Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 13

سورة الجاثية

وَ سَخَّرَ لَکُمۡ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا مِّنۡہُ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۱۳﴾

And He has subjected to you whatever is in the heavens and whatever is on the earth - all from Him. Indeed in that are signs for a people who give thought.

اور آسمان و زمین کی ہر ہرچیز کو بھی اس نے اپنی طرف سے تمہارے لئے تابع کر دیا ہے جو غور کریں یقیناً وہ اس میں بہت سی نشانیاں پا لیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَسَخَّرَ
اور اس نے مسخر کیا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مَّا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب کا سب
مِّنۡہُ
اپنی طرف سے
اِنَّ
بےشک
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّتَفَکَّرُوۡنَ
جو غورو فکر کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَسَخَّرَ
اوراس نے مسخرکیا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مَّا
جوکچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اورجوکچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب
مِّنۡہُ
اپنی طرف سے
اِنَّ
یقیناً
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
یقیناًبہت سی نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّتَفَکَّرُوۡنَ
جوغوروفکرکرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And He has subjected to you whatever is in the heavens and whatever is on the earth - all from Him. Indeed in that are signs for a people who give thought.

اور آسمان و زمین کی ہر ہرچیز کو بھی اس نے اپنی طرف سے تمہارے لئے تابع کر دیا ہے جو غور کریں یقیناً وہ اس میں بہت سی نشانیاں پا لیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے یا زمین میں۔ سب کچھ ہی اس نے تمہارے لئے کام پر لگا رکھا ہے۔ غور و فکر کرنے والے لوگوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو کچھ آسمانوں میں ہے اورجوکچھ زمین میں ہے سب کو اس نے اپنی طرف سے تمہارے لیے مسخرکیا یقینااس میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو غوروفکرکرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He has subjugated for you whatever there is in the heavens and whatever there is in the earth, all from His own. Surely in this, there are signs for a people who reflect.

اور کام میں لگا دیا تمہارے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں سب کو اپنی طرف سے اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو دھیان کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس نے مسخر کردیا تمہارے لیے اپنی طرف سے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کچھ یقینا اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر سے کام لیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He has subjected to you all that is in the heavens and the earth, all being from Him. Verily there are Signs in this for those who reflect.

اس نے زمین اور آسمانوں کی ساری ہی چیزوں کو تمہارے لیے مسخر کر دیا 15 ، سب کچھ اپنے پاس سے 16ــــ اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرنے والے ہیں17 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اس سب کو اس نے اپنی طرف سے تمہارے کام میں لگا رکھا ہے ۔ یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو غوروفکر سے کام لیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جتنی چیزیں آسمان میں ہیں اور جتنی زمین میں ہیں ان سب کو اس نے اپنی طرف سے تمہارے کام میں لگا دیا ہے 5 بیشک سوچنے والوں کے لیء تو اس میں اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تمہارے لئے سب کچھ اپنی طرف سے مسخر فرما دیا جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک اس میں غور کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب کا سب اس نے اپنی طرف سے تمہارے کام میں لگا رکھا ہے۔ بیشک ان میں غور و فکر کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنے (حکم) سے تمہارے کام میں لگا دیا۔ جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لئے اس میں (قدرت خدا کی) نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He hath subjected for your sake whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth, the whole from Himself. Verily herein are signs Unto a people who ponder.

اور اس نے تمہارے لئے مسخر بنایا جو کچھ بھی آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنی طرف سے بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشان ہیں جو غور کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی نے تمہاری خدمت میں لگا رکھا ہے ان چیزوں کو جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ، سب کو اپنی طرف سے ۔ بیشک اس کے اندر نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو غور کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس نے تمہارے لیے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنے حکم سے تابع فرمان کردیا ۔ بلاشبہ اس میں سوچنے ( سمجھنے ) والے قوم کے لیے نشانیاں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنے حکم سے تمہارے کام میں لگا دیا۔ جو لوگ غور کرتے ہیں ان کیلئے اس میں اللہ کی قدرت کی نشانیاں ہیں ‘

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی نے تمہارے لئے کام میں لگا دیا وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ بھی جو کہ زمین میں ہے سب کچھ اسی کی طرف سے ہے بلاشبہ ان سب باتوں میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور اس نے تمہارے لئے اپنی طرف سے ان تمام چیزوں کو تابع کردیا ہےجو کچھ زمین وآسمان میں ہے ، بیشک اس میں غوروفکر کرنے والوں کے لئے بہت سی نشا نیاں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارے لیے کام میں لگائے جو کچھ آسمان میں ہیں ( ف۱۵ ) اور جو کچھ زمین میں ( ف۱٦ ) اپنے حکم سے بیشک اس میں نشانیاں ہیں سوچنے والوں کے لئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُس نے تمہارے لئے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، سب کو اپنی طرف سے ( نظام کے تحت ) مسخر کر دیا ہے ، بیشک اس میں اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اوراس نے آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کو تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے ۔ بےشک اس میں غورو فکر کرنے والوں کیلئے ( خدا کی قدرت و حکمت کی ) نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And He has subjected to you, as from Him, all that is in the heavens and on earth: Behold, in that are Signs indeed for those who reflect.

Translated by

Muhammad Sarwar

He has also made subservient to you all that is in the heavens and the earth. In this there is evidence (of the Truth) for those who use their minds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And has subjected to you all that is in the heavens and all that is on the earth; it is all (as a favor and kindness) from Him. Verily, in it are signs for a people who think deeply.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He has made subservient to you whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth, all, from Himself; most surely there are signs in this for a people who reflect.

Translated by

William Pickthall

And hath made of service unto you whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth; it is all from Him. Lo! herein verily are portents for a people who reflect.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो चीज़ें आकाशों में हैं और जो धरती में हैं, उस ने उन सबको अपनी ओर से तुम्हारे काम में लगा रखा है। निश्चय ही इसमें उन लोगों के लिए निशानियाँ हैं जो सोच-विचार से काम लेते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اسی طرح) جتنی چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جتنی چیزیں زمین میں ہیں ان سب کو اپنی طرف مسخر بنالیا ہے بیشک ان باتوں میں ان لوگوں کے لئے دلائل ہیں جو غور کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے زمین و آسمانوں اور تمام چیزوں کو تمہارے لیے مسخر کردیا ہے اور سب کچھ اسی کی طرف سے ہے اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غوروفکر کرنے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے زمین اور آسمانوں کی ساری ہی چیزوں کو تمہارے لیے مسخر کردیا ، سب کچھ اپنے پاس سے۔۔۔ اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غوروفکر کرنے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو چیزیں آسمانوں میں اور زمین میں ہیں ان سب کو اپنی طرف سے تمہارے لیے مسخر بنا دیا، بلاشبہ اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو فکر کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کام میں لگا دیا تمہارے جو کچھ ہے آسمانوں اور زمین میں سب کو اپنی طرف سے اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو دھیان کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اس سب کو اس لئے اپنی جانب یعنی اپنے حکم سے تمہارے کام میں لگا رکھا ہے بیشک ان امور مذکورہ میں ان لوگوں کے لئے بڑے دلائل ہیں جو غور و فکر کرتے رہتے ہیں۔