ؕ اِنَّہٗ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۱۲﴾

To Him belong the keys of the heavens and the earth. He extends provision for whom He wills and restricts [it]. Indeed He is, of all things, Knowing.

آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی ہیں جس کی چاہے روزی کشادہ کردے اور تنگ کردے ، یقیناً وہ ہرچیز کو جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَہٗ
اسی کے لیے ہیں
مَقَالِیۡدُ
کنجیاں
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
یَبۡسُطُ
وہ پھیلاتا ہے
الرِّزۡقَ
رزق
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَقۡدِرُ
اور وہ تنگ کر دیتا ہے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَہٗ
اس کے پاس
مَقَالِیۡدُ
کنجیاں ہیں
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اورزمین کی
یَبۡسُطُ
وہ کشادہ کرتاہے
الرِّزۡقَ
رزق
لِمَنۡ
جس کا
یَّشَآءُ
وہ چاہتاہے
وَیَقۡدِرُ
اوروہ تنگ کردیتاہے
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیزکا
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والاہے
Translated by

Juna Garhi

To Him belong the keys of the heavens and the earth. He extends provision for whom He wills and restricts [it]. Indeed He is, of all things, Knowing.

آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی ہیں جس کی چاہے روزی کشادہ کردے اور تنگ کردے ، یقیناً وہ ہرچیز کو جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمانوں اور زمین کی چابیاں اسی کے پاس ہیں ۔ وہ جس کے لئے چاہتا ہے زرق کشادہ کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے کم کردیتا ہے۔ بلاشبہ وہ سب کچھ جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں،وہ جس کا چاہتاہے رزق کشادہ کرتا ہے اوروہی تنگ بھی کر دیتا ہے ۔یقیناوہ ہرچیزکو خوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

To Him belong the keys of the heavens and the earth. He extends provision for whomsoever He wills and straitens (it for whomsoever He wills). Surely He is All-Knowing in respect of everything.

اسی کے پاس ہیں کنجیاں آسمانوں کی اور زمین کی پھیلا دیتا ہے روزی جس کے واسطے چاہے اور ماپ کردیتا ہے وہ ہر چیز کی خبر رکھتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اسی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کی تمام کنجیاں۔ وہ کشادہ کردیتا ہے رزق جس کے لیے چاہتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) ناپ تول کردیتا ہے۔ یقینا وہ ہرچیز کا جاننے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

His are the keys of the heavens and the earth. He enlarges and straitens the sustenance of whomsoever He pleases. Surely He has knowledge of everything.

آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں ، جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے ، اسے ہر چیز کا علم ہے 19 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آسمانوں اور زمین کی ساری کنجیاں اسی کے قبضے میں ہیں ، وہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق میں وسعت اور تنگی کرتا ہے ، یقینا وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آسمان اور زمین کے خزانے (یا انکی کنجیاں) اسی کے پاس ہیں وہ جس کو چاہتا ہے فراغت کے ساتھ روزی دیتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے اس کی روزی تنگ کرتا ہے بیشک وہ سب کچھ جانتا ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اسی کے اختیار میں ہیں کنجیاں آسمانوں اور زمین کی جس کو چاہے زیادہ روزی عطا کرے اور (جس کو چاہے) کم کردے۔ بیشک وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آسمانوں اور زمین کی ساری کنجیاں اس کے اختیار میں ہیں ۔ وہ جس کا چاہتا ہے رزق بڑھا دیتا ہے اور ( جس کا رزق چاہتا ہے) گھٹا دیتا ہے۔ بیشک وہی ہر بات کی پوری طرح خبر رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں۔ وہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کردیتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

His are the keys of the heavens and the earth. He expandeth provision for whomsoever He will and stinteth. Verily; He is of everything the Knower.

اسی کے اختیار میں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں وہ جسے چاہے زیادہ روزی دیتا ہے اور (جسے چاہے) کم دیتا ہے بیشک وہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی کے قبضۂ قدرت میں ہیں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ۔ وہ کشادہ کرتا ہے رزق جس کیلئے چاہتا ہے اور ( جس کیلئے چاہتا ہے ) تنگ کردیتا ہے ۔ بیشک وہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آسمانوں اور زمی کی چابیاں اسی کے پاس ہیں ، جس کے لیے چاہتا ہے روزی کشادہ کردیتا ہے اور جس پر چاہے تنگ کردیتا ہے ، بلاشبہ وہ ہرچیز کا جاننے واالا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق فراخ کردیتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے۔ بیشک وہ ہر چیز سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی کے پاس ہیں کنجیاں آسمانوں اور زمین (کے تمام خزانوں) کی وہ روزی کشادہ فرماتا ہے جس کے لئے چاہتا ہے اور جس کو چاہتا ہے (حساب کی اور) نپی تلی دیتا ہے بیشک وہ ہر چیز کو پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین کی چابیاں اسی کے پاس ہیں وہ جس کے لئے چاہےرزق وسیع کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہےکم کردیتا ہے بلاشبہ وہ سب کچھ جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اسی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ( ف۲۰ ) روزی وسیع کرتا ہے جس کے لیے چاہے اور تنگ فرماتا ہے ( ف۲۱ ) بیشک وہ سب کچھ جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی آسمانوں اور زمین کی کُنجیوں کا مالک ہے ( یعنی جس کے لئے وہ چاہے خزانے کھول دیتا ہے ) وہ جس کے لئے چاہتا ہے رِزق و عطا کشادہ فرما دیتا ہے اور ( جس کے لئے چاہتا ہے ) تنگ کر دیتا ہے ۔ بیشک وہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آسمانوں اور زمین ( کے خزانوں ) کی کنجیاں اسی کے قبضۂ قدرت میں ہیں جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور ( جس کا چاہتا ہے ) تنگ کرتا ہے ۔ بےشک وہ ہر چیز کا بڑا جا ننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Him belong the keys of the heavens and the earth: He enlarges and restricts. The Sustenance to whom He will: for He knows full well all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

In His hands are the keys of the heavens and the earth. He increases and determines the sustenance of whomever He wants. He has the knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

To Him belong the keys of the heavens and the earth. He enlarges provision for whom He wills, and straitens. Verily, He is the All-Knower of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

His are the treasures of the heavens and the earth; He makes ample and straitens the means of subsistence for whom He pleases; surely He is Cognizant of all things.

Translated by

William Pickthall

His are the keys of the heavens and the earth. He enlargeth providence for whom He will and straiteneth (it for whom He will). Lo! He is Knower of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आकाशों और धरती की कुंजियाँ उसी के पास हैं। वह जिस के लिए चाहता है रोज़ी कुशादा कर देता है और जिस के लिए चाहता है नपी-तुली कर देता है। निस्संदेह उसे हर चीज़ का ज्ञान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اسی کے اختیار میں ہیں کنجیاں آسمان اور زمین کی (7) جس کو چاہے زیادہ روزی دیتا ہے اور جس کو (چاہے) کم دیتا ہے بیشک وہ ہر چیز کا پورا جاننے والا ہے۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے اسے ہر چیز کا علم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آسمان اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں ، جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے ، اسے ہر چیز کا علم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اسی کے اختیار میں ہیں آسمانوں کی اور زمین کی کنجیاں، وہ رزق بڑھا دیتا ہے جس کے لیے چاہے اور کم کردیتا ہے بیشک وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اسی کے پاس ہیں کنجیاں آسمانوں کی اور زمین کی پھیلا دیتا ہے روزی جس کے واسطے چاہے اور ناپ کردیتا ہے وہ ہر چیز کی خبر رکھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آسمانوں کی اور زمین کی کنجیاں سب اسی کے اختیار میں ہیں جس کی روزی چاہتا ہے فراغ کردیتا ہے اور جسی کی روزی چاہتا ہے کم کردیتا ہے بیشک وہ ہر چیز سے پوری طرح واقف ہے۔