Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 86

سورة الزخرف

وَ لَا یَمۡلِکُ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہِ الشَّفَاعَۃَ اِلَّا مَنۡ شَہِدَ بِالۡحَقِّ وَ ہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۸۶﴾

And those they invoke besides Him do not possess [power of] intercession; but only those who testify to the truth [can benefit], and they know.

جنہیں یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ شفاعت کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ہاں ( مستحق شفاعت وہ ہیں ) جو حق بات کا اقرار کریں اور انہیں علم بھی ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہیں
یَمۡلِکُ
وہ اختیار رکھتے
الَّذِیۡنَ
جنہیں
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہِ
اس کے سوا
الشَّفَاعَۃَ
شفاعت کا
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جو
شَہِدَ
گواہی دے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَہُمۡ
اور وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اورنہیں
یَمۡلِکُ
اختیاررکھتے
الَّذِیۡنَ
جن کو
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہِ
سوائے اس کے
الشَّفَاعَۃَ
کسی سفارش کا
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جو
شَہِدَ
گواہی دے
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
وَہُمۡ
اوروہ
یَعۡلَمُوۡنَ
علم بھی رکھتے ہوں
Translated by

Juna Garhi

And those they invoke besides Him do not possess [power of] intercession; but only those who testify to the truth [can benefit], and they know.

جنہیں یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ شفاعت کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ہاں ( مستحق شفاعت وہ ہیں ) جو حق بات کا اقرار کریں اور انہیں علم بھی ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جنہیں پکارتے ہیں وہ سفارش کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے الا یہ کہ جس نے علم و یقین کے ساتھ حق کی گواہی دی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس کے سواجن کویہ لوگ پکارتے ہیں وہ کسی سفارش کا اختیارنہیں رکھتے مگرجوحق کے ساتھ گواہی دیں اور وہ علم بھی رکھتے ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those whom they invoke besides Him have no power to intercede, but those who bear witness to the truth, while they have knowledge (may intercede for the believers with Allah&s permission).

اور اختیار نہیں رکھتے وہ لوگ جن کو یہ پکارتے ہیں سفارش کا مگر جس نے گواہی دی سچی اور ان کو خبر تھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کوئی اختیار نہیں رکھتے کسی بھی شفاعت کا جن کو یہ پکار رہے ہیں اللہ کے سوا سوائے اس کے کہ جو حق کی گواہی دیں اور وہ جانتے ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those whom they call upon, instead of Allah have no power of intercession, except such that testify to the truth based on knowledge.

اس کو چھوڑ کر یہ لوگ جنہیں پکارتے ہیں وہ کسی شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے ، الا یہ کہ کوئی علم کی بنا پر حق کی شہادت دے 68 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ اسے چھوڑ کر جن معبودوں کو پکارتے ہیں ، انہیں کوئی سفارش کرنے کا اختیار نہیں ہوگا ، ہاں البتہ جن لوگوں نے حق بات کی گواہی دی ہو ، اور انہیں اس کا علم بھی ہو ۔ ( ٢٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ کافر خدا کے سوا جن دیوتائوں کو پکارتے ہیں وہ تو سفارش بھی نہیں کرسکتے بچاناتو کجا) البتہ جنہوں نے ق بات توحید کی یقین رکھ کر گواہی دی وہ سفارش کرسکتے ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن کو یہ اس (اللہ) کے سوا پکارتے ہیں ، وہ سفارش تک کا اختیار نہیں رکھتے مگر (ہاں) جن لوگوں نے حق کا اقرار کیا تھا اور وہ (اس کی) تصدیق بھی کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ کو چھوڑ کر وہ جنہیں پکارتے ہیں ان کو ( اللہ کی بارگاہ میں) سفارش تک کرنے کا حق نہ ہوگا سوائے ان کے جو حق و صداقت کے گواہ ہیں اور وہ اس کو جانتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کا کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ ہاں جو علم ویقین کے ساتھ حق کی گواہی دیں (وہ سفارش کرسکتے ہیں)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those whom they call upon beside Him own not the power of intercession save those who have borne witness to the truth and who know.

اور جن کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں انہیں تو سفارش (تک) کا اختیار نہیں ہاں جن لوگوں نے حق کا اقرار کیا اور تصدیق بھی کرتے رہے (وہ البتہ سفارش کرسکیں گے) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن کو یہ اس کے علاوہ پکارتے ہیں ، وہ سفارش پر اختیار نہیں رکھیں گے مگر وہ جو حق کی گواہی دیں گے اور وہ جانتے بھی ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن کو یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کا اختیار نہیں رکھتے ، سوائے ان کے جنہوں نے حق کی گواہی دی اور وہ اس کی تصدیق بھی کرتے ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کا کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ ہاں جو علم و یقین کے ساتھ حق کی گواہی دیں وہ سفارش کرسکتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کے سوا جن کو یہ لوگ پوجتے پکارتے ہیں وہ تو کسی کی شفاعت کا بھی اختیار نہیں رکھتے مگر جنہوں نے حق کی گواہی بھی دی ہو اور وہ علم بھی رکھتے ہوں

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کرجنہیں پکارتے ہیں وہ سفارش کا اختیارنہیں رکھتے ہاں ( شفاعت کی اجازت ان کو ملے گی ) جنہوں نے حق ( یعنی توحید ) کوجان کر اس کی گواہی دی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جن کو یہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے ، ہاں شفاعت کا اختیار انہیں ہے جو حق کی گواہی دیں ( ف۱۳۵ ) اور علم رکھیں ( ف۱۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن کی یہ ( کافر لوگ ) اللہ کے سوا پرستش کرتے ہیں وہ ( تو ) شفاعت کا ( کوئی ) اختیار نہیں رکھتے مگر ( ان کے برعکس شفاعت کا اختیار ان کو حاصل ہے ) جنہوں نے حق کی گواہی دی اور وہ اسے ( یقین کے ساتھ ) جانتے بھی تھے

Translated by

Hussain Najfi

اورجن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے ۔ سوائے ان کے جو حق کی گواہی دیں اور وہ جانتے بھی ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those whom they invoke besides Allah have no power of intercession;- only he who bears witness to the Truth, and they know (him).

Translated by

Muhammad Sarwar

Those whom they worship besides God are not able to intercede, except for those among them who believe in the Truth (God) and who know whom to intercede for.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those whom they invoke instead of Him have no power of intercession -- except for those who bear witness to the truth knowingly, and they know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those whom they call upon besides Him have no authority for intercession, but he who bears witness of the truth and they know (him).

Translated by

William Pickthall

And those unto whom they cry instead of Him possess no power of intercession, saving him who beareth witness unto the Truth knowingly.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन्हें वे उस के और अपने बीच माध्यम ठहराकर पुकारते हैं, उन्हें सिफ़ारिश का कुछ भी अधिकार नहीं, बस उसे ही यह अधिकार प्राप्त है जो हक की गवाही दे, और ऐसे लोग जानते हैं।-

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور خدا کے سوا جن معبودوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سفارش تک کا اختیار نہ رکھیں گے ہاں جن لوگوں نے حق بات (یعنی کلمہ ایمان) کا اقرار کیا تھا اور وہ تصدیق بھی کیا کرتے تھے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کو چھوڑ کر یہ لوگ جنہیں پکارتے ہیں وہ کسی شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، سِوائے اس کے جو علم کی بناء پر حق کی شہادت دے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کو چھوڑ کر یہ لوگ جنہیں پکارتے ہیں وہ کسی شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے ، الا یہ کہ کوئی علم کی بناء پر حق کی شہادت دے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے ہاں جنہوں نے حق کی گواہی دی اور وہ جانتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اختیار نہیں رکھتے وہ لوگ جن کو یہ پکارتے ہیں سفارش کا مگر جس نے گواہی دی سچی اور ان کو خبر تھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور خدا کے سوا جن کو یہ کافر پکارتے ہیں ان کو سفارش کا کوئی اختیار نہ ہوگا مگر ہاں وہ لوگ جو حق بات کی زبان سے گواہی دیتے ہیں اور دل سے اس حق کا یقین کرتے ہیں۔