Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 18

سورة الشورى

یَسۡتَعۡجِلُ بِہَا الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِہَا ۚ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مُشۡفِقُوۡنَ مِنۡہَا ۙ وَ یَعۡلَمُوۡنَ اَنَّہَا الۡحَقُّ ؕ اَلَاۤ اِنَّ الَّذِیۡنَ یُمَارُوۡنَ فِی السَّاعَۃِ لَفِیۡ ضَلٰلٍۭ بَعِیۡدٍ ﴿۱۸﴾

Those who do not believe in it are impatient for it, but those who believe are fearful of it and know that it is the truth. Unquestionably, those who dispute concerning the Hour are in extreme error.

اس کی جلدی انہیں پڑی ہے جو اسے نہیں مانتے اور جو اس پر یقین رکھتے ہیں وہ تو اس سے ڈر رہے ہیں انہیں اس کے حق ہونے کا پورا علم ہے یاد رکھو جو لوگ قیامت کے معاملہ میں لڑ جھگڑ رہے ہیں وہ دور کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَسۡتَعۡجِلُ
جلدی مانگتے ہیں
بِہَا
اسے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
بِہَا
اس پر
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہیں
مُشۡفِقُوۡنَ
ڈرنے والے ہیں
مِنۡہَا
اس سے
وَیَعۡلَمُوۡنَ
اور وہ علم رکھتے ہیں
اَنَّہَا
کہ بےشک وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
اَلَاۤ
خبردار
اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یُمَارُوۡنَ
جھگڑتے ہیں
فِی السَّاعَۃِ
قیامت کے بارے میں
لَفِیۡ ضَلٰلٍۭ
البتہ گمراہی میں ہیں
بَعِیۡدٍ
دور کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَسۡتَعۡجِلُ
جلدی مانگتے ہیں
بِہَا
اس کو
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
لَا
نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھتے
بِہَا
اس پر
وَالَّذِیۡنَ
اورجولوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مُشۡفِقُوۡنَ
وہ ڈرنے والے ہیں
مِنۡہَا
اس سے
وَیَعۡلَمُوۡنَ
اوروہ جانتے ہیں
اَنَّہَا
یقیناًوہ
الۡحَقُّ
حق ہے
اَلَاۤ
سن لو!
اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جولوگ
یُمَارُوۡنَ
آپس میں جھگڑتے ہیں
فِی السَّاعَۃِ
قیامت کے بارے میں
لَفِیۡ ضَلٰلٍۭ
یقیناًوہ گمراہی میں ہیں
بَعِیۡدٍ
دورکی
Translated by

Juna Garhi

Those who do not believe in it are impatient for it, but those who believe are fearful of it and know that it is the truth. Unquestionably, those who dispute concerning the Hour are in extreme error.

اس کی جلدی انہیں پڑی ہے جو اسے نہیں مانتے اور جو اس پر یقین رکھتے ہیں وہ تو اس سے ڈر رہے ہیں انہیں اس کے حق ہونے کا پورا علم ہے یاد رکھو جو لوگ قیامت کے معاملہ میں لڑ جھگڑ رہے ہیں وہ دور کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ اس (قیامت) پر ایمان نہیں رکھتے وہ تو اس کے لئے جلدی مچاتے ہیں اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ ایک حقیقت ہے یاد رکھو ! ! جو لوگ قیامت کے بارے میں بحثیں کرتے ہیں وہ گمراہی میں دور تک چلے گئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُسے وہی لوگ جلدی مانگتے ہیں جواُس پرایمان نہیں رکھتے،اور جولوگ ایمان لائے وہ اُس سے ڈرنے والے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یقیناوہ حق ہے ۔سن لو! یقیناًجو لوگ قیامت کے بارے میں آپس میں جھگڑتے ہیں یقیناوہ دُورکی گمراہی میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who do not believe in it demand for its coming soon, and those who believe are fearful of it, and know it to be a truth. Be aware that those who dispute concerning the Hour are wandering afar from the right path.

جلدی کرتے ہیں اس گھڑی کی وہ لوگ کہ یقین نہیں رکھتے اس پر اور جو یقین رکھتے ہیں ان کو اس کا ڈر ہے اور جانتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہے سنتا ہے جو لوگ جھگڑتے ہیں اس گھڑی کے آنے میں وہ بہک کر دور جا پڑے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس (قیامت) کے لیے جلدی تو وہی مچا رہے ہیں جو اس پر ایمان نہیں رکھتے۔ اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں وہ تو اس سے لرزاں و ترساں رہتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ وہ حق ہے۔ آگاہ ہو جائو جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑتے ہیں وہ بڑی دور کی گمراہی میں پڑچکے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who do not believe in it seek to hasten its coming. But those who believe (in it) hold it in dread and know that the Hour (of Judgement) is bound to come. Lo, those who dispute concerning the coming of the Hour are gone far in error.

جو لوگ اس کے آنے پر ایمان نہیں رکھتے وہ تو اس کے لیے جلدی مچاتے ہیں ، مگر جو اس پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یقینا وہ آنے والی ہے خوب سن لو ، جو لوگ اس گھڑی کے آنے میں شک ڈالنے والی بحثیں کرتے ہیں وہ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے آنے کی جلدی مچاتے ہیں ، اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ، وہ اس سے سہمے رہتے ہیں ، اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے ۔ ارے جو لوگ قیامت کے بارے میں بحثیں کر رہے ہیں ، وہ گمراہی میں بہت دور چلے گئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں کو قیامت کا یقین نہیں وہ اس کی جلدی مچاتے ہیں 10 اور جو لوگ ایماندار ہیں وہ قیامت سے ڈرتے رہتے ہیں 1 ۃ اور جانتے ہیں کہ اس کا آنا برحق ہے سن لے جو لوگ قیامت میں شک کرتے ہیں وہ پرے سرے کے گمراہ ہیں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اور جو ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے ۔ یاد رکھو ! کہ یقینا جو لوگ قیامت میں جھگڑتے ہیں بڑی دور کی گمراہی میں (مبتلا) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

قیامت کے جلدی وہی مچاتے ہیں جو اس کا یقین نہیں رکھتے اور جو لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ بیشک ( قائم ہونا) بر حق ہے۔ سنو ! جو لوگ قیامت کے قائم ہونے میں جھگڑتے ہیں وہ گمراہی میں دور جا پڑے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اور جو مومن ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں۔ اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے۔ دیکھو جو لوگ قیامت میں جھگڑتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Only those who believe not therein seek to hasten it, and those who believe are fearful thereof and know that it is the truth. Lo! verily these who debate concerning the Hour are in error far-off.

اس کے لئے جلدی وہی لوگ مچا رہے ہیں جو اس پر ایمان رکھتے اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور اس سے ڈرتے رہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ برحق ہے ۔ یاد رکھو کہ لوگ قیامت کے باب میں جھگڑے نکالتے ہیں دوردراز کی گمراہی میں مبتلا ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس کیلئے جلدی وہ لوگ مچائے ہوئے ہیں جو اس پر ایمان نہیں رکھتے اور جو لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں ، وہ اس سے ترساں ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ وہ شدنی ہے ۔ آگاہ کہ جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑ رہے ہیں ، وہ بہت دور کی گمراہی میں مبتلا ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ اس پر ایمان نہیں لاتے وہ اس کی جلدی مچاتے ہیں اور ایمان والے ( تو ) اس سے ڈرتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یہ حق ہے ، سن لو بلاشبہ جو لوگ قیامت میں شبہے نکالتے ہیں وہ البتہ دور کی گمراہی میں ( پڑے ) ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اس (قیامت) پر یقین نہیں رکھتے وہ اس کے لیے جلدی مچا رہے ہیں اور جو مومن ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے۔ دیکھو جو لوگ قیامت میں جھگڑتے ہیں وہ پر لے درجے کی گمراہی میں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے بارے میں جلدی وہی لوگ مچاتے ہیں جو اس پر ایمان نہیں رکھتے اور جو ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے رہتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یہ قطعی طور پر حق ہے آگاہ رہو کہ جو لوگ قیامت کے بارے میں شک ڈالنے والی بحثیں کرتے ہیں وہ یقنی طور پر مبتلا ہیں پرلے درجے کی گمراہی میں

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ ( قیامت ) پر ایمان نہیں رکھتے وہ تو اس کے لئے جلدی مچاتے ہیں اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ ایک حقیقت ہے یادرکھوجوقیامت کے بارے میں جھگڑاکرتے ہیں وہ گمراہی میں دورتک چلے جاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس کی جلدی مچا رہے ہیں وہ جو اس پر ایمان نہیں رکھتے ( ف۵۱ ) اور جنہیں اس پر ایمان ہے وہ اس سے ڈر رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ بیشک وہ حق ہے ، سنتے ہو بیشک جو قیامت میں شک کرتے ہیں ضرور دور کی گمراہی میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اِس ( قیامت ) میں وہ لوگ جلدی مچاتے ہیں جو اِس پر ایمان ( ہی ) نہیں رکھتے اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ اِس کا آنا حق ہے ، جان لو! جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں وہ پرلے درجہ کی گمراہی میں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے تو اس کے لئے جلدی کرتے ہیں اور جو ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جا نتے ہیں کہ وہ برحق ہے آگاہ رہو جو قیامت کے بارے میں شک کرتے ہیں ( تکرار کرتے ہیں ) وہ بڑی کھلی گمراہی میں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Only those wish to hasten it who believe not in it: those who believe hold it in awe, and know that it is the Truth. Behold, verily those that dispute concerning the Hour are far astray.

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers want you to show them the Day of Judgment immediately while the believers are afraid of it for they know it to be the truth. Those who insist on disputing the Hour of Doom are certainly in plain error.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who believe not therein seek to hasten it, while those who believe are fearful of it, and know that it is the very truth. Verily, those who dispute concerning the Hour are certainly in error far away.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who do not believe in it would hasten it on, and those who believe are in fear from it, and they know that it is the truth. Now most surely those who dispute obstinately concerning the hour are in a great error.

Translated by

William Pickthall

Those who believe not therein seek to hasten it, while those who believe are fearful of it and know that it is the Truth. Are not they who dispute, in doubt concerning the Hour, far astray?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस की जल्दी वे लोग मचाते हैं जो उस पर ईमान नहीं रखते, किन्तु जो ईमान रखते हैं वे तो उस से डरते हैं और जानते हैं कि वह सत्य है। जान लो, जो लोग उस घड़ी के बारे में सन्देह डालने वाली बहसें करते हैं, वे परले दरजे की गुमराही में पड़े हुए हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(مگر) جو لوگ اسکا یقین نہیں رکھتے اس کا تقاضا کرتے ہیں اور جو لوگ یقین رکھنے والے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ برحق ہے یاد رکھو کہ جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑتے ہیں بڑی دو رکی گمراہی میں (مبتلا) ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اس کے آنے پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے لیے جلدی مچاتے ہیں، اور جو اس پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یقیناً وہ آنے والی ہے۔ خوب سن لو جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑتے ہیں وہ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اس کے آنے پر ایمان نہیں رکھتے ، وہ تو اس کے لئے جلدی مچاتے ہیں ، مگر جو اس پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یقیناً وہ آنے والی ہے۔ خوب سن لو ، جو لوگ اس گھڑی کے آنے میں شک ڈالنے والی بحثیں کرتے ہیں وہ گمراہی ہی بہت دور نکل گئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ اس کے جلدی آنے کا تقاضا کرتے ہیں اور جو لوگ ایمان لائے وہ اس سے ڈرتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ وہ حق ہے، خبردار اس میں شک نہیں کہ جو لوگ قیامت کے بارے میں شک کرتے ہیں وہ دور کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جلدی کرتے ہیں اس گھڑی کی وہ لوگ کہ یقین نہیں رکھتے اس پر اور جو یقین رکھتے ہیں ان کو اس کا ڈر ہے اور جانتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہے سنتا ہے جو لوگ جھگڑتے ہیں اس گھڑی کے آنے میں وہ بہک کر دور جا پڑے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

قیامت کو وہی لوگ جلدی چاہتے ہیں جو اس پر ایمان نہیں رکھتے اور جو لوگ قیامت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ اس قیاتم کا وقوع ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے آگاہ رہوجو لوگ قیامت کے وقوع میں جھگڑا کرتے ہیں وہ پرلے درجہ کی گمراہی میں مبتلا ہیں۔