Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 23

سورة الشورى

ذٰلِکَ الَّذِیۡ یُبَشِّرُ اللّٰہُ عِبَادَہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ؕ قُلۡ لَّاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ اَجۡرًا اِلَّا الۡمَوَدَّۃَ فِی الۡقُرۡبٰی ؕ وَ مَنۡ یَّقۡتَرِفۡ حَسَنَۃً نَّزِدۡ لَہٗ فِیۡہَا حُسۡنًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ شَکُوۡرٌ ﴿۲۳﴾

It is that of which Allah gives good tidings to His servants who believe and do righteous deeds. Say, [O Muhammad], "I do not ask you for this message any payment [but] only good will through kinship." And whoever commits a good deed - We will increase for him good therein. Indeed, Allah is Forgiving and Appreciative.

یہی وہ ہے جس کی بشارت اللہ تعالٰی اپنے ان بندوں کو دے رہا ہے جو ایمان لائے اور ( سنت کے مطابق ) نیک عمل کئے تو کہہ دیجئے! کہ میں اس پر تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتا مگر محبت رشتہ داری کی جو شخص کوئی نیکی کرے ہم اس کے لئے اس کی نیکی میں اور نیکی بڑھا دیں گے بیشک اللہ تعالٰی بہت بخشنے والا ( اور ) بہت قدردان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ وہی ہے
الَّذِیۡ
جس کی
یُبَشِّرُ
خوش خبری دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
عِبَادَہُ
اپنے بندوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّاۤ
نہیں
اَسۡئَلُکُمۡ
میں مانگتا تم سے
عَلَیۡہِ
اس پر
اَجۡرًا
کوئی اجر
اِلَّا
سوائے
الۡمَوَدَّۃَ
محبت کے
فِی الۡقُرۡبٰی
قرابت داری میں
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّقۡتَرِفۡ
کمائے گا
حَسَنَۃً
کوئی نیکی
نَّزِدۡ
ہم زیادہ کردیں گے
لَہٗ
اس کے لیے
فِیۡہَا
اس میں
حُسۡنًا
خوبی کو
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
شَکُوۡرٌ
خوب قدردان ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ ہے
الَّذِیۡ
جس کی
یُبَشِّرُ
خوش خبری دیتاہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عِبَادَہُ
اپنے بندوں کو
الَّذِیۡنَ
جولوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اورجنہوں نے کی ہیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّاۤ
نہیں
اَسۡئَلُکُمۡ
میں مانگتاتم سے
عَلَیۡہِ
اس پر
اَجۡرًا
کوئی اجرت
اِلَّا
سوائے
الۡمَوَدَّۃَ
دوستی کے
فِی الۡقُرۡبٰی
رشتہ داری میں
وَمَنۡ
اورجوکوئی
یَّقۡتَرِفۡ
کمائے گا
حَسَنَۃً
کوئی بھلائی
نَّزِدۡ لَہٗ
ہم اضافہ کریں گے اس کے لیے
فِیۡہَا
اس میں
حُسۡنًا
خوبی کا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بڑابخشنے والا
شَکُوۡرٌ
بڑاقدردان ہے
Translated by

Juna Garhi

It is that of which Allah gives good tidings to His servants who believe and do righteous deeds. Say, [O Muhammad], "I do not ask you for this message any payment [but] only good will through kinship." And whoever commits a good deed - We will increase for him good therein. Indeed, Allah is Forgiving and Appreciative.

یہی وہ ہے جس کی بشارت اللہ تعالٰی اپنے ان بندوں کو دے رہا ہے جو ایمان لائے اور ( سنت کے مطابق ) نیک عمل کئے تو کہہ دیجئے! کہ میں اس پر تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتا مگر محبت رشتہ داری کی جو شخص کوئی نیکی کرے ہم اس کے لئے اس کی نیکی میں اور نیکی بڑھا دیں گے بیشک اللہ تعالٰی بہت بخشنے والا ( اور ) بہت قدردان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی وہ فضل ہے جس کی اللہ اپنے ان بندوں کو بشارت دیتا ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے۔ آپ ان سے کہئے کہ میں اس کام پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا البتہ قرابت کی محبت ضرور چاہتا ہوں۔ اور جو کوئی نیکی کمائے گا ہم اس کے لئے اس میں خوبی کا اضافہ کردیں گے بلاشبہ اللہ معاف کرنے والا اور قدر دان ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ ہے وہ چیزجس کی خوشخبری ﷲتعالیٰ اپنے اُن بندوں کودیتاہے جوایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کی ہیں۔آپ کہہ دیں کہ میں اس کام پرتم سے کوئی اُجرت نہیں مانگتا سوائے رشتہ داری کی وجہ سے دوستی کے اور جوکوئی بھلائی کمائے گاہم اُس کے لیے اس بھلائی میں خوبی کا اضافہ کر دیں گے۔یقینااﷲ تعالیٰ بے حد بخشنے والا، نہایت قدردان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is the good news that Allah gives to His slaves who believed and did righteous deeds. Say, |"I do not ask you any fee for it, except the love of kinship.|" And whoever performs a good act, for him We will increase goodness therein. Surely Allah is Most-Forgiving, Very Appreciative.

یہ ہے جو خوشخبری دیتا ہے اللہ اپنے ایمان دار بندوں کو جو کرتے ہیں بھلے کام تو کہہ میں مانگتا نہیں تم سے اس پر کچھ بدلا مگر دوستی چاہئے قرابت میں اور جو کوئی کمائے گا نیکی ہم اس کو بڑھا دیں گے اس کی خوبی بیشک اللہ معاف کرنے والا حق ماننے والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ہے وہ (انجامِ نیک) جس کی بشارت دے رہا ہے اللہ اپنے ان بندوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجیے کہ میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے قرابت داری کے لحاظ کے } اور جو کوئی بھلائی کمائے گا تو ہم اس کے لیے اس میں بھلائی کا اضافہ کرتے رہیں گے۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا بہت قدردان ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That is the Bounty of which Allah gives tidings to His servants who have faith and do good deeds. Tell them, (O Prophet): “I do not ask you for any recompense for my work except love towards kinsfolk.” Whoever does a good deed, We shall increase its merit for him. Surely Allah is Most Forgiving, Most Appreciative.

یہ ہے وہ چیز جس کی خوش خبری اللہ اپنے بندوں کو دیتا ہے جنہوں نے مان لیا اور نیک عمل کیے ۔ اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں 40 ، البتہ قرابت کی محبت ضرور چاہتا ہوں 41 ۔ جو کوئی بھلائی کمائے گا ہم اس کے لیے اس بھلائی میں خوبی کا اضافہ کر دیں گے ۔ بے شک اللہ بڑا درگزر کرنے والا قدر دان ہے ۔ 42 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہی وہ چیز ہے جس کی خوشخبری اللہ اپنے ان بندوں کو دیتا ہے جو ایمان لائے ہیں ، اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ۔ ( اے پیغمبر ! کافروں سے ) کہہ دو کہ : میں تم سے اس ( تبلیغ ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا ، سوائے رشتہ داری کی محبت کے ۔ ( ٥ ) اور جو شخص کوئی بھلائی کرے گا ، ہم اس کی خاطر اس بھلائی میں مزید خوبی کا اضافہ کردیں گے ۔ ( ٦ ) یقین جانو اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا قدردان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہی تو وہ نعمت ہے جس کی خدا اپنے ان بندوں کو جو ایماندار ہیں اور اچھے کام کرتے ہیں خوشخبری سناتا ہے اے پیغمبر کہہ دے لوگو میں تم سے خدا کا پیام پہنچانے پر کوئی نیک نہیں مانگتا مگر ناطے کی محبت تو رکھو 7 اور جو کوئی نیک کمائے تو ہم اس کی خوبی اور پڑھا دیں گے بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا (نیکیوں کی) قدر کرنے والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہی ہے جس کی خوشخبری اللہ اپنے (ان) بندوں کو دے رہے ہیں جو ایمان لائے اور نیک کام کیے آپ فرمادیجئے کہ میں تم سے اس پر کوئی صلہ نہیں چاہتا سوائے قرابت داری کی محبت کے۔ اور جو کوئی نیکی کرے گا ہم اس کے لئے اس کو اور بڑھادیں گے بیشک اللہ بڑے بخشنے والے بڑے قدردان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہی وہ ( نعمت ہے) جس کی اللہ نے اپنے بندوں کی بشارت و خوش خبری دی ہے۔ وہ بندے جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے۔ ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میں تم سے ( اس تبلیغ دین پر) سوائے قرابت داری کی محبت کے کوئی صلہ یا بدلہ تو نہیں مانگ رہا ہوں ۔ اور جو شخص کوئی نیکی کرے گا تو ہم اس شخص کے لئے اس کی نیکی میں ایک اور نیکی کو بڑھا دیں گے۔ بیشک اللہ بہت زیادہ مغفرت کرنے والا اور ( نیک کاموں کا) بڑا قدر دان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہی وہ (انعام ہے) جس کی خدا اپنے ان بندوں کو جو ایمان لاتے اور عمل نیک کرتے ہیں بشارت دیتا ہے۔ کہہ دو کہ میں اس کا تم سے صلہ نہیں مانگتا مگر (تم کو) قرابت کی محبت (تو چاہیئے) اور جو کوئی نیکی کرے گا ہم اس کے لئے اس میں ثواب بڑھائیں گے۔ بےشک خدا بخشنے والا قدردان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is that whereof Allah giveth the glad tidings Unto His bondmen who believe and work righteous works, Say thou: I ask of you no hire therefor save affection in respect of kinship. And whoso ever earneth a good deed We shall increase Unto him good in respect thereof; verily Allah is Forgiving, Appreciative.

یہی وہ بشارت ہے جو اللہ اپنے بندوں کو دے رہا ہے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے آپ کہہ دیجئے کہ میں تم سے کوئی معاوضہ نہیں طلب کرتا ہاں رشتہ داری کی محبت ہو ۔ اور جو کوئی نیکی کرے گا ہم اس کی نیکی میں اور خوبی زیادہ کردیں گے بیشک اللہ بڑا بخشنے والا ہے بڑا قدردان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ چیز ہے جس کی بشارت اللہ اپنے ان بندوں کو دے رہا ہے ، جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ۔ کہہ دو کہ میں اس پر تم سے کسی صلہ کا طالب تو ہوں نہیں ، بس قرابت کا حق ہے جو ادا کر رہا ہوں اور جو شخص کوئی نیکی کرے گا تو ہم اس کیلئے اس میں بھلائی کی افزونی کریں گے ۔ بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا اور بڑی قدر افزائی کرنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی ہے جس کی اللہ ( تعالیٰ ) اپنے ایمان اور نیک اعمال والے بندوں کو خوشخبری دیتے ہیں ، ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے میں تم سے رشتے داری کی محبت کے سوا کوئی بدلہ نہیں مانگتا اور جو نیکی کرے گا ہم اس کے لیے اس کی خوبی کو بڑھادیں گے ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے بڑے قدردان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہی وہ انعام ہے جس کی بشارت اللہ اپنے ایسے بندوں کو دیتا ہے جو نیک عمل کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ میں تم سے اس کا بدلہ نہیں مانگتا مگر تم کو قرابت کا خیال تو کرنا چاہیے اور جو کوئیـ نیکی کرے گا ہم اس کے لیے اس میں ثواب بڑھائیں گے بیشک اللہ بخشنے والا قدر دان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ ہے وہ چیز جس کی خوشخبری دیتا ہے اللہ اپنے ان بندوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے (ایمان کے مطابق) نیک کام بھی کئے (ان سے) کہہ دو کہ میں (تبلیغ حق کے) اس کام پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا بجز رشتہ داری کی محبت کے اور جو کوئی بھلائی کمائے گا تو ہم اس کے لئے اس بھلائی کی خوبی کو اور بڑھاتے جائیں گے بلاشبہ اللہ بڑا ہی درگزر کرنے والا انتہائی قدرداں ہے

Translated by

Noor ul Amin

یہی وہ ( فضل ) ہے جس کی اللہ اپنے بندوں کو خوشخبری دیتا ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے آپ کہہ دیجئے کہ میں اس کام پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا البتہ رشتہ داری کی محبت چاہتاہوںجو کوئی نیکی کرتا ہے ، ہم اس میں اپنی طرف سے ایک نیکی کا اضافہ کردیتے ہیں بلاشبہ اللہ معاف کرنے والا اورقدردان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ہے وہ جس کی خوشخبری دیتا ہے اللہ اپنے بندوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ، تم فرماؤ میں اس ( ف٦۸ ) پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا ( ف٦۹ ) مگر قرابت کی محبت ( ف۷۰ ) اور جو نیک کام کرے ( ف۷۱ ) ہم اس کے لیے اس میں اور خوبی بڑھائیں ، بیشک اللہ بخشنے والا قدر فرمانے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ وہ ( انعام ) ہے جس کی خوشخبری اللہ ایسے بندوں کو سناتا ہے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ، فرما دیجئے: میں اِس ( تبلیغِ رسالت ) پر تم سے کوئی اُجرت نہیں مانگتا مگر ( اپنی اور اللہ کی ) قرابت و قربت سے محبت ( چاہتا ہوں ) اور جو شخص نیکی کمائے گا ہم اس کے لئے اس میں اُخروی ثواب اور بڑھا دیں گے ۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا قدر دان ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ بات ہے جس کی خوشخبری خدا اپنے ان بندوں کو دیتا ہے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بھی کئے آپ ( ص ) کہیے کہ میں تم سے اس ( تبلیغ و رسالت ) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا سوائے اپنے قرابتداروں کی محبت کے اورجو کوئی نیک کام کرے گا ہم اسکی نیکی میں اضافہ کردیں گے یقیناً اللہ بڑا بخشنے والا ( اور ) بڑا قدردان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That is (the Bounty) whereof Allah gives Glad Tidings to His Servants who believe and do righteous deeds. Say: "No reward do I ask of you for this except the love of those near of kin." And if any one earns any good, We shall give him an increase of good in respect thereof: for Allah is Oft-Forgiving, Most Ready to appreciate (service).

Translated by

Muhammad Sarwar

This is the glad news which God gives to His servants, the righteously striving believers. (Muhammad), say, "I do not ask you for any payment for my preaching to you except (your) love of (my near) relatives." Whoever achieves virtue will have its merit increased. God is All-forgiving and Appreciating.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is whereof Allah gives glad tidings to His servants who believe and do righteous good deeds. Say: "No reward do I ask of you for this except to be kind to me for my kinship with you." And whoever earns a good righteous deed, We shall give him an increase of good in respect thereof. Verily, Allah is Oft-Forgiving, Most Ready to appreciate.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is of which Allah gives the good news to His servants, (to) those who believe and do good deeds. Say: I do not ask of you any reward for it but love for my near relatives; and whoever earns good, We give him more of good therein; surely Allah is Forgiving, Grateful.

Translated by

William Pickthall

This it is which Allah announceth unto His bondmen who believe and do good works. Say (O Muhammad, unto mankind): I ask of you no fee therefor, save lovingkindness among kinsfolk. And whoso scoreth a good deed We add unto its good for him. Lo! Allah is Forgiving, Responsive.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसी की शुभ सूचना अल्लाह अपने बन्दों को देता है जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए। कहो, "मैं इसका तुम से कोई पारिश्रमिक नहीं माँगता, बस निकटता का प्रेम-भाव चाहता हूँ, जो कोई नेकी कमाएगा हम उस के लिए उस में अच्छाई की अभिवृद्धि करेंगे। निश्चय ही अल्लाह अत्यन्त क्षमाशील, गुणग्राहक है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہی ہے جس کی بشارت اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو دے رہا ہے جو ایمان لائے اور اچھے عمل کیے آپ (ان سے) یوں کہیے کہ میں تم سے کچھ مطلب نہیں چاہتا بجز رشتہ داری کی محبت کے (3) اور جو شخص کوئی نیکی کرے گا ہم اس میں اور خوبی زیادہ کردیں گے بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا بڑا قدردان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ وہ چیز ہے جس کی خوشخبری اللہ اپنے ان بندوں کو دیتا ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے اے نبی ان لوگوں سے فرما دو کہ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، البتہ قرابت کی محبت ضرور چاہتا ہوں، جو کوئی بھلائی کرئے گا ہم اس کی بھلائی میں اور اضافہ کردیں گے بیشک اللہ بڑا درگزر کرنے والا اور قدر دان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ہے وہ چیز جس کی خوشخبری اللہ اپنے ان بندوں کو دیتا ہے جنہوں نے مان لیا اور نیک عمل کئے۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں ، البتہ قرابت کی محبت ضرور چاہتا ہوں ۔ جو کوئی بھلائی کمائے گا ، ہم اس کے لئے اس بھلائی میں خوبی کا اضافہ کردیں گے۔ بیشک اللہ بڑا اور درگزر کرنے والا اور قدر دان ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ ہی ہے جس کی بشارت اللہ اپنے بندوں کو دیتا ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے آپ فرما دیجیے کہ میں اس پر تم سے کسی عوض کا سوال نہیں کرتا بجز رشتہ داری کی محبت کے، اور جو کوئی شخص کوئی نیکی کرے گا ہم اس کے لیے اس میں زیادہ خوبی کردیں گے اور بلاشبہ اللہ بخشنے والا ہے قدر دان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ ہے جو خوشخبری دیتا ہے اللہ اپنے ایماندار بندوں کو جو کرتے ہیں بھلے کام تو کہہ میں مانگتا نہیں تم سے اس پر کچھ بدلہ مگر دوستی چاہیے قرابت میں اور جو کوئی کمائے گا نیکی ہم اس کو بڑھا دیں گے اس کی خوبی بیشک اللہ معاف کرنے والا حق ماننے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہی وہ نعمت ہے جس کی بشارت اللہ تعالیٰ اپنے ان بندوں کو دیتا ہے جو ایمان لائی اور نیک عمل کرتے رہے آپ ان سے فرمائیے کہ میں تم سے اس تبلیغ پر بجز رشتہ داری کی محبت کے کوئی صلہ نہیں چاہتا اور جو شخص کوئی نیکی کرے گا تو ہم اس شخص کے لئے اس نیکی میں اور خوبی بڑھا دیں گے بیشک اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت کرنے والا بڑا قدردان ہے۔