Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 85

سورة الزخرف

وَ تَبٰرَکَ الَّذِیۡ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا ۚ وَ عِنۡدَہٗ عِلۡمُ السَّاعَۃِ ۚ وَ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۸۵﴾

And blessed is He to whom belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them and with whom is knowledge of the Hour and to whom you will be returned.

اور وہ بہت برکتوں والا ہے جس کے پاس آسمان اور زمین اور ان کے درمیان کی بادشاہت ہے اور قیامت کا علم بھی اسی کے پاس ہے اور اسی کی جانب تم سب لوٹائے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتَبٰرَکَ
اور بابرکت ہے
الَّذِیۡ
وہ جو
لَہٗ
اسی کے لیے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
درمیان ہے ان دونوں کے
وَعِنۡدَہٗ
اور اسی کے پاس ہے
عِلۡمُ
علم
السَّاعَۃِ
قیامت کا
وَاِلَیۡہِ
اور اسی کی طرف
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتَبٰرَکَ
اوربہت بابرکت ہے
الَّذِیۡ
وہ ذات
لَہٗ
جس کے لئے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اورزمین کی
وَمَا
اورجو کچھ
بَیۡنَہُمَا
ان دونوں کے درمیان ہے
وَعِنۡدَہٗ
اوراس کے پاس
عِلۡمُ
علم ہے
السَّاعَۃِ
قیامت کا
وَاِلَیۡہِ
اوراس کی طرف
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤگے
Translated by

Juna Garhi

And blessed is He to whom belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them and with whom is knowledge of the Hour and to whom you will be returned.

اور وہ بہت برکتوں والا ہے جس کے پاس آسمان اور زمین اور ان کے درمیان کی بادشاہت ہے اور قیامت کا علم بھی اسی کے پاس ہے اور اسی کی جانب تم سب لوٹائے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بابرکت ہے وہ ذات جس کی آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان کے درمیان موجود ہیں، سب پر حکومت ہے، قیامت کا علم اسی کو ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربہت بابرکت ہے وہ ذات جس کی آسمانوں اورزمین میں بادشاہت ہے اور جوکچھ اُن دونوں کے درمیان ہے اورقیامت کاعلم اُسی کے پاس ہے اوراُسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Glorious is the One to whom belongs the kingdom of the heavens and the earth and whatever lies between them. And with Him is the knowledge of the Hour; and towards Him you are to be returned.

اس کی جس کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے اور اسی کے پاس ہے خبر قیامت کی اور اسی تک پھر کر پہنچ جاؤ گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور بہت بابرکت ہے وہ ذات جس کے اختیار میں ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی اور ان دونوں کے درمیان کی ساری چیزوں کی اور اسی کے پاس ہے قیامت کا علم اور اسی کی طرف تم لوٹا دیے جائو گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Blessed is He Who has dominion over the heavens and the earth and all that is between them. With Him is the knowledge of the Hour; and to Him you shall all be sent back.

بہت بالا و برتر ہے وہ جس کے قبضے میں زمین اور آسمانوں اور ہر اس چیز کی بادشاہی ہے جو زمین و آسمان کے درمیان پائی جاتی ہے 66 ۔ اور وہی قیامت کی گھڑی کا علم رکھتا ہے ، اور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو 67 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور بڑی شان ہے اس کی جس کے قبضے میں آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان تمام چیزوں کی سلطنت ہے اور اسی کے پاس قیامت کا علم ہے ، اور اسی کے پاس تم سب کو واپس لے جایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بڑی برکت والا ہے وہ خدا جس کا راج آسمانوں میں ہے اور زمین میں اور ان دونوں کے بیچ میں 1 اور وہی جانتا ہے قیامت کب آئے گی اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بڑی برکت والی ہے وہ ذات جس کے لئے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے کی بادشاہت ہے اور اسی کو قیامت کی خبر ہے اور اسی کے پاس لوٹ کر جاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ذات بڑی شان والی ذات ہے جس کے لئے آسمانوں ، زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کی ملکیت اسی کی ہے۔ اس کے پاس قیامت واقع ہونے کا علم بھی ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جائو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ بہت بابرکت ہے جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کی بادشاہت ہے۔ اور اسی کو قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And blest be He Whose is the dominion of the heavens and the earth and whatsoever is in-between the twain, and with Him is knowledge of the Hour, and Unto Him ye will be made to return.

وہ ذات بڑی عالی شان ہے جس کی ملک آسمان اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وہ سب ہے اور اسی کو قیامت کی خبر ہے اور اسی طرف (تم سب) واپس کئے جاؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بڑی ہی بابرکت ہے وہ ذات جس کے اختیار میں آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ساری چیزوں کی بادشاہی ہے اور اسی کے پاس قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور برکت والی ہے وہ ذات جس کی آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان ( ہرجگہ ) بادشاہت ہے اور اسی کے پاس قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم لوگ لوٹائے جاؤگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ بہت بابرکت ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کی بادشاہت ہے۔ اور اسی کو قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤگے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بڑی ہی برکت والی ہے وہ ذات جس کی بادشاہی (و فرمانروائی) ہے آسمانوں اور زمین میں اور اس (ساری کائنات) میں جو کہ ان دونوں کے درمیان ہے اسی کے پاس ہے قیامت کا علم اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے تم سب کو (اے لوگوں ! )

Translated by

Noor ul Amin

بابرکت ہے وہ ذات جس کی آسمانوں اور زمین اورجو ان کے درمیان موجودہیں ، سب پر حکومت ہے قیامت کاعلم اسی کو ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بڑی برکت والا ہے وہ کہ اسی کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور اسی کے پاس ہے قیامت کا علم ، اور تمہیں اس کی طرف پھرنا ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ذات بڑی بابرکت ہے جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے اور ( اُن کی بھی ) جو کچھ اِن کے درمیان ہے ، اور ( وقتِ ) قیامت کا علم ( بھی ) اس کے پاس ہے ، اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس کے قبضۂ قدرت میں آسمانوں اور زمین اور ہر اس چیز کی بادشاہی ہے جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اسی کے پاس قیامت کا عِلم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And blessed is He to Whom belongs the dominion of the heavens and the earth, and all between them: with Him is the Knowledge of the Hour (of Judgment): and to Him shall ye be brought back.

Translated by

Muhammad Sarwar

Blessed is He to whom belongs the heavens, the earth and all that is between them and who has the knowledge of the Hour of Doom. To Him you will all return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Blessed be He to Whom belongs the kingdom of the heavens and the earth, and all that is between them, and with Whom is the knowledge of the Hour, and to Whom you (all) will be returned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And blessed is He Whose is the kingdom of the heavens and the earth and what is between them, and with Him is the knowledge of the hour, and to Him shall you be brought back.

Translated by

William Pickthall

And blessed be He unto Whom belongeth the Sovereignty of the heavens and the earth and all that is between them, and with Whom is knowledge of the Hour, and unto Whom ye will be returned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बड़ी ही बरकत वाली है वह सत्ता, जिस के अधिकार में है आकाशों और धरती की बादशाही और जो कुछ उन दोनों के बीच है उस की भी। और उसी के पास उस घड़ी का ज्ञान है, और उसी की ओर तुम लौटाए जाओगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ذات بڑی عالی شان ہے جسکے لیے آسمان اور زمین کی اور جو (مخلوق) اسکے درمیان میں ہے اسکی سلطنت ثابت ہے اور اسکو قیامت کی (بھی) خبر ہے۔ اور تم سب اسی کے پاس لوٹ کر جاؤگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بہت بابرکت ہے ” اللہ “ جس کے قبضے میں زمین اور آسمانوں اور ہر اس چیز کی بادشاہی ہے جو زمین و آسمان کے درمیان پائی جاتی ہے اور وہی قیامت کا علم رکھتا ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جانے والے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بہت بالا و برتر ہے جس کے قبضے میں زمین اور آسمانوں اور ہر اس چیز کی بادشاہی ہے جو زمین و آسمان کے درمیان پائی جاتی ہے ، اور وہی قیامت کی گھڑی کا علم رکھتا ہے اور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بابرکت ہے وہ ذات جس کے لیے ملک ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کے پاس قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بڑی برکت ہے اس کی جس کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے اور اسی کے پاس ہے خبر قیامت کی اور اسی تک پھر کر پہنچ جاؤ گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ ذات بڑی عالیشان ہے جس کے لئے آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس سب کی حکومت ثابت ہے اور قیامت کا علم بھی اسی کو ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جائو گے۔