Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 23

سورة الأحقاف

قَالَ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰہِ ۫ ۖوَ اُبَلِّغُکُمۡ مَّاۤ اُرۡسِلۡتُ بِہٖ وَ لٰکِنِّیۡۤ اَرٰىکُمۡ قَوۡمًا تَجۡہَلُوۡنَ ﴿۲۳﴾

He said, "Knowledge [of its time] is only with Allah , and I convey to you that with which I was sent; but I see you [to be] a people behaving ignorantly."

۔ ( حضرت ہود نے ) کہا ( اس کا ) علم تو اللہ ہی کے پاس ہے میں تو جو پیغام دے کر بھیجا گیا تھا وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اِنَّمَا
بےشک
الۡعِلۡمُ
علم
عِنۡدَ
پاس ہے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَاُبَلِّغُکُمۡ
اور میں پہنچاتا ہوں تمہیں
مَّاۤ
وہ جو
اُرۡسِلۡتُ
بھیجا گیا میں
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَلٰکِنِّیۡۤ
اور لیکن میں
اَرٰىکُمۡ
میں دیکھتا ہوں تمہیں
قَوۡمًا
ایسے لوگ
تَجۡہَلُوۡنَ
تم جہالت برتتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اِنَّمَا
یقیناً
الۡعِلۡمُ
۔ (اس کا)علم
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے پاس ہے
وَاُبَلِّغُکُمۡ
اور میں پیغام پہنچا رہا ہوں تمہیں
مَّاۤ
وہ چیز جو
اُرۡسِلۡتُ
مجھے بھیجا گیا ہے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَلٰکِنِّیۡۤ
اور لیکن میں
اَرٰىکُمۡ
دیکھتا ہوں تمہیں
قَوۡمًا
ایسے لوگ
تَجۡہَلُوۡنَ
تم جہالت برتتے ہو
Translated by

Juna Garhi

He said, "Knowledge [of its time] is only with Allah , and I convey to you that with which I was sent; but I see you [to be] a people behaving ignorantly."

۔ ( حضرت ہود نے ) کہا ( اس کا ) علم تو اللہ ہی کے پاس ہے میں تو جو پیغام دے کر بھیجا گیا تھا وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہود نے کہا : اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے۔ میں تو تمہیں وہ پیغام پہنچا رہا ہوں جو مجھے دے کر بھیجا گیا ہے مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم نادان لوگ ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’اُس کاعلم تویقیناﷲ تعالیٰ ہی کے پاس ہے اورمیں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جس کے ساتھ مجھے بھیجاگیاہے لیکن میں دیکھتاہوں کہ تم لوگ جہالت برتتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"The knowledge is with Allah alone, and I am conveying to you what I am sent with, but I see that you are a people who behave ignorantly.|"

کہا یہ خبر تو اللہ ہی کو ہے اور میں تو پہنچا دیتا ہوں جو کچھ بھیج دیا میرے ہاتھ لیکن میں دیکھتا ہوں تم لوگ نادانی کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا کہ اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے اور میں تو تمہیں پہنچا رہا ہوں وہ پیغام جو اس نے مجھے دے کر بھیجا ہے لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ بالکل جہالت کی روش اختیار کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He replied: “Allah alone knows about this. I only convey to you the Message that I have been sent with. But I see that you are an ignorant people.”

اس نے کہا کہ اس کا علم تو اللہ کو ہے 26 ، میں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے ۔ مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو 27 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے فرمایا : ٹھیک ٹھیک علم تو اللہ کے پاس ہے ( کہ وہ عذاب کب آئے گا؟ ) مجھے جو پیغام دے کر بھیجا گیا ہے میں تو تمہیں وہی پیغام پہنچا رہا ہوں ، البتہ میں یہ ضرور دیکھ رہا ہوں کہ تم ایسے لوگ ہو جو نادانی کی باتیں کر رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہو و نے کہا (عذاب آنے کا) علم تو اللہ ہی کو ہے 4 اور میں تو جو پیغام دے کر بھیجا گیا وہ تم کو پہونچائے دیتا ہوں مگر میں دیکھتا ہوں تم لوگ جہالت کر رہے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا بیشک قورا علم اللہ کے پاس ہے اور مجھے تو جو پیغام دے کر بھیجا گیا وہ تم کو پہنچا رہا ہوں و لیکن میں تم کو دیکھتا ہوں کہ لوگ نری جہالت کی باتیں کرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(حضرت ہود (علیہ السلام) نے ) کہا کہ اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے ۔ میں تو تمہیں وہ پیغام پہچارہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے ۔ لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ تم نادان لوگ ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(انہوں نے) کہا کہ (اس کا) علم تو خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو جو (احکام) دے کر بھیجا گیا ہوں وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی میں پھنس رہے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: the knowledge is only with Allah, and I preach Unto you that wherewith I have been sent, but I see you are a people given to ignorance.

انہوں نے فرمایا کہ (پورا) علم تو بس اللہ ہی کو ہے میں تو تمہیں وہی پہنچاتا ہوں جس کا پیام دے کر مجھے بھیجا گیا ہے البتہ تمہیں کو دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نری جہالت کی باتیں کررہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا کہ اس کا صحیح علم تو اللہ ہی کے پاس ہے ۔ میں تو تمہیں وہ پیغام پہنچا رہا ہوں ، جو دے کر میں بھیجا گیا ہوں ۔ لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ بالکل جہالت میں مبتلا ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت ہود علیہ السلام نے ) فرمایا: اس ( عذاب ) کا علم تو فقط اللہ ( تعالیٰ ) ہی کو ہے اور مجھے جو پیغام دے کر بھیجا گیا ہے میں اسے تم تک پہنچاتا ہوں اور لیکن میں تمہیں جاہل قوم خیال کرتا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے۔ میں تو جو (احکام) دے کر بھیجا گیا ہوں وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی میں پھنس رہے ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہود نے کہا کہ اس کا علم تو حقیقت میں اللہ ہی کے پاس ہے میں تو صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے مگر میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ تو نری جہالت سے کام لے رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

ہودنے کہاکہ اس کاعلم اللہ کے پاس ہے اور میں تمہیں پیغام پہنچارہاہوںجو مجھے دے کربھیجاگیا ہے مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم جاہل قوم ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس نے فرمایا ( ف٦۱ ) اس کی خبر تو اللہ ہی کے پاس ہے ( ف٦۲ ) میں تو تمہیں اپنے رب کے پیام پہنچاتا ہوں ہاں میری دانست میں تم نرے جاہل لوگ ہو ( ف٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا کہ ( اس عذاب کے وقت کا ) علم تو اﷲ ہی کے پاس ہے اور میں تمہیں وہی احکام پہنچا رہا ہوں جو میں دے کر بھیجا گیا ہوں لیکن میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم جاہل لوگ ہو

Translated by

Hussain Najfi

جنابِ ہود ( ع ) نے کہا اس ( نزولِ عذاب ) کا علم تو بس اللہ کے پاس ہے میں تو صرف تم تک وہ ( پیغام ) پہنچا رہا ہوں جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں ۔ لیکن میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم بالکل جاہل قوم ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "The Knowledge (of when it will come) is only with Allah: I proclaim to you the mission on which I have been sent: But I see that ye are a people in ignorance!"..

Translated by

Muhammad Sarwar

He said, "Only God has the knowledge (of the coming of such torment). I preach to you the message that I have brought, but I can see that you are an ignorant people".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "The knowledge (of that) is only with Allah. And I convey to you that wherewith I have been sent, but I see that you are a people given to ignorance!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: The knowledge is only with Allah, and I deliver to you the message with which I am sent, but I see you are a people who are ignorant.

Translated by

William Pickthall

He said: The knowledge is with Allah only. I convey unto you that wherewith I have been sent, but I see you are a folk that know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "ज्ञान तो अल्लाह ही के पास है (कि वह कब यातना लाएगा) । और मैं तो तुम्हें वह संदेश पहुँचा रहा हूँ जो मुझे देकर भेजा गया है। किन्तु मैं तुम्हें देख रहा हूँ कि तुम अज्ञानता से काम ले रहे हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انہوں نے فرمایا کہ پورا علم خدا ہی کو ہے اور مجھ کو تو جو پیغام دیکر بھیجا گیا ہے میں تم کو وہ پہنچا دیتا ہوں لیکن میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نری جہالت کی باتیں کرتے ہو۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا کہ اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے اور میں تمہیں صرف پیغام پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے، لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت اختیار کیے ہوئے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ اس نے کہا اس کا علم تو اللہ کو ہے ، میں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے۔ مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت پرت رہے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

انہوں نے جواب میں فرمایا کہ علم اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تمہیں وہ بات پہنچاتا ہوں جو میں دے کر بھیجا گیا ہوں اور لیکن میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم جہالت کی باتیں کر رہے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا یہ خبر تو اللہ ہی کی ہے اور میں تو پہنچا دیتا ہوں جو کچھ بھیج دیا میرے ہاتھ لیکن میں دیکھتا ہوں تم لوگ نادانی کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہود (علیہ السلام) نے کہا اس کا علم تو صرف اللہ ہی کو ہے اور میں تو تم کو وہ پیغام پہنچاتا ہوں جو مجھ کو دے کر بھیجا گیا ہے مگر میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت ونادانی کی باتیں کررہے ہو۔