Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 29

سورة الزخرف

بَلۡ مَتَّعۡتُ ہٰۤؤُلَآءِ وَ اٰبَآءَہُمۡ حَتّٰی جَآءَہُمُ الۡحَقُّ وَ رَسُوۡلٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۲۹﴾

However, I gave enjoyment to these [people of Makkah] and their fathers until there came to them the truth and a clear Messenger.

بلکہ میں نے ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادوں کو سامان ( اور اسباب ) دیا ، یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف سنانے والا رسول آگیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
مَتَّعۡتُ
سامانِزندگی دیا میں نے
ہٰۤؤُلَآءِ
انہیں
وَاٰبَآءَہُمۡ
اور ان کے آباؤ اجداد کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
جَآءَہُمُ
آ گیا ان کے پاس
الۡحَقُّ
حق
وَرَسُوۡلٌ
اور رسول
مُّبِیۡنٌ
واضح کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
مَتَّعۡتُ
سامان زندگی دیامیں نے
ہٰۤؤُلَآءِ
ان کو
وَاٰبَآءَہُمۡ
اوران کے باپ داداکو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
جَآءَہُمُ
آگیاان کے پاس
الۡحَقُّ
حق
وَرَسُوۡلٌ
اوررسول
مُّبِیۡنٌ
کھول کربیان کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

However, I gave enjoyment to these [people of Makkah] and their fathers until there came to them the truth and a clear Messenger.

بلکہ میں نے ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادوں کو سامان ( اور اسباب ) دیا ، یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف سنانے والا رسول آگیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلکہ میں نے انہیں اور ان کے آباء و اجداد کو زندگی سے فائدہ اٹھانے کا موقعہ دیا تاآنکہ ان کے پاس حق اور کھول کر بیان کرنے والا رسول آیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلکہ میں نے اُنہیں اوراُن کے باپ داداکو سامانِ زندگی دیا یہاں تک کہ اُن کے پاس حق اورکھول کر بیان کرنے والا رسول آگیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But, I gave these and their fathers enjoyment, until the truth came to them, and a messenger who explains (it).

کوئی نہیں پر میں نے برتنے دیا ان کو اور ان کے باپ دادوں کو یہاں تک کہ پہنچا ان کے پاس دین سچا اور رسول کھول کر سنا دینے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

لیکن میں نے ان لوگوں کو اور ان کے آباء و اَجداد کو کچھ سازو سامان دے دیا یہاں تک کہ ان کے پاس آگیا حق اور ایک واضح کردینے والا رسول

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Even when they began worshipping others than Allah We did not destroy them) but bestowed sustenance on them and on their forefathers until there came to them the Truth and a Messenger who clearly expounded things to them.

۔ ( اس کے باوجود جب یہ لوگ دوسروں کی بندگی کرنے لگے تو میں نے ان کو مٹا نہیں دیا ) بلکہ میں انہیں اور ان کے باپ دادا کو متاع حیات دیتا رہا یہاں تک کہ ان کے پاس حق ، اور کھول کھول کر بیان کرنے والا رسول آگیا 28 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( پھر بھی بہت سے لوگ باز نہ آئے ) اس کے باوجود میں نے ان کو اور ان کے باپ دادوں کو زندگی کے فائدے دیے ، یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف ہدایت دینے والا پیغمبر آگیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لیکن ہوا یہ کہ میں نے ان مکہ کے کافروں اور ان کے باپ دادا کو دنیا میں بسنے اور چین کرنے دیا 4 یہاں تک کہ ان کے پاس سچا قرآن یا سچا دین اور کھول کر بیان کرنے والا پیغمبر آپہنچا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ ہم نے ان کو اور ان کے باپ دادا کو فائدہ حاصل کرنے دیا یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف بیان کرنے والا پیغمبر آپہنچا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کے باوجود میں نے ان کو اور ان کے بڑوں کو ہر قسم کا سامان ( زندگی) عطاء کیا تھا یہاں تک کہ ان کے پاس حق بات اور صاف صاف بیان کرنے والا ( رسول) آگیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بات یہ ہے کہ میں ان کفار کو اور ان کے باپ دادا کو متمتع کرتا رہا یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف بیان کرنے والا پیغمبر آ پہنچا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye! I let these and their fathers enjoy life, until there hath come Unto them the truth and an apostle manifest.

اصل یہ ہے کہ میں نے ان لوگوں اور ان کے باپ دادوں کو (خوب سا) سامان دے دیا یہاں تک کہ ان کے پاس (کلام) حق اور ایک روشن رسول آگیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بلکہ ( یوں ہوا ہے کہ ) میں نے ان کو اور ان کے آباء واجداد کو دنیا سے بہرہ مند کیا ، یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور ایک واضح کردینے والا رسول آیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلکہ ہم نے ان کو اور ان کے آباء و اجداد کو نفع اُٹھانے کی مہلت دی یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف بتانے والا رسول آگیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

) اصل میں ان کفار کو اور ان کے باپ دادا کو متمنع کرتا رہا یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف بیان کرنے والا پیغمبر آپہنچا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(پھر بھی ان لوگوں کے کفر پر میں نے ان کو مٹایا نہیں) بلکہ میں تو برابر سامان زندگی دیتا رہا ان کو بھی اور ان کے باپ دادا کو بھی یہاں تک کہ آگیا ان کے پاس یہ (صاف وصریح) حق اور کھول کھول کر سنانے والا عظیم الشان رسول

Translated by

Noor ul Amin

بلکہ میں نے انہیں اور ان کے باپ دادوں کو زندگی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیاحتیٰ کہ ان کے پاس حق اور کھول کر بیان کرنے والا رسول آیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ میں نے انہیں ( ف٤۳ ) اور ان کے باپ دادا کو دنیا کے فائدے دیے ( ف٤٤ ) یہاں تک کہ ان کے پاس حق ( ف٤۵ ) اور صاف بتانے والا رسول تشریف لایا ( ف٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ میں نے انہیں اور اِن کے آباء و اجداد کو ( اسی ابراہیم علیہ السلام کے تصدّق اور واسطہ سے اِس دنیا میں ) فائدہ پہنچایا ہے یہاں تک کہ اِن کے پاس حق ( یعنی قرآن ) اور واضح و روشن بیان والا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تشریف لے آیا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( باوجود ان کی خلاف ورزی کرنے کے ) میں ان کو اور ان کے باپ دادا کو دنیا کے ساز و سامان سے بہرہ مندہ کرتا رہا یہاں تک کہ انکے پاس حق اور کھول کر بیان کرنے والا رسول آگیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Yea, I have given the good things of this life to these (men) and their fathers, until the Truth has come to them, and a messenger making things clear.

Translated by

Muhammad Sarwar

In fact, We allowed them and their fathers to enjoy themselves until the truth and a strong Messenger came to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, but I gave to these and their fathers to enjoy, till there came to them the truth, and a Messenger making things clear.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! I gave them and their fathers to enjoy until there came to them the truth and an Apostle making manifest (the truth).

Translated by

William Pickthall

Nay, but I let these and their fathers enjoy life (only) till there should come unto them the Truth and a messenger making plain.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नहीं, बल्कि मैं उन्हें और उन के बाप-दादा को जीवन-सुख प्रदान करता रहा, यहाँ तक कि उन के पास सत्य और खोल-खोलकर बताने वाला रसूल आ गया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ میں نے ان کو اور ان کے باپ داداؤں کو (دنیا کا) خوب سامان دیا ہے یہاں تک کہ ان کے پاس سچا قرآن اور صاف صاف بتانے والا رسول (علیہ السلام) آیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بلکہ میں نے انہیں اور ان کے باپ دادا کو فائدہ پہنچایا یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور کھول کھول کر بیان کرنے والا رسول آگیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

( اس کے باوجود جب یہ لوگ دوسروں کی بندگی کرنے لگے تو میں نے ان کو مٹا نہیں دیا ) بلکہ میں انہیں اور ان کے باپ دادا کو متاع حیات دیتا رہا ، یہاں تک کہ ان کے پاس حق ، اور کھول کھول کر بیان کرنے والا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ میں نے انہیں اور ان کے باپ دادوں کو سامان دے دیا یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور رسول مبین آگیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کوئی نہیں پر میں نے برتنے دیا ان کو اور ان کے باپ دادوں کو یہاں تک کہ پہنچا ان کے پاس دین سچا اور رسول کھول کر سنا دینے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلکہ میں نے ان کو اور ان کے بڑوں کو ہر قسم کے سامان سے بہرہ مند کیا یہاں تک کہ ان کے پاس سچا قرآن اور صاف صاف بیان کرنے والا رسول آگیا۔