Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 52

سورة الزخرف

اَمۡ اَنَا خَیۡرٌ مِّنۡ ہٰذَا الَّذِیۡ ہُوَ مَہِیۡنٌ ۬ ۙ وَّ لَا یَکَادُ یُبِیۡنُ ﴿۵۲﴾

Or am I [not] better than this one who is insignificant and hardly makes himself clear?

بلکہ میں بہتر ہوں بہ نسبت اس کے جو بے توقیر ہے اور صاف بول بھی نہیں سکتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
بلکہ
اَنَا
میں
خَیۡرٌ
بہتر ہوں
مِّنۡ ہٰذَا
اس (شخص) سے
الَّذِیۡ
وہ جو
ہُوَ
وہ
مَہِیۡنٌ
حقیر ہے
وَّلَا
اور نہیں
یَکَادُ
قریب کہ وہ
یُبِیۡنُ
وہ واضح کر سکے(بات کو)
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
اَنَا
میں
خَیۡرٌ
بہترہوں
مِّنۡ ہٰذَا
اس سے
الَّذِیۡ
وہ جو
ہُوَ
وہ
مَہِیۡنٌ
ذلیل وحقیرہے
وَّلَا
اورنہیں
یَکَادُ
قریب کہ
یُبِیۡنُ
وہ واضح بات کرے
Translated by

Juna Garhi

Or am I [not] better than this one who is insignificant and hardly makes himself clear?

بلکہ میں بہتر ہوں بہ نسبت اس کے جو بے توقیر ہے اور صاف بول بھی نہیں سکتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا میں بہتر ہوں یا یہ شخص جو ایک ذلیل آدمی ہے اور بات بھی صاف طور پر نہیں کرسکتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یامیں ہی اس شخص سے بہتر ہوں جوذلیل وحقیرہے اورقریب نہیں کہ وہ واضح بات کرے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or (do you not see that) I am much better than this one (Mus) who is worthless and can hardly express himself?

بھلا میں ہوں بہتر اس شخص سے جس کو کچھ عزت نہیں اور صاف نہیں بول سکتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا میں بہتر نہیں ہوں اس سے جو ایک بےعزت آدمی ہے ؟ اور صاف بات بھی نہیں کرسکتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Am I better or this contemptible man who is scarcely able to express himself?

میں بہتر ہوں یا یہ شخص جو ذلیل و حقیر ہے 47 اور اپنی بات بھی کھول کر بیان نہیں کر سکتا ؟ 48

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا پھر مانو کہ میں اس شخص سے کہیں بہتر ہوں جو بڑا حقیر قسم کا ہے ، اور اپنی بات کھل کر کہنا بھی اس کے لیے مشکل ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

میں اسی شخص سے موسیٰ سے جو ذلیل آدمی ہے 4 برابر بات نہیں کرسکتا ان کی زبان میں مکنت تھی کہیں بہتر ہوں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ میں بہت بہتر ہوں اس شخص سے جس کی کوئی قدر نہیں اور وہ صاف بول بھی نہیں سکتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا میں اس شخص سے بہتر نہیں ہوں جس کی کوئی عزت بھی نہیں ہے جو صاف طور پر بول بھی نہیں سکتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بےشک میں اس شخص سے جو کچھ عزت نہیں رکھتا اور صاف گفتگو بھی نہیں کرسکتا کہیں بہتر ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye! I am better than this one who is depicable, and well- nigh cannot make himself plain.

اور (بھلا بتاؤ) کہ کیا میں افضل (نہیں) ہوں اس شخص سے جو بےوقعت ہے اور بولنا تک اسے نہیں آتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( تو کیا یہ بہتر ہوا ) یا میں بہتر ہوں اس سے ، جوایک حقیر آدمی ہے اور اپنی بات کھل کر کہہ بھی نہیں سکتا؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا میں اس ذلیل شخص سے بہتر نہیں ہوں اور یہ صاف بات بھی نہیں کرسکتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا میں بہتر ہوں یا یہ شخص جو ایک ذلیل آدمی ہے اور بات بھی صاف طور پر نہیں کرسکتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا میں بہتر نہیں ہوں اس شخص سے جو کہ ذلیل ہے اور جو (اپنی بات بھی) کھول کر بیان نہیں کرسکتا ؟

Translated by

Noor ul Amin

بھلا میں بہترہوں یایہ شخص ( موسیٰ ) جوایک ذلیل آدمی ہے اور بات بھی صاف طورپر نہیں کر سکتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا میں بہتر ہوں ( ف۸۸ ) اس سے کہ ذلیل ہے ( ف۸۹ ) اور بات صاف کرتا معلوم نہیں ہوتا ( ف۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ( یہ حقیقت نہیں کہ ) میں اِس شخص سے بہتر ہوں جو حقیر و بے وقعت ہے اور صاف طریقے سے گفتگو بھی نہیں کر سکتا؟

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( مجھے بتا‎ؤ ) کیا میں اس سے بہتر نہیں ہوں جو ذلیل و حقیر ہے اور صاف بول بھی نہیں سکتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Am I not better than this (Moses), who is a contemptible wretch and can scarcely express himself clearly?

Translated by

Muhammad Sarwar

Am I not better than this lowly man who can barely express himself?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Am I not better than this one (Musa) who is despicable and can scarcely express himself clearly"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! I am better than this fellow, who is contemptible, and who can hardly speak distinctly:

Translated by

William Pickthall

I am surely better than this fellow, who is despicable and can hardly make (his meaning) plain!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(यह अच्छा है) या मैं इस से अच्छा हूँ जो तुच्छ है, और साफ़ बोल भी नहीं पाता?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ میں (ہی) افضل ہوں اس شخص سے (7) جو کہ کم قدر ہے (1) اور قوت بیانیہ بھی نہیں رکھتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میں بہتر ہوں یا یہ شخص جو ذلیل ہے اور اپنی بات بھی کھول کر بیان نہیں کرسکتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں بہتر ہوں یا یہ شخص جو ذلیل و حقیر ہے اور اپنی بات بھی کھول کر بیان نہیں کرسکتا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ میں اس شخص سے بہتر ہوں جو ذلت والا ہے، اور وہ واضح طور پر بات بھی نہیں کرسکتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا میں ہوں بھی بہتر اس شخص سے جس کو کچھ عزت نہیں اور صاف نہیں بول سکتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلکہ صحیح بات یہ ہے کہ میں اس شخص سے کہیں بہتر ہوں جس کی کوئی عزت نہیں اور نہ وہ صاف طور سے بول ہی سکتا ہے۔