Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 28

سورة الزخرف

وَ جَعَلَہَا کَلِمَۃًۢ بَاقِیَۃً فِیۡ عَقِبِہٖ لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۲۸﴾

And he made it a word remaining among his descendants that they might return [to it].

اور ( ابراہیم علیہ السلام ) اسی کو اپنی اولاد میں بھی باقی رہنے والی بات قائم کر گئے تاکہ لوگ ( شرک سے ) باز آتے رہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلَہَا
اور اس نے بنا دیا اسے
کَلِمَۃًۢ
ایک بات
بَاقِیَۃً
باقی رہنے والی
فِیۡ عَقِبِہٖ
اپنے پچھلوں میں
لَعَلَّہُمۡ
تا کہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ رجوع کریں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلَہَا
اوراس نے بنادیااس کو
کَلِمَۃًۢ
بات
بَاقِیَۃً
باقی رہنے والی
فِیۡ عَقِبِہٖ
اپنے پیچھے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
رجوع کریں
Translated by

Juna Garhi

And he made it a word remaining among his descendants that they might return [to it].

اور ( ابراہیم علیہ السلام ) اسی کو اپنی اولاد میں بھی باقی رہنے والی بات قائم کر گئے تاکہ لوگ ( شرک سے ) باز آتے رہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (ابراہیم) یہی بات اپنی اولاد میں پیچھے چھوڑ گئے۔ تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس(توحید کی) بات کو اُس نے اپنے پیچھے باقی رہنے والی بنا دیا تاکہ وہ رجوع کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And he made it a word lasting among his posterity, so that they may return.

اور یہی بات پیچھے چھوڑ گیا اپنی اولاد میں تاکہ وہ رجوع رہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس نے اسی بات کو باقی رکھا اپنے پیچھے (اپنی اولاد میں) بھی تاکہ وہ (اللہ ہی کی جناب میں ) رجوع کیے رہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And Abraham left behind this word to endure among his posterity so that they may return to it.

اور ابراہیم ( علیہ السلام ) یہی کلمہ 26 اپنے پیچھے اپنی اولاد میں چھوڑ گیا تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں27 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ابراہیم نے اس ( عقیدے ) کو ایسی بات بنا دیا جو ان کی اولاد میں باقی رہی ، تاکہ لوگ ( شرک سے ) باز آئیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ابراہیم نے (یا اللہ نے اس توحید کے کلمہ کو ابراہیم کی اولاد میں باقی رکھا تھا کہ وہ اللہ کی طرف رجوع رہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہی بات وہ اپنی اولاد میں پیچھے چھوڑ گئے تاکہ وہ (اللہ کی طرف) رجوع کرتے رہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی بات کو ( ابراہیم (علیہ السلام) اپنے بعد آنے والوں کے لئے قائم رہنے والی بات کر گیا تا کہ اسی کی طرف رجوع کرنے والے ہوں ( شرک نہ کریں) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہی بات اپنی اولاد میں پیچھے چھوڑ گئے تاکہ وہ (خدا کی طرف) رجوع کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he made it a word lasting among his posterity that haply they should return.

اور وہ اس (عقیدۂ توحید) کو اپنے اخلاف میں ایک قائم رہنے والی بات کرگئے تاکہ (مشرک آیندہ بھی توحید کی طرف) رجوع کرتے رہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس کو اس نے ایک پائیدار روایت کی حیثیت سے چھوڑا اپنے اخلاف میں تاکہ لوگ اسی کی طرف رجوع کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس ( ابراہیم علیہ السلام ) نے اس ( توحید ) کو اپنی اولاد میں بھی باقی ( جاری ) رہنے والا کلمہ بنادیا تاکہ یہ ( کفار مکہ ) رجوع کریں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہی بات اپنی اولاد میں پیچھے چھوڑ گئے تاکہ وہ اللہ کی طرف رجوع کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہی بات ابراہیم اپنے پیچھے بھی چھوڑ گئے تاکہ لوگ رجوع کرتے رہیں (حق کی طرف)

Translated by

Noor ul Amin

اورابراہیم یہی بات ( یعنی کلمہ توحید ) اپنی اولادمیں چھوڑگئے تاکہ وہ ( اپنے رب ) کی طرف رجوع کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسے ( ف٤۰ ) اپنی نسل میں باقی کلام رکھا ( ف٤۱ ) کہ کہیں وہ باز آئیں ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اس ( کلمۂ توحید ) کو اپنی نسل و ذریّت میں باقی رہنے والا کلمہ بنا دیا تاکہ وہ ( اللہ کی طرف ) رجوع کرتے رہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( ابراہیم ( ع ) ) اسی ( عقیدۂ توحید ) کو اپنی اولاد میں باقی رہنے والا کلمہ قرار دے گئے تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And he left it as a Word to endure among those who came after him, that they may turn back (to Allah).

Translated by

Muhammad Sarwar

God made (belief in one God) an everlasting task for his successors, so that perhaps they would return (to Him).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And he made it a word lasting among his offspring, that they may turn back.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he made it a word to continue in his posterity that they may return.

Translated by

William Pickthall

And he made it a word enduring among his seed, that haply they might return.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यही बात वह अपने पीछे (अपनी सन्तान में) बाक़ी छोड़ गया, ताकि वे रुजू करें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ اس ( عقیدہ) کو اپنی اولاد میں (بھی) ایک قائم رہنے والی بات کر گئے تاکہ (ہر زمانہ میں مشرک) لوگ (شرک سے) باز آتے رہیں۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ابراہیم یہی کلمہ اپنے پیچھے اپنی اولاد میں چھوڑ گئے تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ابراہیم یہی کلمہ اپنے پیچھے اپنی اولاد میں چھوڑ گیا تا کہ وہ اس کی طرف رجوع کریں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس نے اپنے بعد میں آنے والی اولاد میں باقی رہنے والا کلمہ چھوڑ دیا تاکہ وہ باز آئیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہی بات پیچھے چھوڑ گیا اپنی اولاد میں تاکہ رجوع رہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی توحید کو ابراہیم اپنی اولاد میں ایک قائم رہنے والی بات کر گیا تاکہ لوگ شرک سے باز آتے رہیں۔