Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 26

سورة الشورى

وَ یَسۡتَجِیۡبُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ یَزِیۡدُہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ الۡکٰفِرُوۡنَ لَہُمۡ عَذَابٌ شَدِیۡدٌ ﴿۲۶﴾

And He answers [the supplication of] those who have believed and done righteous deeds and increases [for] them from His bounty. But the disbelievers will have a severe punishment.

ایمان والوں اور نیکوکار لوگوں کی سنتا ہے اور انہیں اپنے فضل سے اور بڑھا کر دیتا ہے اور کفار کے لئے سخت عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَسۡتَجِیۡبُ
اور وہ(دعا)قبول کرتا ہے
الَّذِیۡنَ
ان کی جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
وَیَزِیۡدُہُمۡ
اور وہ زیادہ دیتا ہے انہیں
مِّنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَالۡکٰفِرُوۡنَ
اور جو کافر ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِیۡدٌ
شدید
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَسۡتَجِیۡبُ
اوروہ دعاقبول کرتاہے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اورانہوں نے کی ہیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
وَیَزِیۡدُہُمۡ
اوروہ زیادہ دیتاہے ان کو
مِّنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل میں سے
وَالۡکٰفِرُوۡنَ
اورکافر
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِیۡدٌ
بہت سخت
Translated by

Juna Garhi

And He answers [the supplication of] those who have believed and done righteous deeds and increases [for] them from His bounty. But the disbelievers will have a severe punishment.

ایمان والوں اور نیکوکار لوگوں کی سنتا ہے اور انہیں اپنے فضل سے اور بڑھا کر دیتا ہے اور کفار کے لئے سخت عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ان کی دعا قبول کرتا ہے اور اپنے فضل سے انہیں زیادہ بھی دیتا ہے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن لوگوں کی دُعا قبول کرتا ہے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کی ہیں اور اُنہیں اپنے فضل سے اورزیادہ دیتا ہے۔کافروں کے لیے بہت سخت عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He responds to (the prayer of) those who believe and do righteous deeds, and gives them more out of His grace. As for the disbelievers, for them there is a severe punishment.

اور دعا سنتا ہے ایمان والوں کی جو بھلے کام کرتے ہیں اور زیادہ دیتا ہے ان کو اپنے فضل سے اور جو منکر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ دعائیں قبول کرتا ہے ان لوگوں کی جو ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں اور اپنے فضل سے انہیں (ایمان واعمالِ صالحہ میں ) ترقی بھی دیتا ہے۔ اور کافروں کے لیے بہت سخت عذاب ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and answers the prayers of those who believe and do good deeds and bestows upon them even more out of His Bounty. As for those who deny (the Truth), a grievous chastisement awaits them.

وہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کی دعا قبول کرتا ہے اور اپنے فضل سے ان کو اور زیادہ دیتا ہے ۔ رہے انکار کرنے والے ، تو ان کے لیے دردناک سزا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، وہ ان کی دعا سنتا ہے اور انہیں اپنے فضل سے اور زیادہ دیتا ہے ، اور کافروں کے لیے سخت عذاب ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کی دعا قبول کرتا ہے اور وہ (جو مانگتے ہیں اس سے) زیادہ ان کو اپنے فضل سے دیتا ہے اور کافروں کے لئے سخت عذاب ہونا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کی (عبادت) قبول فرماتے ہیں اور اپنی مہربانی سے ان کو زیادہ (ثواب) عطا فرماتے ہیں اور کفر کرنے والوں کے لئے سخت عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کی دعا قبول فرماتا ہے اور ان کو اپنے فضل سے بڑھاتا ہے ان کے لئے سخت عذاب ہے جو کافر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کی (دعا) قبول فرماتا ہے اور ان کو اپنے فضل سے بڑھاتا ہے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He answereth those who believe and work righteous works and increaseth Unto them of His grace. And the infidels! theirs shall be a severe torment.

اور ان لوگوں کی عبادت قبول کرتا ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور ان کو اپنے فضل سے اور بڑھاتا رہتا ہے ۔ اور کافروں کے لئے تو سخت عذاب (مقرر)

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قبول کرتے ہیں وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور وہ ان کو اپنے فضل میں سے مزید عطا فرمائے گا ۔ رہے یہ کافر تو ان کیلئے ایک سخت عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ایمان اور نیک اعمال والوں کی پکار کا جواب دیتا ہے اور انہیں اپنے فضل سے اور زیادہ دیتا ہے اور کافروں کے لیے سخت عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے ان کی دعا قبول فرماتا اور ان کو اپنے فضل سے بڑھاتا ہے اور جو کافر ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ قبول فرماتا ہے دعاء (و عبادت) ان لوگوں کی جو ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے اور ان کو اور زیادہ دیتا ہے اپنے فضل (و کرم) سے اور جو لوگ اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (و باطل) پر ان کے لئے بڑا ہی سخت (اور ہولناک) عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ان کی دعاقبول کرتا ہے اور اپنے فضل سے زیادہ بھی دیتا ہے اورجو کافر ہیں ان کے لئے شدید عذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور دعا قبول فرماتا ہے ان کی جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور انہیں اپنے فضل سے اور انعام دیتا ہے ، ( ف۷۸ ) اور کافروں کے لیے سخت عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُن لوگوں کی دعا قبول فرماتا ہے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے اور اپنے فضل سے انہیں ( اُن کی دعا سے بھی ) زیادہ دیتا ہے ، اور جو کافر ہیں اُن کے لئے سخت عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ان لوگوں کی دعائیں قبول کرتا ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل بھی کئے اورانہیں اپنے فضل و کرم سے اور زیادہ عطا کرتا ہے اور کافروں کیلئے سخت عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And He listens to those who believe and do deeds of righteousness, and gives them increase of His Bounty: but for the Unbelievers their is a terrible Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

He answers the prayers of the righteously striving believers and grants them increasing favors. The unbelievers will suffer a severe punishment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He answers those who believe and do righteous good deeds, and gives them increase of His bounty. And as for the disbelievers, theirs will be a severe torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He answers those who believe and do good deeds, and gives them more out of His grace; and (as for) the unbelievers, they shall have a severe punishment.

Translated by

William Pickthall

And accepteth those who do good works, and giveth increase unto them of His bounty. And as for disbelievers, theirs will be an awful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वह उन लोगों की प्रार्थनाएँ स्वीकार करता है जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए। और अपने उदार अनुग्रह से उन्हें और अधिक प्रदान करता है। रहे इनकार करने वाले, तो उन के लिए कड़ी यातना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان لوگوں کی عبادت قبول کرتا ہے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے اور ان کو اپنے فضل سے اور زیادہ (ثواب) دیتا ہے اور جو لوگ کفر کر رہے ہیں انکے لیے سخت عذاب ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کی دعا قبول کرتا ہے اور اپنے فضل سے ان کو مزید دیتا ہے۔ جو انکار کرنے والے ہیں ان کے لیے سخت سزا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کی دعا قبول کرتا ہے اور اپنے فضل سے ان کو اور زیادہ دیتا ہے۔ رہے انکار کرنے والے ، تو ان کے لئے سخت سزا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور اعمال صالحہ کیے ان کی دعا قبول فرماتا ہے اور اپنے فضل سے ان کے اعمال میں اضافہ فرماتا ہے اور جو کافر ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور دعا سنتا ہے ایمان والوں کی جو بھلے کام کرتے ہیں اور زیادہ دیتا ہے ان کو اپنے فضل سے   اور جو منکر ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کی دعائیں اور عبادت قبول کرتا ہے اور ان کو اپنے فضل سے اور زیادہ دیتا ہے اور جنہوں نے کفر کی روش اختیار کررکھی ہے ان کے لئے سخت عذاب ہے۔