Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 44

سورة الشورى

وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنۡ وَّلِیٍّ مِّنۡۢ بَعۡدِہٖ ؕ وَ تَرَی الظّٰلِمِیۡنَ لَمَّا رَاَوُا الۡعَذَابَ یَقُوۡلُوۡنَ ہَلۡ اِلٰی مَرَدٍّ مِّنۡ سَبِیۡلٍ ﴿ۚ۴۴﴾

And he whom Allah sends astray - for him there is no protector beyond Him. And you will see the wrongdoers, when they see the punishment, saying, "Is there for return [to the former world] any way?"

اور جسے اللہ تعالٰی بہکا دے اس کا اس کے بعد کوئی چارہ ساز نہیں ، اور تو دیکھے گا کہ ظالم لوگ عذاب کو دیکھ کر کہہ رہے ہوں گے کہ کیا واپس جانے کی کوئی راہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلِ
بھٹکا دے
اللّٰہُ
اللہ
فَمَا
تو نہیں
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی کارساز
مِّنۡۢ بَعۡدِہٖ
اس کے بعد
وَتَرَی
اور آپ دیکھیں گے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
لَمَّا
جب
رَاَوُا
وہ دیکھ لیں گے
الۡعَذَابَ
عذاب
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہیں گے
ہَلۡ
کیا ہے
اِلٰی مَرَدٍّ
واپس لوٹنے کی طرف
مِّنۡ سَبِیۡلٍ
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اورجس کو
یُّضۡلِلِ
گمراہ کردے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَمَا
پھرنہیں
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی مددگار
مِّنۡۢ بَعۡدِہٖ
اس کے بعد
وَتَرَی
اورآپ دیکھیں گے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظا لموں کو
لَمَّا
جب
رَاَوُا
وہ دیکھیں گے
الۡعَذَابَ
عذاب
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہیں گے
ہَلۡ
کیا
اِلٰی مَرَدٍّ
واپس جانے کا
مِّنۡ سَبِیۡلٍ
کوئی راستہ ہے
Translated by

Juna Garhi

And he whom Allah sends astray - for him there is no protector beyond Him. And you will see the wrongdoers, when they see the punishment, saying, "Is there for return [to the former world] any way?"

اور جسے اللہ تعالٰی بہکا دے اس کا اس کے بعد کوئی چارہ ساز نہیں ، اور تو دیکھے گا کہ ظالم لوگ عذاب کو دیکھ کر کہہ رہے ہوں گے کہ کیا واپس جانے کی کوئی راہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جسے اللہ گمراہ کردے تو اس کے بعد کوئی اس کا کارساز نہیں۔ اور آپ ظالموں کو دیکھیں گے کہ جب وہ عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کہ : کیا واپس پلٹنے کی بھی کوئی راہ ہے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس کواﷲ تعالیٰ گمراہ کردے تواس کے بعداُس کاکوئی مددگار نہیں ہے اور آپ دیکھیں گے کہ وہ ظالم جب عذاب دیکھیں گے توکہیں گے کہ کیاواپس جانے کاکوئی راستہ ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the one whom Allah lets go astray, there is no one for him to protect thereafter. And you will see the wrongdoers, when they will see the punishment, that they will say, |"Is there any way to be sent back (to the world)?”

اور جس کو راہ نہ سمجھائے اللہ تو کوئی نہیں اس کا کام بنانے والا اس کے سوا اور تو دیکھے گنہگاروں کو جس وقت دیکھیں گے عذاب کہیں گے کسی طرح پھرجانے کی بھی ہوگی کوئی راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس کو اللہ نے ہی گمراہ کردیا ہو تو اس کے بعد اس کے لیے کوئی مدد گار نہیں۔ اور تم دیکھو گے ظالموں کو کہ جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو کہیں گے : کیا واپس لوٹ جانے کا بھی کوئی راستہ ہے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He whom Allah lets go astray, none after Him can be his protector. You will see that when the wrong-doers observe the chastisement, they will exclaim: “Is there any way to go back?”

جس کو اللہ ہی گمراہی میں پھینک دے اس کا کوئی سنبھالنے والا اللہ کے بعد نہیں ہے 69 ۔ تم دیکھو گے کہ یہ ظالم جب عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے اب پلٹنے کی بھی کوئی سبیل ہے؟70

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جسے اللہ گمراہ کردے تو اس کے بعد کوئی نہیں ہے جو اس کا مددگار بنے ۔ اور جب ظالموں کو عذاب نظر آجائے تو تم انہیں یہ کہتا ہوا دیکھو گے کہ : کیا واپس جانے کا بھی کوئی راستہ ہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس کو خدا بھٹکا دے تو پھر 15 کا کوئی مددگار نہیں جو اس کو راہ پر لائے) اور (اے پیغمبر قیاتم کے دن) تو گناہگاروں کو دیکھ لے گا جب وہ اللہ تعالیٰ کا) عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے (ہائے ! دنیا میں) پھر لوٹ جانے کا کوئی رستہ ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس کو اللہ گمراہ کردیں تو اس کے لئے اس کے علاوہ کوئی (بھی) کارساز نہیں اور آپ ظالموں کو دیکھیں گے جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو کہتے ہوں گے کیا (دنیا میں) واپس جانے کی کوئی صورت ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جسے اللہ ہی گمراہ کر دے تو اسکے بعد اس شخص کا کوئی حمایتی نہیں ہے ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان ظالموں کو دیکھیں گے کہ جب وہ اپنی کھلی آنکھوں سے عذاب الٰہی کو دیکھیں گے تب کہیں گے کہ کیا یہاں سے واپس جانے کا کوئی راستہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے تو اس کے بعد اس کا کوئی دوست نہیں۔ اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ (دوزخ کا) عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کیا (دنیا میں) واپس جانے کی بھی کوئی سبیل ہے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whomsoever Allah will send astray, for him there will be no protecting friend to take His place. And thou wilt behold the wrong- doers when they behold the torment saying: is there Unto return any way?

اور جسے اللہ گمراہ کردے اس کے لئے اللہ کے سوا کوئی چارہ ساز نہیں ۔ اور آپ کافروں کا دیکھیں گے کہ جب وہ عذاب کا مشاہدہ کریں گے تو کہتے ہوں گے کہ آیا واپس جانے کی کوئی صورت ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس کو خدا گمراہ کردے تو اس کے بعد اس کا کوئی کارساز نہیں بن سکتا اور تم ان ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ عذاب سے دوچار ہوں گے تو کہیں گے: ہے کوئی راہ دنیا میں پھر واپس جانے کی؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جس کو اللہ ( تعالیٰ ) گمراہ کردے تو اس کے لیے اس ( گمراہی ) کے بعد کوئی کارساز نہیں ، اور آپ ظالموں کو دیکھیں گے جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو کہیں گے کیا ہے کوئی واپسی کا راستہ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس شخص کو اللہ گمراہ کرے تو اس کے بعد اس کا کوئی دوست نہیں اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ دوزخ کا عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کیا دنیا میں واپس جانے کا کوئی راستہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جس کو اللہ ہی گمراہ کر دے (اس کے خبث باطن کی بناء پر) تو اس کے لئے اس کے بعد کوئی چارہ ساز نہیں اور (کل قیامت میں) تم دیکھو گے کہ یہ ظالم لوگ جب اس عذاب کو خود دیکھ لیں گے تو کہیں گے (ہائے افسوس) کیا اب واپس جانے کی کوئی بھی صورت ہوسکتی ہے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور جسے اللہ گمراہ کردے تواس کے بعدکوئی اس کا دوست نہیں اور آپ ظالموں کو دیکھیں گے کہ جب وہ عذاب دیکھیں گے توکہیں گے کہ کیا ( دنیا میں ) واپس پلٹنے کی بھی کوئی صورت ہے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کا کوئی رفیق نہیں اللہ کے مقابل ( ف۱۰۸ ) اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب عذاب دیکھیں گے ( ف۱۰۹ ) کہیں گے کیا واپس جانے کا کوئی راستہ ہے ( ف۱۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اُس کے لئے اُس کے بعد کوئی کارساز نہیں ہوتا ، اور آپ ظالموں کو دیکھیں گے کہ جب وہ عذابِ ( آخرت ) دیکھ لیں گے ( تو ) کہیں گے: کیا ( دنیا میں ) پلٹ جانے کی کوئی سبیل ہے؟

Translated by

Hussain Najfi

اور جس کو اللہ گمراہی میں چھوڑ دے تو اس کے بعد اس کا کوئی سرپرست و کارساز نہیں ہے اورتم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ عذاب دیکھیں گے تو ( گھبرا کر ) کہیں گے کہایا ( دنیا میں ) واپسی کا کوئی راستہ ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For any whom Allah leaves astray, there is no protector thereafter. And thou wilt see the Wrong-doers, when in sight of the Penalty, Say: "Is there any way (to effect) a return?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Whomever God has caused to go astray will find no guardian after this. You will see the unjust, on facing the torment, say, "Is there any way to turn back?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whomsoever Allah sends astray, for him there is no protector after Him. And you will see the wrongdoers, when they behold the torment, they will say: "Is there any way of return"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whomsoever Allah makes err, he has no guardian after Him; and you shall see the unjust, when they see the punishment, saying: Is there any way to return?

Translated by

William Pickthall

He whom Allah sendeth astray, for him there is no protecting friend after Him. And thou (Muhammad) wilt see the evil-doers when they see the doom, (how) they say: Is there any way of return?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस व्यक्ति को अल्लाह गुमराही में डाल दे, तो उस के पश्चात उसे सम्भालने वाला कोई भी नहीं। तुम ज़ालिमों को देखोगे कि जब वे यातना को देख लेंगे तो कह रहे होंगे, "क्या लौटने का भी कोई मार्ग है?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس کو اللہ تعالیٰ گمراہ کر دے تو اس کے بعد اس شخص کا (دنیا میں بھی) کوئی چارہ ساز نہیں اور آپ (ان ظالموں کو دیکھیں گے جس وقت کہ ان کو عذاب کا معائنہ ہوگا کہتے ہوں گے کیا (دنیا میں) واپس جانے کی کوئی صورت ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جسے اللہ ہی گمراہی میں پھینک دے اسے کوئی بھی اللہ کے سوا سنبھالنے والا نہیں۔ تم دیکھو گے کہ جب ظالم عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کیا واپس پلٹنے کا کوئی راستہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس کو اللہ ہی گمراہی میں پھینک دے اس کا کوئی سنبھالنے والا اللہ کے بعد نہیں ہے۔ تم دیکھو گے کہ یہ ظالم جب عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے اب پلٹنے کی بھی کوئی سبیل ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ جس کو گمراہ کرے اس کے لیے اس کے بعد کوئی چارہ ساز نہیں اور جب ظالم لوگ عذاب کو دیکھیں گے تو اے مخاطب تو انہیں اس حال میں دیکھے گا کہ یوں کہہ رہے ہوں گے کیا واپس کیے جانے کا کوئی راستہ ہے ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس کو راہ نہ سجھائے اللہ تو کوئی نہیں اس کا کام بنانے والا اس کے سوا اور تو دیکھے گناہ گاروں کو جس وقت دیکھیں گے عذاب کہیں گے کسی طرح پھرجانے کی بھی ہوگی کوئی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ گمراہ کردے تو اس کے بعد اس شخص کا کوئی چارہ ساز نہیں اور اے پیغمبر آپ ظالموں کو دیکھیں گے کہ جس وقت وہ عذاب کا مشاہدہ کریں گے تو یوں کہیں گے کیا یہاں سے واپس ہوجانے کی کوئی صورت ہے۔