11 The word wara' is used for every such thing as is hidden from man, whether it is before. him or behind him. Therefore, another translation can be: "They have Hell behind them." In the first case, the meaning would be: "They are unconsciously running on this way and have no idea that there is Hell in front of them in which they would fall ; " in the second case, it would mean: "They are engaged in this mischief of theirs, thoughtless of the Hereafter, and they have no idea that Hell is in pursuit of them."
12 Here, the word wali (guardian) has been used in two meanings; (1) For those gods and goddesses and living and dead guides about whom the polytheists thought that anybody who was devoted to them, would escape Allah's punishment, whatever he might have done in the world, for their intercession will save them from Allah's wrath; and (2) for those chiefs and leaders and rulers whom the people took as their guides and patrons independent of God and followed them blindly and tried to please them even if they had to displease God. This verse warns all such people that when they will face Hell in consequence of this way of lift, neither of the two kinds of the guardians will come forward to save them from it. (For further explanation, see E. N . 6 of Surah Ash- Shura).
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :11
اصل الفاظ ہیں مِنْ وَّرَآئِھِمْ جَھَنَّمُ ۔ وراء کا لفظ عربی زبان میں ہر اس چیز کے لیے بولا جاتا ہے جو آدمی کی نظر سے اوجھل ہو ، خواہ وہ آگے ہو یا پیچھے ۔ اس لیے دوسرا ترجمہ ان الفاظ کا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان کے پیچھے جہنم ہے ۔ اگر پہلے معنی لیے جائیں تو مطلب یہ ہو گا کہ وہ بے خبر منہ اٹھائے اس راہ پر دوڑے جا رہے ہیں اور انہیں احساس نہیں ہے کہ آگے جہنم ہے جس میں وہ جا کر گرنے والے ہیں ۔ دوسرے معنی لینے کی صورت میں مطلب یہ ہو گا کہ وہ آخرت سے بے فکر ہو کر اپنی اس شرارت میں مشغول ہیں اور انہیں پتہ نہیں ہے کہ جہنم ان کے پیچھے لگی ہوئی ہے ۔
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :12
یہاں ولی کا لفظ دو معنوں میں استعمال ہوا ہے ۔ ایک وہ دیویاں اور دیوتا اور زندہ یا مردہ پیشوا جن کے متعلق مشرکین نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ جو شخص اس کا متوسل ہو وہ خواہ دنیا میں کچھ ہی کرتا ہے ، خدا کے ہاں اس کی پکڑ نہ ہو سکے گی ، کیونکہ ان کی مداخلت اسے خدا کے غضب سے بچا لے گی ۔ دوسرے ، وہ سردار اور لیڈر اور امراء و حکام جنہیں خدا سے بے نیاز ہو کر لوگ اپنا رہنما اور مطاع بناتے ہیں ، اور آنکھیں بند کر کے ان کی پیروی کرتے ہیں ، اور انہیں خوش کر نے کے لیے خدا کو ناخوش کرنے میں تامل نہیں کرتے یہ آیت ایسے لوگوں کو خبردار کرتی ہے کہ جب اس روش کے نتیجے میں جہنم سے ان کو سابقہ پیش آئے گا تو ان دونوں قسم کے سرپرستوں میں سے کوئی بھی انہیں بچانے کے لیے آگے نہ بڑھے گا ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم تفسیر سورہ الشوریٰ ، حاشیہ نمبر 6 )