Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 3

سورة الشورى

کَذٰلِکَ یُوۡحِیۡۤ اِلَیۡکَ وَ اِلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکَ ۙ اللّٰہُ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۳﴾

Thus has He revealed to you, [O Muhammad], and to those before you - Allah , the Exalted in Might, the Wise.

اللہ تعالٰی جو زبردست ہے اور حکمت والا ہےاسی طرح تیری طرف اور تجھ سے اگلوں کی طرف وحی بھیجتا رہا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُوۡحِیۡۤ
وحی کرتا ہے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَاِلَی
اور طرف
الَّذِیۡنَ
ان کے جو
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے تھے
اللّٰہُ
اللہ
الۡعَزِیۡزُ
جو بڑا زبردست ہے
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُوۡحِیۡۤ
اللہ تعالیٰ وحی کرتاہے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
وَاِلَی الَّذِیۡنَ
اوران کی طرف جو
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے (تھے)
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡعَزِیۡزُ
سب پرغالب
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والاہے
Translated by

Juna Garhi

Thus has He revealed to you, [O Muhammad], and to those before you - Allah , the Exalted in Might, the Wise.

اللہ تعالٰی جو زبردست ہے اور حکمت والا ہےاسی طرح تیری طرف اور تجھ سے اگلوں کی طرف وحی بھیجتا رہا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ جو زبردست اور حکمت والا ہے، آپ کی طرف اور آپ سے پہلے (رسولوں) کی طرف اسی طرح وحی کرتا رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اسی طرح اﷲ تعالیٰ وحی کرتا ہے آپ کی طرف اوراُن کی طرف جو آپ سے پہلے تھے،اﷲ تعالیٰ سب پرغالب ،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

]. This is how Allah, the Mighty, the Wise, sends revelation to you and to those who were before you.

اسی طرح وحی بھیجتا ہے تیری طرف اور تجھ سے پہلوں کی طرف اللہ زبردست حکمتوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اسی طرح وحی کرتا ہے آپ کی طرف اور ان کی طرف بھی کرتا رہا ہے جو آپ سے پہلے تھے وہ اللہ جو بہت زبردست بہت حکمت والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus does Allah, the Most Mighty, the Most Wise reveal to you even as (He revealed) to those (Messengers) who preceded you.

اسی طرح اللہ غالب و حکیم تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے ( رسولوں ) کی طرف وحی کرتا رہا ہے 1 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) اللہ جو عزیز و حکیم ہے ، تم پر اور تم سے پہلے جو ( پیغمبر ) ہوئے ہیں ، ان پر اسی طرح وحی نازل کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ایسے ہی جیسا مضمون اس سورت میں ہے اللہ زبرسدت حکمت والا تجھ پر اور تجھ سے پہلے پیغمبروں پر وحی بھیجتا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ غالب (و) دانا اسی طرح آپ پر وحی بھیجتے ہیں جس طرح آپ سے پہلے لوگوں کی طرف وحی بھیجتے رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ نے آپ کی طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح آپ سے پہلے ( رسولوں پر) وحی بھیجتا رہا ہے جو زبردست اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدائے غالب و دانا اسی طرح تمہاری طرف مضامین اور (براہین) بھیجتا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں کی طرف وحی بھیجتا رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

In this wise revealeth Unto thee and Unto those before thee, Allah the Mighty, the Wise.

اسی طرح اللہ غلبہ والا حکمت والا وحی بھیجتا رہا ہے آپ پر اور آپ سے قبل والوں پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی طرح خدائے عزیز وحکیم وحی کرتا ہے تمہاری طرف اور اسی طرح وہ وحی کرتا رہا ہے ان کی طرف جو تم سے پہلے گذرے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اسی طرح اللہ تعالیٰ غالب و حکمت والیھ نے آپ ( ﷺ ) کی طرف اور آپ سے پہلے والوں پر وحی ( نازل ) فرمائی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ غالب، دانا اسی طرح تمہاری طرف اور تم سے پہلے لوگوں کی طرف وحی بھیجتا رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی طرح وحی بھیجتا ہے اللہ آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) اور ان سب (حضرات) کی طرف جو کہ گزر چکے ہیں آپ سے پہلے جو کہ بڑا ہی زبردست نہایت حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ جو زبردست اور حکمت والا ہے آپ کی طرف اور آپ سے پہلے ( رسولوں ) کی طرف اسی طرح وحی کرتارہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یونہی وحی فرماتا ہے تمہاری طرف ( ۲ ) اور تم سے اگلوں کی طرف ( ف۳ ) اللہ عزت و حکمت والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اسی طرح آپ کی طرف اور اُن ( رسولوں ) کی طرف جو آپ سے پہلے ہوئے ہیں اللہ وحی بھیجتا رہا ہے جو غالب ہے بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) اسی طرح اللہ غالب اور بڑا حکمت والا ہے آپ ( ص ) کی طرف اور آپ ( ص ) سے پہلے گزرے ہوئے رسولوں ( ع ) کی طرف وحی کرتا رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus doth (He) send inspiration to thee as (He did) to those before thee,- Allah, Exalted in Power, Full of Wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), this is how God, the Majestic and All-wise, sends revelations to you and sent them to those who lived before you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Likewise Allah, the Almighty, the All-Wise sends revelation to you as to those before you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Thus does Allah, the Mighty, the Wise, reveal to you, and (thus He revealed) to those before you.

Translated by

William Pickthall

Thus Allah the Mighty, the Knower inspireth thee (Muhammad) as (He inspired) those before thee.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इसी प्रकार अल्लाह प्रुभत्वशाली, तत्वदर्शी तुम्हारी ओर और उन लोगों की ओर प्रकाशना (वह्य) करता रहा है, जो तुम से पहले गुज़र चुके हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اسی طرح آپ پر جو (پیغمبر) آپ سے پہلے ہوچکے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ جو زبردست حکمت والا ہے (دوسری سورتوں اور کتابوں کی) وحی بھیجتا رہا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ غالب و حکیم ہے جو اسی طرح آپ کی طرف اور آپ سے پہلے رسولوں کی طرف وحی کرتا رہا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اسی طرح اللہ غالب و حکیم تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے رسولوں ) کی طرف وحی کرتا رہا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اسی طرح وحی بھیجتا ہے آپ کی طرف اور ان کی طرف جو آپ سے پہلے تھے اللہ جو عزیز ہے حکیم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اسی طرح وہی بھیجتا ہے تیری طرف اور تجھ سے پہلوں کی طرف اللہ زبردست حکمتوں والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس طرح اے پیغمبر آپ پر یہ سورت نازل کی جارہی ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ جو کمال قوت و کمال حکمت کا مالک ہے آپ پر اور آپ سے پہلے اور رسولوں پر وحی بھیجتا رہا ہے۔