Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 13

سورة الزخرف

لِتَسۡتَوٗا عَلٰی ظُہُوۡرِہٖ ثُمَّ تَذۡکُرُوۡا نِعۡمَۃَ رَبِّکُمۡ اِذَا اسۡتَوَیۡتُمۡ عَلَیۡہِ وَ تَقُوۡلُوۡا سُبۡحٰنَ الَّذِیۡ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَ مَا کُنَّا لَہٗ مُقۡرِنِیۡنَ ﴿ۙ۱۳﴾

That you may settle yourselves upon their backs and then remember the favor of your Lord when you have settled upon them and say. "Exalted is He who has subjected this to us, and we could not have [otherwise] subdued it.

تاکہ تم ان کی پیٹھ پر جم کر سوار ہوا کرو پھر اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو جب اس پر ٹھیک ٹھاک بیٹھ جاؤ اور کہو پاک ذات ہے اس کی جس نے اسےہمارے بس میں کر دیا حالانکہ ہمیں اسے قابو کرنے کی طاقت نہ تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِتَسۡتَوٗا
تا کہ تم جم کر بیٹھو
عَلٰی ظُہُوۡرِہٖ
ان کی پشتوں پر
ثُمَّ
پھر
تَذۡکُرُوۡا
تم یاد کرو
نِعۡمَۃَ
نعمت
رَبِّکُمۡ
اپنے رب کی
اِذَا
جب
اسۡتَوَیۡتُمۡ
تم جم کر بیٹھ جاؤ
عَلَیۡہِ
ان پر
وَ تَقُوۡلُوۡا
اور تم کہو
سُبۡحٰنَ
پا ک ہے
الَّذِیۡ
وہ جس نے
سَخَّرَ
مسخر کیا
لَنَا
ہمارے لیے
ہٰذَا
اسے
وَمَا
اور نہ
کُنَّا
تھے ہم
لَہٗ
اسے
مُقۡرِنِیۡنَ
قابو میں لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِتَسۡتَوٗا
تاکہ تم جم کربیٹھو
عَلٰی ظُہُوۡرِہٖ
ان کی پشتوں پر
ثُمَّ
پھر
تَذۡکُرُوۡا
تم یادکرو
نِعۡمَۃَ
نعمت
رَبِّکُمۡ
اپنے رب کی
اِذَا
جب
اسۡتَوَیۡتُمۡ
جم کربیٹھ جاؤ
عَلَیۡہِ
ان پر
وَ تَقُوۡلُوۡا
اورتم کہو
سُبۡحٰنَ
پاک ہے
الَّذِیۡ
وہ جس نے
سَخَّرَ لَنَا
تابع کردیاہمارے لیے
ہٰذَا
اس کو
وَمَا
اورنہ
کُنَّا
تھے ہم
لَہٗ
اس کو
مُقۡرِنِیۡنَ
قابومیں کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

That you may settle yourselves upon their backs and then remember the favor of your Lord when you have settled upon them and say. "Exalted is He who has subjected this to us, and we could not have [otherwise] subdued it.

تاکہ تم ان کی پیٹھ پر جم کر سوار ہوا کرو پھر اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو جب اس پر ٹھیک ٹھاک بیٹھ جاؤ اور کہو پاک ذات ہے اس کی جس نے اسےہمارے بس میں کر دیا حالانکہ ہمیں اسے قابو کرنے کی طاقت نہ تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ تم ان کی پشت پر جم کر بیٹھ سکو۔ پھر جب اس پر ٹھیک طرح بیٹھ جاؤ تو اپنے پروردگار کا احسان یاد کرو اور کہو : پاک ہے وہ ذات جس نے ہمارے لئے اسے مطیع کردیا اور ہم تو اسے قابو میں نہ لا سکتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ تم اُن کی پشتوں پرجم کربیٹھو،پھرتم اپنے رب کی نعمت کویاد کرو جب اُن پر جم کربیٹھ جاؤاورکہوکہ پاک ہے وہ ذات جس نے اس کو ہمارے لیے تابع کر دیا حالانکہ ہم اس کو قابومیں کرنے والے نہ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that you may mount on their backs, then recall the favour of your Lord after having mounted on it and say, &Pure is the One who has subjugated this for us, and We were not able to have control over it,

تاکہ چڑھ بیٹھو تم اس کی پیٹھ پر پھر یاد کرو اپنے رب کا احسان جب بیٹھ چکو اس پر اور کہو پاک ذات ہے وہ جس نے بس میں کردیا ہمارے اس کو اور ہم نہ تھے اس کو قابو میں لا سکتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ تم جم کر بیٹھو ان کی پیٹھوں پر پھر اپنے رب کے انعام کا ذکر کرو جب کہ تم ان کے اوپر جم کر بیٹھ جائو اور تم کہو کہ پاک ہے وہ ذات جس نے ان (سواریوں) کو ہمارے بس میں کردیا ہے اور ہم تو انہیں قابو میں لانے والے نہیں تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

so that when you are mounted upon them you may remember the bounty of your Lord, and say: “Glory be to Him Who has subjected this to Us whereas we did not have the strength to subdue it.

تاکہ تم ان کی پشت پر چڑھو اور جب ان پر بیٹھو تو اپنے رب کا احسان یاد کرو اور کہو کہ پاک ہے وہ جس نے ہمارے لیے ان چیزوں کو مسخر کر دیا ورنہ ہم انہیں قابو میں لانے کی طاقت نہ رکھتے تھے 13 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاکہ تم ان کی پشت پر چڑھو ، پھر جب ان پر چڑھ کر بیٹھ جاؤ تو اپنے پروردگار کی نعمت کو یاد کرو ، اور یہ کہو کہ : پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے بس میں دے دیا ، ورنہ ہم میں سے یہ طاقت نہیں تھی کہ اس کو قابو میں لاسکتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس لئے کہ تم اس کی پیٹھ پر سواری کرو پھر جب 6 جم کر بیٹھ جائو تو اپنے مالک کا احسان یاد کرو اور کہو کیا پاک ذات ہے وہ خدا تعالیٰ جس نے ان چیزوں کو ہمارے بس میں کردیا اور اگر وہ ہمارے بس میں نہ کرتا تو) ہم میں اتنی طاقت نہ تھی کہ ان کو اپنے قابو میں لاتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ تم ان کی پیٹھ پر بیٹھ چکو تو اپنے پروردگار کی نعمت کو یاد کرو اور (یوں) کہو پاک ہے وہ ذات جس نے ان (چیزوں) کو ہمارے بس میں کردیا اور ہم تو ایسے نہ تھے کہ ان کو قابو میں کرلیتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تا کہ تم ان کی پشت پر خوب جم کر بیٹھو ۔ پھر جب اطمینان سے ان پر بیٹھ جائو تو اپنے پروردگار کا احسان یاد کرو اور تم یہ کہو ” اس کی ذات پاک بےعیب ہے جس نے ان چیزوں کو ہمارے تابع کردیا ورنہ ہم تو ایسے طاقت ورنہ تھے کہ ان کو اپنے قابو میں کر لیتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ تم ان کی پیٹھ پر چڑھ بیٹھو اور جب اس پر بیٹھ جاؤ پھر اپنے پروردگار کے احسان کو یاد کرو اور کہو کہ وہ (ذات) پاک ہے جس نے اس کو ہمارے زیر فرمان کر دیا اور ہم میں طاقت نہ تھی کہ اس کو بس میں کرلیتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That ye mount firmly on the backs thereof, and then may remember the favour of your Lord When ye mount thereon, and may say: hallowed be He Who hath subjected this Unto us, and we for it were not fit.

تاکہ تم ان کی پیٹھ پرجم کر بیٹھو پھر جب تم اس پرجم کر بیٹھ چکو تو اپنے پروردگار کی (اس) نعمت کو یاد کرو اور کہو کہ پاک ذات ہے وہ جس نے ہمارے تابع کردیا اس (سواری) کو اور ہم تو ایسے تھے نہیں کہ اس کو قابو میں کرلیتے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ تم ان کی پیٹھوں پر جم کر بیٹھو پھر تم اپنے رب کی نعمت کو ، جبکہ تم ان پر بیٹھو ، یاد کرو اور کہو کہ پاک ہے وہ ذات ، جس نے ان چیزوں کو ہماری خدمت میں لگادیا اور ہم تو ان کو قابو میں کرلینے والے نہیں تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ تم ان ( جانوروں ، سواریوں ) کی پیٹھ پر اچھی طرح بیٹھ جاؤ پھر جب تم ان پر اچھی طرح بیٹھ چکو تو اپنے رب کے احسان کو یاد کرو اور کہوپاک ہے وہ ذات جس نے اس ( سواری ) کو ہمارے تابع کردیا اور ہم اسے قابو کرسکنے والے نہیں تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تاکہ تم ان کی پیٹھ پر چڑھ بیٹھو اور اس پر بیٹھ کر اپنے اللہ کے احسان کو یاد کرو اور کہو کہ وہ ذات پاک ہے جس نے اس کو ہمارے زیر فرمان کردیا اور ہم میں طاقت نہ تھی کہ اس کو اپنے بس میں کرسکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ تم ٹھیک (اور آرام دہ طریق سے) بیٹھو ان کی پیٹھوں پر پھر یاد کرو اپنے رب کے ان انعامات کو جن سے اس نے تم لوگوں کو نوازا ہے (اپنے فضل و کرم سے) پھر جب تم اس پر برابر بیٹھ جاؤ اور یوں کہو کہ پاک ہے وہ ذات جس نے (اپنے کرم سے) ہمارے تابع کردیا اس سواری کو ورنہ ہم ایسے نہ تھے کہ ازخود اس کو اپنے قابو میں لے آتے

Translated by

Noor ul Amin

تا کہ تم ان کی پشت پر جم کر بیٹھ سکوپھرجب اس پر ٹھیک طرح بیٹھ جائوتواپنے رب کا احسان یادکرو اور کہوپاک ہے وہ ذات جس نے ہمارے لئے اسے تابع کردیا ، ورنہ ہم تواسے قابوکرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہ تم ان کی پیٹھوں پر ٹھیک بیٹھو ( ف۱٤ ) پھر اپنے رب کی نعمت یاد کرو جب اس پر ٹھیک بیٹھ لو اور یوں کہو پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کو ہمارے بس میں کردیا اور یہ ہمارے بوتے ( قابو ) کی نہ تھی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ تم ان کی پشتوں ( یا نشستوں ) پر درست ہو کر بیٹھ سکو ، پھر تم اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو ، جب تم سکون سے اس ( سواری کی نشست ) پر بیٹھ جاؤ تو کہو: پاک ہے وہ ذات جس نے اِس کو ہمارے تابع کر دیا حالانکہ ہم اِسے قابو میں نہیں لا سکتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ تم ان کی پیٹھوں پر جم کر بیٹھو اور پھر اپنے پروردگار کی نعمت کو یاد کرو اور کہو پاک ہے وہ ذات جس نے ان چیزوں کو ہمارے لئے مسخر کر دیا اور ہم ایسے نہ تھے کہ ان کو اپنے قابو میں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In order that ye may sit firm and square on their backs, and when so seated, ye may celebrate the (kind) favour of your Lord, and say, "Glory to Him Who has subjected these to our (use), for we could never have accomplished this (by ourselves),

Translated by

Muhammad Sarwar

so that perhaps when you ride them, you will recall the bounties of your Lord and when you establish your control over it you would say, "Glory belongs to Him who has made it subservient to us when we would not have been able to do so ourselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In order that you may mount on their backs, and then may remember the favor of your Lord when you mount thereon, and say: "Glory to Him Who has subjected this to us, and we could have never had it."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That you may firmly sit on their backs, then remember the favor of your Lord when you are firmly seated thereon, and say: Glory be to Him Who made this subservient to us and we were not able to do it

Translated by

William Pickthall

That ye may mount upon their backs, and may remember your Lord's favour when ye mount thereon, and may say: Glorified be He Who hath subdued these unto us, and we were not capable (of subduing them);

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि तुम उन की पीठों पर जमकर बैठो, फिर याद करो अपने रब की अनुकम्पा को जब तुम उन पर बैठ जाओ और कहो, "कितना महिमावान है वह जिस ने इसको हमारे वश में किया, अन्यथा हम तो इसे क़ाबू में कर सकने वाले न थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ تم ان کی پیٹھ پر جم کے بیٹھو پھر جب اس پر بیٹھ چکو تو اپنے رب کی نعمت کو دل سے ياد اور (زبان سے استحباباً ) یوں کہو کہ اس کی ذات پاک ہے جس نے ان چیزوں کو ہمارے بس میں کردیا ہے اور ہم ایسے نہ تھے جو ان کو قابو کرلیتے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ تم ان کی پشت پر چڑھو اور جب تم ان پر بیٹھو تو اپنے رب کا احسان یاد کرو اور پڑھو کہ پاک ہے ” اللہ “ جس نے ہمارے لیے ان چیزوں کو مسخر کردیا۔ ورنہ ہم انہیں قابو میں کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تا کہ ان کی پشت پر چڑھو اور جب ان پر بیٹھو تو اپنے رب کا احسان یاد کرو اور کہو کہ پاک ہے وہ جس نے ہمارے لیے ان چیزوں کو مسخر کردیا ورنہ ہم انہیں قابو میں لانے کی طاقت نہ رکھتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ تم ان کی پشتوں پر بیٹھ جاؤ پھر اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو جب تم اس پر بیٹھ جاؤ اور تم یوں کہو پاک ہے وہ ذات جس نے اس کو ہمارے لیے مسخر فرما دیا اور ہم اس کو قابو میں کرنے والے نہ تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ چڑھ بیٹھو تم اس کی پیٹھ پر  پھر یاد کرو اپنے رب کا احسان جب بیٹھ چکو اس پر اور کہو پاک ذات ہے وہ جس نے بس میں کردیا ہمارے اس کو اور ہم نہ تھے اس کو قابو میں لاسکتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تاکہ تم ان کشتیوں اور چوپایوں کی پیٹھ پر خوب جم کر بیٹھو پھر اطمینان سے ان پر بیٹھ جائو تو اپنے رب کا احسان یاد کرو اور یوں کہو کہ اس کی ذات پاک ہے جس نے ان چیزوں کو ہمارے لئے مسخر کردیا ورنہ ہم تو ایسے طاقتور نہ تھے کہ ان چیزوں کو اپنے بس میں کرسکتے