Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 29

سورة الشورى

وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖ خَلۡقُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَثَّ فِیۡہِمَا مِنۡ دَآبَّۃٍ ؕ وَ ہُوَ عَلٰی جَمۡعِہِمۡ اِذَا یَشَآءُ قَدِیۡرٌ ﴿۲۹﴾٪  4 الرّبع

And of his signs is the creation of the heavens and earth and what He has dispersed throughout them of creatures. And He, for gathering them when He wills, is competent.

اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے اور ان میں جانداروں کا پھیلانا ہے وہ اس پر بھی قادر ہے کہ جب چاہے انہیں جمع کر دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہٖ
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے
خَلۡقُ
پیدائش
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور جو بھی
بَثَّ
اس نے پھیلا دیئے
فِیۡہِمَا
ان دونو ں میں
مِنۡ دَآبَّۃٍ
کوئی جاندار
وَہُوَ
اور وہ
عَلٰی جَمۡعِہِمۡ
ان کے جمع کرنے پر
اِذَا
جب
یَشَآءُ
وہ چاہے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہٖ
اوراس کی نشانیوں میں سے ہے
خَلۡقُ
پیدائش
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اورزمین کی
وَمَا
اورجو
بَثَّ
اس نے پھیلادئیے
فِیۡہِمَا
ان دونوں میں
مِنۡ دَآبَّۃٍ
کوئی بھی جاندار
وَہُوَ
اوروہ
عَلٰی جَمۡعِہِمۡ
ان کے جمع کرنےپر
اِذَا
جب
یَشَآءُ
وہ چاہے
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

And of his signs is the creation of the heavens and earth and what He has dispersed throughout them of creatures. And He, for gathering them when He wills, is competent.

اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے اور ان میں جانداروں کا پھیلانا ہے وہ اس پر بھی قادر ہے کہ جب چاہے انہیں جمع کر دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس کی نشانیوں میں ایک نشانی اس کا آسمانوں، زمین اور ان جانداروں کا پیدا کرنا ہے جو اس نے ان میں پھیلا دیئے ہیں اور وہی جب چاہے انہیں اکٹھا کرلینے پر بھی قادر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُس کی نشانیوں میں آسمانوں اورزمین کی پیدائش ہے اورجو اُس نے اُن دونوں میں کوئی بھی جاندار پھیلا دیے ہیں اوروہ جب چاہے اُنہیں جمع کرنے پرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among His signs is the creation of the heavens and the earth and of the creatures He has spread in them. And He is Powerful to assemble them whenever He so wills.

اور ایک اس کی نشانی ہے بنانا آسمانوں کا اور زمین کا اور جس قدر بکھیرے ہیں ان میں جانور اور وہ جب چاہے ان سب کو اکٹھا کرسکتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کی تخلیق اور ان دونوں میں اس نے جو جان دار پھیلادیے ہیں۔ اور وہ جب چاہے ان سب کو جمع کرنے پر قادر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And of His Signs is the creation of the heavens and the earth and the living creatures that He has spread out in them. He has the power to bring them together when He so wills.

اس کی نشانیوں میں سے ہے یہ زمین اور آسمانوں کی پیدائش ، اور یہ جاندار مخلوقات جو اس نے دونوں جگہ پھیلا رکھی ہیں 50 ۔ وہ جب چاہے انہیں اکٹھا کر سکتا ہے 51 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور وہ جاندار جو اس نے ان دونوں میں پھیلا رکھے ہیں ، اور وہ جب چاہے ان کو جمع کرنے پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی کی قدرت کی نشانیوں میں سے آسمان اور زمین کی پیدائش ہے اور ان دونوں میں جو جاندار پیدا کئے ہیں 5 اور وہ جب چاہے گا یعنی قیامت کے دن ان کو اکٹھا کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمانا اور ان جانوروں کا جو اس نے ان میں پھیلارکھے ہیں۔ اور وہ جب چاہیں ان کے جمع کرنے پر (بھی) قدرت رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اسی کی نشانیوں میں سے ہے اور ان جانوروں کا پیدا کرنا جو اس نے ان میں ( زمین و آسمان میں) پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرلینے پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور ان جانوروں کا جو اس نے ان میں پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرلینے پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of His signs is the creation of the heavens and the earth and of the moving creatures which He hath dispersed in the twain. And He is for their assembling whensoever He will Potent.

اور اس کی نشانیوں میں سے پیدا کرنا ہے آسمانوں اور زمین کا اور ان جانداروں کا جو اسی نے دونوں جگہ پھیلا رکھے ہیں اور وہ ان کے جمع کرلینے پر جب وہ چاہے قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کیا جانا اور جو اس نے ان کے درمیان جانور پھیلائے ہیں اور وہ ان کے جمع کرنے پر بھی ، جب وہ ان کو جمع کرنا چاہے گا ، قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش اس کی نشانیوں میں سے ہے اور اس نے اس میں جانوروں کو پھیلادیا اور وہ جب چاہے انکے جمع کرنے پر قادر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور ان جانوروں کا جو اس نے پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان کو جمع کرلینے پر قدرت رکھتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین (کی اس عظیم الشان کائنات) کا پیدا کرنا اور وہ تمام جاندار مخلوق جس کو اس نے پھیلا دیا ہے (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) ان دونوں میں اور وہ جب چاہے ان کو اکٹھا کرنے پر پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور اس کی نشانیوں میں ایک نشانی آسمانوں اور زمین اور ان جانداروں کاپیداکرنا ہےجو ا س نے ان میں پھیلادئیے ہیں اور وہی جب چاہےانہیں اکٹھاکرلینے پر قادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور جو چلنے والے ان میں پھیلائے ، اور وہ ان کے اکٹھا کرنے پر ( ف۸۲ ) جب چاہے قادر ہے ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے اور اُن چلنے والے ( جانداروں ) کا ( پیدا کرنا ) بھی جو اُس نے اِن میں پھیلا دیئے ہیں ، اور وہ اِن ( سب ) کے جمع کرنے پر بھی جب چاہے گا بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی تخلیق اور جو چلنے پھر نے والے جاندار ان کے درمیان پھیلائے ہیں ان کا پیدا کرنا بھی ہے اور وہ ان کو جمع کرنے پر جب چاہے گا قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And among His Signs is the creation of the heavens and the earth, and the living creatures that He has scattered through them: and He has power to gather them together when He wills.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of the evidence (of His existence) are His creation of the heavens and the earth and the beasts which inhabit it. He has all the power to bring them together if He wishes this to be so.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among His Ayat is the creation of the heavens and the earth, and whatever moving creatures He has dispersed in them both. And He is Able to assemble them whenever He wills.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And one of His signs is the creation of the heavens and the earth and what He has spread forth in both of them of living beings; and when He pleases He is all-powerful to gather them together.

Translated by

William Pickthall

And of His portents is the creation of the heaven and the earth, and of whatever beasts He hath dispersed therein. And He is Able to gather them when He will.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस की निशानियों में से है आकाशों और धरती को पैदा करना, और वे जीवधारी भी जो उस ने इन दोनों में फैला रखे हैं। वह जब चाहे उन्हें इकट्ठा करने की सामर्थ्य भी रखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور منجملہ اس (کی قدرت) کی نشانیوں کے پیدا کرنا ہے آسمانوں اور زمین کا اور ان جانداروں کا جو اس نے آسمان اور زمین میں پھیلا رکھے ہیں (3) اور وہاں (خلائق) کے جمع کرلینے پر بھی جب وہ (جمع کرنا) چاہے قادر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

زمین اور آسمانوں کی پیدائش، اور جاندار مخلوق جو اس نے پھیلا رکھی ہے یہ اس کی نشانیوں میں سے ہے جب وہ چاہے انہیں اکٹھا کرسکتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کی نشانیوں میں سے ہے۔ یہ زمین اور آسمانوں کی پیدائش ، اور یہ جاندار مخلوقات جو اس نے دونوں جگہ پھیلا رکھی ہیں۔ وہ جب چاہے انہیں اکٹھا کرسکتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں کا اور زمین کا پیدا فرمانا، اور ان جانوروں کا پیدا فرمانا جو اس نے ان دونوں میں پھیلا دئیے ہیں، اور وہ ان کے جمع کرنے پر جب چاہے قادر ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ایک اس کی نشانی ہے بنانا آسمانوں کا اور زمین کا اور جس قدر بکھیرے ہیں ان میں جانور اور وہ جب چاہے ان سب کو اکٹھا کرسکتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور منجملہ اس کی نشانیوں کے آسمانوں کا اور زمین کا پیدا کرنا اور ان جان داروں کا پیداکرنا جو اس نے زمین و آسمان کے درمیان پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان سب کے جمع کرلینے پر قادر ہے۔