44 The people mentioned in verse 24 above were those who denied the Hereafter openly and absolutely, here those who are not sure of it although they do not deny its possibility because of conjecture. Apparently there is a vast difference between the two groups in that one of them denies the Hereafter absolutely and the other regards it as possible on the basis of conjecture. But as for the result and final end, there is no difference between them, for the moral consequences of the denial of the Hereafter and of lack of the faith in it are the same. A person whether he disbelieves in the Hereafter or lacks faith in it, will in either case be inevitably devoid of the feeling of accountability before God, and this lack of feeling will necessarily involve him in the error and deviation of thought and action. Only faith and belief in the Hereafter can keep a man on the right track in the world. In the absence of it, both doubt and denial give him a similar attitude of irresponsibility, and since this same attitude of irresponsibility is the real cause of man's being doomed in the Hereafter, therefore neither the denier of it can escape I loll nor the one who lacks faith in it.
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :44
اس سے پہلے آیت 24 میں جن لوگوں کا ذکر گزر چکا ہے وہ آخرت کا قطعی اور کھلا انکار کرنے والے تھے ۔ اور یہاں ان لوگوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو اس کا یقین رکھتے اگرچہ گمان کی حد تم اس کے امکان سے منکر نہیں ہیں ۔ بظاہر ان دونوں گروہوں میں اس لحاظ سے بڑا فرق ہے کہ ایک بالکل منکر ہے اور دوسرا اس کے ممکن ہونے کا گمان رکھتا ہے ۔ لیکن نتیجے اور انجام کے لحاظ سے ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ۔ اس لیے کہ آخرت کے انکار اور اس پر یقین نہ ہونے کے اخلاقی نتائج بالکل ایک جیسے ہیں ۔ کوئی شخص خواہ آخرت کو نہ مانتا ہو ، یا اس کا یقین نہ رکھتا ہو ، دونوں صورتوں میں لازماً وہ خدا کے سامنے اپنی جواب دہی کے احساس سے خالی ہو گا ، اور یہ عدم احساس اس کو لازماً فکر و عمل کی گمراہیوں میں مبتلا کر کے رہے گا ۔ صرف آخرت کا یقین ہی دنیا میں آدمی کے رویے کو درست رکھ سکتا ہے ۔ یہ اگر نہ ہو تو شک اور انکار ، دونوں اسے ایک ہی طرح کی غیر ذمہ دارانہ روش پر ڈال دیتے ہیں ۔ اور چونکہ یہی غیر ذمہ دارانہ روش آخرت کی بد انجامی کا اصل سبب ہے ، اس لیے دوزخ میں جانے سے انکار کرنے والا بچ سکتا ہے ، نہ یقین رکھنے والا ۔