Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 20

سورة الشورى

مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ حَرۡثَ الۡاٰخِرَۃِ نَزِدۡ لَہٗ فِیۡ حَرۡثِہٖ ۚ وَ مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ حَرۡثَ الدُّنۡیَا نُؤۡتِہٖ مِنۡہَا وَ مَا لَہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنۡ نَّصِیۡبٍ ﴿۲۰﴾

Whoever desires the harvest of the Hereafter - We increase for him in his harvest. And whoever desires the harvest of this world - We give him thereof, but there is not for him in the Hereafter any share.

جس کا ارادہ آخرت کی کھیتی کا ہو ہم اسے اس کی کھیتی میں ترقی دیں گے اور جو دنیا کی کھیتی کی طلب رکھتا ہو ہم اسے اس میں سے ہی کچھ دے دیں گے ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ
جو کوئی
کَانَ
ہے
یُرِیۡدُ
چاہتا
حَرۡثَ
کھیتی
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کی
نَزِدۡ
ہم زیادہ کردیں گے
لَہٗ
اس کے لیے
فِیۡ حَرۡثِہٖ
اس کی کھیتی میں
وَمَنۡ
اور جو کوئی
کَانَ
ہے
یُرِیۡدُ
چاہتا
حَرۡثَ
کھیتی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
نُؤۡتِہٖ
ہم دیتے ہیں اسے
مِنۡہَا
اس میں سے
وَمَا
اور نہیں ہو گا
لَہٗ
اس کے لیے
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
مِنۡ نَّصِیۡبٍ
کوئی حصہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ کَانَ
جوکوئی ہے
یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتا
حَرۡثَ
کھیتی کا
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کی
نَزِدۡ لَہٗ
ہم اضافہ کریں گے اس کے لیے
فِیۡ حَرۡثِہٖ
اس کی کھیتی میں
وَمَنۡ
اورجوکوئی
کَانَ یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتا ہو
حَرۡثَ الدُّنۡیَا
دنیاکی کھیتی کا
نُؤۡتِہٖ
ہم دے دیں گے اسے
مِنۡہَا
اس میں سے
وَمَا
اورنہیں
لَہٗ
اس کے لیے
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
مِنۡ نَّصِیۡبٍ
کوئی حصہ
Translated by

Juna Garhi

Whoever desires the harvest of the Hereafter - We increase for him in his harvest. And whoever desires the harvest of this world - We give him thereof, but there is not for him in the Hereafter any share.

جس کا ارادہ آخرت کی کھیتی کا ہو ہم اسے اس کی کھیتی میں ترقی دیں گے اور جو دنیا کی کھیتی کی طلب رکھتا ہو ہم اسے اس میں سے ہی کچھ دے دیں گے ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو شخص آخرت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اس کی کھیتی بڑھا دیتے ہیں اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے اسے اس میں سے کچھ دے دیتے ہیں اور آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوکوئی آخرت کی کھیتی کا ارادہ رکھتاہے ہم اُس کے لیے اُس کی کھیتی میں اضافہ کریں گے اورجوکوئی دنیا کی کھیتی کا ارادہ رکھتاہے ہم اُسے اُس میں سے کچھ دے دیں گے اور آخرت میں اُس کے لیے کوئی حصہ نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whoever intends (to have) the harvest of the Hereafter, We will increase in his harvest; and whoever intends (to have) the harvest of the world (only), We will give him thereof, while in the Hereafter there is no share for him.

جو کوئی چاہتا ہو آخرت کی کھیتی زیادہ کریں ہم اس کے واسطے اس کی کھیتی اور جو کوئی چاہتا ہو دنیا کی کھیتی اس کو دیویں ہم کچھ اس میں سے اور اس کے لئے نہیں آخرت میں کچھ حصہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو شخص آخرت کی کھیتی کا طالب ہوتا ہے تو ہم اس کے لیے اس کی کھیتی میں اضافہ کردیتے ہیں۔ } اور جو کوئی دنیا کی کھیتی کا طالب بن جاتا ہے تو ہم اس کو اس میں سے کچھ دے دیتے ہیں اور آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whoever seeks the harvest of the Hereafter, We shall increase for him his harvest, and whoever seeks the harvest of this world, We shall give him thereof; but he will have no share in the Hereafter.

جو کوئی آخرت کی کھیتی چاہتا ہے اس کی کھیتی کو ہم بڑھاتے ہیں ، اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے اسے دنیا ہی میں سے دیتے ہیں مگر آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے 37 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو شخص آخرت کی کھیتی چاہتا ہو ، ہم اس کی کھیتی میں اضافہ کریں گے ، اور جو شخص ( صرف ) دنیا کی کھیتی چاہتا ہو ، ہم اسے اسی میں سے دے دیں گے ، ( ٤ ) اور آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو کوئی (نیک عمل کر کے) آخرت (وہاں کا ثواب) چ ہے ہم اس کی کھیی اور بڑھائیں گے 2 اور جو کوئی دنیا کی کھیتی چاہے (یہاں کا فائدہ مال متاع ہم کو اس کو وہی دیں گے اور آخرت میں کچھ حصہ اس کا نہ رہے گا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو شخص آخرت کی کھیتی کا طلب گار ہو ہم اس کے لئے اس کی کھیتی میں ترقی دیں گے اور جو شخص دنیا کی کھیتی چاہتا ہو اس کہ ہم اس میں سے کچھ دے دیں گے اور اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو شخص آخرت کی کھیتی کا طلب گار ہے ہم اس کے لئے اس کی کھیتی کو بڑھا دیتے ہیں اور جو شخص دنیا کی کھیتی کا آرزو مند ہے تو ہم اس کو اسی دنیا میں ( بہت کچھ) دے دیتے ہیں لیکن آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو شخص آخرت کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دیں گے۔ اور جو دنیا کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دے دیں گے۔ اور اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whosoever seeketh the tillage of the Hereafter Unto him We shall give increase in his tillage; and whosoever seeketh the tillage of the world We shall give him somewhat thereof, and in the Hereafter his shall be no portion.

جو کوئی آخرت کی کھیتی کا طالب ہے ہم اسے اس کی کھیتی میں ترقی دی گے اور جو کوئی دنیا کی کھیتی کا طالب ہے ہم اسے کچھ دنیا میں سے دیں گے اور آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو آخرت کی کھیتی کا طالب ہوتا ہے ، ہم اس کی کھیتی میں افزونی دیتے ہیں ( اور دنیا میں بھی اس کا حصہ دیتے ہیں ) اور جو دنیا کی کھیتی کا طالب ہوتا ہے ، ہم اس کو اس میں سے کچھ دیتے ہیں اور آخرت میں اس کیلئے کوئی حصہ نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو آخرت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اس کے لیے اس کی کھیتی کو بڑھادیتے ہیں اور جو کوئی دنیا کی کھیتی چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے کچھ دے دیتے ہیں اور آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو شخص آخرت کی کھیتی کا طالب ہو اس کے لیے ہم اس کی کھیتی میں افزائش کریں گے۔ اور جو دنیا کی کھیتی کا خواست گار ہو اس کو ہم اس میں سے دیں گے اور اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کوئی آخرت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اس کے لئے افزونی دیتے ہیں اس کی کھیتی میں اور جو کوئی دنیا کی کھیتی چاہتا ہے اس کو ہم اسی میں سے (جو چاہتے ہیں) دے دیتے ہیں مگر آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

جوشخص آخرت کی کھیتی ( یعنی اجرو ثواب ) چاہتا ہے توہم اس کی کھیتی بڑھادیتے ہیں اورجو دنیاکی کھیتی چاہتے ہیں توہم اسے اس کاکچھ حصہ دے دیتے ہیں اور آخرت میں اسے کوئی حصہ نہیں ملے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو آخرت کی کھیتی چاہے ( ف۵٤ ) ہم اس کے لیے اس کی کھیتی بڑھائیں ( ف۵۵ ) اور جو دنیا کی کھیتی چاہے ( ف۵٦ ) ہم اسے اس میں سے کچھ دیں گے ( ف۵۷ ) اور آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں ( ف۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو شخص آخرت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اُس کے لئے اُس کی کھیتی میں مزید اضافہ فرما دیتے ہیں اور جو شخص دنیا کی کھیتی کا طالب ہوتا ہے ( تو ) ہم اُس کو اس میں سے کچھ عطا کر دیتے ہیں ، پھر اُس کے لئے آخرت میں کچھ حصہ نہیں رہتا

Translated by

Hussain Najfi

جوشخص آخرت کی کھیتی چاہتا ہے تو ہم اس کی کھیتی میں اضافہ کردیتے ہیں اور جو ( صرف ) دنیا کی کھیتی چاہتا ہے تو ہم اس میں سے اسے کچھ دے دیتے ہیں مگر اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To any that desires the tilth of the Hereafter, We give increase in his tilth, and to any that desires the tilth of this world, We grant somewhat thereof, but he has no share or lot in the Hereafter.

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall increase the harvest of those who seek a good harvest in the life hereafter. However, those who want to have their harvest in this life will be given it but will have no share in the hereafter.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whosoever desires the reward of the Hereafter, We give him increase in his reward, and whosoever desires the reward of this world, We give him thereof, and he has no portion in the Hereafter.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever desires the gain of the hereafter, We will give him more of that gain; and whoever desires the gain of this world, We give him of it, and in the hereafter he has no portion.

Translated by

William Pickthall

Whoso desireth the harvest of the Hereafter, We give him increase in its harvest. And whoso desireth the harvest of the world, We give him thereof, and he hath no portion in the Hereafter.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कोई आख़िरत की खेती चाहता है, हम उस के लिए उस की खेती में बढ़ोत्तरी प्रदान करेंगे और जो कोई दुनिया की खेती चाहता है, हम उस में से उसे कुछ दे देते हैं, किन्तु आख़िरत में उस का कोई हिस्सा नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شخص آخرت کی کھیتی کا طالب ہو (6) ہم اس کو اس کی کھیتی میں ترقی دیں گے (7) اور جو دنیا کی کھیتی کا طالب ہو (8) تو ہم اس کو کچھ دینا (اگر چاہیں) دے دیں گے اور آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو کوئی آخرت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اس کی کھیتی کو بڑھاتے ہیں اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے اسے دنیا میں ہی دے دیتے ہیں۔ مگر آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کوئی آخرت کی کھیتی چاہتا ہے ، اس کی کھیتی کو ہم بڑھاتے ہیں ، اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے ، اسے دنیا ہی میں سے دیتے ہیں مگر آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص آخرت کی کھیتی کا ارادہ کرتا ہے، ہم اس کے لیے اس کی کھیتی میں اضافہ کردیں گے اور جو شخص دنیا کی کھیتی کا ارادہ کرتا ہے ہم اس میں سے اسے دے دیں گے اور آخرت میں اس کے لیے کوئی بھی حصہ نہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو کوئی چاہتا ہو آخرت کی کھیتی زیادہ کریں اس کے واسطے اس کی کھیتی اور جو کوئی چاہتا ہو دنیا کی کھیتی اس کو دیویں ہم کچھ اس میں سے اور اس کے لیے نہیں آخرت میں کچھ حصہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو شخص آخرت کی کھیتی کا خواہش مند ہو ہم اس کے لئے اس کی کھیتی کو بڑھادیتے ہیں اور جو شخص دنیا کی کھیتی کا خواستگار ہو تو ہم اسی میں سے اس کو کچھ دے دیتے ہیں اور آخرت میں اس شخص کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔