Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 5

سورة الشورى

تَکَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرۡنَ مِنۡ فَوۡقِہِنَّ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ یُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡ وَ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ لِمَنۡ فِی الۡاَرۡضِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۵﴾

The heavens almost break from above them, and the angels exalt [ Allah ] with praise of their Lord and ask forgiveness for those on earth. Unquestionably, it is Allah who is the Forgiving, the Merciful.

قریب ہے آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور تمام فرشتے اپنے رب کی پاکی تعریف کے ساتھ بیان کر رہے ہیں اور زمین والوں کے لئے استغفار کر رہے ہیں خوب سمجھ رکھو کہ اللہ تعالٰی ہی معاف فرمانے والا رحمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تَکَادُ
قریب ہے کہ
السَّمٰوٰتُ
آسمان
یَتَفَطَّرۡنَ
وہ پھٹ پڑیں
مِنۡ فَوۡقِہِنَّ
اپنے اوپر سے
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور فرشتے
یُسَبِّحُوۡنَ
وہ تسبیح کرتے ہیں
بِحَمۡدِ
ساتھ تعریف کے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَیَسۡتَغۡفِرُوۡنَ
اور وہ بخشش مانگتے ہیں
لِمَنۡ
ان کے لیے جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہیں
اَلَاۤ
خبردار
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
ہُوَ
وہی ہے
الۡغَفُوۡرُ
بہت بخشنے والا
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

تَکَادُ
قریب ہے
السَّمٰوٰتُ
آسمان
یَتَفَطَّرۡنَ
پھٹ پڑیں
مِنۡ فَوۡقِہِنَّ
اپنے اوپرسے
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اورفرشتے
یُسَبِّحُوۡنَ
تسبیح کرتے ہیں
بِحَمۡدِ
ساتھ حمدکے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَیَسۡتَغۡفِرُوۡنَ
اوروہ بخشش کی دعاکرتے ہیں
لِمَنۡ
ان کے لیے جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہیں
اَلَاۤ
سن لو!
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہ
الۡغَفُوۡرُ
بے حدبخشنے والا
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم والاہے
Translated by

Juna Garhi

The heavens almost break from above them, and the angels exalt [ Allah ] with praise of their Lord and ask forgiveness for those on earth. Unquestionably, it is Allah who is the Forgiving, the Merciful.

قریب ہے آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور تمام فرشتے اپنے رب کی پاکی تعریف کے ساتھ بیان کر رہے ہیں اور زمین والوں کے لئے استغفار کر رہے ہیں خوب سمجھ رکھو کہ اللہ تعالٰی ہی معاف فرمانے والا رحمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(جو کچھ یہ مشرکین کہتے ہیں) قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں درآنحالیکہ فرشتے اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے اور زمین میں رہنے والوں کے لئے بخشش طلب کرتے رہتے ہیں۔ سن رکھو ! ! اللہ ہی بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپرسے پھٹ پڑیں اورفرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اورجو زمین میں ہیں اُن کے لیے بخشش کی دُعاکرتے ہیں،سن لو!یقیناًاﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The heavens almost burst apart from their above side, and the angels proclaim the purity and praise of their Lord, and pray for the forgiveness of those on the earth. Be aware that Allah is the Most-Forgiving, the Very-Merciful.

کہ پھٹ پڑیں آسمان اوپر سے اور فرشتے پاکی بولتے ہیں خوبیاں اپنے رب کی اور گناہ بخشواتے ہیں زمین والوں کے سنتا ہے وہی ہے اللہ معاف کرنے والا مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے تسبیح کرتے ہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور زمین میں جو (اہل ایمان) ہیں ان کے لیے استغفار کرتے ہیں۔ آگاہ ہو جائو ! یقینا اللہ ہی بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The heavens may well nigh rend asunder from above while the angels proclaim the praise of their Lord and ask forgiveness for those on earth. Lo, it is Allah, and He alone, Who is Most Forgiving, Most Merciful.

قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں 3 ۔ فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں اور زمین والوں کے حق میں درگزر کی درخواستیں کیے جاتے ہیں 4 ۔ آگاہ رہو ، حقیقت میں اللہ غفور و رحیم ہی ہے 5 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایسا لگتا ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں گے ، ( ١ ) اور فرشتے اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں ، اور زمین والوں کے لیے استغفار کر رہے ہیں ۔ یاد رکھو کہ اللہ ہی ہے جو بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہ آسمان اس کی بیبت اور جلال کی وجہ سے اوپر سے پھٹ پڑیں اور 7 اور فرشتے اس حالت میں ہیں کہ اپنے مالک کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کر رہے ہیں اور زمین والوں کے لئے جو ایماندار ہیں بخشش کی دعا کر رہے ہیں 8 سن بیشک اللہ ہی بخشنے والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہوسکتا ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور زمین میں بسنے والوں کے لئے معافی طلب کرتے ہیں ۔ خوب جان لو ! کہ بیشک اللہ ہی معاف کرنے والے رحمت کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آسمان قریب ہیں کہ وہ اوپر کی طرف سے پھٹ پڑیں۔ اور فرشتے اپنے رب کی حمد وثناء بیان کر رہے ہیں اور ( زمین میں رہنے والے اہل ایمان) کے لئے اللہ سے بخشش مانگتے رہتے ہیں۔ سنو ! کہ اللہ ہی گناہوں کو معاف کرنے والا اور نہایت رحم و کرم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیج کرتے رہتے ہیں اور جو لوگ زمین میں ہیں ان کے لئے معافی مانگتے رہتے ہیں۔ سن رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Well-nigh the heavens might be rent in sunder from above them. And the angels hallow the praise of their lord and ask forgiveness for these on the earth. Lo! Verily Allah! He is the Forgiver, the Merciful!

کچھ بعید نہیں کہ آسمان اپنے اوپر سے پھٹ پڑیں ۔ اور فرشتے اپنے پروردگار کی تسبیح وحمد کرتے رہتے ہیں اور اہل زمین کے لئے طلب مغفرت کرتے رہتے ہیں ۔ یاد رکھو اللہ ہی بڑا مغفرت کرنے والا ہے بڑا رحیم ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح اور زمین والوں کیلئے استغفار کرتے رہتے ہیں ۔ آگاہ کہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا اللہ ہی ہے!

Translated by

Mufti Naeem

قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر کی طرف سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے رب کی حمد و تسبیح بیانکرتے ہیں اور زمین والوں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں ، خبردار بے شک اللہ ( تعالیٰ ) بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور جو لوگ زمین میں ہیں ان کے لیے معافی مانگتے رہتے ہیں سن لو کہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

قریب ہے کہ پھٹ پڑیں آسمان اپنے اوپر سے اور فرشتے تسبیح کرتے ہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور وہ بخشش مانگتے ہیں ان (ایماندار) لوگوں کے لئے جو کہ زمین میں (رہتے) ہیں آگاہ رہو کہ بلاشبہ اللہ بڑا ہی بخشنے والا انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

( جوکچھ یہ مشرکین کہتے ہیں ) قریب ہے کہ آسمان اوپرسے پھٹ پڑے جبکہ فرشتے اپنے رب کی حمدکے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور زمین رہنے والے ( اہل ایمان ) کے لئے بخشش طلب کرتے ہیں سُن لویقیناا للہ ہی بخشنے والا ہے اور رحم والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

قریب ہوتا ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے شق ہوجائیں ( ف٤ ) اور فرشتے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور زمین والوں کے لیے معافی مانگتے ہیں ( ف۵ ) سن لو بیشک اللہ ہی بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

قریب ہے آسمانی کرّے اپنے اوپر کی جانب سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اُن لوگوں کے لئے جو زمین میں ہیں بخشش طلب کرتے رہتے ہیں ۔ یاد رکھو! اللہ ہی بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے شگافتہ ہوجائیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی حمد و تعریف کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور اہلِ زمین کیلئے مغفرت طلب کرتے ہیں ۔ آگاہ رہو کہ اللہ یقیناً بڑابخشنے والا ( اور ) بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The heavens are almost rent asunder from above them (by Him Glory): and the angels celebrate the Praises of their Lord, and pray for forgiveness for (all) beings on earth: Behold! Verily Allah is He, the Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

(When the revelation passes through) the heavens, they almost break apart. At that time the angels glorify their Lord with His praise and seek forgiveness for those who live on earth. God is certainly All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nearly the heavens might be rent asunder from above them, and the angels glorify the praises of their Lord, and ask for forgiveness for those on the earth. Lo, Verily, Allah is the Oft-Forgiving, the Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The heavens may almost rend asunder from above them and the angels sing the praise of their Lord and ask forgiveness for those on earth; now surely Allah is the Forgiving, the Merciful.

Translated by

William Pickthall

Almost might the heavens above be rent asunder while the angels hymn the praise of their Lord and ask forgiveness for those on the earth. Lo! Allah, He is the Forgiver, the Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

लगता है कि आकाश स्वयं अपने ऊपर से फट पड़े। हाल यह है कि फ़रिश्ते अपने रब का गुणगान कर रहे हैं, और उन लोगों के लिए जो धरती में हैं, क्षमा की प्रार्थना करते रहते हैं। सुन लो! निश्चय ही अल्लाह ही क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کچھ بعید نہیں کہ آسمان اپنے اوپر سے (کہ ادھر ہی سے بوجھ پڑتا ہے) پھٹ پڑے اور (وہ) فرشتے اپنے رب کی تسبیح وتحمید کرتے ہیں اور اہل زمین کے لیے معافی مانگتے ہیں خوب سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ ہی معاف کرنے والا رحمت کرنے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

قریب ہے کہ آسمان ان کے اوپر سے پھٹ پڑیں۔ فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر رہے ہیں اور زمین والوں کے حق میں درگزر کی فریاد کرتے ہیں۔ سنو ! یقیناً اللہ غفور ورحیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں۔ فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کررہے ہیں ، اور زمین والوں کے حق میں درگزر کی درخواستیں کئے جاتے ہیں۔ آگاہ رہو ، حقیقت میں اللہ غفور ورحیم ہی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کچھ بعید نہیں کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے رب کی تسبیح بیان کرتے ہیں، اور اہل زمین کے لیے مغفرت طلب کرتے ہیں خبردار ! اللہ ہی مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

قریب ہے کہ پھوٹ پڑیں آسمان اوپر سے   اور فرشتے پاکی بولتے ہیں خوبیاں اپنے رب کی اور گناہ بخشواتے ہیں زمین والوں کے سنتا ہے وہی اللہ معاف کرنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

قریب ہے کہ آسمان اوپر کی جانب سے پھٹ پڑں اور فرشتے اپنے رب کی حمدوثناء کے ساتھ پاکی بیان کرتے ہیں اور اہل زمین کے لئے بخشش طلب کرتے ہیں خوب سن لو کہ اللہ ہی گناہوں کا معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔