Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 29

سورة الأحقاف

وَ اِذۡ صَرَفۡنَاۤ اِلَیۡکَ نَفَرًا مِّنَ الۡجِنِّ یَسۡتَمِعُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ ۚ فَلَمَّا حَضَرُوۡہُ قَالُوۡۤا اَنۡصِتُوۡا ۚ فَلَمَّا قُضِیَ وَلَّوۡا اِلٰی قَوۡمِہِمۡ مُّنۡذِرِیۡنَ ﴿۲۹﴾

And [mention, O Muhammad], when We directed to you a few of the jinn, listening to the Qur'an. And when they attended it, they said, "Listen quietly." And when it was concluded, they went back to their people as warners.

اور یاد کرو! جبکہ ہم نے جنوں کی ایک جماعت کو تیری طرف متوجہ کیا کہ وہ قرآن سنیں ، پس جب ( نبی کے ) پاس پہنچ گئے تو ( ایک دوسرے سے ) کہنے لگے خاموش ہو جاؤ پھر جب پڑھ کر ختم ہوگیا تو اپنی قوم کو خبردار کرنے کے لئے واپس لوٹ گئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
صَرَفۡنَاۤ
پھیر لائے ہم
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
نَفَرًا
ایک گروہ
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
یَسۡتَمِعُوۡنَ
جو غور سے سن رہے تھے
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن
فَلَمَّا
پھر جب
حَضَرُوۡہُ
وہ حاضر ہوئے اس کے پاس
قَالُوۡۤا
وہ کہنے لگے
اَنۡصِتُوۡا
چپ ہو جاؤ
فَلَمَّا
تو جب
قُضِیَ
وہ پورا کر دیا گیا
وَلَّوۡا
وہ واپس لوٹے
اِلٰی قَوۡمِہِمۡ
طرف اپنی قوم کے
مُّنۡذِرِیۡنَ
ڈرانے والے بن کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
صَرَفۡنَاۤ
ہم نے پھیر دیا
اِلَیۡکَ
تمہاری طرف
نَفَرًا
ایک گروہ کو
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
یَسۡتَمِعُوۡنَ
وہ غور سے سنتے تھے
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن
فَلَمَّا
تو جب
حَضَرُوۡہُ
وہ آئے اس کے پاس
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَنۡصِتُوۡا
خاموش ہو جاؤ
فَلَمَّا
پھر جب
قُضِیَ
پورا کیا گیا(تلاوت کو)
وَلَّوۡا
وہ لوٹ گئے
اِلٰی قَوۡمِہِمۡ
طرف اپنی قوم کی
مُّنۡذِرِیۡنَ
خبردار کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when We directed to you a few of the jinn, listening to the Qur'an. And when they attended it, they said, "Listen quietly." And when it was concluded, they went back to their people as warners.

اور یاد کرو! جبکہ ہم نے جنوں کی ایک جماعت کو تیری طرف متوجہ کیا کہ وہ قرآن سنیں ، پس جب ( نبی کے ) پاس پہنچ گئے تو ( ایک دوسرے سے ) کہنے لگے خاموش ہو جاؤ پھر جب پڑھ کر ختم ہوگیا تو اپنی قوم کو خبردار کرنے کے لئے واپس لوٹ گئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ واقعہ بھی یاد کیجئے) جب ہم جنوں کے ایک گروہ کو آپ کی طرف لے آئے تھے جو قرآن سن رہے تھے۔ جب وہ اس مقام پر آپہنچے تو (ایک دوسرے سے) کہنے لگے : خاموش ہوجاؤ۔ پھر جب قرآن پڑھا جاچکا تو وہ ڈرانے والے بن کر اپنی قوم کے پاس واپس آئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب ہم نے جنات کے ایک گروہ کوآپ کی طرف پھیردیا کہ غورسے قرآن سنتے تھے توجب وہ اُس کے پاس آئے تواُنہوں نے(آپس میں) کہا: ’’خاموش ہو جاؤ،‘‘ پھرجب وہ پورا کیاگیا(تلاوت کو)توخبردارکرنے والے بن کر اپنی قوم کی طرف لوٹ گئے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (recall) when We directed a group of Jinns towards you, who started listening to the Qur&an. So, when they attended it, they said (to each other), |"Keep quiet.|" Then once it was over, they went back to their people as warners.

اور جس وقت متوجہ کردیئے ہم نے تیری طرف کتنے اک لوگ جنوں میں سے سننے لگے قرآن پھر جب وہاں پہنچ گئے بولے چپ رہو پھر جب ختم ہوا الٹے پھرے اپنی قوم کو ڈر سناتے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) جب ہم نے آپ کی طرف متوجہ کردیا جنات کی ایک جماعت کو کہ وہ قرآن سننے لگے تو جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے کہا : چپ ہو جائو پھر جب (قراءت) ختم ہوئی تو وہ پلٹے اپنی قوم کی طرف خبردار کرنے والے بن کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And call to mind when We sent to you a party of the jinn that they may listen to the Qur'an. When they reached the place (where you were reciting the Qur'an), they said to one another: “Be silent (and listen).” And when the recitation ended, they went back to their people as warners.

۔ ( اور وہ واقعہ بھی قابل ذکر ہے ) جب ہم جنوں کے ایک گروہ کو تمہاری طرف لے آئے تھے تاکہ قرآن سنیں 33 ۔ جب وہ اس جگہ پہنچے ( جہاں تم قرآن پڑھ رہے تھے ) تو انہوں نے آپس میں کہا خاموش ہو جاؤ پھر جب وہ پڑھا جا چکا تو وہ خبردار کرنے والے بن کر اپنی قوم کی طرف پلٹے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) یاد کرو جب ہم نے جنات میں سے ایک گروہ کو تمہاری طرف متوجہ کیا کہ وہ قرآن سنیں ۔ ( ١٥ ) چنانچہ جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے ( ایک دوسرے سے ) کہا کہ : خاموش ہوجاؤ ، پھر جب وہ پڑھا جاچکا تو وہ اپنی قوم کے پاس انہیں خبردار کرتے ہوئے واپس پہنچے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر وہ قصہ بھی یاد کر جب ہم کسی جنوں کو تیرے پاس پھیر کر لائے وہ قرآن سننے لگے جب اس کے پاس پہونچے 5 تو (آپس میں ایک دوسرے سے کہنے لگے چپ رہو پھر جب قرآن کا پڑھنا ختم ہوا تو اپنے بھائیوں دوسرے جنوں کے پاس لوٹ گئے ان کو (خدا کے عذاب سے) ڈرانے لگے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے جنوں میں سے کئی شخص آپ کی طرف متوجہ فرمائے کہ قرآن سنیں۔ پس جب وہ اس (قرآن) کے پاس آئے تو کہنے لگے خاموش رہو۔ پھر جب (قرآن) پڑھا جاچکا تو وہ اپنی قوم کو ڈرانے کے لئے اس کے پاس گئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کیجئے جب ہم نے جنات کی ایک جماعت کو آپ کی طرف متوجہ کیا جو قرآن سن رہے تھے۔ پھر جب وہ حاضر ہوئے تو آپس میں کہنے لگے کہ خاموش رہو۔ پھر جب تلاوت کی جاچکی تو وہ جنات اپنی قوم کو آگاہ اور خبر دار کرنے کیلئے لوٹ گئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے جنوں میں سے کئی شخص تمہاری طرف متوجہ کئے کہ قرآن سنیں۔ تو جب وہ اس کے پاس آئے تو (آپس میں) کہنے لگے کہ خاموش رہو۔ جب (پڑھنا) تمام ہوا تو اپنی برادری کے لوگوں میں واپس گئے کہ (ان کو) نصیحت کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We turned towards thee a company Of the Jinns hearkening Unto the Qur'an. So when they came in the presence thereof they said: give ear. Then when it was ended, they turned back to their people as warners.

اور (اس وقت کا ذکر کیجئے) جب ہم جنات کی ایک جماعت کو آپ کی طرف لے آئے جو قرآن سننے لگے تھے غرض جب وہ لوگ آپ کے پاس آپہنچے تو کہنے لگے کہ خاموش رہو ۔ پھر جب وہ ختم ہوچکا تو وہ لوگ اپنی قوم کے پاس ڈرانے کیلئے گئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے جنوں کے ایک گروہ کو تمہاری طرف متوجہ کردیا ، قرآن سننے کیلئے تو جب وہ اس کے پاس آئے تو انہوں نے ( آپس میں ) کہا کہ خاموش ہوکر سنو! تو جب وہ تمام ہوچکا تو وہ اپنی قوم کی طرف انذار کرتے ہوئے لوٹے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اس وقت کو یاد کیجیے ) جب ہم نے آپ کی طرف جنات کی ایک جماعت کو متوجہ فرمایا کہ وہ قرآن مجید کو سنیں پھر جب وہ ان ( نبی ﷺ ) کے پاس پہنچے تو ( ایک دوسرے سے ) کہا خاموش رہو ( اور قرآن مجید کو سنو ) پھر جب ( تلاوت ) ہوچکی تو وہ ڈر سنانے کے لیے اپنی قوم کی طرف لوٹ گئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے جنوں میں سے ایک گروہ کو تمہاری طرف متوجہ کردیا کہ قرآن سنیں تو جب وہ اس کے پاس آئے تو آپس میں کہنے لگے کہ خاموش رہو۔ جب ختم ہوا تو اپنی برادری کے لوگوں میں واپس گئے کہ ان کو نصیحت کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان سے اس کا بھی تذکرہ کیجئے کہ) جب ہم نے پھیر دیا آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) جنوں کے ایک گروہ کو جو کان لگا کر سن رہے تھے اس قرآن (عظیم) کو سو جب وہ وہاں پہنچ گئے تو آپس میں کہنے لگے کہ خاموش رہو پھر جب قرآن پڑھا جا چکا تو وہ واپس لوٹے اپنی قوم کی طرف خبردار کرنے والے بن کر

Translated by

Noor ul Amin

جب ہم نے جنوں کی ایک جماعت کو قرآن سننے کے لئے پھیردیاتھا ، پس جب وہ رسول اللہ کے پاس پہنچے تو ( آپ تلاوت میں مصروف تھے اور وہ ) قرآن سُن رہے تھے جب وہ ا س مقام پر پہنچے توکہنے لگے خاموش ہو جائو ، پھر جب قرآن پڑھاجاچکاتووہ ڈرانے والے بن کراپنی قوم کے پاس لوٹے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جبکہ ہم نے تمہاری طرف کتنے جن پھیرے ( ف۷٦ ) کان لگا کر قرآن سنتے ، پھر جب وہاں حاضر ہوئے آپس میں بولے خاموش رہو ( ف۷۷ ) پھر جب پڑھنا ہوچکا اپنی قوم کی طرف ڈر سناتے پلٹے ( ف۷۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیب! ) جب ہم نے جنّات کی ایک جماعت کو آپ کی طرف متوجہ کیا جو قرآن غور سے سنتے تھے ۔ پھر جب وہ وہاں ( یعنی بارگاہِ نبوت میں ) حاضر ہوئے تو انہوں نے ( آپس میں ) کہا: خاموش رہو ، پھر جب ( پڑھنا ) ختم ہو گیا تو وہ اپنی قوم کی طرف ڈر سنانے والے ( یعنی داعی الی الحق ) بن کر واپس گئے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے جنات کے کچھ افراد کو آپ ( ص ) کی طرف متوجہ کیا تاکہ وہ غور سے قرآن سنیں ۔ پس وہ اس جگہ پہنچے ( جہاں قرآن پڑھا جا رہاتھا ) تو ( آپس میں کہنے لگے ) خاموش ہو کر سنو پس جب ( قرآن ) پڑھا جا چکا تو وہ اپنی قوم کی طرف ڈرانے والے بن کر لوٹے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold, We turned towards thee a company of Jinns (quietly) listening to the Qur'an: when they stood in the presence thereof, they said, "Listen in silence!" When the (reading) was finished, they returned to their people, to warn (them of their sins).

Translated by

Muhammad Sarwar

We turned a party of jinn towards you to listen to the Quran. When they attended a Quranic recitation, they said to each other, "Be silent," and, when it was over, they turned back to their people, in warning,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We sent toward you a group of the Jinn, to listen to the Qur'an. When they attended it, they said: "Listen quietly!" And when it was concluded, they returned to their people, as warners.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We turned towards you a party of the jinn who listened to the Quran; so when they came to it, they said: Be silent; then when it was finished, they turned back to their people warning (them).

Translated by

William Pickthall

And when We inclined toward thee (Muhammad) certain of the jinn, who wished to hear the Qur'an and, when they were in its presence, said: Give ear! and, when it was finished, turned back to their people, warning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और याद करो (ऐ नबी) जब हम ने कुछ जिन्नों को तुम्हारी ओर फेर दिया जो क़ुरआन सुनने लगे थे, तो जब वे वहाँ पहुँचे तो कहने लगे, "चुप हो जाओ!" फिर जब वह (क़ुरआन का पाठ) पूरा हुआ तो वे अपनी क़ौम की ओर सावधान करने वाले होकर लौटे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جبکہ ہم جنات کی ایک جماعت کو آپ کی طرف لے آئے جو قرآن سننے لگے تھے غرض جب وہ لوگ قرآن کے پاس آپہنچے کہنے لگے کہ خاموش رہو پھر جب قرآن پڑھا جاچکا تو وہ لوگ اپنی قوم کے پاس خبر پہنچانے کے واسطے واپس گئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ہم کی ایک جماعت کو آپ کی طرف لے آئے۔ تاکہ وہ قرآن غور سے سنیں، جب وہ حاضر ہوئے تو انہوں نے آپس میں کہا خاموش ہوجاؤ۔ جب تلاوت ختم ہوئی تو وہ ڈرانے والے بن کر اپنی قوم کی طرف گئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ واقعہ بھی قابل ذکر ہے) جب ہم جنوں کے ایک گروہ کو تمہاری طرف لے آئے تھے تا کہ قرآن سنیں۔ جب وہ اس جگہ پہنچے (جہاں تم قرآن پڑھ رہے تھے) تو انہوں نے آپس میں کہا خاموش ہوجاؤ۔ پھر جب وہ پڑھا جا چکا تو وہ خبردار کرنے والے بن کر اپنی قوم کی طرف پلٹے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے آپ کی طرف جنات کی ایک جماعت کو پھیر دیا جو قرآن سننے لگے، سو جب یہ لوگ قرآن کے پاس حاضر ہوئے تو کہنے لگے کہ چپ رہو، پھر جب قرآن پڑھا جاچکا تو اپنی قوم کی طرف ڈرانے والے بن کر چلے گئے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس وقت متوجہ کردیئے ہم نے تیری طرف کتنے لوگ جنوں میں سے سننے لگے قرآن پھر جب وہاں پہنچ گئے بولے چپ رہو پھر جب ختم ہوا الٹے پھرے اپنی قوم کو ڈر سناتے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر اس واقعہ کو بیان کیجئے کہ جب ہم نے جنات کی ایک جماعت کو آپ کی جانب متوجہ کردیا اور وہ قرآن سننے لگے غرض جب وہ قرآن کی تلاوت کے پاس آپہنچے تو آپس میں کہنے لگے خاموش ہوجائو پھر جب قرآن کی تلاوت ہوچکی تو وہ جن اپنی قوم کو آگاہ کرنے کی غرض سے قوم کے پاس واپس گئے۔