Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 17

سورة الجاثية

وَ اٰتَیۡنٰہُمۡ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ ۚ فَمَا اخۡتَلَفُوۡۤا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَہُمُ الۡعِلۡمُ ۙ بَغۡیًۢا بَیۡنَہُمۡ ؕ اِنَّ رَبَّکَ یَقۡضِیۡ بَیۡنَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ فِیۡمَا کَانُوۡا فِیۡہِ یَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿۱۷﴾

And We gave them clear proofs of the matter [of religion]. And they did not differ except after knowledge had come to them - out of jealous animosity between themselves. Indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ.

اور ہم نے انہیں دین کی صاف صاف دلیلیں دیں پھر انہوں نے اپنے پاس علم کے پہنچ جانے کے بعد آپس کی ضد بحث سے ہی اختلاف برپا کر ڈالا یہ جن جن چیزوں میں اختلاف کر رہے ہیں ان کا فیصلہ قیامت والے دن ان کے درمیان ( خود ) تیرا رب کرے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاٰتَیۡنٰہُمۡ
اور دیں ہم نے انہیں
بَیِّنٰتٍ
واضح نشانیاں
مِّنَ الۡاَمۡرِ
ـدین کےـمعاملے میں
فَمَا
تو نہیں
اخۡتَلَفُوۡۤا
انہوں نے اختلاف کیا
اِلَّا
مگر
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
جَآءَہُمُ
آیا ان کے پاس
الۡعِلۡمُ
علم
بَغۡیًۢا
ضد کی وجہ سے
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
اِنَّ
بےشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
یَقۡضِیۡ
وہ فیصلہ کرے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
فِیۡمَا
اس میں جو
کَانُوۡا
تھے وہ
فِیۡہِ
جس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
وہ اختلاف کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاٰتَیۡنٰہُمۡ
اوردیئے ہم نے ان کو
بَیِّنٰتٍ
کھلے احکامات
مِّنَ الۡاَمۡرِ
۔(دین کے)معاملے میں
فَمَا
پھرنہیں
اخۡتَلَفُوۡۤا
اختلاف کیاانہوں نے
اِلَّا
مگر
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَا
اس کے کہ
جَآءَہُمُ
آیاان کے پاس
الۡعِلۡمُ
علم
بَغۡیًۢا
ضدکی وجہ سے
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
اِنَّ
یقیناً
رَبَّکَ
آپ کارب
یَقۡضِیۡ
فیصلہ کردے گا
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
فِیۡمَا
اس میں جو
کَانُوۡا
تھے وہ
فِیۡہِ
اس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
اختلاف کرتے
Translated by

Juna Garhi

And We gave them clear proofs of the matter [of religion]. And they did not differ except after knowledge had come to them - out of jealous animosity between themselves. Indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ.

اور ہم نے انہیں دین کی صاف صاف دلیلیں دیں پھر انہوں نے اپنے پاس علم کے پہنچ جانے کے بعد آپس کی ضد بحث سے ہی اختلاف برپا کر ڈالا یہ جن جن چیزوں میں اختلاف کر رہے ہیں ان کا فیصلہ قیامت والے دن ان کے درمیان ( خود ) تیرا رب کرے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز انہیں دین کے واضح احکام دیئے۔ پھر جو انہوں نے اختلاف کیا تو (لاعلمی کی بنا پر نہیں بلکہ) علم آجانے کے بعد کیا اور اس کی وجہ ایک دوسرے پر زیادتی کرنا تھی۔ اور جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے تھے، قیامت کے دن آپ کا پروردگار ان کے درمیان فیصلہ کردے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اُنہیں دین کے بارے میں کھلے احکامات دیے پھر اُنہوں نے اختلاف نہیں کیامگراس کے بعدکہ اُن کے پاس علم آ گیاتھا، آپس میں ضدکی وجہ سے ، یقیناًآپ کارب قیامت کے دن اُن کے درمیان ان چیزوں میں فیصلہ کردے گاجن میں وہ اختلاف کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We gave them clear proofs of the Matter (i.e. the religion). So they did not fall into disagreement out of mutual jealousy, but after the knowledge had come to them. Surely your Lord will judge between them, on the Day of Judgment, in the matters in which they used to differ.

اور دیں ان کو کھلی باتیں دین کی پھر انہوں نے پھوٹ جو ڈالی سمجھ آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے بیشک تیرا رب فیصلہ کرے گا ان میں قیامت کے دن جس بات میں وہ جھگڑتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے انہیں عطا کیں دین کے معاملہ میں واضح ہدایات اور انہوں نے نہیں اختلاف کیا مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس علم آچکا تھا محض باہمی ِضدم ّضدا کے سبب سے یقینا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رب فیصلہ کر دے گا ان کے مابین قیامت کے دن ان تمام باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We gave them clear directions in matters pertaining to religion. Yet they differed among themselves (not out of ignorance but) after knowledge had come to them; and they did so out of the desire to commit excesses against one another. On the Day of Resurrection Allah will judge among them regarding what they had differed.

اور دین کے معاملہ میں انہیں واضح ہدایات دے دیں ۔ پھر جو اختلاف ان کے درمیان رو نما ہوا وہ ( نا واقفیت کی وجہ سے نہیں بلکہ ) علم آ جانے کے بعد ہوا اور اس بنا پر ہوا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنا چاہتے تھے 22 ۔ اللہ قیامت کے روز ان معاملات کا فیصلہ فرما دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نہیں کھلے کھلے احکام دیے تھے ، اس کے بعد ان میں جو اختلاف پیدا ہوا وہ ان کے پا س علم آجانے کے بعد ہی ہوا ، صرف اس لیے کہ ان کو ایک دوسرے سے ضد ہوگئی تھی ۔ ( ٥ ) یقینا تمہارا پروردگار ان کے درمیان قیامت کے دن ان باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور دین کی باتیں کھول کر ان سے بیان کردیں انہوں نے حق بات کو جان بوجھ کر اس کے بعد آپس کی ضد سے اختلاف کیا بیشک اے پیغمبر تیرا مالک قیامت کے دن جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو دین کے بارے میں دلیلیں عطا کیں۔ پھر علم آچکنے کے بعد انہوں نے آپس کی ضد سے باہم اختلاف کیا۔ بیشک آپ کا پروردگار قیامت کے دن ان کے درمیان ان باتوں کا جن میں وہ باہم اختلاف کرتے تھے فیصلہ کرے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کو دین کے بارے میں کھلی کھلی ہدایات دی گئی تھیں لیکن انہوں نے علم آجانے کے باوجود محض آپس کی ضد بندی کی وجہ سے اختلاف پیدا کیا۔ ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیشک آپ کا پروردگار قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا جن باتوں میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کو دین کے بارے میں دلیلیں عطا کیں۔ تو انہوں نے جو اختلاف کیا تو علم آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے کیا۔ بےشک تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے فیصلہ کرے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We vouchsafed Unto them evidences of the affair. And they differed not except after the knowledge had come Unto them, through spite among themselves. Verily thy Lord will decide between them on the DaY of Judgment concerning that wherein they have been differing.

اور ہم نے انہیں دین کے باب میں کھلی ہوئی دلیلیں دی تھیں سو انہوں نے علم آنے کے بعد بھی باہم اختلاف کیا آپس کی ضد سے ۔ بیشک آپ کا پروردگار ان کے درمیان ان امور میں فیصلہ کردے گا جس میں یہ اختلاف کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو شریعتِ الہٰی کے کھلے کھلے احکام دیے ۔ تو انہوں نے نہیں اختلاف کیا مگر بعد اس کے کہ ان کے پاس علم آچکا تھا ، محض باہمی ضدم ضدا کے سبب سے ۔ بیشک تیرا رب ان کے درمیان فیصلہ کرے گا قیامت کے دن ، ان تمام چیزوں کے بارے میں جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے انہیں دین کے معاملے میں واضح ہدایات دی تھیں ، پس انہوں نے اختلاف نہیں کیا مگر اس کے بعد جب ان کے پاس علم آگیا ( یہ اختلاف ) آپس کے حسد کی وجہ سے ( تھا ) بلاشبہ آپ ( ﷺ ) کا رب قیامت کے دن ان لوگوں کے درمیان جس بات میں وہ اختلاف کرتے ہیں اس کا فیصلہ فرمادے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کو دین کے بارے میں دلیلیں عطاء کیں ‘ تو انہوں نے جو اختلاف کیا وہ علم آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے کیا ‘ بیشک تمہارا رب قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے انہیں اس معاملے میں کھلی ہدایات بھی دیں سو انہوں نے اختلاف نہیں کیا مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس آچکا تھا علم (حق اور حقیقت کا) محض آپس کی ضد (اور حسد) کی بناء پر تمہارا رب یقینا ان کے درمیان فیصلہ فرما دے گا (عملی اور قطعی طور پر) قیامت کے روز ان تمام باتوں کا جن کے بارے میں یہ لوگ اختلاف میں پڑے تھے

Translated by

Noor ul Amin

نیز انہیں دین کے واضح احکا م دے دئیے پھرجوانہوں نے اپنے پاس علم آ جانے کے بعدمحض آپس کی ضد اور عنادکہ وجہ سے اختلاف کیا ، بیشک آپ کارب قیامت کے دن ان کے درمیان ان باتوں کافیصلہ کردے گاجن میں وہ اختلاف کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے انہیں اس کام کی ( ف۲٤ ) روشن دلیلیں دیں تو انہوں نے اختلاف نہ کیا ( ف۲۵ ) مگر بعد اس کے کہ علم ان کے پاس آچکا ( ف۲٦ ) آپس کے حسد سے ( ف۲۷ ) بیشک تمہارا رب قیامت کے دن ان میں فیصلہ کردے گا جس بات میں اختلاف کرتے یں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان کو دین ( اور نبوّت ) کے واضح دلائل اور نشانیاں دی ہیں مگر اس کے بعد کہ اُن کے پاس ( بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ) علم آچکا انہوں نے ( اس سے ) اختلاف کیا محض باہمی حسد و عداوت کے باعث ، بیشک آپ کا رب اُن کے درمیان قیامت کے دن اس امر کا فیصلہ فرما دے گا جس میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اورہم نے انہیں دین کے معاملہ میں کھلے دلائل عطا کئے پس انہوں نے اس میں اختلاف نہیں کیا مگر علم آجانے کے بعد محض باہمی ضد اور ظلم کی وجہ سے ۔ بےشک قیامت کے دن آپ ( ص ) کا پروردگار ان کے درمیان فیصلہ کرے گا جن چیزوں میں وہ باہم اختلاف کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We granted them Clear Signs in affairs (of Religion): it was only after knowledge had been granted to them that they fell into schisms, through insolent envy among themselves. Verily thy Lord will judge between them on the Day of Judgment as to those matters in which they set up differences.

Translated by

Muhammad Sarwar

We also gave them clear evidence in support of the true religion. Only after having received knowledge did they create differences among themselves because of their rebelliousness. Your Lord will issue His decree concerning their differences on the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And gave them clear proofs in matters. And they differed not until after the knowledge came to them, through envy among themselves. Verily, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection about that wherein they used to differ.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We gave them clear arguments in the affair, but they did not differ until after knowledge had come to them out of envy among themselves; surely your -Lord will judge between them on the day of resurrection concerning that wherein they differed.

Translated by

William Pickthall

And gave them plain commandments. And they differed not until after the knowledge came unto them, through rivalry among themselves. Lo! thy Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that wherein they used to differ.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने उन्हें इस मामले के विषय में स्पष्ट निशानियाँ प्रदान कीं। फिर जो भी विभेद उन्होंने किया, वह इस के पश्चात ही किया कि उन के पास ज्ञान आ चुका था और इस कारण कि वे परस्पर एक-दूसरे पर ज़्यादती करना चाहते थे। निश्चय ही तुम्हारा रब क़ियामत के दिन उन के बीच उन चीज़ों के बारे में फ़ैसला कर देगा, जिनमें वे परस्पर विभेद करते रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے انکو دین کے بارے میں کھلی کھلی دلیلیں دیں (4) سو انہوں نے علم ہی کے آنے کے بعد باہم اختلاف کیا بوجہ آپس کی ضداضدی کے․ آپ کا رب انکے آپس میں قیامت کے روز ان امور میں (عملی) فیصلہ کرے گا جن میں یہ باہم اختلاف کیا کرتے تھے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور دین کے بارے میں انہیں واضح ہدایات دیں پھر جو اختلاف ان کے درمیان رونما ہوا وہ ( ناواقفیت کی وجہ سے نہیں بلکہ) علم آجانے کے بعد ہوا اور اس بنا پر ہوا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرتے تھے اللہ قیامت کے دن ان معاملات کا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے فیصلہ فرما دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور دین کے معاملہ میں انہیں واضح ہدایات دے دیں۔ پھر جو اختلاف ان کے درمیان رونما ہوا ، وہ (ناواقفیت کی وجہ سے نہیں بلکہ ) علم آجانے کے بعد ہوا اور اس بنا پر ہوا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنا چاہتے تھے۔ اللہ قیامت کے روز ان معاملات کا فیصلہ فرما دے گا جن میں وہ اختلافات کرتے رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے دین کے بارے میں انہیں کھلی کھلی دلیلیں عطا کیں، سو انہوں نے آپس میں اختلاف نہیں کیا مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس علم آگیا آپس کی ضدا ضدی کی وجہ سے، بلاشبہ آپ کا رب قیامت کے دن ان امور میں ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا جن میں وہ آپس میں اختلاف کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور دیں ان کو کھلی باتیں دین کی پھر انہوں نے پھوٹ جو ڈالی تو سمجھ آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے بیشک تیرا رب فیصلہ کرے گا ان میں قیامت کے دن جس بات میں وہ جھگڑتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان کو دین کے بارے میں دلائل عطا فرمائے تھے پھر انہوں نے صحیح علم آجانے کے بعد محض آپس کی ضد بحث میں باہم ایک دوسرے سے اختلاف کیا بیشک آپ کا رب قیامت کے دن ان کے مابین ان امور کا فیصلہ کردے گا جن میں یہ باہم اختلاف کیا کرتے تھے۔