Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 15

سورة الشورى

فَلِذٰلِکَ فَادۡعُ ۚ وَ اسۡتَقِمۡ کَمَاۤ اُمِرۡتَ ۚ وَ لَا تَتَّبِعۡ اَہۡوَآءَہُمۡ ۚ وَ قُلۡ اٰمَنۡتُ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ مِنۡ کِتٰبٍ ۚ وَ اُمِرۡتُ لِاَعۡدِلَ بَیۡنَکُمۡ ؕ اَللّٰہُ رَبُّنَا وَ رَبُّکُمۡ ؕ لَنَاۤ اَعۡمَالُنَا وَ لَکُمۡ اَعۡمَالُکُمۡ ؕ لَا حُجَّۃَ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَکُمۡ ؕ اَللّٰہُ یَجۡمَعُ بَیۡنَنَا ۚ وَ اِلَیۡہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿ؕ۱۵﴾

So to that [religion of Allah ] invite, [O Muhammad], and remain on a right course as you are commanded and do not follow their inclinations but say, "I have believed in what Allah has revealed of the Qur'an, and I have been commanded to do justice among you. Allah is our Lord and your Lord. For us are our deeds, and for you your deeds. There is no [need for] argument between us and you. Allah will bring us together, and to Him is the [final] destination."

پس آپ لوگوں کو اسی طرف بلاتے رہیں اور جو کچھ آپ سے کہا گیا ہے اس پر مضبوطی سے جم جائیں اور ان کی خواہشوں پر نہ چلیں اور کہہ دیں کہ اللہ تعالٰی نے جتنی کتابیں نازل فرمائی ہیں میرا ان پر ایمان ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ تم میں انصاف کرتا رہوں ہمارا اور تم سب کا پروردگار اللہ ہی ہے ہمارے اعمال ہمارے لئے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیئے ہیں ہم تم میں کوئی کٹ حجتی نہیں اللہ تعالٰی ہم ( سب ) کو جمع کرے گا اور اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلِذٰلِکَ
تو اسی(دین)کے لیے
فَادۡعُ
پس دعوت دیجیے
وَاسۡتَقِمۡ
اور قائم رہیے
کَمَاۤ
جیسا کہ
اُمِرۡتَ
حکم دیئے گئے آپ
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعۡ
آپ پیروی کیجیے
اَہۡوَآءَہُمۡ
ان کی خواہشات کی
وَقُلۡ
اور کہہ دیجیے
اٰمَنۡتُ
ایمان لایا میں
بِمَاۤ
اس پر جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنۡ کِتٰبٍ
کتاب سے
وَاُمِرۡتُ
اور حکم دیا گیا مجھے
لِاَعۡدِلَ
کہ میں عدل کروں
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
اَللّٰہُ
اللہ ہی
رَبُّنَا
رب ہے ہمارا
وَرَبُّکُمۡ
اور رب تمہارا
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَعۡمَالُنَا
اعمال ہمارے
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
اَعۡمَالُکُمۡ
اعمال تمہارے
لَاحُجَّۃَ
نہیں کوئی جھگڑا
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
وَبَیۡنَکُمۡ
اور درمیان تمہارے
اَللّٰہُ
اللہ
یَجۡمَعُ
وہ جمع کر دے گا
بَیۡنَنَا
ہمیں آپس میں
وَاِلَیۡہِ
اور طرف اسی کے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلِذٰلِکَ
چنانچہ اسی کی طرف
فَادۡعُ
آپ دعوت دیں
وَاسۡتَقِمۡ
اورآپ مضبوطی سے قائم رہیں
کَمَاۤ
جیسے
اُمِرۡتَ
آپ کوحکم دیاگیا
وَلَا
اورنہ
تَتَّبِعۡ
آپ پیروی کریں
اَہۡوَآءَہُمۡ
اُن کی خواہشات کی
وَقُلۡ
اورآپ کہہ دیں
اٰمَنۡتُ
میں ایمان لایا
بِمَاۤ
ساتھ اُس کے جو
اَنۡزَلَ
نازل کی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنۡ کِتٰبٍ
کتاب سے
وَاُمِرۡتُ
اورمجھے حکم دیاگیاہے
لِاَعۡدِلَ
کہ میں انصاف کروں
بَیۡنَکُمۡ
تمہارے درمیان
اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
رَبُّنَا
ہمارارب ہے
وَرَبُّکُمۡ
اورتمہارارب بھی
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَعۡمَالُنَا
ہمارے اعمال ہیں
وَلَکُمۡ
اورتمہارے لیے
اَعۡمَالُکُمۡ
تمہارے اعمال
لَاحُجَّۃَ
نہیں کوئی جھگڑا
بَیۡنَنَا
ہمارے درمیان
وَبَیۡنَکُمۡ
اورتمہارے درمیان
اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یَجۡمَعُ
جمع کرےگا
بَیۡنَنَا
ہمیں آپس میں
وَاِلَیۡہِ
اوراُسی کی طرف
الۡمَصِیۡرُ
سب کوپلٹناہے
Translated by

Juna Garhi

So to that [religion of Allah ] invite, [O Muhammad], and remain on a right course as you are commanded and do not follow their inclinations but say, "I have believed in what Allah has revealed of the Qur'an, and I have been commanded to do justice among you. Allah is our Lord and your Lord. For us are our deeds, and for you your deeds. There is no [need for] argument between us and you. Allah will bring us together, and to Him is the [final] destination."

پس آپ لوگوں کو اسی طرف بلاتے رہیں اور جو کچھ آپ سے کہا گیا ہے اس پر مضبوطی سے جم جائیں اور ان کی خواہشوں پر نہ چلیں اور کہہ دیں کہ اللہ تعالٰی نے جتنی کتابیں نازل فرمائی ہیں میرا ان پر ایمان ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ تم میں انصاف کرتا رہوں ہمارا اور تم سب کا پروردگار اللہ ہی ہے ہمارے اعمال ہمارے لئے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیئے ہیں ہم تم میں کوئی کٹ حجتی نہیں اللہ تعالٰی ہم ( سب ) کو جمع کرے گا اور اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا آپ اسی دین کی دعوت دیجئے اور جو آپ کو حکم دیا گیا ہے اس پر ڈٹ جائیے۔ اور ان کی خواہشات پر نہ چلیے اور کہہ دیجئے کہ : میں اس کتاب پر ایمان لایا جو اللہ نے نازل کی ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کروں ۔ اللہ ہی ہمارا پروردگار ہے اور تمہارا بھی۔ ہمارے اعمال ہمارے لیے اور تمہارے اعمال تمہارے لیے ۔ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں۔ اللہ ہم سب کو (روز قیامت) جمع کر دے گا اور اسی کی طرف سب کو جانا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آپ اُسی کی طرف دعوت دیں اورمضبوطی سے قائم رہیں جیسے آپ کوحکم دیاگیا ہے اوراُن کی خواہشات کی پیروی نہ کریں اورآپ کہہ د یں کہ اﷲ تعالیٰ نے جو کتاب نازل کی میں اُس پر ایمان لایااورمجھے حکم دیاگیاہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کروں۔اﷲ تعالیٰ ہمارارب بھی ہے اور تمہارارب بھی ہے،ہمارے لیے ہمارے اعمال ہیں اورتمہارے لیے تمہارے اعمال ہیں۔ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں،اﷲ تعالیٰ ہمیں آپس میں جمع کرے گا اور اُسی کی طرف سب کوپلٹناہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, (0 prophet,) towards that (faith) invite (people), and be steadfast as you are commanded, and do not follow their desires, and say, |"I believe in whatever book Allah has sent down. And I have been ordered to do justice among you. Allah is our Lord and your Lord. For us are our deeds, and for you, your deeds. There is no argumentation between us and you. Allah will bring us together, and to Him is the final return.|"

سو تو اسی طرف بلا اور قائم رہ جیسا کہ فرما دیا ہے تجھ کو اور مت چل ان کی خواہشوں پر اور کہہ میں یقین لایا ہر کتاب پر جو اتاری اللہ نے اور مجھ کو حکم ہے کہ انصاف کروں تمہارے بیچ میں اللہ رب ہے ہمارا اور تمہارا ہم کو ملیں گے ہمارے کام اور تم کو تمہارے کام کچھ جھگڑا نہیں ہم میں اور تم میں اللہ اکٹھا کرے گا ہم سب کو اور اسی کی طرف پھرجانا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ اسی کی دعوت دیتے رہیے اور جمے رہیے جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کیجیے۔ اور آپ کہہ دیجیے کہ میں تو اس کتاب پر ایمان لایا ہوں جو اللہ نے نازل کی ہے۔ اور (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ) مجھے حکم ہوا کہ میں تمہارے درمیان عدل قائم کروں۔ اللہ ہمارا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے ہمارے لیے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لیے تمہارے اعمال ہیں۔ ہمارے درمیان کسی حجت بازی کی ضرورت نہیں اللہ ہمیں جمع کر دے گا۔ اور اسی کی طرف سب کو لوٹنا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(This being so, O Muhammad), call people to the same religion and be steadfast about it as you were commanded, and do not follow their desires, and say (to them): “I believe in the Book Allah has sent down. I have been commanded to establish justice among you. Allah is our Lord and your Lord. We have our deeds and you have your deeds. There is no contention between us and you. Allah will bring us all together. To Him all are destined to return.”

چونکہ یہ حالت پیدا ہو چکی ہے اس لیے اے محمد ، اب تم اسی دین کی طرف دعوت دو ، اور جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے اس پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہو جاؤ ، اور ان لوگوں کی خواہشات کا اتباع نہ کرو 26 ، اور ان سے کہہ دو کہ: اللہ نے جو کتاب بھی نازل کی ہے میں اس پر ایمان لایا 27 ۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کروں 28 ۔ اللہ ہی ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ۔ ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیے 29 ۔ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں 30 ۔ اللہ ایک روز ہم سب کو جمع کرے گا اور اسی کی طرف سب کو جانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ) تم اسی بات کی طرف لوگوں کو دعوت دیتے رہو اور جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے ، ( اسی دین پر ) جمے رہو ، اور ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلو ، اور کہہ دو کہ : میں تو اس کتاب پر ایمان لایا ہوں جو اللہ نے نازل کی ہے ، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کروں ۔ اللہ ہمارا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ۔ ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیے ۔ ہمارے اور تمہارے درمیان ( اب ) کوئی بحث نہیں ۔ اللہ ہم سب کو جمع کرے گا ، اور اسی کے پاس آخر سب کو لوٹنا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے پیغمبر اسی وجہ سے یا اسی طرف تو لوگوں کو بلاتا ہے اور تو خود بھی جس طرح تجھ کو حکم ہوا اللہ کی عبادت پر تمہارا اور ان یہود و نصاری کی خواہشوں پر مت چل 3 اور کہہ دے میں تو اللہ نے جتنی کتابیں اتاریں سب پر ایمان لایا اور مجھے یہ علم ہے کہ تمہارے آپ کے جھگڑوں میں انصاف کرو 4 اللہ بھی تمہارا مالک ہے ہمارا کیا ہمارے لئے اور تمہارا کیا تمہارے لئے ہم میں اور تم میں کوئی جھگڑا نہیں 5 ایک دن اللہ ہم کو تم کو دونوں کو اکٹھا کریگا یعنی قیامت کے دن اور اسی کی طرف آخر سب کو لوٹنا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو اس لئے آپ اسی (دین) کی طرف (لوگوں کو) بلاتے رہیے اور جس طرح آپ کو حکم ہوا ہے اس پر قائم رہیے۔ اور ان کی خواہشات پر نہ چلئے اور فرما دیجئے کہ اللہ نے جتنی کتابیں نازل فرمائی ہیں میں ان سب پر ایمان لاتا ہوں اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں تم میں انصاف کروں۔ اللہ ہی ہمارے اور تمہارے پروردگار ہیں۔ ہمارے اعمال ہمارے لئے اور تمہارے اعمال تمہارے لئے ، ہماری اور تمہاری کوئی بحث نہیں۔ اللہ ہم سب کو جمع فرمائیں گے اور ان ہی کے پاس جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کو اسی دین کی طرف بلاتے رہیے جس کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اور آپ بھی اسی پر قائم رہے۔ اور ان ( مشرکین و کفار) کی خواہشات پر نہ چلئے اور ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے کہہ دیجئے کہ اللہ نے جو بھی کتاب نازل کی ہے میں اسی پر ایمان رکھتا ہوں اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل و انصاف کروں ۔ اللہ ہمارا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے۔ ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال ہیں ۔ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا ( بحث مباحثہ) نہیں ہے۔ اللہ ہی ہم سب کو جمع کرے گا اور اسی کی طرف لوٹنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو (اے محمدﷺ) اسی (دین کی) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جیسا تم کو حکم ہوا ہے (اسی پر) قائم رہنا۔ اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا۔ اور کہہ دو کہ جو کتاب خدا نے نازل فرمائی ہے میں اس پر ایمان رکھتا ہوں۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم میں انصاف کروں۔ خدا ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے۔ ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا۔ ہم میں اور تم میں کچھ بحث وتکرار نہیں۔ خدا ہم (سب) کو اکھٹا کرے گا۔ اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore Unto that summon thou, and be steadfast as thou hast been commanded, and follow not their desires. And say thou: I believe in whatsoever Allah hath sent down of the Book, and I am commanded that I should do justice between you; Allah is our Lord and your Lord; Unto us our works, and Unto you your works; let there be no contention between us and you; Allah will assemble us, and Unto Him is the return.

آپ اسی بناء پر (انہیں) بلائے جائیے (دین حق کی طرف) اور قائم رہئے جس طرح آپ کو حکم ملا ہے اور ان کی خواہشوں پر نہ چلئے اور آپ کہہ دیجئے کہ اللہ نے جو بھی کتابیں نازل کی ہیں میں ان پر ایمان لاتا ہوں اور مجھے یہ حکم ملا ہے کہ (اپنے اور) تمہارے درمیان انصاف کروں اللہ ہمارا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے ہمارے لئے ہمارے عمل اور تمہارے لئے تمہارے عمل ہماری تمہاری کوئی بحث نہیں اللہ ہی ہم سب کو جمع کرے گا اور اسی کے پاس جانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس تم اسی دین کی دعوت دو اور اس پر جمے رہو ، جیسا کہ تم کو حکم ہوا ہے اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کیجیو اور اعلان کردو کہ اللہ نے جو کتاب اتاری ہے ، میں اس پر ایمان لایا ہوں اور مجھے یہ حکم ہے کہ میں تمہارے درمیان فیصلہ کردوں ۔ اللہ ہی ہمارا بھی رب ہے اور تمہارا بھی ۔ ہمارے اعمال ہمارے لئے اور تمہارے اعمال تمہارے لئے ۔ ہمارے درمیان کسی بحث کی ضرورت نہیں رہی ۔ اللہ ہم سب کو جمع کرے گا اور اسی کی طرف سب کو جانا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی کی خاطر دعوت دیجیے اور جیسا حکم دیا گیا ہے ( اسی طرح ) ثابت قدم رہیے اور ان ( کافروں ) کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلیے اور فرمادیجیے اللہ ( تعالیٰ ) نے جتنی بھی کتابیں نازل فرمائیں ہیں ان پر میں ایمان لایا اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ تم لوگوں کے درمیان عدل کروں ، اللہ ( تعالیٰ ) ہی ہمارے اور تم لوگوں کے رب ہیں ، ہمارے عمل ہمارے لیے اور تمہارے عمل تمہارے لیے ہیں ، ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی بحث نہیں ہے ، اللہ ( تعالیٰ ) ہم سب کو جمع فرمائیں گے اور اسی کی طرف لوٹنا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اے محمد اسی دین کی طرف لوگوں کو بلاتے رہنا اور جیسا تم کو حکم دیا گیا ہے اسی پر قائم رہنا اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا اور کہہ دو کہ جو کتاب اللہ نے نازل فرمائی ہے میں اس پر ایمان رکھتا ہوں اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم میں انصاف کروں۔ اللہ ہی ہمارا اور تمہار رب ہے ہم کو ہمارے اعمال کا بدلہ ملے گا اور تم کو تمہارے اعمال کا، ہم میں اور تم میں کچھ بحث و تکرار نہیں۔ اللہ ہم سب کو اکٹھا کرے گا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اے پیغمبر ! ) بلاتے رہیں اسی (دین حق) کی طرف اور مستقیم (و ثابت قدم) رہو جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور کبھی پیروی نہیں کرنا ان لوگوں کی خواہشات کی اور (ان سے) کہو کہ میں ایمان لایا ہوں اس کتاب پر جس کو اللہ نے اتارا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں انصاف کروں تمہارے درمیان اور اللہ ہی رب ہے ہمارا اور وہی رب ہے تمہارا ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال کوئی جھگڑا نہیں ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ اکٹھا کرے گا ہم سب کو (قیامت کے دن) اور اسی کی طرف لوٹنا ہے سب کو

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذاآپ اسی دین کی دعوت دیجئے اور جو آپ کو حکم دیاگیا ہے اس پر ڈٹ جائیے اور ان کی خواہشات پر نہ چلئے اور کہہ دیجئے کہ میں توان تمام کتابوں پر ایمان رکھتاہوںجو اللہ نے نازل کی ہیں اور مجھے حکم دیاگیا ہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کروں اللہ ہی ہمار ا رب ہے اور تمہارابھی ، ہمارے اعمال ہمارے لئے اور تمہارے اعمال تمہارے لئے ، ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ( اسلئے کہ حق واضح ہوچکا ہے ) اللہ ہمیں ( قیامت کے دن ) جمع کرے گا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اسی لیے بلاؤ ( ف۳۷ ) اور ثابت قدم رہو ( ف۳۸ ) جیسا تمہیں حکم ہوا ہے اور ان کی خواہشوں پر نہ چلو اور کہو کہ میں ایمان لایا اس پر جو کوئی کتاب اللہ نے اتاری ( ف۳۹ ) اور مجھے حکم ہے کہ میں تم میں انصاف کروں ( ف٤۰ ) اللہ ہمارا اور تمہارا سب کا رب ہے ( ف٤۱ ) ہمارے لیے ہمارا عمل اور تمہارے لیے تمہارا کیا ( ف٤۲ ) کوئی حجت نہیں ہم میں اور تم میں ( ف٤۳ ) اللہ ہم سب کو جمع کرے گا ( ف٤٤ ) اور اسی کی طرف پھرنا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس آپ اسی ( دین ) کے لئے دعوت دیتے رہیں اور جیسے آپ کو حکم دیا گیا ہے ( اسی پر ) قائم رہئے اور اُن کی خواہشات پر کان نہ دھریئے ، اور ( یہ ) فرما دیجئے: جو کتاب بھی اللہ نے اتاری ہے میں اُس پر ایمان رکھتا ہوں ، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل و انصاف کروں ۔ اللہ ہمارا ( بھی ) رب ہے اور تمہارا ( بھی ) رب ہے ، ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال ، ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی بحث و تکرار نہیں ، اللہ ہم سب کو جمع فرمائے گا اور اسی کی طرف ( سب کا ) پلٹنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس آپ ( ص ) اس ( دین ) کی طرف دعوت دیتے رہیں اور ثابت قدم رہیں جس طرح آپ ( ص ) کو حکم دیا گیا ہے اور ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کریں اور کہیں کہ میں ہر اس کتاب پر ایمان رکھتا ہوں جو اللہ نے نازل کی ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل و انصاف کروں ۔ اللہ ہی ہمارا پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے ہمارے اعمال ہمارے لئے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لئے ہیں ۔ ہمارے ، تمہارے درمیان کوئی بحث درکار نہیں ہے اللہ ہم سب کو ( ایک دن ) جمع کرے گا اور اسی کی طرف بازگشت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Now then, for that (reason), call (them to the Faith), and stand steadfast as thou art commanded, nor follow thou their vain desires; but say: "I believe in the Book which Allah has sent down; and I am commanded to judge justly between you. Allah is our Lord and your Lord: for us (is the responsibility for) our deeds, and for you for your deeds. There is no contention between us and you. Allah will bring us together, and to Him is (our) Final Goal.

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus, (Muhammad), preach (My revelation) to the people and be steadfast (in your faith) as you have been commanded. Do not follow their desires but say, "I believe in the Book which God has sent down and I have been commanded to exercise justice among you. God is our Lord and your Lord. Each of us will be responsible for his own deeds. Let there be no disputes among us. God will bring us all together and to Him we shall all return".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So unto this then invite (people), and stand firm as you are commanded, and follow not their desires but say: "I believe in whatsoever Allah has sent down of the Book and I am commanded to do justice among you. Allah is our Lord and your Lord. For us our deeds and for you your deeds. There is no dispute between us and you. Allah will assemble us (all), and to Him is the final return."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

To this then go on inviting, and go on steadfastly on the right way as you are commanded, and do not follow their low desires, and say: I believe in what Allah has revealed of the Book, and I am commanded to do justice between you: Allah is our Lord and your Lord; we shall have our deeds and you shall have your deeds; no plea need there be (now) between us and you: Allah will gather us together, and to Him is the return.

Translated by

William Pickthall

Unto this, then, summon (O Muhammad). And be thou upright as thou art commanded, and follow not their lusts, but say: I believe in whatever scripture Allah hath sent down, and I am commanded to be just among you. Allah is our Lord and your Lord. Unto us our works and unto you your works; no argument between us and you. Allah will bring us together, and unto Him is the journeying.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः इसी लिए (उन्हें सत्य की ओर) बुलाओ, और जैसा कि तुम्हें हुक्म दिया गया है स्वयं क़ायम रहो, और उन की इच्छाओं का पालन न करना और कह दो, "अल्लाह ने जो किताब अवतरित की है, मैं उस पर ईमान लाया। मुझे तो आदेश हुआ है कि मैं तुम्हारे बीच न्याय करूँ। अल्लाह ही हमारा भी रब है और तुम्हारा भी। हमारे लिए हमारे कर्म हैं और तुम्हारे लिए तुम्हारे कर्म। हम में और तुम में कोई झगड़ा नहीं। अल्लाह हम सबको इकट्ठा करेगा और अन्ततः उसी की ओर जाना है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو آپ اسی طرف (ان کو برابر) بلائے جائیے جس طرح آپ کو حکم ہوا ہے (اس پر) مستقیم رہیئے اور ان کی (فاسد) خواہشوں پر نہ چلیئے اور آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ نے جتنی کتابیں نازل فرمائی ہیں میں سب پر ایمان لاتا ہوں اور مجھ کو یہ (بھی) حکم ہوا ہے کہ (اپنے اور) تمہارے درمیان میں عدل رکھوں اللہ ہمارا بھی مالک ہے اور تمہارا بھی مالک ہے ہمارے اعمال ہمارے لیے اور تمہارے اعمال تمہارے لیے ہماری تمہاری کوئی بحث نہیں اللہ ہم سب کو جمع کرے گا اور (اس میں کوئی شک ہی نہیں کہ) اسی کے پاس جانا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس لیے اے محمد ! آپ اسی دین کی طرف دعوت دیں۔ جس کے لیے آپ کو حکم دیا گیا ہے۔ اسی پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہیں اور ان لوگوں کی خواہشات کا اتباع نہ کریں۔ ان سے فرما دیں کہ اللہ نے جو کتاب نازل کی ہے میں اس پر ایمان لایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل کروں۔ اللہ ہی ہمارا رب اور تمہارا رب ہے۔ ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیے۔ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں اللہ ایک دن ہم سب کو جمع کرے گا اور اسی کی طرف سب کو جانا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(چونکہ یہ حالت پیدا ہوچکی ہے) اس لیے اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اب تم اسی دین کی طرف دعوت دو ، اور جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے اسی پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہوجاؤ، اور ان لوگوں کی خواہشات کا اتباع نہ کرو ، اور ان سے کہہ دو کہ : اللہ نے جو کتاب بھی نازل کی ہے میں اس پر ایمان لایا ، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کروں۔ اللہ ہی ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی۔ ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیے۔ ہمارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں۔ اللہ ایک روز ہم سب کو جمع کرے گا اور اسی کی طرف سب کو جانا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ اس کی طرف بلائیے اور جیسا آپ کو حکم ہوا ہے مستقیم رہیے، اور ان کی خواہشوں کا اتباع نہ کیجیے، اور آپ فرمائیے کہ اللہ نے جو کتابیں نازل فرمائیں میں ان پر ایمان لایا اور مجھے حکم دیا گیا کہ تمہارے درمیان عدل رکھوں، اللہ ہمارا رب ہے اور تمہارا رب ہے ہمارے لیے ہمارے اعمال اور تمہارے لیے تمہارے اعمال ہیں، ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی حجت بازی نہیں اللہ ہمیں اور تمہیں جمع فرمائے گا اور اسی کی طرف جانا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو اسی طرف بلا اور قائم رہ جیسا کہ فرما دیا ہے تجھ کو اور مت چل ان کی خواہشوں پر اور کہہ میں یقین لایا ہر کتاب پر جو اتاری اللہ نے اور مجھ کو حکم ہے کہ انصاف کروں تمہارے بیچ میں اللہ رب ہے ہمارا اور تمہارا ہم کو ملیں گے ہمارے کام اور تم کو تمہارے کام کچھ جھگڑا نہیں ہم میں اور تم میں اللہ اکٹھا کرے گا ہم سب کو اور اسی کی طرف پھرجانا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو آپ لوگوں کو اسی دین کی طرف دعوت دیتے رہیے اور خود بھی جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اس پر قائم رہیے اور منکرین کی خواہشات پر نہ چلئے اور ان سے کہہ دیجئے کہ اللہ تعالیٰ نے جتنی کتابیں نازل فرمائیں ہیں میں ان سب پر ایمان رکھتا ہوں اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے مابین انصاف کروں اللہ تعالیٰ ہی ہمارا رب ہے اور وہی تمہارا رب ہے ہمارے عمل ہمارے لئے اور تمہارا کیا تمہارے لئے ہمارے تمہارے درمیان کوئی جھگڑا اور بحث نہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو جمع کرے گا اور اسی کی طرف سب کی بازشت ہے۔