10 That is, "For each region He has ordained an average measure of the rain, which falls year after year for long ages regularly. It does not happen that an area may have two inches of the rainfall one year and 200 inches of it the next year. Then He spreads the rainfall over different places in different times in such a way that it becomes beneficial on the whole for the products of the earth. An... d this is also His wisdom that He has deprived some parts of the earth of the rainfall almost wholly and turned them into dry, barren deserts, and in some other parts, He sometimes causes famines w occur and sometimes sends torrential rains so that man may know what a great blessing the rain and its general regularity is for the populated areas, and he may also remember that this sysum is under the control of another power, whose decrees cannot be changed by anyone. No one has the power that he may change the general average of the rainfall of a country, or effect a variation in its distribution over vast areas of the earth, or avert an impending storm, or attract the displeased clouds towards one's own land and compel them to rain." (For further explanation, see AI Hijr: 21-22, Al-Mu'minun: 18-20).
11 Here, the birth of vegetation in the earth by means of water has been presented as an argument for two things simultaneously: (1) That these things are happening by the power and wisdom of One God; no one else is His associate in these works; and (2) that there can be life after death, and it will be. (For further explanation. see An-Nahl: 65-67, Al-Hajj: 5-7, An-Naml: 60, Ar-Rum: 19, 24; Fatir: E.N. 19 and Ya Sin: E.N. 29). Show more
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :10
یعنی ہر علاقے کے لیے بارش کی ایک اوسط مقدار مقرر کی جو مدت ہائے دراز تک سال بہ سال ایک ہی ہموار طریقے سے چلتی رہتی ہے ۔ اس میں ایسی بے قاعدگی نہیں رکھی کہ کبھی سال میں دو انچ بارش ہو اور کبھی دو سو انچ ہو جائے ۔ پھر وہ اس کو مختلف زمانوں میں اور مختلف اوقات میں جگ... ہ جگہ پھیلا کر اس طرح برساتا ہے کہ بالعموم وہ وسیع پیمانے پر زمین کی بار آوری کے لیے نافع ہوتی ہے ۔ اور یہ بھی اسکی حکمت ہی ہے کہ زمین کے بعض حصوں کو اس نے بارش سے قریب قریب بالکل محروم کر کے بے آب و گیاہ صحرا بنا دیے ہیں ، اور بعض دوسرے حصوں میں وہ کبھی قحط ڈال دیتا ہے اور کبھی طوفانی بارش کر دیتا ہے تاکہ آدمی یہ جان سکے کہ زمین کے آباد علاقوں میں بارش اور اس کے عام باقاعدگی کتنی بڑی نعمت ہے ، اور یہ بھی اس کو یاد رہے کہ اس نظام پر کوئی دوسری طاقت حکمراں ہے جس کے فیصلوں کے آگے کسی کی کچھ پیش نہیں جاتی ۔ کسی میں یہ طاقت نہیں ہے کہ ایک ملک میں بارش کے عام اوسط کو بدل سکے ، یا زمین کے وسیع علاقوں پر اس کی تقسیم میں فرق ڈال سکے ، یا کسی آتے ہوئے طوفان کو روک سکے ، یا روٹھے ہوئے بادلوں کو منا کر اپنے ملک کی طرف کھینچ لائے اور انہیں برسنے پر مجبور کر دے ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم ، صفحات 502 ۔ 503 ۔ جلد سوم ، المومنون ، حواشی ۱۷ ۔ ۱۸ ) ۔
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :11
یہاں پانی کے ذریعہ سے زمین کے اندر روئیدگی کی پیدائش کو بیک وقت دو چیزوں کی دلیل قرار دیا گیا ہے ۔ ایک یہ کہ یہ کام خدائے واحد کی قدرت و حکمت سے ہو رہے ہیں ، کوئی دوسرا اس کار خدائی میں اس کا شریک نہیں ہے ۔ دوسرے یہ کہ موت کے بعد دوبارہ زندگی ہو سکتی ہے اور ہو گی ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم ، النحل ، حاشیہ ۵۳ الف ، جلد سوم ، الحج ، حاشیہ ۷۹ ، النمل ، حاشیہ ۷۳ ، الروم ، حواشی ۲۵ ۔ ۳٤ ۔ ۳۵ ، جلد چہارم ، سورہ فاطر ، حاشیہ ۱۹ ، سورہ یٰسٓ ، حاشیہ ۲۹ ) ۔ Show more